Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 127

سورة النحل

وَ اصۡبِرۡ وَ مَا صَبۡرُکَ اِلَّا بِاللّٰہِ وَ لَا تَحۡزَنۡ عَلَیۡہِمۡ وَ لَا تَکُ فِیۡ ضَیۡقٍ مِّمَّا یَمۡکُرُوۡنَ ﴿۱۲۷﴾

And be patient, [O Muhammad], and your patience is not but through Allah . And do not grieve over them and do not be in distress over what they conspire.

آپ صبر کریں بغیر توفیق الٰہی کے آپ صبر کر ہی نہیں سکتے اور ان کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں اور جو مکرو فریب یہ کرتے رہتے ہیں ان سے تنگ دل نہ ہوں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاصۡبِرۡ
اور صبر کیجیے
وَمَا
اور نہیں
صَبۡرُکَ
صبر آپ کا
اِلَّا
مگر
بِاللّٰہِ
ساتھ اللہ (کی توفیق )کے
وَلَا
اور نہ
تَحۡزَنۡ
آپ غم کیجیے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا
اور نہ
تَکُ
آپ ہوں
فِیۡ ضَیۡقٍ
گھٹن / تنگی میں
مِّمَّا
اس سے جو
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ چالیں چل رہے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاصۡبِرۡ
اور آپ صبر کریں
وَمَا
اور نہیں ہے
صَبۡرُکَ
صبر آپ کا
اِلَّا
مگر
بِاللّٰہِ
اللہ تعا لیٰ ہی کی توفیق سے
وَلَا تَحۡزَنۡ
اور نہ غم کریں آپ
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
وَلَا تَکُ
اور نہ آپ ہوں
فِیۡ ضَیۡقٍ
تنگی میں
مِّمَّا
اس سے جو
یَمۡکُرُوۡنَ
وہ خفیہ تدبیریں کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And be patient, [O Muhammad], and your patience is not but through Allah . And do not grieve over them and do not be in distress over what they conspire.

آپ صبر کریں بغیر توفیق الٰہی کے آپ صبر کر ہی نہیں سکتے اور ان کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں اور جو مکرو فریب یہ کرتے رہتے ہیں ان سے تنگ دل نہ ہوں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر اللہ (ہی کی توفیق) سے ہے اور ان لوگوں کے متعلق رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ان کی چال بازیوں پر تنگی محسوس کریں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آپ صبرکریں اورآپ کا صبر نہیں ہے مگراﷲ تعالیٰ کی توفیق سے ، اورآپ ان پرغم نہ کریں اورنہ آپ تنگی میں ہوں اس سے جووہ خفیہ تدبیریں کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And be patient. And your patience is bestowed by none but Allah. And do not grieve over them, and do not be in distress for what they devise.

اور تو صبر کر اور تجھ سے صبر ہو سکے اللہ ہی کی مدد سے اور نہ ان پر غم کھا اور تنگ مت ہو ان کے فریب سے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر تو اللہ ہی کے سہارے پر ہے اور آپ ان پر غم نہ کریں اور نہ آپ تنگی میں پڑیں اس بارے میں جو سازشیں یہ لوگ کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And bear with patience, (O Muhammad) - and your patience is only because of the help of Allah - and do not grieve over them, nor feel distressed by their evil plans.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، صبر سے کام کیے جاؤ ۔ ۔ ۔ ۔ اور تمہارا یہ صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے ۔ ۔ ۔ ۔ ان لوگوں کی حرکات پر رنج نہ کرو اور نہ ان کی چال بازیوں پر دل تنگ ہو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) تم صبر سے کام لو ، اور تمہار صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے ۔ اور ان ( کافروں ) پر صدمہ نہ کرو ، اور جو مکاریاں یہ لوگ کر رہے ہیں ان کی وجہ سے تنگ دل نہ ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اے پیغمبر) صبر کر اور اللہ ہی کی مدد سے تو صبر کرسکتا ہے اور ان کا رنج مت کر 9 اور نہ ان کے (مکر اور فریب) سے دل تنگ ہو (وہ تیرا کچھ نہیں بگاڑ سکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور صبر کیجئے اور آپ صبر کرنا اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان پر غم نہ کیجئے اور جو کچھ یہ تدبیریں کرتے ہیں اس سے تنگ دل نہ ہوئیے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ صبر کیجیے اور آپ کا صبر کرنا اللہ ہی کی مدد سے (ممکن ہوا) ہے اور آپ ان کی زیادتیوں پر رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ان کی حرکتوں پر دل تنگ ہوں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور صبر ہی کرو اور تمہارا صبر بھی خدا ہی کی مدد سے ہے اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جو یہ بداندیشی کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And endure them patiently; and thy patience is not but from Allah; and grieve not over them, and be not thou in straitness because of that which they plot.

