Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 118

سورة النحل

وَ عَلَی الَّذِیۡنَ ہَادُوۡا حَرَّمۡنَا مَا قَصَصۡنَا عَلَیۡکَ مِنۡ قَبۡلُ ۚ وَ مَا ظَلَمۡنٰہُمۡ وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۱۱۸﴾

And to those who are Jews We have prohibited that which We related to you before. And We did not wrong them [thereby], but they were wronging themselves.

اور یہودیوں پر جو کچھ ہم نے حرام کیا تھا اسے ہم پہلے ہی سے آپ کو سنا چکے ہیں ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَعَلَی
اور اوپر
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
حَرَّمۡنَا
حرام کردیا ہم نے
مَا
جو
قَصَصۡنَا
بیان کیا ہم نے
عَلَیۡکَ
آپ پر
مِنۡ قَبۡلُ
اس سے پہلے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمۡنٰہُمۡ
ظلم کیا تھا ہم نے ان پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی ہی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَعَلَی
اور اوپر
الَّذِیۡنَ
ان کے جو
ہَادُوۡا
یہودی بن گئے
حَرَّمۡنَا
حرام کر دی تھیں ہم نے
مَا
جو
قَصَصۡنَا
بتا چکے ہیں ہم
عَلَیۡکَ
آپ کو
مِنۡ قَبۡلُ
پہلے اس سے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمۡنٰہُمۡ
ظلم کیا تھا ہم نے ان پر
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
خود ہی اپنے اوپر
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کیا کر تے
Translated by

Juna Garhi

And to those who are Jews We have prohibited that which We related to you before. And We did not wrong them [thereby], but they were wronging themselves.

اور یہودیوں پر جو کچھ ہم نے حرام کیا تھا اسے ہم پہلے ہی سے آپ کو سنا چکے ہیں ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور یہودیوں پر ہم نے جو کچھ حرام کیا تھا، وہ ہم اس سے پیشتر آپ سے بیان کرچکے ہیں ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجولوگ یہودی بن گئے اُن پر ہم نے وہ تمام چیزیں حرام کر دی تھیں جو ہم اس سے پہلے آپ کو بتا چکے ہیں اورہم نے اُن پرظلم نہیں کیاتھالیکن وہ خودہی اپنے اوپرظلم کیا کرتے تھے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And for those who are Jews, We had prohibited that which We have already told you. And We did not wrong them but they used to wrong themselves.

اور جو لوگ یہودی ہیں ان پر حرام کیا تھا جو تجھ کو پہلے سنا چکے، اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا پر وہ اپنے اوپر آپ ظلم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ان لوگوں پر جو یہودی ہوئے ہم نے حرام کی تھیں (وہ چیزیں) جو ہم بیان کرچکے ہیں آپ پر اس سے پہلے اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have already recounted to you what We prohibited to the Jews. In so doing We did not wrong them; it is they who wronged themselves.

وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لیے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے تم سے کر چکے ہیں ۔ 118 اور یہ ان پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ ان کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اوپر کر رہے تھے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور یہودیوں کے لیے ہم نے وہ چیزیں حرام کی تھیں جن کا تذکرہ ہم تم سے پہلے ہی کرچکے ہیں ۔ ( ٥١ ) اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) ہم نے یہودیوں پر وہ چیزیں جو ہم تجھ سے پہلے بیان کرچکے ہیں ( سورة انعام کے ستر ہویں رکوع میں) ان کی شرارت اور سرکشی کی وجہ سے) حرام کردی تھیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا وہ خود اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہودیوں پر جو چیزیں ہم نے حرام کردی تھیں وہ ہم آپ سے پہلے بیان فرما چکے اور ہم نے ان پر زیادتی نہیں کی و لیکن وہ خود ہی اپنے آپ پر زیادتی کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یہودیوں پر جو چیزیں ہم نے حرام کی تھیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے بھی کرچکے ہیں وہ ہم نے ان پر ظلم نہ کیا تھا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور چیزیں ہم تم سے پہلے بیان کرچکے ہیں وہ ہم نے یہودیوں پر حرام کردی تھیں۔ اور ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And un to those who are Judaised We disallowed that which We have already recounted unto thee; and We wronged them not, but themselves they were wont to Wrong.

