Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 66

سورة الحجر

وَ قَضَیۡنَاۤ اِلَیۡہِ ذٰلِکَ الۡاَمۡرَ اَنَّ دَابِرَ ہٰۤؤُلَآءِ مَقۡطُوۡعٌ مُّصۡبِحِیۡنَ ﴿۶۶﴾

And We conveyed to him [the decree] of that matter: that those [sinners] would be eliminated by early morning.

اورہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہو تے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَضَیۡنَاۤ
اور فیصلہ پہنچا دیا ہم نے
اِلَیۡہِ
طرف اس کے
ذٰلِکَ
اس
الۡاَمۡرَ
معاملے کا
اَنَّ
بیشک
دَابِرَ
جڑ
ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں کی
مَقۡطُوۡعٌ
کاٹ دی جائے گی
مُّصۡبِحِیۡنَ
جب کے وہ صبح کرنے والے ہوں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَضَیۡنَاۤ
اور ہم نے فیصلہ پہنچا یا
اِلَیۡہِ
طرف اس کی
ذٰلِکَ
اس
الۡاَمۡرَ
امرکا
اَنَّ
یقیناً
دَابِرَ
جڑ
ہٰۤؤُلَآءِ
ان لوگوں کی
مَقۡطُوۡعٌ
کاٹ دی جانےوالی ہے
مُّصۡبِحِیۡنَ
صبح ہوتے ہی
Translated by

Juna Garhi

And We conveyed to him [the decree] of that matter: that those [sinners] would be eliminated by early morning.

اورہم نے اس کی طرف اس بات کا فیصلہ کر دیا کہ صبح ہو تے ہوتے ان لوگوں کی جڑیں کاٹ دی جائیں گی ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور ہم نے لوط کو اس بات کا فیصلہ سنا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراُسے ہم نے یہ فیصلہ پہنچادیاکہ یقیناصبح ہوتے ہی ان کی جڑ کاٹ دی جانے والی ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We re¬vealed to him the fact that they are to be annihilated to the last man when they see the morning.

اور مقرر کردی ہم نے اس کو یہ بات کہ ان کی جڑ کٹے گی صبح ہوتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے لوط کو اپنے اس فیصلے سے آگاہ کردیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And We communicated to him the decree that by the morning those people will be totally destroyed.

اور اسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اس طرح ) ہم نے لوط تک اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ کر رکھ دی جائے گی ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے لوط کو اس بات کا فیصلہ کہلا بھیجا کہ صبح کو ان لوگوں کی جڑ بنیاد کٹ جائے گی 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے ان (لوط علیہ السلام) کے پاس یہ وحی بھیجی کہ صبح ہوتے ان کی جڑ ہی کٹ جائے گی

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ہم نے (لوط کی طرف) یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہی ان نافرمانوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We decreed unto him this commandment because the last of those was to be cut off in the early morning.

اور ہم نے لوط کے پاس (اپنا) یہ فیصلہ بھیج دیا کہ صبح ہوتے ان لوگوں کی جڑ ہی (بالکل) کٹ جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے اپنے اس فیصلہ سے اس کو آگاہ کردیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کٹ کے رہے گی ۔

Translated by

Mufti Naeem

اورہم نے ( اپنا ) یہ فیصلہ لوط ( علیہ السلام ) تک پہنچایا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے لوط کی طرف وحی بھیجی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہوتے کاٹ دی جائے گی۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے لوط کو یہ بات قطعی طور پر واضح کردی تھی کہ یقیناً جڑ کاٹ کر رکھ دی جائے گی ان (بدبخت لوگوں) کی صبح ہوتے ہی،

Translated by

Noor ul Amin

اور ہم نے لوط کو اس بات کافیصلہ سنادیاکہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑکٹ جائے گی

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے اسے اس حکم کا فیصلہ سنادیا کہ صبح ہوتے ان کافروں کی جڑ کٹ جائے گی ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے لوط ( علیہ السلام ) کو اس فیصلہ سے بذریعہ وحی آگاہ کر دیا کہ بیشک اُن کے صبح کرتے ہی اُن لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے ان ( لوط ( ع ) ) کو بذریعۂ وحی اس فیصلہ سے آگاہ کر دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان کی جڑ بالکل کاٹ دی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And We made known this decree to him, that the last remnants of those (sinners) should be cut off by the morning.

Translated by

Muhammad Sarwar

We informed him that the unbelievers would be utterly destroyed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We made this decree known to him that those (sinners) would be rooted out in the early morning.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We revealed to him this decree, that the roots of these shall be cut off in the morning.

Translated by

William Pickthall

And We made plain the case to him, that the root of them (who did wrong) was to be cut at early morn.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने लूत (अलै॰) के पास यह हुक्म भेजा कि सुबह होते ही उन लोगों की जड़ कट जाएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کے پاس یہ حکم بھیجا کہ صبح ہوتے ہی ان کی بالکل جڑ ہی کٹ جاوے گی (یعنی بالکل ہلاک ہوجاویں گے) ۔ (11) (66)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے اس کی طرف وحی کی کہ ان لوگوں کی جڑ صبح ہوتے ہی کاٹ دی جائے گی۔ “ (٦٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اسے ہم نے اپنا یہ فیصلہ پہنچا دیا کہ صبح ہوتے ہوتے ان لوگوں کی جڑ کاٹ دی جائے گی ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے لوط کے پاس اپنا حکم بھیج دیا کہ صبح ہوتے ہی ان لوگوں کی جڑ کٹ جائے گی،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور مقرر کردی ہم نے اس کو یہ بات کہ ان کی جڑ کٹے گی صبح ہوتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے لوط (علیہ السلام) کے پاس وحی کے ذریعہ یہ حکم بھیجا کہ صبح ہوتے ان سب کی بالکل ہی جڑ کٹ جائے گی