Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 123

سورة النحل

ثُمَّ اَوۡحَیۡنَاۤ اِلَیۡکَ اَنِ اتَّبِعۡ مِلَّۃَ اِبۡرٰہِیۡمَ حَنِیۡفًا ؕ وَ مَا کَانَ مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ ﴿۱۲۳﴾

Then We revealed to you, [O Muhammad], to follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of those who associate with Allah .

پھر ہم نے آپ کی جانب وحی بھیجی کہ آپ ملت ابراہیم حنیف کی پیروی کریں ، جو مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
طرف آپ کے
اَنِ
کہ
اتَّبِعۡ
پیروی کیجیے
مِلَّۃَ
طریقے کی
اِبۡرٰہِیۡمَ
براہیم کے
حَنِیۡفًا
جو یکسو تھا
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھاوہ
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکین میں سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ثُمَّ
پھر
اَوۡحَیۡنَاۤ
وحی کی ہم نے
اِلَیۡکَ
آپ کی طرف
اَنِ
یہ کہ
اتَّبِعۡ
آپ پیروی کریں
مِلَّۃَ
ملت کی
اِبۡرٰہِیۡمَ
ابراہیم کی
حَنِیۡفًا
ایک اللہ کی طرف ہو جانے والے
وَمَا
اور نہ
کَانَ
تھے
مِنَ الۡمُشۡرِکِیۡنَ
مشرکوں میں سے
Translated by

Juna Garhi

Then We revealed to you, [O Muhammad], to follow the religion of Abraham, inclining toward truth; and he was not of those who associate with Allah .

پھر ہم نے آپ کی جانب وحی بھیجی کہ آپ ملت ابراہیم حنیف کی پیروی کریں ، جو مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ یکسو رہنے والے ابراہیم کی ملت کی اتباع کرو اور وہ مشرک نہ تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھرہم نے آپ کی طرف وحی کی ہے کہ آپ ابراہیم کی ملت کی پیروی کریں جو ایک اللہ کی طرف ہوجانے والے تھے اوروہ مشرکوں میں سے نہ تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Then, We revealed to you, &Follow the way of Ibrihim, the upright, and he was not among the Mushriks|".

پھر حکم بھیجا تجھ کو ہم نے کہ چل دین ابراہیم پر جو ایک طرف کا تھا اور نہ تھا وہ شرک کرنے والوں میں ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

پھر (اے محمد ! ) ہم نے وحی کی آپ کی طرف کہ پیروی کیجئے ملت ابراہیم کی یکسو ہو کر اور وہ ہرگز مشرکین میں سے نہ تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

پھر ہم نے تمہاری طرف یہ وحی بھیجی کہ یکسو ہو کر ابراہیم ( علیہ السلام ) کے طریقے پر چلو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا ۔ 120

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر ( اے پیغمبر ) ہم نے تم پر بھی وحی کے ذریعے یہ حکم نازل کیا ہے کہ تم ابراہیم کے دین کی پیروی کرو جس نے اپنا رخ اللہ ہی کی طرف کیا ہوا تھا ، اور وہ ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اللہ کے ساتھ شرک کرتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر (بڑی فضیلت ابراہیم کی یہ ہے کہ ہم نے تجھ کو حکم دیا ایک طرف والے ابراہیم کے دین پر چلنے کا (حالانکہ تم تمام پیغمبروں کا سردار ہے) اور وہ مشرک نہیں تھا 2

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی فرمائی کہ ابراہیم (علیہ السلام) کی ملت (طریقے) کی پیروی کریں جو ایک طرف (صرف اللہ) کے ہو رہے تھے اور شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

پھر ہم نے (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کی طرف وحی بھیجی ہے کہ وہ ابراہیم جنہوں نیک بھی شرک نہیں کیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

پھر ہم نے تمہاری طرف وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی اختیار کرو جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Afterwards We revealed unto thee: follow thou the faith of Ibrahim the upright; and he was not of the associaters.

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقہ کے طریقہ پر چلیے جو بالکل ایک رخ کے تھے اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پھر ہم نے تمہاری طرف وحی کی کہ ملتِ ابراہیم کی پیروی کرو جو بالکل یکسو تھے اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھرہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ آپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کو یکسو تھے کی پیروی کیجیے اور وہ مشرکین میں سے نہیں تھے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی کرو جو ایک طرف کے ہو رہے تھے اور مشرکوں میں سے نہ تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور) پھر ہم نے آپ کی طرف بھی یہ وحی بھیجی (اے پیغمبر ! ) کہ آپ بھی پیروی کریں ابراہیم کی ملت کی، جو کہ (ہر باطل سے) یکسو (اور بیزار) تھا، اور اس کو کوئی لگاؤ نہیں تھا مشرکوں سے،

Translated by

Noor ul Amin

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ یکسورہنے والے ابراہیم کی ملت کی پیروی کیجئے اور وہ مشرک نہ تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر ہم نے تمہیں وحی بھیجی کہ دین ابراہیم کی پیروی کرو جو ہر باطل سے الگ تھا اور مشرک نہ تھا ، ( ف۲۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

پھر ( اے حبیبِ مکرّم! ) ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ آپ ابراہیم ( علیہ السلام ) کے دین کی پیروی کریں جو ہر باطل سے جدا تھے ، اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھے

Translated by

Hussain Najfi

اے رسول ( ص ) پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ یکسو ہوکر ابراہیم کی ملت ( طریقہ ) کی پیروی کریں جو یقیناً مشرکوں میں سے نہیں تھے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

So We have taught thee the inspired (Message), "Follow the ways of Abraham the True in Faith, and he joined not gods with Allah."

Translated by

Muhammad Sarwar

We sent you, (Muhammad), a revelation that you should follow the tradition of Abraham, the upright one, who was not a pagan.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, We have sent the revelation to you: "Follow the religion of Ibrahim (he was a) Hanif, and he was not one of the idolators."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Then We revealed to you: Follow the faith of Ibrahim, the upright one, and he was not of the polytheists.

Translated by

William Pickthall

And afterward We inspired thee (Muhammad, saying): Follow the religion of Abraham, as one by nature upright. He was not of the idolaters.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर हमने आपकी तरफ़ वह्य की कि इब्राहीम (अलै॰) के तरीक़े की पैरवी करें जो यकसू थे और वे शिर्क करने वालों में से न थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر ہم نے آپ کے پاس وحی بھیجی کہ ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے پر جو کہ بالکل ایک طرف ہو رہے تھے اور وہ شرک کرنے والوں میں سے نہ تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” پھر ہم نے آپ کی طرف وحی کی کہ ابراہیم کی ملت کی پیروی کرو جو ایک اللہ کا ہوجانے والا اور مشرکوں سے نہ تھا۔ “ (١٢٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

پھر ہم نے تمہاری طرف یہ وحی بھیجی کہ یکسو ہو کر ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقے پر چلو اور وہ مشرکوں میں سے نہ تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

پھر ہم نے آپ کی طرف وحی بھیجی کہ ابراہیم کی ملت کا اتباع کیجیے جو سب کو چھوڑ کر ایک طرف ہو رہے تھے اور وہ مشرکین میں سے نہ تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر حکم بھیجا ہم نے تجھ کو کہ چل دین ابراہیم پر جو ایک طرف کا تھا نہ تھا وہ شرک والوں میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر ہم نے آپکی طرف یہ وحی بھیجی کہ آپ ابراہیم (علیہ السلام) کے طریقہ پر چلئے جو بالکل یکسو ہوچکا تھا اور وہ شرک کرنیوالوں میں سے نہ تھا