Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 26

سورة النحل

قَدۡ مَکَرَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ فَاَتَی اللّٰہُ بُنۡیَانَہُمۡ مِّنَ الۡقَوَاعِدِ فَخَرَّ عَلَیۡہِمُ السَّقۡفُ مِنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ اَتٰىہُمُ الۡعَذَابُ مِنۡ حَیۡثُ لَا یَشۡعُرُوۡنَ ﴿۲۶﴾

Those before them had already plotted, but Allah came at their building from the foundations, so the roof fell upon them from above them, and the punishment came to them from where they did not perceive.

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا ، ( آخر ) اللہ نے ( ان کے منصوبوں ) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان ( کے سروں ) پر ( ان کی ) چھتیں اوپر سے گر پڑیں اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم و گمان بھی نہ تھا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَدۡ
تحقیق
مَکَرَ
چال چلی
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَاَتَی
تو آیا
اللّٰہُ
اللہ
بُنۡیَانَہُمۡ
ان کی عمارت کو
مِّنَ الۡقَوَاعِدِ
بنیادوں سے
فَخَرَّ
تو گر پڑی
عَلَیۡہِمُ
انہی پر
السَّقۡفُ
چھت
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
ان کے اوپر سے
وَاَتٰىہُمُ
اور آیا ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں وہ شعور رکھتے تھے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَدۡ
یقیناً
مَکَرَ
خفیہ تد بیریں کیں
الَّذِیۡنَ
انہوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلےتھے
فَاَتَی
تو آیا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
بُنۡیَانَہُمۡ
ان کی عمارت کو
مِّنَ الۡقَوَاعِدِ
بنیادوں سے
فَخَرَّ
پس گر پڑیں
عَلَیۡہِمُ
ان پر
السَّقۡفُ
چھتیں
مِنۡ فَوۡقِہِمۡ
ان کے اوپر سے
وَاَتٰىہُمُ
اور آیا ان کے پاس
الۡعَذَابُ
عذاب
مِنۡ حَیۡثُ
جہاں سے
لَایَشۡعُرُوۡنَ
نہیں وہ سوچتے
Translated by

Juna Garhi

Those before them had already plotted, but Allah came at their building from the foundations, so the roof fell upon them from above them, and the punishment came to them from where they did not perceive.

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کیا تھا ، ( آخر ) اللہ نے ( ان کے منصوبوں ) کی عمارتوں کو جڑوں سے اکھیڑ دیا اور ان ( کے سروں ) پر ( ان کی ) چھتیں اوپر سے گر پڑیں اور ان کے پاس عذاب وہاں سے آگیا جہاں کا انہیں وہم و گمان بھی نہ تھا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ان سے پہلے بھی لوگ (حق کے خلاف) چالیں چلتے رہے ہیں۔ پھر اللہ نے ان کے مکر کی عمارت کو بنیادوں سے اکھاڑ پھینکا اور اوپر سے چھت بھی ان پر گرا دی اور انھیں عذاب ایسی جگہ سے آیا جہاں سے ان کا وہم و گمان بھی نہ تھا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یقیناان لوگوں نے خفیہ تدبیریں کیں جو ان سے پہلے تھے ،تواﷲ تعالیٰ بنیادوں سے اُن کی عمارت کو آیا،پس ان کے اوپرسے چھتیں ان پرگرپڑیں اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیاجہاں سے وہ سوچتے نہیں تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those before them did make plots. Then (the command of) Allah came upon their buildings (uprooting them) from the foundations. So roofs fell down upon them from above, and the punishment came to them from where they would not perceive.

البتہ دغا بازی کرچکے ہیں جو تھے ان سے پہلے پھر پہنچا حکم اللہ کا ان کی عمارت پر بنیادوں سے پھر گر پڑی ان پر چھت اوپر سے اور آیا ان پر عذاب جہاں سے ان کو خبر نہ تھی

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

(اسی طرح کی) چالیں چلی تھیں انہوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے تو اللہ حملہ آور ہوا ان کے قلعوں پر بنیادوں سے پھر گرپڑیں ان پر چھتیں ان کے اوپر سے اور ان پر عذاب وہاں سے آیا جہاں سے انہیں گمان تک نہ تھا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Surely many people before them had plotted in a similar manner to (vanquish the Truth), but Allah uprooted the whole structure of their plot from its foundations so that the roof fell in upon them, and the chastisement (of Allah) visited them from unknown directions.

ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ ﴿ حق کو نیچا دکھانے کے لیے﴾ ایسی ہی مکاریاں کر چکے ہیں ، تو دیکھ لو کہ اللہ نے ان کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آرہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا ان کو گمان تک نہ تھا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

ان سے پہلے کے لوگوں نے بھی مکر کے منصوبے بنائے تھے ۔ پھر ہوا یہ کہ ( منصوبوں کی ) جو عمارتیں انہوں نے تعمیر کی تھیں ، اللہ تعالیٰ نے انہیں جڑ بنیاد سے اکھاڑ پھینکا ، پھر ان کے اوپر سے چھت بھی ان پر آگری ، اور ان پر عذاب ایسی جگہ سے آدھمکا جس کا انہیں احساس تک نہیں تھا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

انہوں نے بھی (اللہ کے خلاف) دائو کیا۔ اللہ نے ان کے (دائوں کی) عمارت کی جڑ سے خبر لی اور (دھڑ دھڑا کر) اوپر سے چھت آرہا (مکر کی ساری عمارت بیٹھ گئی) اور جدھر سے ان کو خیال (بھی) نہ تھا ادھر سے عذاب آن پہنچا (ف 1)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

بیشک ان سے پہلے لوگوں نے بھی (اسی ہی) مکاریاں کی تھیں سو اللہ نے ان کا گھر بنیادوں سے ڈھا دیا پھر اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور ان پر عذاب ایسی طرف سے آیا کہ ان کو خیال بھی نہ تھا

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ان سے پہلے لوگ مکر و فریب کرچکے ہیں۔ پھر اللہ نے ان کی بنیادوں کو اکھاڑ پھینکا۔ پھر ان پر اوپر سے چھت گرپڑی اور ان پر عذاب اس طرح آگیا کہ جہاں سے ان کا گمان بھی نہ تھا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

ان سے پہلے لوگوں نے بھی (ایسی ہی) مکاریاں کی تھیں تو خدا (کا حکم) ان کی عمارت کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر ان کے اوپر سے گر پڑی اور (ایسی طرف سے) ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Surely there plotted those before them, but Allah came upon their structures from the foundations, so the roof fell down upon them from above them and the torment came upon them whence they perceived not.

بڑی بری چالیں وہ لوگ چلے جو ان کے قبل تھے سو اللہ نے ان کی (ساری) عمارت جڑ بنیاد سے اکھیڑ دی پھر ان کے اوپر سے ان پر چھت آپڑی اور ان پر عذاب اس طرف سے آیا جدھر سے ان کو خیال بھی نہ تھا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے پہلے والوں نے بھی چالیں چلیں تو خدا نے ان کی عمارت بنیاد سے اکھیڑ دی ، پس ان کے اوپر سے ان پر چھت آپڑی اور ان پر عذاب وہاں سے آیا ، جہاں سے ان کو گمان بھی نہ تھا ۔

Translated by

Mufti Naeem

بالتحقیق ان سے پہلے والے لوگوں نے بھی بڑی مکاریاں کی تھیں پس اللہ تعالیٰ نے ان کے ( مکاریوںکے ) گھروں کوجڑوں سے اکھاڑ پھینکا پھر ان کے اوپر سے چھت بھی ان پر گر گئی اوراس رخ سے ان پر عذاب آیا جہاں سے ان کو وہم وگمان بھی نہیں تھا

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسی ہی مکاریاں کی تھیں تو اللہ کا حکم ان کی عمارتوں کے ستونوں پر آپہنچا اور چھت ان پر اوپر سے آگری اور ایسی طرف سے ان پر عذاب آ واقع ہوا جہاں سے ان کو خیال بھی نہ تھا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان کے مکرو فریب سے گھبرانے کی ضرورت نہیں کہ) بلاشبہ ان سے پہلے کے (بہت سے) لوگوں نے بھی (حق کو نیچا دکھانے کے لئے طرح طرح کی) مکاریاں کیں، مگر اللہ نے جڑ سے اکھاڑے پھینکا ان (کے مکرو فریب) کی عمارت کو، پھر خود ان ہی پر آگری (ان کی اس عمارت کی) چھت ان کے اوپر سے، اور آپہنچا ان پر (اللہ کا) عذاب جہاں سے ان کو (وہم و) گمان بھی نہ تھا،

Translated by

Noor ul Amin

ان سے پہلے بھی لوگ چالیں چلتے رہے ہیں پھر اللہ نے ان کے مکرکی عمارت کو بنیادوں سے اکھاڑپھینکااور اوپرسے چھت کو بھی ان پر گرا دیااورانہیں عذاب ایسی جگہ سے آیا جہاں سے ان کاوہم وگمان بھی نہ تھا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

