Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 14

سورة النحل

وَ ہُوَ الَّذِیۡ سَخَّرَ الۡبَحۡرَ لِتَاۡکُلُوۡا مِنۡہُ لَحۡمًا طَرِیًّا وَّ تَسۡتَخۡرِجُوۡا مِنۡہُ حِلۡیَۃً تَلۡبَسُوۡنَہَا ۚ وَ تَرَی الۡفُلۡکَ مَوَاخِرَ فِیۡہِ وَ لِتَبۡتَغُوۡا مِنۡ فَضۡلِہٖ وَ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۱۴﴾

And it is He who subjected the sea for you to eat from it tender meat and to extract from it ornaments which you wear. And you see the ships plowing through it, and [He subjected it] that you may seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.

اور دریا بھی اسی نے تمہارے بس میں کر دیئے ہیں کہ تم اس میں سے ( نکلا ہوا ) تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے اپنے پہننے کے زیورات نکال سکو اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس میں پانی چیرتی ہوئی ( چلتی ) ہیں اور اس لئے بھی کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور ہو سکتا ہے کہ تم شکر گزاری بھی کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
سَخَّرَ
مسخر کیا
الۡبَحۡرَ
سمندر کو
لِتَاۡکُلُوۡا
تاکہ تم کھاؤ
مِنۡہُ
اس سے
لَحۡمًا
گوشت
طَرِیًّا
تازہ
وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡا
اور تم نکالو
مِنۡہُ
اس سے
حِلۡیَۃً
زیور
تَلۡبَسُوۡنَہَا
تم پہنتے ہو اسے
وَتَرَی
اور تم دیکھتے ہو
الۡفُلۡکَ
کشتیاں
مَوَاخِرَ
کہ پھاڑنے والی ہیں
فِیۡہِ
اس میں
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کے فضل میں سے
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر ادا کرو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَہُوَ
اور وہی ہے
الَّذِیۡ
جس نے
سَخَّرَ
مسخرکیا
الۡبَحۡرَ
سمندرکو
لِتَاۡکُلُوۡا
تاکہ تم کھاؤ
مِنۡہُ
اس میں سے
لَحۡمًا
گوشت
طَرِیًّا
تروتازہ
وَّتَسۡتَخۡرِجُوۡا
اورتم نکالو
مِنۡہُ
اس سے
حِلۡیَۃً
زیور
تَلۡبَسُوۡنَہَا
جسے تم پہنتے ہو
وَتَرَی
اور آپ دیکھتےہیں
الۡفُلۡکَ
کشتیاں
مَوَاخِرَ
پانی کو چیرنےوالی
فِیۡہِ
اس میں
وَلِتَبۡتَغُوۡا
اور تاکہ تم تلاش کرو
مِنۡ فَضۡلِہٖ
اس کا کچھ فضل
وَلَعَلَّکُمۡ
اور تا کہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
تم شکر اداکرتےرہو
Translated by

Juna Garhi

And it is He who subjected the sea for you to eat from it tender meat and to extract from it ornaments which you wear. And you see the ships plowing through it, and [He subjected it] that you may seek of His bounty; and perhaps you will be grateful.

اور دریا بھی اسی نے تمہارے بس میں کر دیئے ہیں کہ تم اس میں سے ( نکلا ہوا ) تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے اپنے پہننے کے زیورات نکال سکو اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں اس میں پانی چیرتی ہوئی ( چلتی ) ہیں اور اس لئے بھی کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور ہو سکتا ہے کہ تم شکر گزاری بھی کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہی تو ہے جس نے سمندر کو تمہارے اختیار میں کردیا تاکہ اس میں سے تم تروتازہ گوشت کھاؤ اور اس سے وہ زیور نکالو جو تم پہنتے ہو۔ اور تو دیکھتا ہے کہ کشتی سمندر کا پانی چیرتی ہوئی چلتی ہے اور اس لئے بھی کہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو اور اس کا شکر ادا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوروہی ہے جس نے سمندرکومسخر کیاتاکہ تم اس میں سے تروتازہ گوشت کھاؤ اوراس سے تم زیور نکالو جسے تم پہنتے ہو۔اوراس میںآپ دیکھتے ہیں کہ کشتیاں پانی کوچیرنے والی ہیں اور تاکہ تم اس کاکچھ فضل تلاش کرواورتاکہ تم شکراداکرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And He is the One who has subjugated the sea so that you may eat fresh meat therefrom, and may take out from it ornaments you wear, and you see the boats cleav¬ing through it, and so that you may seek of His bounty and that you may be grateful.

