Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 125

سورة النحل

اُدۡعُ اِلٰی سَبِیۡلِ رَبِّکَ بِالۡحِکۡمَۃِ وَ الۡمَوۡعِظَۃِ الۡحَسَنَۃِ وَ جَادِلۡہُمۡ بِالَّتِیۡ ہِیَ اَحۡسَنُ ؕ اِنَّ رَبَّکَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِمَنۡ ضَلَّ عَنۡ سَبِیۡلِہٖ وَ ہُوَ اَعۡلَمُ بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ ﴿۱۲۵﴾

Invite to the way of your Lord with wisdom and good instruction, and argue with them in a way that is best. Indeed, your Lord is most knowing of who has strayed from His way, and He is most knowing of who is [rightly] guided.

اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے یقیناً آپ کا رب اپنی راہ سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وہ راہ یافتہ لوگوں سے پورا واقف ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اُدۡعُ
دعوت دیجیے
اِلٰی سَبِیۡلِ
طرف راستے کے
رَبِّکَ
اپنے رب کے
بِالۡحِکۡمَۃِ
ساتھ حکمت کے
وَالۡمَوۡعِظَۃِ
اورنصیحت کے
الۡحَسَنَۃِ
جو اچھی ہو
وَجَادِلۡہُمۡ
اور بحث کیجیے ان سے
بِالَّتِیۡ
ساتھ اس طریقے کے
ہِیَ
وہ جو
اَحۡسَنُ
بہترین ہے
اِنَّ
بیشک
رَبَّکَ
رب آپ کا
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِمَنۡ
اسے جو
ضَلَّ
بھٹک گیا
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
وَہُوَ
اور وہ
اَعۡلَمُ
خوب جانتا ہے
بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت یافتہ کو
Word by Word by

Nighat Hashmi

اُدۡعُ
آپ دعوت دیں
اِلٰی سَبِیۡلِ
راستے کی طرف
رَبِّکَ
اپنے رب کے
بِالۡحِکۡمَۃِ
حکمت کے ساتھ
وَالۡمَوۡعِظَۃِ
اور نصیحت کے ساتھ
الۡحَسَنَۃِ
عمدہ
وَجَادِلۡہُمۡ
اور آپ بحث کریں ان سے
بِالَّتِیۡ
اس سے جو
ہِیَ اَحۡسَنُ
وہ زیادہ اچھا ہے
اِنَّ
یقیناً
رَبَّکَ
رب آپ کا
ہُوَ
وہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جانتا ہے
بِمَنۡ
اس کو جو
ضَلَّ
بھٹک گیا
عَنۡ سَبِیۡلِہٖ
اس کے راستے سے
وَہُوَ
اوروہ
اَعۡلَمُ
زیادہ جا نتا ہے
بِالۡمُہۡتَدِیۡنَ
ہدایت یا فتہ لوگوں کو
Translated by

Juna Garhi

Invite to the way of your Lord with wisdom and good instruction, and argue with them in a way that is best. Indeed, your Lord is most knowing of who has strayed from His way, and He is most knowing of who is [rightly] guided.

اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے یقیناً آپ کا رب اپنی راہ سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وہ راہ یافتہ لوگوں سے پورا واقف ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(اے نبی) ! آپ (لوگوں کو) اپنے پروردگار کے راستہ کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دعوت دیجئے اور ان سے ایسے طریقہ سے مباحثہ کیجئے جو بہترین ہو۔ بلاشبہ آپ کا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک چکا ہے اور وہ راہ راست پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دعوت دیں اوراُن سے اس طریقے سے بحث کریں جوزیادہ اچھاہو یقیناًآپ کا رب اُن کو زیادہ جانتا ہے جواُس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اوروہ ہدایت یافتہ لوگوں کوبھی خوب جانتا ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Invite (people) to the way of your Lord with wisdom and good counsel. And are with them in the best of man¬ners. Surely, your Lord knows best the one who strays from His way, and He knows best the ones who are on the right path.

بلا اپنے رب کی راہ پر پکی باتیں سمجھا کر اور نصیحت سنا کر بھلی طرح اور الزام دے ان کو جس طرح بہتر ہو تیرا رب ہی بہتر جانتا ہے ان کو جو بھول گیا اس کی راہ سے اور وہی بہتر جانتا ہے ان کو جو راہ پر ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ دعوت دیجیے اپنے رب کے راستے کی طرف دانائی اور اچھی نصیحت کے ساتھ اور ان سے بحث کیجیے بہت اچھے طریقے سے یقینا آپ کا رب خوب واقف ہے ان سے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور وہ خوب جانتا ہے ان کو بھی جو راہ ہدایت پر ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Prophet), call to the way of your Lord with wisdom and goodly exhortation, and reason with them in the best manner possible. Surely your Lord knows best who has strayed away from His path, and He also knows well those who are guided to the Right Way.