بیشک ان سے اگلوں نے ( ف٤٤ ) فریب کیا تھا تو اللہ نے ان کی چنائی کو نیو سے ( تعمیر کو بنیاد ) سے لیا تو اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور عذاب ان پر وہاں سے آیا جہاں کی انھیں خبر نہ تھی ( ف٤۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

بیشک اُن لوگوں نے ( بھی ) فریب کیا جو اِن سے پہلے تھے تو اللہ نے اُن ( کے مکر و فریب ) کی عمارت کو بنیادوں سے اکھاڑ دیا تو ان کے اوپر سے ان پر چھت گر پڑی اور ان پر اس طرف سے عذاب آپہنچا جس کا اُنہیں کچھ خیال بھی نہ تھا

Translated by

Hussain Najfi

جو لوگ ان سے پہلے گزر چکے ہیں انہوں نے بھی ( دعوتِ حق کے خلاف ) مکاریاں کی تھیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کی ( مکاریوں والی ) عمارت بنیاد سے اکھیڑ دی اور اس کی چھت اوپر سے ان پر آپڑی اور ان پر اس طرف سے عذاب آیا جدھر سے ان کو وہم و گمان بھی نہ تھا ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those before them did also plot (against Allah's Way): but Allah took their structures from their foundations, and the roof fell down on them from above; and the Wrath seized them from directions they did not perceive.

Translated by

Muhammad Sarwar

Those who went before them had also devised evil plans. God demolished their houses, destroying their very foundations. Their ceilings toppled on their heads and torment struck them from a direction which they had never expected.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those before them indeed plotted, but Allah struck at the foundation of their building, the roof fell down upon them from above them, and the torment overtook them from directions they did not perceive.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those before them did indeed devise plans, but Allah demolished their building from the foundations, so the roof fell down on them from above them, and the punishment came to them from whence they did not perceive.

Translated by

William Pickthall

Those before them plotted, so Allah struck at the foundations of their building, and then the roof fell down upon them from above them, and the doom came on them whence they knew not;

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उनसे पहले लोगों ने भी मक्र किया था (आख़िर) अल्लाह ने उन (के मंसूबों) की इमारतों को जड़ों से उखाड़ दिया और उन (के सरों) पर (उनकी) छतें ऊपर से गिर पड़ीं और उनके पास अज़ाब वहाँ से आ गया जहाँ का उन्हें वह्म व गुमान भी न था।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ ان سے پہلے ہو گزرے ہیں انہوں نے بڑی بڑی تدبیریں کیں سو اللہ تعالیٰ نے ان کا بنا بنایا گھر جڑ بنیاد سے ڈھا دیا پھر اوپر سے ان پر چھت آ پڑی (ہو) اور (علاوہ ناکامی کے) ان پر (خدا کا) عذاب ایسی طرح آیا کہ ان کو خیال بھی نہ تھا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” یقیناً ان لوگوں نے تدبیریں کیں جو ان سے پہلے تھے اللہ نے ان کی عمارت کو بنیا دوں سے اکھاڑ پھینکا۔ ان پر ان کے اوپر سے چھت گرپڑی اور ان پر وہاں سے عذاب آیا کہ یہاں سے وہ سوچتے نہ تھے۔ “ (٢٦)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ان سے پہلے بھی بہت سے لوگ (حق کو نیچا دکھانے کے لئے ) ایسے ہی مکاریاں کرچکے ہیں ، تو دیکھ لو کہ اللہ نے ان کے مکر کی عمارت جڑ سے اکھاڑ پھینکی اور اس کی چھت اوپر سے ان کے سر پر آرہی اور ایسے رخ سے ان پر عذاب آیا جدھر سے اس کے آنے کا ان کو گمان تک نہ تھا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

بلاشبہ جو لوگ ان سے پہلے تھے انہوں نے مکر کیا سو اللہ نے ان کا بنایا ہوا گھر بنیادوں سے ڈھا دیا، پھر اوپر سے ان پر چھت آپڑی، اور ان پر اس طرح عذاب آگیا کہ انہیں خیال بھی نہ تھا،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

البتہ دغا بازی کرچکے ہیں جو تھے ان سے پہلے پھر پہنچا حکم اللہ کا ان کی عمارات پر بنیادوں سے پھر گر پڑی ان پر چھت اوپر سے اور آیا ان پر عذاب جہاں سے ان کو خبر نہ تھی

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ ان سے پہلے ہوچکے ہیں وہ بھی بڑی بڑی پر فریب تدبیریں کرچکے ہیں سو اللہ کا حکم ان کی عمارت کی بنیادوں پر پہنچا اور عمارت کی چھت ان پر گر پڑی اور ان مکاروں پر عذاب اس طرح آیا جس کا ان کو گمان بھی نہ تھا