Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 126

سورة النحل

وَ اِنۡ عَاقَبۡتُمۡ فَعَاقِبُوۡا بِمِثۡلِ مَا عُوۡقِبۡتُمۡ بِہٖ ؕ وَ لَئِنۡ صَبَرۡتُمۡ لَہُوَ خَیۡرٌ لِّلصّٰبِرِیۡنَ ﴿۱۲۶﴾

And if you punish [an enemy, O believers], punish with an equivalent of that with which you were harmed. But if you are patient - it is better for those who are patient.

اور اگر بدلہ لو بھی تو بالکل اتنا ہی جتنا صدمہ تمہیں پہنچایا گیا ہو اور اگر صبر کر لو تو بیشک صابروں کے لئے یہی بہتر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
عَاقَبۡتُمۡ
بدلہ لو تم
فَعَاقِبُوۡا
تو بدلہ لو
بِمِثۡلِ
مانند
مَا
اس کے جو
عُوۡقِبۡتُمۡ
تکلیف دئیے گئے تم
بِہٖ
ساتھ جس کے
وَلَئِنۡ
اور البتہ اگر
صَبَرۡتُمۡ
صبر کیا تم
لَہُوَ
البتہ وہ
خَیۡرٌ
بہتر ہے
لِّلصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کے لیے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِنۡ
اور اگر
عَاقَبۡتُمۡ
بدلہ لوتم
فَعَاقِبُوۡا
تو بدلہ لو
بِمِثۡلِ
اس قدر
مَا
جو
عُوۡقِبۡتُمۡ
زیادتی کی گئی تم پر
بِہٖ
ساتھ اس کے
وَلَئِنۡ
اور اگر
صَبَرۡتُمۡ
آپ صبر کریں
لَہُوَ
یقیناً وہ
خَیۡرٌ
بہترہے
لِّلصّٰبِرِیۡنَ
صبر کرنے والوں کے لیے
Translated by

Juna Garhi

And if you punish [an enemy, O believers], punish with an equivalent of that with which you were harmed. But if you are patient - it is better for those who are patient.

اور اگر بدلہ لو بھی تو بالکل اتنا ہی جتنا صدمہ تمہیں پہنچایا گیا ہو اور اگر صبر کر لو تو بیشک صابروں کے لئے یہی بہتر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور اگر تمہیں بدلہ لینا ہو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنی تم پر زیادتی ہوئی اور اگر برداشت کر جاؤ تو صبر کرنے والوں کے لئے یہی بات بہتر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اگرتم بدلہ لوتوجتنی تمہارے ساتھ زیادتی کی گئی ہے اسی قدربدلہ لواوراگرآپ صبرکریں تویقیناوہ صبر کرنے والوں کے لئے بہترہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if you were to harm them in retaliation, harm them to the measure you were harmed. And if you opt for pa¬tience, it is definitely much better for those who are pa¬tient.

اور اگر بدلہ لو تو بدلہ لو اسی قدر جس قدر کہ تم کو تکلیف پہنچائی جائے، اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر ہے صبر کرنے والوں کو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے مسلمانو ! ) اگر تم بدلہ لو تو اسی قدر جس قدر تمہیں تکلیف دی گئی ہو اور اگر تم صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہتر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

If you take retribution, then do so in proportion to the wrong done to you. But if you can bear such conduct with patience, indeed that is best for the steadfast.

اور اگر تم لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو ۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یقینا یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر تم لوگ ( کسی کے ظلم کا ) بدلہ لو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنی زیادتی تمہارے ساتھ کی گئی تھی ۔ اور اگر صبر ہی کرلو تو یقینا یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت بہتر ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر بدلہ لو اتنا ہی جتنا تم کو نقصان پہنچا ہے 7 اور جو تم (لوگوں کی ایذا پر) صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے لئے (بدلہ لینے سے) بہتر ہے 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر بدلہ لینے لگو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنا تمہارے ساتھ برتاؤ کیا گیا اور البتہ اگر تم صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت اچھا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر بدلہ لو تو صرف اتنا ہی بدلہ لو جو انہوں نے تمہیں تکلیف پہنچائی ہے اور اگر تم نے صبر کیا تو صبر کرنے والوں کے حق میں زیادہ بہتر ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر تم ان کو تکلیف دینی چاہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تم کو ان سے پہنچی۔ اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہت اچھا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if ye chastise, then chastise with the like of that wherewith ye were afflicted, and if ye endure patiently, then surely it is better for the patient.

