Surat ul Hijir

Surah: 15

Verse: 98

سورة الحجر

فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ ﴿ۙ۹۸﴾

So exalt [ Allah ] with praise of your Lord and be of those who prostrate [to Him].

آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجدہ کرنے والوں میں شامل ہوجائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَسَبِّحۡ
پس تسبیح کیجیے
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
وَکُنۡ
اور ہوجایئے
مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ
سجدہ کرنے والوں میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَسَبِّحۡ
چنانچہ آپ تسبیح کریں
بِحَمۡدِ
ساتھ حمد کے
رَبِّکَ
اپنے رب کی
وَکُنۡ
اور آپ ہو جائیں
مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ
سجدہ کرنے والوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

So exalt [ Allah ] with praise of your Lord and be of those who prostrate [to Him].

آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد بیان کرتے رہیں اور سجدہ کرنے والوں میں شامل ہوجائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

لہٰذا آپ اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجئے۔ اور سجدہ کیجئے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

چنانچہ آپ اپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کریں اورسجدہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

So, proclaim the purity, and glory of your Lord and be among those who pros¬trate.

سو تو یاد کر خوبیاں اپنے رب کی اور ہو سجدہ کرنے والوں سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پس آپ تسبیح کیجیے اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

When (you feel so) glorify your Lord with His praise and prostrate yourself before Him,

اس کا علاج یہ ہے کہ اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

تو ( اس کا علاج یہ ہے کہ ) تم اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرتے رہو ، اور سجدہ بجا لانے والوں میں شامل رہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو اپنے مالک کی خوبیاں بیان کر (تسبیح اور تحمید کر) اور سجدہ کرنیوالوں میں شریک رہ

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

سو آپ اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کرتے رہئے اور سجدہ کرنے والوں میں رہیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

آپ اپنے رب کی حمد وثناء کیجیے اور سجدے کرنے والوں میں سے ہو جایئے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

تو تم اپنے پروردگار کی تسبیح کہتے اور (اس کی) خوبیاں بیان کرتے رہو اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

So hallow thou the praise of thy Lord, and be thou of the prostrate.

سو آپ اپنے پروردگار کی تسبیح اور حمد کرتے رہیے اور سجدہ کرنے والوں میں رہیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

تو تم اپنے رب کی ، اس کی حمد کے ساتھ ، تسبیح کرو اور سجدہ کرنے والوں میں سے بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

پس آپ ( ﷺ ) تو اپنے رب کی تعریف کے ساتھ تسبیح کرتے رہیے اور سجدہ کرنے ( نماز پڑھنے ) والوںمیں شامل رہیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

تو آپ اپنے رب کی تسبیح کرتے رہیں اور اس کی خوبیاں بیان کرتے رہیں اور سجدہ کرنے والوں میں داخل رہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

سو (ان کے علاج کے لئے) آپ تسبیح کرتے رہیں اپنے رب کی حمد کے ساتھ اور شامل رہیں (اپنے رب کے حضور) سجدہ کرنے والوں میں،

Translated by

Noor ul Amin

لہٰذاآپ اپنے رب کی حمدکے ساتھ تسبیح کیجئے اور سجدہ کیجئے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تو اپنے رب کو سراہتے ہوئے اس کی پاکی بولو اور سجدہ والوں میں ہو ، ( ف۱۰۷ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو آپ حمد کے ساتھ اپنے رب کی تسبیح کیا کریں اور سجود کرنے والوں میں ( شامل ) رہا کریں

Translated by

Hussain Najfi

تو اپنے پروردگار کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کریں اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہو جائیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But celebrate the praises of thy Lord, and be of those who prostrate themselves in adoration.

Translated by

Muhammad Sarwar

Glorify and praise your Lord and be with those who prostrate themselves before God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

So glorify the praises of your Lord and be of those who prostrate themselves (to Him).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Therefore celebrate the praise of your Lord, and be of those who make obeisance.

Translated by

William Pickthall

But hymn the praise of thy Lord, and be of those who make prostration (unto Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

पस आप अपने रब की हम्द के साथ उसकी तस्बीह कीजिए और सज्दा करने वालों में से बन जाइए।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

سو (اس کا علاج یہ ہے کہ) آپ اپنے پروردگار کی تسبیح وتحمید کرتے رہیئے اور نماز پڑھنے والوں میں رہیئے۔ (98)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

پس اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کریں اور سجدہ کرنے والوں میں سے ہوجائیں۔ “ (٩٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اس کا علاج یہ ہے کہ) اپنے رب کی حمد کے ساتھ اس کی تسبیح کرو ، اس کی جناب میں سجدہ بجا لاؤ،

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو آپ اپنے رب کی تسبیح بیان کیجیے جس کے ساتھ تحمید بھی ہو، اور آپ ساجدین میں سے ہوجائیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

سو تو یاد کر خوبیاں اپنے رب کی اور ہو سجدہ کرنے والوں سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

سو آپ اپنے رب کی حمد کے ساتھ پاکی بیان کرتے رہیے اور نماز پڑھنے والوں میں شامل رہیے