Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 97

سورة الحجر

وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّکَ یَضِیۡقُ صَدۡرُکَ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ ﴿ۙ۹۷﴾

And We already know that your breast is constrained by what they say.

ہمیں خوب علم ہے کہ ان باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اَنَّکَ
کہ بیشک آپ
یَضِیۡقُ
تنگ ہوتا ہے
صَدۡرُکَ
سینہ آپ کا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
نَعۡلَمُ
ہم جانتے ہیں
اَنَّکَ
بےشک آپ
یَضِیۡقُ
تنگ ہوتا ہے
صَدۡرُکَ
آپ کا سینہ
بِمَا
اس سے جو
یَقُوۡلُوۡنَ
وہ کہتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And We already know that your breast is constrained by what they say.

ہمیں خوب علم ہے کہ ان باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اس سے آپ کا دل گھٹتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناًہم جانتے ہیں آپ کاسینہ بے شک اس سے تنگ ہوتاہے جو وہ کہتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We know that your heart feels dis¬tressed for what they say.

اور ہم جانتے ہیں کہ تیرا جی رکتا ہے ان کی باتوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم جانتے ہیں کہ آپ کا سینہ تنگ ہوتا ہے ان کی باتوں سے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We certainly know that their statements sorely grieve you.

ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یقینا ہم جانتے ہیں کہ جو باتیں یہ بناتے ہیں ، ان سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم جانتے ہیں کہ کافر جو باتیں کرتے ہیں اس سے تیرا دل تنگ ہوتا ہے (تجھ کو رنج ہوتا ہے)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ ان کی باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

البتہ ہم ان تمام باتوں سے واقف ہیں جو وہ کہتے ہیں جس سے آپ دل تنگ نہ ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We know that thou straitenest thy breast by that which they say.

اور بالیقین ہم کو معلوم ہے کہ (یہ لوگ) جو کچھ کہتے رہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم کو معلوم ہے کہ جو کچھ وہ کہتے ہیں ، اس سے تمہارا دل تنگ ہوتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق ہمیں خوب معلوم ہے کہ ( کفار ) جوباتیں کیا کرتے ہیں اس سے یقینا آپ ( ﷺ ) کا دل تنگ ہوتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم جانتے ہیں کہ ان باتوں سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اچھی طرح معلوم ہے کہ آپ کا سینہ تنگ ہو رہا ہے ان باتوں سے جو یہ لوگ بناتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ یہ لوگ کہتے ہیں اس سے آپ پر یشان اور تنگ دل ہوتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہمیں معلوم ہے کہ ان کی باتوں سے تم دل تنگ ہوتے ہو ، ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم جانتے ہیں کہ آپ کا سینۂ ( اقدس ) ان باتوں سے تنگ ہوتا ہے جو وہ کہتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور بے شک ہم جانتے ہیں کہ جو کچھ ( یہ لوگ ) کہتے رہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We do indeed know how thy heart is distressed at what they say.

Translated by

Muhammad Sarwar

We certainly know that you feel sad about what they say against you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Indeed, We know that your breast becomes tight because of what they say.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And surely We know that your breast straitens at what they say;

Translated by

William Pickthall

Well know We that thy bosom is oppressed by what they say,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हम जानते हैं कि जो कुछ वे कहते हैं उससे आपका दिल तंग होता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور واقعی ہم کو معلوم ہے کہ یہ لوگ جو باتیں کر رہے ہیں اس سے آپ تنگ دل ہوتے ہیں۔ (97)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم جانتے ہیں جو وہ کہتے ہیں یقیناً آپ کا سینہ اس سے تنگ ہوتا ہے۔ “ (٩٧) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہمیں معلوم ہے کہ جو باتیں یہ لوگ تم پر بناتے ہیں ان سے تمہارے دل کو سخت کوفت ہوتی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور بلاشبہ ہم جانتے ہیں کہ یہ لوگ جو باتیں کرتے ہیں اس سے آپ تنگ دل ہوتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم جانتے ہیں کہ تیرا جی رکتا ہے ان کی باتوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلا شبہ ہم جانتے ہیں کہ یہ کافر جو کچھ کہتے ہیں اس سے آپ کا دل تنگ ہوتا ہے