Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 13

سورة النحل

وَ مَا ذَرَاَ لَکُمۡ فِی الۡاَرۡضِ مُخۡتَلِفًا اَلۡوَانُہٗ ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّذَّکَّرُوۡنَ ﴿۱۳﴾

And [He has subjected] whatever He multiplied for you on the earth of varying colors. Indeed in that is a sign for a people who remember.

اور بھی بہت سی چیزیں طرح طرح کے رنگ روپ کی اس نے تمہارے لئے زمین پر پھیلا رکھی ہیں ۔ بیشک نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَا
اور جو کچھ
ذَرَاَ
اس نے پھیلا دیا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ اس کے
اِنَّ
یقینا
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّذَّکَّرُوۡنَ
جو نصیحت پکڑتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَا
اورجو کچھ
ذَرَاَ
اس نے پھیلادیا
لَکُمۡ
تمہارےلیے
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں
مُخۡتَلِفًا
مختلف ہیں
اَلۡوَانُہٗ
رنگ جس کے
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّذَّکَّرُوۡنَ
جو نصحیت حاصل کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And [He has subjected] whatever He multiplied for you on the earth of varying colors. Indeed in that is a sign for a people who remember.

اور بھی بہت سی چیزیں طرح طرح کے رنگ روپ کی اس نے تمہارے لئے زمین پر پھیلا رکھی ہیں ۔ بیشک نصیحت قبول کرنے والوں کے لئے اس میں بڑی بھاری نشانی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اس نے تمہارے لئے زمین میں رنگ برنگ کی کئی چیزیں پیدا کی ہیں۔ اس میں بھی ان لوگوں کے لئے نشانی ہے جو سبق حاصل کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورزمین میں جو کچھ اُس نے تمہارے لیے پھیلادیاہے جس کے مختلف رنگ ہیں،بلاشبہ اس میںیقیناًایک نشانی ہے ان کے لیے جونصیحت حاصل کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (He subjugated) for you whatever He created on the earth having varied colours. Surely, in that, there is a sign for a people who accept advice.

اور جو چیزیں پھیلائیں تمہارے واسطے زمین میں رنگ برنگ کی اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جو چیزیں اس نے پھیلا دی ہیں تمہارے لیے زمین میں ان کے مختلف رنگ ہیں یقیناً اس میں بھی نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو نصیحت اخذ کریں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And there are also Signs for those who take heed in the numerous things of various colours that He has created for you on earth.

اور یہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں ، ان میں بھی ضرور نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سبق حاصل کرنے والے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اسی طرح وہ ساری رنگ برنگ کی چیزیں جو اس نے تمہاری خاطر زمین میں پھیلا رکھی ہیں ، وہ بھی اس کے حکم سے کام پر لگی ہوئی ہیں ۔ بیشک ان سب میں ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو سبق حاصل کریں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو چیزیں اس نے زمین میں تمہارے لئے پیدا کی ہیں کئی رنگ کی (ف 7) ان میں بھی (اس کی قدرت کی) نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو غور کرتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں زمین میں تمہارے لئے پیدا فرمائیں ، بیشک اس میں نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے نشانی (دلیل) ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اور وہ اللہ ہی تو ہے جس نے ) تمہارے لئے زمین میں چیزوں کو بکھیر دیا ہے جن کے مختلف رنگ ہیں۔ بیشک ان چیزوں میں سمجھ رکھنے والوں کے لئے نشانی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں (سب تمہارے زیر فرمان کردیں) نصیحت پکڑنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He hath subjected for you whatsoever He hath multiplied for you on the earth of various kinds. Verily therein is a sign for a people who receive admonition.