اور وہی ہے جس نے کام میں لگا دیا دریا کو کہ کھاؤ اس میں سے گوشت تازہ اور نکالو اس میں سے گہنا جو پہنتے ہو، اور دیکھتا ہے تو کشتیوں کو چلتی ہیں پانی پھاڑ کر اس میں اور اس واسطے کہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ احسان مانو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہی ہے جس نے سمندر کو تمہاری ضروریات پوری کرنے میں لگا دیا ہے تاکہ تم کھاؤ اس سے تازہ گوشت اور تاکہ تم نکالو اس میں سے بناؤ سنگھار کا سامان جو تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کشتیوں کو کہ پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں اس (سمندر) میں اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And He it is Who has subjected the sea that you may eat fresh fish from it and bring forth ornaments from it that you can wear. And you see ships ploughing their course through it so that you may go forth seeking His Bounty and be grateful to Him.

وہی ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کر رکھا ہے تا کہ تم اس سے تروتازہ گوشت لے کر کھاؤ اور اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو ۔ تم دیکھتے ہو کہ کشتی سمندر کا سینہ چیرتی ہوئی چلتی ہے ۔ یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو 11 اور اس کے شکر گزار بنو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور وہی ہے جس نے سمندر کو کام پر لگایا ، تاکہ تم اس سے تازہ گوشت کھاؤ ( ٧ ) اور اس سے وہ زیورات نکالو جو تم پہنتے ہو ۔ ( ٨ ) اور تم دیکھتے ہو کہ اس میں کشتیاں پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم اللہ کا فضل تلاش کرو ، اور تاکہ شکر گذار بنو ۔ ( ٩ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اسی خدا نے سمندر کو (بھی) تمہارے کام میں لگادیا اس لئے کہ اس میں سے (شکار کرکے) تازہ تازہ گوشت کھائو اور اس میں سے زیور (موتی مونگا وغیرہ) نکال کر پہنو (ف 8) اور تو دیکھتا ہے کشتیاں (پانی کو) چیرتی ہوئی اس میں چلتی ہیں اور اور اس لئے کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو (ف 9) (سمندر میں یہ بھی فائدہ ہے) اور اس لئے کہ تم (اس کی نعمتوں کا شکر کرو)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور وہی تو ہے جس نے سمندر کو (تمہارے) بس میں کیا تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور تم اس میں سے زبور (موتی وغیرہ) نکالو جس کو تم پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کہ جہاز اس (سمندر) میں پانی کو پھاڑتے چلے جاتے ہیں اور تاکہ تم (اس میں سے) اس (اللہ) کا فضل (معاش) تلاش کرو اور تاکہ تم شکر ادا کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہی تو ہے جس نے تمہارے لئے سمندر کو مسخر کردیا تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے زیورات کے لئے وہ چیزیں نکالو جن کو تم استعمال کرتے ہو اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں پانی کو چیر کر چلتی ہیں تاکہ تم اس کا فضل و کرم تلاش کرو اور شاید کہ تم شکر کرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زیور (موتی وغیرہ) نکالو جسے تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں۔ اور اس لیے بھی (دریا کو تمہارے اختیار میں کیا) کہ تم خدا کے فضل سے (معاش) تلاش کرو تاکہ اس کا شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And He it is who hath subjected the sea that ye may eat thereout flesh fresh and bring forth therefrom ornaments that ye wear. And thou beholdest ships ploughing therein, and it is in order that ye may seek of His grace, and that haply ye may give thanks.

