45. Al-Hijr was the capital city of the people of Thamud, and its ruins are found near the modern city of Al-Ula which is to the north west of Al-Madinah, and lies on the route from AI-Madinah to Tabuk. Though the caravans had to pass through the valley of Al-Hijr, the Prophet (peace be upon him) had forbidden the Muslims to stay in the valley on their journey.
When Ibn Batutah reached there in the eighth century of Hijrah on his way to Makkah, he wrote: I have seen the buildings of Thamud hewed into red mountains; the paintings look so bright as if they have been put on only recently, and rotten bones of human beings are found in them even today." See (E.N. 57 of Surah Al-Aaraf).
سورة الْحِجْر حاشیہ نمبر :45
یہ قوم ثمود کا مرکزی شہر تھا ۔ اس کے کھنڈر مدینہ کے شمال مغرب میں موجودہ شہر العلاء سے چند میل کے فاصلہ پر واقع ہیں ۔ مدینہ سے تبوک جاتے ہوئے یہ مقام شاہراہ عام پر ملتا ہے اور قافلے اس وادی میں سے ہو کر گزرتے ہیں ، مگر نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ہدایت کے مطابق کوئی یہاں قیام نہیں کرتا ۔ آٹھویں صدی ہجری میں ابن بطوطہ حج کو جاتے ہوئے یہاں پہنچا تھا ۔ وہ لکھتا ہے کہ ”یہاں سرخ رنگ کے پہاڑوں میں قوم ثمود کی عمارتیں موجود ہیں جو انہوں نے چٹانوں کو تراش کر ان کے اندر بنائی تھیں ۔ ان کے نقش و نگار اس وقت تک ایسے تازہ ہیں جیسے آج بنائے گئے ہوں ۔ ان مکانات میں اب بھی سڑی گلی انسانی ہڈیاں پڑی ہوئی ملتی ہیں ۔ ( مزید تشریح کے لیے ملاحظہ ہو سورہ اعراف حاشیہ نمبر ۵۷ )