Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 72

سورة الحجر

لَعَمۡرُکَ اِنَّہُمۡ لَفِیۡ سَکۡرَتِہِمۡ یَعۡمَہُوۡنَ ﴿۷۲﴾

By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly.

تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

لَعَمۡرُکَ
آپ کی زندگی کی قسم
اِنَّہُمۡ
بیشک وہ
لَفِیۡ سَکۡرَتِہِمۡ
البتہ اپنے نشے میں
یَعۡمَہُوۡنَ
وہ بہک رہے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

لَعَمۡرُکَ
آپ کی عمر کی قسم
اِنَّہُمۡ
بلاشبہ وہ
لَفِیۡ سَکۡرَتِہِمۡ
اپنے نشے میں
یَعۡمَہُوۡنَ
بہک رہے تھے
Translated by

Juna Garhi

By your life, [O Muhammad], indeed they were, in their intoxication, wandering blindly.

تیری عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی ) ! آپکی عمر کی قسم ! اس وقت وہ اپنی مستی میں دیوانے ہو رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کی عمرکی قسم !بلاشبہ وہ اپنے نشے میں بہک رہے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

By your life, (0 prophet) they are wandering blindly in their intoxication (misguidance).

قسم ہے تیری جان کی وہ اپنی مستی میں مدہوش ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

قسم ہے آپ کی جان کی وہ لوگ اپنی اس بدمستی میں بالکل اندھے ہوگئے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By your life, (O Prophet), they went about blindly stumbling in their intoxication.

تیری جان کی قسم اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اس وقت ان پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) تمہاری زندگی کی قسم ! حقیقت یہ ہے کہ وہ لوگ اپنی بدمستی میں اندھے بنے ہوئے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) تیری زندگی قسم ہے 7 بیشک وہ اپنی مستی میں دیوانے ہو رہے تھے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

آپ کی زندگی کی قسم بیشک وہ اپنی مستی میں مدہوش تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ کی جان کی قسم وہ اپنی بدمستی میں اندھے بن رہے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے محمد) تمہاری جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش (ہو رہے) تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

By thy life, in their intoxication they were wandering bewildered.

آپ کی جان کی قسم وہ اپنی مدہوشی میں (بالکل) بہکے ہوئے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تیری جان کی قسم! یہ لوگ اپنی سرمستی میں اندھے ہوئے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے محبوبﷺ ) آپ ( ﷺ ) کی جان کی قسم!بلاشبہ یہ لوگ اپنی برائیوں کے نشے میں اندھے بنے ہوئے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کی جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش ہو رہے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(مگر) تمہاری عمر کی قسم وہ لوگ اپنی مستی میں بالکل مدہوش ہوئے جا رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ کی جان کی قسم!اس وقت وہ اپنی مستی میں دیوانے ہورہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اے محبوب تمہاری جان کی قسم ( ف۷۸ ) بیشک وہ اپنے نشہ میں بھٹک رہے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے حبیبِ مکرّم! ) آپ کی عمرِ مبارک کی قَسم ، بیشک یہ لوگ ( بھی قومِ لوط کی طرح ) اپنی بدمستی میں سرگرداں پھر رہے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

آپ کی جان کی قسم! یہ لوگ اپنے نشہ میں بالکل اندھے ہو رہے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Verily, by thy life (O Prophet), in their wild intoxication, they wander in distraction, to and fro.

Translated by

Muhammad Sarwar

By your life! In their drunkenness they were truly blind.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Verily, by your life, in their wild intoxication, they were wandering blindly.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By your life! they were blindly wandering on in their intoxication.

Translated by

William Pickthall

By thy life (O Muhammad) they moved blindly in the frenzy of approaching death.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आपकी जान की क़सम! वे तो अपने नशे में मस्त थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ کی جان کی قسم وہ اپنی مستی میں مدہوش تھے۔ (72)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” آپ کی عمر کی قسم ! بیشک وہ اپنی بد مستی میں سرمست تھے۔ “ (٧٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

تیری جان کی قسم اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، اس وقت ان پر ایک نشہ سا چڑھا ہوا تھا جس میں وہ آپے سے باہر ہوئے جاتے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ کی جان کی قسم بیشک وہ اپنی مستی میں اندھے بن رہے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قسم ہے تیری جان کی وہ اپنی مستی میں مدہوش ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کی جان کی قسم وہ لوگ اپنی گمراہی کے نشہ میں مدہوش ہو رہے تھے