Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 20

سورة الحجر

وَ جَعَلۡنَا لَکُمۡ فِیۡہَا مَعَایِشَ وَ مَنۡ لَّسۡتُمۡ لَہٗ بِرٰزِقِیۡنَ ﴿۲۰﴾

And We have made for you therein means of living and [for] those for whom you are not providers.

اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنادی ہیں اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَعَایِشَ
اسباب معیشت
وَمَنۡ
اور اس کے لیے (بھی)
لَّسۡتُمۡ
نہیں ہو تم
لَہٗ
جس کے
بِرٰزِقِیۡنَ
رازق
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنائے ہم نے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِیۡہَا
اس میں
مَعَایِشَ
معیشت کے اسباب
وَمَنۡ
اور جنہیں
لَّسۡتُمۡ
نہیں ہو تم
لَہٗ
اس کو
بِرٰزِقِیۡنَ
ہر گز روزی دینے والے
Translated by

Juna Garhi

And We have made for you therein means of living and [for] those for whom you are not providers.

اور اسی میں ہم نے تمہاری روزیاں بنادی ہیں اور جنہیں تم روزی دینے والے نہیں ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اسی زمین میں ہم نے تمہارے لئے بھی سامان معیشت بنادیا اور ان کے لئے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے اس میں تمہاری معیشت کے اسباب بنائے ہیں اوران کے بھی جنہیں تم ہرگزروزی دینے والے نہیں ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

and created therein sustenance for you, and those for whom you are not the sustainers.

اور بنا دیئے تمہارے واسطے اس میں معیشت کے اسباب اور وہ چیزیں جن کو تم روزی نہیں دیتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بنائے ہیں تمہارے لیے اس میں ذرائع معاش اور (ان کے لیے بھی) جنہیں تم رزق نہیں دیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We have provided sustenance for you on it and also for those of whom you are not the providers.

اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کیے ، تمہارے لیے بھی اور ان بہت سی مخلوقات کے لیے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس میں تمہارے لیے بھی روزی کے سامان پیدا کیے ہیں اور ان ( مخلوقات ) کے لیے بھی جنہیں تم رزق نہیں دیتے ۔ ( ١٠ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور زمین میں ہم نے تمہاری گزر کے سامان بنائے کھانے پینے رہنے کے اور ان کے جن کو تم روزی نہیں دیتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اور جن لوگوں کو تم روزی نہیں دیتے ، معاش کے سامان فرمائے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اس میں تمہارے لئے روزی کے ذرائع بنائے اور ان کے لئے بھی جن کے تم رازق نہیں ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم ہی نے تمہارے لیے اور ان لوگوں کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے اس میں معاش کے سامان پیدا کئے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have appointed thereon for you livelihoods and also for those of whom ye are not the providers.

اور ہم نے اس میں معاش کے سامان تمہارے لئے بھی بنائے اور ان کے لئے (بھی) جنہیں تم روزی نہیں دیتے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اس میں تمہاری معیشت کے سامان بھی رکھے اور ان کی معیشت کے بھی جن کو تم روزی نہیں دیتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے اس میں تمہارے لیے بھی رزق کے سامان مہیا کیے اور ان کے لیے بھی جنہیں تم روزی نہیں دیتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم ہی نے تمہارے لیے، اور ان مخلوقات کے لیے جن کو تم روزی نہیں دیتے، اس میں معاش کے سامان پیدا کردیے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم ہی نے رکھ دئیے اس میں طرح طرح کے سامان زیست، تمہارے لئے بھی اور ان سب کے لئے بھی جن کے روزی رساں (ظاہری طور پر بھی) تم نہیں ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور اسی زمین میں ہم نے تمہارے لئے زندگی کے اسباب پیداکئے اور ان کے لئے بھی جنہیں تم روزی نہیں دیتے ہو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور تمہارے لیے اس میں روزیاں کردیں ( ف۲٤ ) اور وہ کردیے جنہیں تم رزق نہیں دیتے ( ف۲۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے اس میں تمہارے لئے اسبابِ معیشت پیدا کئے اور ان ( انسانوں ، جانوروں اور پرندوں ) کے لئے بھی جنہیں تم رزق مہیا نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے اس میں تمہارے لئے بھی معاش کے وسائل بنائے اور ان کیلئے بھی جن کے روزی رساں تم نہیں ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We have provided therein means of subsistence,- for you and for those for whose sustenance ye are not responsible.

Translated by

Muhammad Sarwar

to provide you and those for whose sustenance you are not responsible, with the necessities of life.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And in it We have provided means of living, for you and for those whom you provide not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have made in it means of subsistence for you and for him for whom you are not the suppliers.

Translated by

William Pickthall

And we have given unto you livelihoods therein, and unto those for whom ye provide not.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उसी में हमने तुम्हारी रोज़ियाँ बना दी हैं और जिन्हें तुम रोज़ी देने वाले नहीं हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے تمہارے واسطے اس میں معاش کے سامان بنائے اور ان کو بھی معاش دی جن کو تم روزی نہیں دیتے۔ (20)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے اس میں تمہارے لیے کئی قسم کے اسباب بنائے ہیں اور ان کیلئے بھی جنہیں تم قطعًا روزی دینے والے نہیں ہو۔ “ (٢٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اس میں معیشت کے اسباب فراہم کئے تمہارے لیے اور ان بہت سی مخلوقات کے لئے بھی جن کے رازق تم نہیں ہو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے تمہارے لیے اس میں زندگی کے سامان پیدا کردئیے، اور جنہیں تم رزق دینے والے نہیں ہو انہیں بھی ہم نے رزق دیا

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بنا دیے تمہارے واسطے اس میں معیشت کے اسباب اور وہ چیزیں جن کو تم روزی نہیں دیتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے زمین میں تمہاری معیشت کے سامان پیدا کئے اور ان جاندروں کو پیدا کیا جن کو تم روزی نہیں دیتے