اور وہ وہی (اللہ) ہے جس نے سمندر کو مسخر کر رکھا ہے تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ ۔ اور تاکہ تم اس میں زیور نکالو جسے تم پہنتے ہو ۔ اور تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ اس میں پانی چیرتی ہوئی چلی جاتی ہیں تاکہ تم اللہ کے فضل سے تلاش کرتے رہو اور تاکہ تم (اس کا) شکر ادا کرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور وہی ہے ، جس نے سمندر کو ( تمہاری ) نفع رسانی میں لگا رکھا ہے تاکہ تم اس سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے وہ زیور نکالو ، جو تم پہنتے ہو اور تم کشتیوں کو دیکھتے ہو کہ اس میں چیرتی ہوئی چلتی ہیں ، تاکہ تم ( اس میں سفر کرو ) اور اس کے فضل کے طالب بنو اور تاکہ تم اس کے شکرگذار بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور وہ ( اللہ تعالیٰ ) ایسی ذات ہے جس نے سمندر کو تابع فرمان بنایاتا کہ تم لوگ اس میں سے تازہ گوشت ( مچھلی کا گوشت ) کھاؤ اور اس میں سے وہ زیورات نکالو جسے تم پہنتے ہو ۔ اور آپ دیکھتے ہیں اس میں کشتیاں ( کس طرح ) پانی کو دائیں بائیں چیرتی ہوئی چلتی ہیں اور تاکہ تم ( کشتیوں ، جہازوں میں سفر کرکے ) اللہ ( تعالیٰ ) کے فضل میں سے تلاش کرو اورتاکہ تم شکر کرنے والے بنو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور وہی تو ہے جس نے دریا کو تمہارے اختیار میں کیا۔ تاکہ اس میں سے تازہ گوشت کھائو۔ اور اس سے زیور موتی وغیرہ نکالو جسے تم پہنتے ہو۔ اور تم دیکھتے ہو کہ کشتیاں دریا میں پانی کو پھاڑتی چلی جاتی ہیں اور اس لیے بھی دریا کو تمہارے اختیار میں کیا کہ تم اللہ کا فضل (معاش) تلاش کرو تاکہ اس کا شکرادا کرسکو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور وہ (اللہ) وہی تو ہے جس نے تمہارے کام میں لگا دیا (اپنی رحمت و عنایت سے) سمندر (کے اس عظیم الشان ذخیرہ آب) کو، تاکہ تم لوگ اس سے ترو تازہ گوشت بھی کھاؤ اور اس سے زیب وزینت کی وہ مختلف چیزیں بھی نکالو جن کو تم لوگ پہنتے ہو، اور تم دیکھتے ہو کہ (کس طرح) چلتی ہیں یہ کشتیاں (اور دیوہیکل جہاز) سمندر میں، اس کے سینے کو چیرتے ہوئے (تاکہ تم اس سے طرح طرح کے فائدے حاصل کرسکو) اور تاکہ تم (اس کی آمدو رفت کے ذریعے) تلاش کرسکو اس کا فضل، اور تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو (اس واہب مطلق کا) ،

Translated by

Noor ul Amin

وہی توہے جس نے سمندر کو مسخر کردیاتاکہ اس میں سے تم تروتازہ گوشت کھائواوراس سے وہ زیورنکالوجوتم پہنتے ہو اور تو دیکھتا ہے کہ کشتی سمندررکا پانی چیرتی ہوئی چلتی ہے تاکہ تم اس کی پیداکی ہوئی روزی تلاش کرواوراس کا شکر ادا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور وہی ہے جس نے تمہارے لیے دریا مسخر کیا ( ف۲۰ ) کہ اس میں سے تازہ گوشت کھاتے ہو ( ف۲۱ ) اور اس میں سے گہنا ( زیور ) نکالتے ہو جسے پہنتے ہو ( ف۲۲ ) اور تو اس میں کشتیاں دیکھے کہ پانی چیر کر چلتی ہیں اور اس لیے کہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور کہیں احسان مانو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہی ہے جس نے ( فضا و بر کے علاوہ ) بحر ( یعنی دریاؤں اور سمندروں ) کو بھی مسخر فرما دیا تاکہ تم اس میں سے تازہ ( و پسندیدہ ) گوشت کھاؤ اور تم اس میں سے موتی ( وغیرہ ) نکالو جنہیں تم زیبائش کے لئے پہنتے ہو ، اور ( اے انسان! ) تُو کشتیوں ( اور جہازوں ) کو دیکھتا ہے جو ( دریاؤں اور سمندروں کا ) پانی چیرتے ہوئے اس میں چلے جاتے ہیں ، اور ( یہ سب کچھ اس لئے کیا ) تاکہ تم ( دور دور تک ) اس کا فضل ( یعنی رزق ) تلاش کرو اور یہ کہ تم شکر گزار بن جاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ وہی ہے جس نے سمندر ( کو تمہارا ) مسخر کر دیا تاکہ تم اس سے تروتازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زیور کی چیزیں ( موتی وغیرہ ) نکالو جنہیں تم ( آرائش کیلئے ) پہنتے ہو اور تم دیکھتے ہو کہ اس میں کشتیاں پانی کو چیرتی پھاڑتی ہوئی چلی جاتی ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who has made the sea subject, that ye may eat thereof flesh that is fresh and tender, and that ye may extract therefrom ornaments to wear; and thou seest the ships therein that plough the waves, that ye may seek (thus) of the bounty of Allah and that ye may be grateful.