اور اگر تم لوگ بدلہ لینا چاہو تو انہیں اتنا ہی دکھ پہنچاؤ جتنا دکھ انہوں نے پہنچایا ہے ۔ اور اگر تم صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت ہی اچھا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر تم بدلہ لو تو بس اتنا لو جتنا تمہارے ساتھ کیا گیا ہے اور اگر تم صبر کرو تو یہ چیز صبر کرنے والوں کیلئے بہت ہی بہتر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر تم ( بدلے میں ) تکلیف دینا چاہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تمہیں پہنچائی گئی ہے اور اگر تم صبر کرو تو یقینا صبر ہی صبرکرنے والوںکے لیے بہتر ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر تم ان کو تکلیف دینی چاہو تو اتنی ہی دو جتنی تکلیف تم کو ان سے پہنچی اور اگر صبر کرو تو یہ صبر کرنے والوں کے لیے بہت اچھا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر (حسب موقع) بدلہ لینا ہو (اے مسلمانو ! ) تو تم اسی قدر بدلہ لو جس قدر کہ تم پر زیادتی کی گئی ہو، لیکن اگر تم صبر سے کام لو تو یقیناً یہ بہت ہی اچھا ہے، صبر کرنے والوں کے لئے،

Translated by

Noor ul Amin

اوراگرتمہیں بدلہ لینا ہو تواتناہی بدلہ لوجتنی تم پر زیادتی ہوئی اور اگر برداشت کر جائوتوصبرکرنے والوں کے لئے یہی بات بہتر ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر تم سزا دو تو ایسی ہی سزا دو جیسی تمہیں تکلیف پہونچائی تھی ( ف۲۸٦ ) اور اگر تم صبر کرو ( ف۲۸۷ ) تو بیشک صبر والوں کو صبر سب سے اچھا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر تم سزا دینا چاہو تو اتنی ہی سزا دو جس قدر تکلیف تمہیں دی گئی تھی ، اور اگر تم صبر کرو تو یقیناً وہ صبر کرنے والوں کے لئے بہتر ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اگر تم بدلہ لینا چاہو تو اس قدر لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہے اور اگر تم صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہتر ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And if ye do catch them out, catch them out no worse than they catch you out: But if ye show patience, that is indeed the best (course) for those who are patient.

Translated by

Muhammad Sarwar

If you want retaliation, let it be equal to that which you faced. But if you exercise patience it will be better for you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if you punish them, then punish them with the like of that with which you were afflicted. But if you have patience with them, then it is better for those who are patient.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if you take your turn, then retaliate with the like of that with which you were afflicted; but if you are patient, it will certainly be best for those who are patient.

Translated by

William Pickthall

If ye punish, then punish with the like of that wherewith ye were afflicted. But if ye endure patiently, verily it is better for the patient.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर तुम बदला लो तो उतना ही बदला लो जितना तुम्हारे साथ किया गया है, और अगर तुम सब्र करो तो वह सब्र करने वालों के लिए बहुत बेहतर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر بدلہ لینے لگو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنا تمہارے ساتھ برتاؤ کیا گیا ہے اور اگر صبر کرو تو وہ صبر کرنے والوں کے حق میں بہت ہی اچھی بات ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اگر تم بدلہ لو تو اتنا ہی بدلہ لو جتنی تمہیں تکلیف دی گئی ہے اور اگر صبر کرو تو یقیناً وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہتر ہے۔ “ (١٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور اگر لوگ بدلہ لو تو بس اسی قدر لے لو جس قدر تم پر زیادتی کی گئی ہو۔ لیکن اگر تم صبر کرو تو یقینا یہ صبر کرنے والوں ہی کے حق میں بہتر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر تم بدلہ لینے لگو تو اسی جیسا بدلہ لو جیسا تمہارے ساتھ برتاؤ کیا گیا، اور اگر تم صبر کرلو تو البتہ وہ صبر کرنے والوں کے لیے بہتر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر بدلہ لو تو بدلہ لو اس قدر جس قدر کہ تم کو تکلیف پہنچائی جائے اور اگر صبر کرو تو یہ بہتر ہے صبر والوں کو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر تم کافروں سے بدلہ لینے لگوتو اسی قدر بدلہ لو جس قدم تم کو تکلیف پہنچائی گی ہو اور اگر تم صبرکرو تو یہ صبر کرنا یقینا صبر کرنے والوں کے حق میں بہت ہی بہتر ہے