اے نبی ، اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت دو حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ ، 122 اور لوگوں سے مباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو ۔ 123 تمہارا رب ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہ راست پر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اپنے رب کے راستے کی طرف لوگوں کو حکمت کے ساتھ اور خوش اسلوبی سے نصیحت کر کے دعوت دو ، اور ( اگر بحث کی نوبت آئے تو ) ان سے بحث بھی ایسے طریقے سے کرو جو بہترین ہو ۔ یقینا تمہارا پروردگار ان لوگوں کو بھی خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں ، اور ان سے بھی خوب واقف ہے جو راہ راست پر قائم ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) لوگوں کو حکمت (اور تدبیر) اور اچھی نصیحت سے 4(جسم میں سختی نہ ہو ملائمت سے سمجھا کر) اپنے مالک کی راہ کی طرف بلا اور ان سے بحث کر تو اس طور سے جو پسندیدہ ہو 5 بیشک تیرا مالک خوب جانتا ہے کون اس کی راہ سے بھٹک گیا ہے اور جن لوگوں نے راہ پائی ان کو بھی وہ خوب جانتا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اپنے پروردگار کی راہ کی طرف دانائی اور نیک نصیحت سے بلائیے اور ان سے اچھے انداز میں بحث فرمائیں بیشک آپ کا پروردگار بہتر جانتا ہے کہ جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہ راہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ (ان لوگوں کو) اپنے رب کے راستے یک طرف حکمت و دانائی اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور اگر (بحث کا موقع آجائے) ان سے اچھائی کے ساتھ بحث کیجیے۔ بیشک آپ کا رب اس بات کو زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کے راستے سے بھٹک گیا اور وہ خوب جانتا ہے کہ ہدایت پانے والے لوگ کون ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(اے پیغمبر) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے پروردگار کے رستے کی طرف بلاؤ۔ اور بہت ہی اچھے طریق سے ان سے مناظرہ کرو۔ جو اس کے رستے سے بھٹک گیا تمہارا پروردگار اسے بھی خوب جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Call them unto the way of thy Lord with Wisdom and goodly exhortation, and argue with them with that which is best. Verily thy Lord! He is the Best Knower of him who hath strayed from His way, and He is the Best Knower of the guided ones.

آپ اپنے پروردگار کی راہ کی طرف بلائیے حکمت سے اور اچھی نصیحت سے اور ان کے ساتھ بحث کیجیے پسندیدہ طریقہ سے ۔ بیشک آپ کا پروردگار (ہی) خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہی ہدایت پائے ہوؤں کو (بھی) خوب جانتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اپنے رب کے راستہ کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ دعوت دو اور ان کے ساتھ اس طریقہ سے بحث کرو جو پسندیدہ ہے ۔ بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور وہ ان کو بھی خوب جانتا ہے جو ہدایت پانے والے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ دعوت دیجیے اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت کے ساتھ اور عمدہ نصیحت کے ساتھ اور اس طریقے سے ان سے بحث کیجیے جو نہایت عمدہ ہو ۔ بلاشبہ تمہارا رب اسے بھی خوب جانتا ہے جو اس کے راستے سے بھٹک گئے ہیں اور ہدایت پر قائم لوگوں کو بھی خوب جانتاہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

(اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) لوگوں کو دانش اور نیک نصیحت سے اپنے رب کے رستے کی طرف بلائیں اور بہت ہی اچھے طریقہ سے ان سے بات چیت کریں۔ جو اس کے رستہ سے بھٹک گیا اللہ تعالیٰ اسے بھی خوب اچھی طرح جانتا ہے اور جو رستے پر چلنے والے ہیں ان سے بھی خوب واقف ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

بلاتے رہو آپ اپنے رب کی راہ کی طرف، دانش مندی اور عمدہ نصیحت کے ساتھ، اور (بوقت ضرورت) ان سے بحث کرو اس طریقے کے ساتھ جو کہ سب سے اچھا ہو، بیشک آپ کا رب خوب جانتا ہے اس شخص کو بھی جو بھٹکا ہوا ہے اس (اللہ) کی راہ سے، اور وہی خوب جانتا ہے ان سب کو بھی جو سیدھی راہ پر ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

( اے نبی ) آپ ( لوگوں کو ) اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ دعوت دیجئے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگوکیجئے بلاشبہ آپ کارب اسے بھی خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک چکا ہے اور ہدایت پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے رب کی راہ کی طرف بلاؤ ( ف۲۸۳ ) پکی تدبیر اور اچھی نصیحت سے ( ف۲۸٤ ) اور ان سے اس طریقہ پر بحث کرو جو سب سے بہتر ہو ( ف۲۸۵ ) بیشک تمہارا رب خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بہکا اور وہ خوب جانتا ہے راہ والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