اور (ان چیزوں کو بھی مسخر بنایا) جنہیں زمین پر تمہارے لئے پھیلایا ان کے اقسام مختلف ہیں بیشک اس میں بھی نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو نصیحت حاصل کرتے رہتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور زمین میں جو چیزیں تمہارے لئے گوناگوں قسموں کی پھیلائیں ، بیسک اس میں بھی بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو یاد دہانی حاصل کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مختلف رب برنگی چیزیں جنہیں اللہ ( تعالیٰ ) نے زمین میں پھیلا رکھا ہے تمہارے لیے ( نفع بخش بنادی ہیں ) بے شک اس میں نصیحت حاصل کرنے والوں کے لیے بڑی نشانیانی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جو طرح طرح کے رنگوں کی چیزیں اس نے زمین میں پیدا کیں سب تمہارے زیر فرمان کردیں نصیحت پکڑنے والوں کے لیے اس میں نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور یہ طرح طرح کی رنگ برنگی (اور گوناگوں) چیزیں جو اس نے پھیلائیں تمہاری نفع رسانی کے لیے اس زمین میں (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) ، بیشک اس میں بھی بڑی بھاری نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سبق حاصل کرنا چاہتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

نیز اس نے تمہارے لئے زمین میں رنگ برنگ کی کئی چیزیں تخلیق کی ہیں ، بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لئے نشانی ہےجو سبق حاصل کرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہ جو تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا رنگ برنگ ( ف۱۹ ) بیشک اس میں نشانی ہے یاد کرنے والوں کو

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ( حیوانات ، نباتات اور معدنیات وغیرہ میں سے بقیہ ) جو کچھ بھی اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا فرمایا ہے جن کے رنگ ( یعنی جنسیں ، نوعیں ، قسمیں ، خواص اور منافع ) الگ الگ ہیں ( سب تمہارے لئے مسخر ہیں ) ، بیشک اس میں نصیحت قبول کرنے والے لوگوں کے لئے نشانی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور اس نے تمہارے لئے زمین میں جو رنگ برنگ کی چیزیں پیدا کی ہیں اور مسخر کی ہیں اس میں سوچنے سمجھنے اور نصیحت حاصل کرنے والوں کے لئے ایک بڑی نشانی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And the things on this earth which He has multiplied in varying colours (and qualities): verily in this is a sign for men who celebrate the praises of Allah (in gratitude).

Translated by

Muhammad Sarwar

All that He has created for you on the earth are of different colors. In this there is evidence of the Truth for the people who take heed.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And all He has created of varying colors on the earth for you. Verily, in this is a sign for people who reflect.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And what He has created in the earth of varied hues most surely there is a sign in this for a people who are mindful.

Translated by

William Pickthall

And whatsoever He hath created for you in the earth of divers hues, lo! therein is indeed a portent for people who take heed.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ज़मीन में जो चीज़ें मुख़्तलिफ़ क़िस्म की तुम्हारे लिए फैलाईं, बेशक इसमें निशानी है उन लोगों के लिए जो सबक़ हासिल करें।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ان چیزوں کو بھی (بنایا) جن کو تمہارے لیے اس طور پر پیدا کیا کہ ان کے اقسام مختلف ہیں (1) بیشک اس میں (بھی) سمجھدار لوگوں کے لیے دلیل (توحیدموجود) ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جو کچھ اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کیا ہے، جس کے رنگ مختلف ہیں، بیشک اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں۔ “ (١٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور یہ جو بہت سی رنگ برنگ کی چیزیں اس نے تمہارے لیے زمین میں پیدا کر رکھی ہیں ، ان میں بھی ضرور نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو سبق حاصل کرنے والے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو چیزیں زمین میں پھیلا دیں جن کے رنگ مختلف ہیں بلاشبہ اس میں نشانی ہے ان کے لیے جو نصیحت حاصل کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جو چیزیں پھیلائیں تمہارے واسطے زمین میں رنگ برنگ کی اس میں نشانی ہے ان لوگوں کو جو سوچتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اسی طرح بہت سے رنگ برنگ کی وہ چیزیں بھی مسخر کر رکھی ہیں جو اس نے تمہارے لئے زمین میں پیدا کی ہیں یقینا ان باتوں میں ان لوگوں کیلئے بڑی دلیل ہے جو نصیحت قبول کرتے ہیں