Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 113

سورة النحل

وَ لَقَدۡ جَآءَہُمۡ رَسُوۡلٌ مِّنۡہُمۡ فَکَذَّبُوۡہُ فَاَخَذَہُمُ الۡعَذَابُ وَ ہُمۡ ظٰلِمُوۡنَ ﴿۱۱۳﴾

And there had certainly come to them a Messenger from among themselves, but they denied him; so punishment overtook them while they were wrongdoers.

ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا اور وہ تھے ہی ظالم ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
جَآءَہُمۡ
آیا ان کے پاس
رَسُوۡلٌ
ایک رسول
مِّنۡہُمۡ
ان میں سے
فَکَذَّبُوۡہُ
تو انہوں نے جھٹلا دیا اسے
فَاَخَذَہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الۡعَذَابُ
عذاب نے
وَہُمۡ
جب کہ وہ
ظٰلِمُوۡنَ
ظالم تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلا شبہ یقیناً
جَآءَہُمۡ
آگیا ان کے پاس
رَسُوۡلٌ
رسول
مِّنۡہُمۡ
انہی میں سے
فَکَذَّبُوۡہُ
تو جھٹلا یا انہوں نے اس کو
فَاَخَذَہُمُ
تو پکڑ لیا انہیں
الۡعَذَابُ
عذاب نے
وَہُمۡ
اور اس حال میں کہ وہ
ظٰلِمُوۡنَ
وہ ظالم تھے
Translated by

Juna Garhi

And there had certainly come to them a Messenger from among themselves, but they denied him; so punishment overtook them while they were wrongdoers.

ان کے پاس انہی میں سے رسول پہنچا پھر بھی انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آدبوچا اور وہ تھے ہی ظالم ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آچکا تھا جسے انہوں نے جھٹلا دیا تو عذاب نے انھیں آلیا اور وہ بےانصاف لوگ تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وربلاشبہ یقیناان کے پاس اُنہی میں سے ایک رسول آگیا تو انہوں نے اُس کو جھٹلا دیا تو عذاب نے اُنہیں اس حال میں پکڑلیاکہ وہ ظالم تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely there came to them a messenger from among themselves, but they belied him, so the punishment seized them, while they were transgressing.

اور ان کے پاس پہنچ چکا رسول انہی میں کا پھر اس کو جھٹلایا پھر آپکڑا ان کو عذاب نے اور وہ گنہگار تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آیا ان کے پاس ایک رسول انہی میں سے تو انہوں نے اس کو جھٹلا دیا پس آپکڑا انہیں عذاب نے اور وہ خود ہی ظالم تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Most certainly a Messenger came to them from among them; but they rejected him, calling him a liar. Therefore chastisement seized them while they engaged in wrong-doing.

ان کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا ۔ مگر انہوں نے اس کو جھٹلا دیا ۔ آخرکار عذاب نے ان کو آلیا جبکہ وہ ظالم ہو چکے تھے ۔ 112

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان کے پاس انہی میں سے ایک پیغمبر آیا تھا ، مگر انہوں نے اس کو جھٹلایا ، چنانچہ جب انہوں نے ظلم اپنا لیا تو ان کو عذاب نے آپکڑا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان لوگوں پاس انہی میں کا (یعنی عربی) ایک پیغمبر آچکا لیکن انہوں نے اس کو جھٹلایا آخر خدا کے عذاب نے ان کو دھر پکڑا اور وہ قصور وار تھے ( اس عذاب کے سزا وار تھے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یقینا ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آئے تو انہوں نے ان کو جھوٹا کہا پس ان (لوگوں) کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور بیشک ان کے پاس ان ہی میں سے رسول آگیا ہے۔ پھر انہوں نے اس کو جھٹلایا ۔ پھر عذاب نے انہیں اس حالت میں آپکڑا جب کہ وہ ظلم پر آمادہ تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ان کے پاس ان ہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اس کو جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly there came to them an apostle from among them, but they belied him, wherefore the torment took hold of them while yet they were wrong-doers.