اور جو لوگ دین یہود اختیار کئے ہوئے ہیں ان پر ہم نے وہ چیزیں حرام کردی تھیں جن کا بیان ہم آپ سے اس کے قبل کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر کوئی زیادتی نہیں کی بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر زیادتی کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو یہودی ہوئے ، ان پر بھی ہم نے وہی چیزیں حرام کیں جو ہم نے پہلے تم کو بتائیں اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور یہودیوں پر ہم نے جو چیزیں حرام کی تھیں اس کا ذکر ہم اس سے پہلے آپ سے کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو چیزیں ہم آپ سے پہلے بیان کرچکے ہیں وہ ہم نے یہودیوں پر حرام کردی تھیں، اور ہم نے ان پر کچھ ظلم نہیں کیا بلکہ وہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ان لوگوں پر جو کہ یہودی بن گئے ہم نے حرام کردیا تھا ان سب چیزوں کو جن کا ذکر ہم آپ سے کرچکے ہیں اس سے پہلے، اور ہم نے ان پر (کسی طرح کا) کوئی ظلم نہیں کیا تھا، مگر وہ لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کر رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور یہودیوں پر جوکچھ ہم نے حرام کیا تھا ، اسے ہم پہلے ہی آپ سے بیان کرچکے ہیں ، ان پر ہم نے ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور خاص یہودیوں پر ہم نے حرام فرمائیں وہ چیزیں جو پہلے تمہیں ہم نے سنائیں ( ف۲۷۱ ) اور ہم نے ان پر ظلم نہ کیا ہاں وہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ، ( ف۲۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہود پر ہم نے وہی چیزیں حرام کی تھیں جو ہم پہلے آپ سے بیان کر چکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے یہودیوں پر وہ چیزیں حرام کر دیں جن کا ذکر ہم اس سے پہلے ( سورہ انعام میں ) آپ سے کر چکے ہیں اور ہم نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the Jews We prohibited such things as We have mentioned to thee before: We did them no wrong, but they were used to doing wrong to themselves.

Translated by

Muhammad Sarwar

We had made unlawful for the Jews all that we told you before. We did not do any wrong to them but they wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And for those who are Jews, We have forbidden such things as We have mentioned to you before. And We did not wrong them, but they wronged themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And for those who were Jews We prohibited what We have related to you already, and We did them no injustice, but they were unjust to themselves.

Translated by

William Pickthall

And unto those who are Jews We have forbidden that which We have already related unto thee. And We wronged them not, but they were wont to wrong themselves.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और यहूदियों पर हमने वह चीज़ें हराम कर दी थीं जो हम इससे पहले आपको बता चुके हैं, और हमने उन पर कोई ज़ुल्म नहीं किया बल्कि वे ख़ुद अपने ऊपर ज़ुल्म करते रहे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور صرف یہودیوں پر ہم نے وہ چیزیں حرام کردی تھیں جن کا بیان ہم اس سے قبل آپ سے کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر کوئی زیادتی نہیں کی لیکن وہ خود ہی اپنے اوپر زیادتی کیا کرتے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو لوگ یہودی ہوئے ان پر ہم نے وہ چیزیں حرام کیں جو آپ کے سامنے اس سے پہلے بیان کی ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔ “ (١١٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہ چیزیں ہم نے خاص طور پر یہودیوں کے لئے حرام کی تھیں جن کا ذکر اس سے پہلے ہم تم سے کرچکے ہیں۔ اور یہ ان پر ہمارا ظلم نہ تھا بلکہ ان کا اپنا ہی ظلم تھا جو وہ اپنے اوپر کر رہے تھے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے یہودیوں پر وہ چیزیں حرام کردی تھیں جن کا بیان پہلے آپ سے کرچکے ہیں اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو لوگ یہودی ہیں ان پر ہم نے حرام کیا تھا جو تجھ کو پہلے سنا چکے اور ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا پر وہ اپنے اوپر آپ ظلم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر صرف یہودیوں پر ہم نے وہ چیزیں حرام کردی تھیں جن کا بیان اس سے پہلے یعنی سورة انعام میں ہم آپ سے کرچکے ہیں ہم نے ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں کی بلکہ ہو خود ہی اپنے اوپر ظلم کیا کرتے تھے