Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 94

سورة الحجر

فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ وَ اَعۡرِضۡ عَنِ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۹۴﴾

Then declare what you are commanded and turn away from the polytheists.

پس آپ اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاصۡدَعۡ
پس آپ کھلم کھلا سنا دیجیے
بِمَا
جس کا
تُؤۡمَرُ
تم حکم دییے جاتے ہیں
وَاَعۡرِضۡ
اور اعراض کیجیے
عَنِ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاصۡدَعۡ
چنانچہ آپ اعلان کر دیں
بِمَا
جس کا
تُؤۡمَرُ
آپ کو حکم دیا گیا
وَاَعۡرِضۡ
اور آپ منہ موڑلیں
عَنِ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں سے
Translated by

Juna Garhi

Then declare what you are commanded and turn away from the polytheists.

پس آپ اس حکم کو جو آپ کو کیا جارہا ہے کھول کر سنا دیجئے اور مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہذا جو آپ کو حکم دیا جاتا ہے، ببانگ دہل سنا دیجئے اور شرک کرنے والوں کی پروا نہ کیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ جس کاآپ کو حکم دیاگیااس کا صاف اعلان کردیں اورمشرکوں سے منہ موڑلیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Now, proclaim what you are commanded to and turn away from the mushriks (polytheists).

سو سنا دے کھول کر جو تجھ کو حکم ہوا اور پروا نہ کر مشرکوں کی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب آپ علی الاعلان بیان کریں جس کا آپ کو حکم دیا جا رہا ہے اور ان مشرکوں کی ذرا پروا نہ کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), proclaim what you are commanded, and pay no heed to those who associate others with Allah in His Divinity.

پس اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، جس چیز کا تمہیں حکم دیا جا رہا ہے اسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پروا نہ کرو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

لہذا جس بات کا تمہیں حکم دیا جارہا ہے اسے علی الاعلان لوگوں کو سنا دو ، ( ٣٣ ) اور جو لوگ ( پھر بھی ) شرک کریں ، ان کی پروا مت کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو جو حکم تجھ کو ملا ہے اس کو کھول کر سنادے اور مشرکوں کا کچھ خیال نہ کر (ف 8)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پس آپ کو جس بات کا حکم فرمایا گیا ہے آپ صاف صاف سنا دیجئے اور (ان) مشرکوں کی پرواہ نہ کیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کو جس بات کا حکم دیا گیا ہے اس کو کیجیے اور مشرکین سے منہ پھیر لیجیے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے) ملا ہے وہ (لوگوں کو) سنا دو اور مشرکوں کا (ذرا) خیال نہ کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Promulgate thou that which thou art commanded, and turn away from the associaters.

غرض آپ کو جس امر کا حکم دیا گیا ہے اسے صاف سنا دیجیے اور مشرکوں کی پروانہ کیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو جو کچھ تمہیں حکم ملا ہے ، اس کو آشکارا طور پر سنادو اور مشرکوں سے اعراض کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

سو جس چیز کا آپ کو حکم دیاگیا ہے اسے صاف صاف کہہ دیں اور مشرکین کی پرواہ نہ کریں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پس جو حکم آپ کو اللہ کی طرف سے ملا ہے وہ لوگوں کو سنا دیں اور مشرکوں کا ذرا بھی خیال نہ کریں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پس آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کھول کر بیان کردیں اس (حق اور حقیقت) کو جس کا حکم دیا جاتا ہے آپ کو، اور منہ موڑ لو مشرکوں سے،

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاجوآپکوحکم دیا جاتا ہے ، اسے کھول کر بیان کر د یجئے اور شرک کرنے والوں کی پر وانہ کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اعلانیہ کہہ دو جس بات کا تمہیں حکم ہے ( ف۱۰۲ ) اور مشرکوں سے منہ پھیر لو ، ( ف۱۰۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پس آپ وہ ( باتیں ) اعلانیہ کہہ ڈالیں جن کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اور آپ مشرکوں سے منہ پھیر لیجئے

Translated by

Hussain Najfi

پس جس چیز کا آپ کو حکم دیا گیا ہے اس کا واضح اعلان کر دیں اور مشرکوں سے اعراض کریں ( ان کی کچھ پروا نہ کریں ) ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Therefore expound openly what thou art commanded, and turn away from those who join false gods with Allah.

Translated by

Muhammad Sarwar

Preach what you have been commanded to and stay away from the pagans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Therefore openly proclaim what you have been commanded, and turn away from the idolators.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore declare openly what you are bidden and turn aside from the polytheists.

Translated by

William Pickthall

So proclaim that which thou art commanded, and withdraw from the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस जिस चीज़ का आपको हुक्म मिला है उसको खोल कर सुना दीजिए और मुशरिकों से एराज़ कीजिए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

غرض آپ کو جس بات کا حکم کیا گیا ہے اس کو (تو) صاف صاف سنا دیجیئے اور ان مشرکین کی پرواہ نہ کیجیئے۔ (94)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پس اس کا واضح اعلان کردیں جس کا آپ کو حکم دیا جاتا ہے اور مشرکوں کی پروا نہ کریں۔ “ (٩٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اسے ہانکے پکارے کہہ دو اور شرک کرنے والوں کی ذرا پرواہ نہ کرو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جس چیز کا آپ کو حکم دیا جاتا ہے اسے خوب صاف طریقے پر بیان کردیجیے، اور مشرکین سے اعراض کیجیے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو سنا دے کھول کر جو تجھ کو حکم ہوا اور پروا نہ کر مشرکوں کی  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پس جن باتوں کا آپ کو حکم دیا گیا ہے وہ آپ علی الاعلان سنائے اور مشرکوں کی پروا نہ کیجئے