Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 1

سورة النحل

اَتٰۤی اَمۡرُ اللّٰہِ فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡہُ ؕ سُبۡحٰنَہٗ وَ تَعٰلٰی عَمَّا یُشۡرِکُوۡنَ ﴿۱﴾

The command of Allah is coming, so be not impatient for it. Exalted is He and high above what they associate with Him.

اللہ تعالٰی کا حکم آپہنچا اب اس کی جلدی نہ مچاؤ ۔ تمام پاکی اس کے لئے ہے وہ برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَتٰۤی
آپہنچا
اَمۡرُ
حکم
اللّٰہِ
اللہ کا
فَلَا
پس نہ
تَسۡتَعۡجِلُوۡہُ
تم جلدی مانگو اسے
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اور بلند تر ہے
عَمَّا
اس سے جو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک ٹھہرا تے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَتٰۤی
آگیا
اَمۡرُ
حکم
اللّٰہِ
اللہ تعالی کا
فَلَا تَسۡتَعۡجِلُوۡہُ
سو نہ تم جلدی طلب کرو اس کو
سُبۡحٰنَہٗ
پاک ہے وہ
وَتَعٰلٰی
اوربے حد بلند ہے
عَمَّا
اس سے جن کو
یُشۡرِکُوۡنَ
وہ شریک بناتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

The command of Allah is coming, so be not impatient for it. Exalted is He and high above what they associate with Him.

اللہ تعالٰی کا حکم آپہنچا اب اس کی جلدی نہ مچاؤ ۔ تمام پاکی اس کے لئے ہے وہ برتر ہے ان سب سے جنہیں یہ اللہ کے نزدیک شریک بتلاتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے کافرو) اللہ کا حکم آپہنچا، لہذا اس کے لئے جلدی نہ مچاؤ وہ پاک ہے اور اس سے بلندتر ہے جو یہ لوگ شرک کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کاحکم آگیاسواس کو تم جلدی طلب نہ کرو،وہ پاک ہے،اوربے حدبلندہے اس سے جن کووہ شریک بناتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

The command of Allah is bound to come. So, do not ask for it to come sooner. Pure is He, and much higher than what they ascribe to Him as partners.

آپہنچا حکم اللہ کا سو اس کی جلدی مت کرو وہ پاک ہے اور برتر ہے ان کے شریک بتلانے سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کا حکم آن پہنچا ہے پس تم جلدی مت مچاؤ وہ پاک اور بلند وبالا ہے اس شرک سے جو وہ کرتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah's judgement has (all but) come; do not, then, call for its speedy advent. Holy is He, and far above their associating others with Him in His Divinity.

آگیا اللہ کا فیصلہ ، 1 اب اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ ، پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں ۔ 2

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اللہ کا حکم آن پہنچا ہے ، لہذا اس کے لیے جلدی نہ مچاؤ ( ١ ) ۔ جو شرک یہ لوگ کر رہے ہیں ، وہ اس سے پاک اور بہت بالا و برتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے کافرو) اللہ تعالیٰ کا حکم آن پہنچا ( ) 3 تو اس کی جلدی نہ مچائو (ف 4) اللہ تعالیٰ کی ذات ان کیش رک سے پاک اور برتر ہے (ف 5)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کا حکم (عذاب) آہی پہنچا تو (کافروں ! ) اس کے لئے جلدی نہ کرو لوگ جن کو اللہ کا شریک بناتے ہیں وہ ان سے پاک اور بلند تر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ کا حکم آگیا۔ تم اس میں جلدی نہ مچاؤ۔ اس کی ذات بےعیب ہے اور اس سے بلندو برتر ہے جن کو تم اس کے ساتھ شریک کرتے ہو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کا حکم (یعنی عذاب گویا) آ ہی پہنچا تو (کافرو) اس کے لیے جلدی مت کرو۔ یہ لوگ جو (خدا کا) شریک بناتے ہیں وہ اس سے پاک اور بالاتر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

The affair of Allah cometh, so seek not to hasten it. Hallowed be He and Exalted above that which they associate.

