RemotivityVerb

فَٱصْدَعْ

So proclaim

پس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیے

Verb Form 1
Perfect Tense Imperfect Tense Imperative Active Participle Passive Participle Noun Form
صَدَعَ
يَصْدَعُ
اِصْدَعْ
صَادِع
مَصْدُوْع
صَدْع
Mufradat ul Quran by

Imam Raghib Isfahani

اَلصَّدعُ: کے معنی ٹھو س اجسا م ۔ جیسے شیشہ لو ہا وغیرہ میں شگا ف ڈالنا کے ہیں ۔ (1) صَدَعَ (ف) وَصَدَّعَ متعدی ہے اور اِنصَدَعَ وَتَصَدَّعَ لا زم اسی سے استعا رہ کے طور پر صَدَعَ الا مرَکا محا ورہ ہے جس کے معنی کسی امر کے ظاہر اور واضح کر دینے کے ہیں ۔ قرآن پا ک میں ہے : (فَاصۡدَعۡ بِمَا تُؤۡمَرُ) (۱۵۔۹۴) پس جو حکم تم کو (خدا کی طرف سے ) ملا ہے اسے کھول کر بیا ن کرو اور اسی سے صُدَاعٌ کا لفظ مستعا رہے جس کے معنی دردِ سر کے ہیں جس سے گو یا سر پھٹا جا رہا ہو ۔ قرآن پاک میں ہے : (لَّا یُصَدَّعُوۡنَ عَنۡہَا وَ لَا یُنۡزِفُوۡنَ) (۵۶۔۱۹)اس سے نہ تو درد سر ہو گا اور نہ ان کی عقلیں زا ئل ہو ں گی ۔ اور اسی صَدِیعٌ بمعنی فجر ہے ۔ اور صَدَعْتُ الْفَلَا ۃَ کے معنی بیا با ں طے کر نے کے ہیں ۔ تَصَدَّعَ الْقَوْ مُ: لوگ منتشر ہو گئے ۔ قر آن میں ہے : (یَوۡمَئِذٍ یَّصَّدَّعُوۡنَ ) (۳۰۔ ۴۳)اس روز سب لو گ الگ الگ ہو جا ئیں گے ۔

Lemma/Derivative

1 Results
اصْدَعْ
Surah:15
Verse:94
پس کھول کر سنا دو ۔ پس برملا سنا دیجیے
So proclaim