۔ ( اے رسولِ معظّم! ) آپ اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بحث ( بھی ) ایسے انداز سے کیجئے جو نہایت حسین ہو ، بیشک آپ کا رب اس شخص کو ( بھی ) خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہ ہدایت یافتہ لوگوں کو ( بھی ) خوب جانتا ہے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے پیغمبر ( ص ) ) آپ اپنے پروردگار کے راستے کی طرف ( لوگوں کو ) بلائیں حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ اور لوگوں سے بہترین انداز میں بحث و مباحثہ کریں ۔ آپ کا پروردگار ہی بہتر جانتا ہے کہ اس کے راستہ سے بھٹکا ہوا کون ہے اور وہی بہتر جانتا ہے کہ ہدایت یافتہ کون ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Invite (all) to the Way of thy Lord with wisdom and beautiful preaching; and argue with them in ways that are best and most gracious: for thy Lord knoweth best, who have strayed from His Path, and who receive guidance.

Translated by

Muhammad Sarwar

Call (the pagans) to the path of your Lord through wisdom and good advice and argue with them in the best manner. God knows well about those who stray from His path and those who seek guidance.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Invite to the way of your Lord with wisdom and fair preaching, and argue with them with that which is best. Truly, your Lord best knows who has strayed from His path, and He best knows those who are guided.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Call to the way of your Lord with wisdom and goodly exhortation, and have disputations with them in the best manner; surely your Lord best knows those who go astray from His path, and He knows best those who follow the right way.

Translated by

William Pickthall

Call unto the way of thy Lord with wisdom and fair exhortation, and reason with them in the better way. Lo! thy Lord is Best Aware of him who strayeth from His way, and He is Best Aware of those who go aright.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अपने रब के रास्ते की तरफ़ हिकमत और अच्छी नसीहत के साथ बुलाइए और उनसे अच्छे तरीक़े से बहस कीजिए, बेशक आपका रब ख़ूब जानता है कि कौन उसकी राह से भटका हुआ है और वह उनको भी ख़ूब जानता है जो राह पर चलने वाले हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ اپنے رب کی راہ (1) کی طرف علم کی باتوں اور اچھی نصیحتوں کے ذریعے سے بلائیے اور ( اگر بحث آن پڑے تو) ان کے ساتھ اچھے طریقے سے بحث کیجیئے (کہ اس میں شدت و خشونت نہ ہو (2) آپ کا رب خوب جانتا ہے اس شخص کو بھی جو اس رستے سے گم ہوا اور وہی راہ پر چلنے والوں کو بھی خوب جانتا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اپنے رب کے راستے کی طرف حکمت اور اچھی نصیحت کے ساتھ بلاؤ اور ان سے بہت اچھے طریقے کے ساتھ بحث کرو۔ یقیناً آپ کا رب زیادہ جاننے والا ہے جو اس کے راستے سے گمراہ ہوا اور وہ ہدایت پانے والوں کو بھی جاننے والا ہے۔ “ (١٢٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اپنے رب کے راستے کی طرف دعوت و حکمت اور عمدہ نصیحت کے ساتھ ، اور لوگوں سے مباحثہ کرو ایسے طریقہ پر جو بہترین ہو۔ تمہارا رب ہی زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کون اس کی راہ سے بھٹکا ہوا ہے اور کون راہ راست پر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اپنے رب کی راہ کی طرف حکمت اور موعظہ حسنہ کے ذریعے بلائیے، اور ان سے ایسے طریقے پر بحث کیجیے جو اچھا طریقہ ہو، بلاشبہ آپ کا رب ان کو خوب جاننے والا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گئے اور وہ ان کو خوب جانتا ہے جو ہدایت کی راہ پر چلنے والے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بلا اپنے رب کی راہ پر پکی باتیں سمجھا کر اور نصیحت سنا کر بھلی طرح اور الزام دے ان کو جس طرح بہتر ہو   تیرا رب ہی بہتر جانتا ہے ان کو جو بھول گیا اس کی راہ اور وہی بہتر جانتا ہے ان کو جو راہ پر ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر آپ اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کی حکمت اور عمدہ نصائح کے ذریعہ سے دعوت دیجئے اور ان کے ساتھ بہترین طریقہ پر مباحثہ کیجئے ، بیشک آپ کا رب ہی اس شخص کو خوب جانتا ہے جو اس کی راہ سے بھٹک گیا اور وہی ان کو بھی خوب جانتا ہے جو راہ یافتہ ہیں