اور ان کے پاس ایک رسول بھی انہی میں سے آیا تھا سو اس کو انہوں نے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آپکڑا اس حال میں کہ وہ (اپنے حق میں) ظالم تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ان کے پاس ایک رسول انہی میں سے آیا تو انہوں نے اس کی تکذیب کردی تو ان کو عذاب نے آدبوچا اور وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھانے والے تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور بالتحقیق ان کے پاس انہی میں سے رسول آئے پس انہوں نے اسے جھٹلایا اس پر انہیں عذاب نے پکڑلیا اور وہ ظالم تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ان کے پاس انہی میں سے ایک پیغمبر آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا سو ان کو عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ آچکے ان کے پاس ایک عظیم الشان رسول خود انہی میں سے، پھر انہوں نے (اس کو غنیمت جان کر ایمان لانے کی بجائے الٹا) ان کو جھٹلایا، تو آخرکار پکڑا ان کو اس عذاب نے (جس کے وہ مستحق ہوچکے تھے) ، درآنحالیکہ وہ کمربستہ تھے اپنے ظلم پر،

Translated by

Noor ul Amin

ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آچکاتھاجسے انہوں نے جھٹلادیاتوعذاب نے انہیں آ لیا اور وہ ظالم لوگ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ان کے پاس انھیں میں سے ایک رسول تشریف لایا ( ف۲٦۱ ) تو انہوں نے اسے جھٹلایا تو انھیں عذاب نے پکڑا ( ف۲٦۲ ) اور وہ بے انصاف تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلایا پس انہیں عذاب نے آپکڑا اور وہ ظالم ہی تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور پھر خود انہی میں سے ایک رسول ان کے پاس آیا مگر انہوں نے اسے جھٹلا دیا پس عذاب نے انہیں اس حال میں آپکڑا کہ وہ ظالم تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And there came to them a Messenger from among themselves, but they falsely rejected him; so the Wrath seized them even in the midst of their iniquities.

Translated by

Muhammad Sarwar

A Messenger from their own people came to them and they called him a liar. Torment struck them because of their injustice.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

There has come to them a Messenger from among themselves, but they denied him, so the torment seized them while they were wrongdoers.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly there came to them an Apostle from among them, but they rejected him, so the punishment overtook them while they were unjust.

Translated by

William Pickthall

And verily there had come unto them a messenger from among them, but they had denied him, and so the torment seized them while they were wrong-doers.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और उनके पास एक रसूल उन्हीं में से आया तो उसको उन्होंने झूठा बताया फिर उनको अज़ाब ने पकड़ लिया और वे ज़ालिम थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان کے پاس ان ہی میں کا ایک رسول بھی (منجانب الله) آیا سو اس (رسول) کو (بھی) انہوں نے جھوٹا بتایاتب ان کو عذاب (الہٰی) نے آپکڑا جب کہ وہ بالکل ہی ظلم پر کمر باندھنے لگے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور بلاشبہ ان کے پاس انہی میں سے ایک رسول آیا تو انہوں نے اسے جھٹلا دیا تو انھیں عذاب نے اس حال میں آلیا کہ وہ ظالم تھے۔ “ (١١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان کے پاس ان کی اپنی قوم میں سے ایک رسول آیا مگر انہوں نے اس کو جھٹلا دیا۔ آخر کار عذاب نے ان کو آلیا جبکہ وہ ظالم ہوچکے تھے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور البتہ ان کے پاس انہیں میں سے رسول آیا سو اس نے انہیں جھٹلایا۔ لہٰذا انہیں عذاب نے پکڑ لیا اس حال میں کہ وہ ظلم کرنے والے تھے۔

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ان کے پاس پہنچ چکا رسول انہی میں کا پھر اس کو جھٹلایا پھر آپکڑا ان کو عذاب نے اور وہ گناہ گار تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ان بستی والوں کے پاس انہی میں سے ای رسول بھی آیا پھر انہوں نے اس کی تکذیب کی اس پر ان کو عذاب نے آگھیرا اور ان کا حال یہ تھا کہ وہ ظالم تھے