اللہ کا حکم آپہنچا تو اب اس میں جلدی نہ مچاؤ ۔ پاک اور برتر ہے وہ (اللہ) شرک سے جو یہ (لوگ) کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

امرِ الہٰی صادر ہوچکا ہے تو اس کیلئے جلدی نہ مچاؤ ۔ وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے ، جن کو یہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کا حکم ( قریب ) آگیا بس اسے جلدی ( فوراً ) نہ چاہو ۔ اللہ ( تعالیٰ ) پاک ہے اورجو لوگ شرک کیا کرتے ہیں اس سے بہت ہی بلند وبالاتر ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کا حکم (عذاب) گویا آہی پہنچا تو اس کے لیے جلدی مت کرو، یہ لوگ جو اللہ کا شریک بناتے ہیں وہ اس سے پاک اور بالا تر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

آگیا اللہ کا حکم، پس تم لوگ جلدی مت مچاؤ اس کے لئے، پاک ہے وہ (وحدہ، لا شریک) اور بہت بلند (وبالا) ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( اے کافرو ) اللہ کاحکم آپہنچا ، لہٰذااس کے لئے جلدی نہ مچائووہ پاک ہے اور اس سے بلند تر ہےجو یہ لوگ شرک کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اب آتا ہے اللہ کا حکم تو اس کی جلدی نہ کرو ( ف۲ ) پاکی اور برتری ہے اسے ان شریکوں سے ، ( ف۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ کا وعدہ ( قریب ) آپہنچا سو تم اس کے چاہنے میں عجلت نہ کرو ۔ وہ پاک ہے اور وہ ان چیزوں سے برتر ہے جنہیں کفار ( اس کا ) شریک ٹھہراتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اللہ کا حکم ( عذاب ) آگیا ہے پس تم اس کے لئے جلدی نہ کرو وہ پاک اور برتر ہے ان چیزوں سے جن کو وہ اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

(Inevitable) cometh (to pass) the Command of Allah: seek ye not then to hasten it: Glory to Him, and far is He above having the partners they ascribe unto Him!

Translated by

Muhammad Sarwar

God's help will certainly support (the believers), so pagans do not (seek) to hasten it. God is too Glorious and Exalted to be considered equal to idols.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

The Event ordained by Allah has indeed come, so do not seek to hasten it. Glorified and Exalted be He above all that they associate as partners with Him.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Allah's commandment has come, therefore do not desire to hasten it; glory be to Him, and highly exalted be He above what they associate (with Him).

Translated by

William Pickthall

The commandment of Allah will come to pass, so seek not ye to hasten it. Glorified and Exalted be He above all that they associate (with Him).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

आ गया अल्लाह का फ़ैसला पस उसकी जल्दी न करो, वह पाक है और बरतर है उससे जिसको वे शरीक ठहराते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

خدا تعالیٰ کا حکم آپہنچا (2) سو تم اس میں جلدی مت مچاؤ وہ لوگوں کے شرک سے پاک اور برتر ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اللہ کا حکم آگیا، سو اس کے لیے جلدی نہ کرو، وہ پاک اور بہت بلند ہے اس سے جو وہ شریک بناتے ہیں۔ “ (١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آگیا اللہ کا فیصلہ ، اب اس کے لئے جلدی نہ مچاؤ۔ پاک ہے وہ اور بالا و برتر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کر رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپہنچا اللہ کا حکم سو تم اس میں جلدی نہ کرو وہ پاک ہے اور اس سے برتر ہے جو وہ شریک تجویز کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

آپہنچا حکم اللہ کا سو اس کی جلدی مت کرو وہ پاک ہے اور برتر ہے ان کے شریک بتلانے سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

خدا کا حکم آپہنچا سو اس کے لئے جلدی نہ کرو خدا تعالیٰ کی ذات ان لوگوں کے شرک سے پاک اور بالا تر ہے