Translated by

Muhammad Sarwar

It is God who put the oceans at your disposal so that you could find therein fresh fish for food and ornaments with which to deck yourselves with. You will find ships that sail for you so that you may travel in search of the bounties of God and give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And He it is Who subjected the sea (to you), that you may eat from the fresh tender meat, and that you bring forth out of it ornaments to wear. And you see the ships plowing through it, that you may seek from His bounty and that you may perhaps be grateful.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And He it is Who has made the sea subservient that you may eat fresh flesh from it and bring forth from it ornaments which you wear, and you see the ships cleaving through it, and that you might seek of His bounty and that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

And He it is Who hath constrained the sea to be of service that ye eat fresh meat from thence, and bring forth from thence ornaments which ye wear. And thou seest the ships ploughing it that ye (mankind) may seek of His bounty and that haply ye may give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वही है जिसने समुंदर को तुम्हारे काम में लगा दिया; ताकि तुम उसमें से ताज़ा गोश्त खाओ और उससे ज़ेवर निकालो जिसको तुम पहनते हो, और तुम कश्तियों को देखते हो कि उसमें चीरती हुई चलती हैं और ताकि तुम उसका फ़ज़्ल तलाश करो और ताकि तुम शुक्र करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور وہ ایسا ہے کہ اس نے دریا کو (بھی) مسخر بنایا کہ اس میں سے تازہ تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے (موتیوں کا) گہنا نکالو جس کو تم پہنتے ہو اور تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ اس (دریا) میں (اس کا) پانی چیرتی ہوئی چلی جا رہی ہیں اور تاکہ تم خدا کی روزی تلاش کرو اور شکر کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور وہی ہے جس نے سمندر کو مسخر کردیا، تاکہ تم اس سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس سے زینت کی چیزیں نکالو، جنہیں تم پہنتے ہو اور تو کشتیوں کو دیکھتا ہے، جو پانی کو چیرتی ہوئی چلتی ہیں اور تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو اور تاکہ تم شکر کرو۔ “ (١٤)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

وہی ہے جس نے تمہارے لیے سمندر کو مسخر کر رکھا تا کہ تم اس سے تروتازہ گوشت لے کر کھاؤ اور اس سے زینت کی وہ چیزیں نکالو جنہیں تم پہنا کرتے ہو۔ تم دیکھتے ہو کہ کشتی سمندر کا سینہ چیرتی ہوئی چلتی ہے۔ یہ سب کچھ اس لیے ہے کہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو اور اس کے شکر گزار بنو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ وہی ہے جس نے سمندر کو مسخر فرما دیا تاکہ تم اس میں سے تازہ گوشت کھاؤ اور اس میں سے زیور نکالو جسے تم پہنتے ہو، اور اے مخاطب تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ وہ اس میں پھاڑنے والی ہیں تاکہ تم اس کا فضل تلاش کرو، اور تاکہ تم اس کا شکر ادا کرو،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور وہی ہے جس نے کام میں لگادیا دریا کو کہ کھاؤ اس میں سے گوشت تازہ اور نکالو اس میں سے گہنا جو پہنتے ہو اور دیکھتا ہے تو کشتیوں کو چلتی ہیں پانی پھاڑ کر اس میں اور اس واسطے کہ تلاش کرو اس کے فضل سے اور تاکہ احسان مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ اللہ تعالیٰ ایسا ہے جس نے دریا کو مسخر کر رکھا ہے تا کہ تم اس دریامیں سے تازہ گوشت کھائو اور اسی میں سے زینت و آراستگی کا وہ سامان بھی نکالو جس کو تم پہنچتے ہو یعنی موتی وغیرہ اور اے مخاطب تو کشتیوں کو دیکھتا ہے کہ ہو دریا میں پانی کو پھاڑتی ہوئی چلی جا رہی ہیں اور دریا کو اس لئے بھی مسخر کیا تا کہ تم خدا کا فضل تلاش کرو اور تا کہ تم خدا کا احسان مانو