آپ صبر کئے رہیے اور آپ کا صبر تو بس اللہ ہی کی توفیق سے ہے ۔ اور آپ ان پر غم نہ کیجیے اور ان چالوں سے جو یہ لوگ چلتے رہتے ہیں تنگ دل نہ ہوجیئے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور صبر کرو ، اور تمہیں صبر حاصل نہیں ہوسکتا مگر اللہ ہی کے تعلق سے اور تم نہ ان پر غم کرو اور نہ ان کی ان چالوں سے ، جو یہ چلتے ہیں ، پریشانی میں مبتلا ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) صبر کیجیے اورآپ ( ﷺ ) کا صبر اللہ ( تعالیٰ ) کی توفیق ہی سے ہے اوران پر غمگین نہ رہیے اور ان کی چالبازیوں پر دل میں تنگی نہ محسوس کیجیے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور صبر ہی کرو تمہارا صبر بھی اللہ (ہی کی مدد) کے ساتھ ہو سکے گا اور ان کے بارے میں غم نہ کرو اور جو یہ فریب کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور آپ (اے پیغمبر ! ) صبر ہی سے کام لیتے رہیں اور آپ کا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے، اور کسی طرح کی تنگی میں نہیں پڑنا ان چالبازوں کی بناء پر، جن سے یہ لوگ کام لے رہے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ صبرکیجئے اور آپ کاصبراللہ ( ہی کی توفیق ) سے ہے اور ( کافروں کے ایمان نہ لانے سے ) آپ ان کے حال پر رنجیدہ نہ ہوں اور نہ ان کی چال بازیوں پر تنگی محسوس کریں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اے محبوب! تم صبر کرو اور تمہارا صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے اور ان کا غم نہ کھاؤ ( ف۲۸۸ ) اور ان کے فریبوں سے دل تنگ نہ ہو ، ( ف۲۸۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( اے حبیبِ مکرّم! ) صبر کیجئے اور آپ کا صبر کرنا اللہ ہی کے ساتھ ہے اور آپ ان ( کی سرکشی ) پر رنجیدہ خاطر نہ ہوا کریں اور آپ ان کی فریب کاریوں سے ( اپنے کشادہ سینہ میں ) تنگی ( بھی ) محسوس نہ کیا کریں

Translated by

Hussain Najfi

اور ( اے پیغمبر ) آپ صبر کیجئے اور آپ کا صبر کرنا تو محض اللہ کی توفیق سے ہے اور آپ ان لوگوں کے حال پر غم نہ کیجئے اور نہ ہی ان کی مکاریوں سے دل تنگ ہو جایئے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And do thou be patient, for thy patience is but from Allah; nor grieve over them: and distress not thyself because of their plots.

Translated by

Muhammad Sarwar

Exercise patience and let it be only for the cause of God. Do not be grieved about them nor disappointed at their evil plans.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And be patient, and your patience will not be, but by the help of Allah. And do not grieve over them, and do not be distressed by their plots.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And be patient and your patience is not but by (the assistance of) Allah, and grieve not for them, and do not distress yourself at what they plan.

Translated by

William Pickthall

Endure thou patiently (O Muhammad). Thine endurance is only by (the help of) Allah. Grieve not for them, and be not in distress because of that which they devise.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और सब्र कीजिए, और आपका सब्र करना अल्लाह ही की तौफ़ीक़ से है, और आप उन पर ग़म न करें और जो कुछ तदबीरें वे कर रहे हैं उससे तंगदिल न हों।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور آپ صبر کیجیئے اور آپ کا صبر کرنا خاص خدا ہی کی توفیق سے ہے (3) اور ان پر غم نہ کیجیئے اور جو کچھ یہ تدبیر کیا کرتے ہیں اس سے تنگدل نہ ہوجیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور صبرکیجیے اور نہیں ہے آپ کا صبر مگر اللہ کے لیے اور نہ ان پر غم کرو اور نہ کسی تنگی میں مبتلا ہو، اس سے جو وہ سازشیں کرتے ہیں۔ “ (١٢٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) صبر سے کام کیے جائو…اور تمہارا یہ صبر اللہ ہی کی توفیق سے ہے…ان لوگوں کی حرکات پر رنج نہ کرو اور نہ ان کی چال بازیوں پر دل تنگ ہو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ صبر کیجیے اور آپ کا صبر کرنا بس اللہ ہی کی توفیق ہے، اور ان پر غم نہ کیجیے اور یہ لوگ جو کچھ تدبیر کرتے ہیں اس کے بارے میں تنگ دل نہ ہوجائیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تو صبر کر اور تجھ سے صبر ہو سکے اللہ ہی کی مدد سے اور ان پر غم نہ کھا اور تنگ مت ہو ان کے فریب سے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اے پیغمبر آپ صبرہی کیجئے اور آپ کا صبر کرنا بھی صرف خدا ہی کی توفیق اور مدد سے ہوسکتا ہے اورآ پ انکی مخالفت پر غم گین نہ ہوں اور یہ لوگ جو فریب آمیز تدبیریں کیا کرتے ہیں ان سے آپ تنگ دل نہ ہوا کیجئے،