Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 28

سورة النحل

الَّذِیۡنَ تَتَوَفّٰىہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ ظَالِمِیۡۤ اَنۡفُسِہِمۡ ۪ فَاَلۡقَوُا السَّلَمَ مَا کُنَّا نَعۡمَلُ مِنۡ سُوۡٓءٍ ؕ بَلٰۤی اِنَّ اللّٰہَ عَلِیۡمٌۢ بِمَا کُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ﴿۲۸﴾

The ones whom the angels take in death [while] wronging themselves, and [who] then offer submission, [saying], "We were not doing any evil." But, yes! Indeed, Allah is Knowing of what you used to do.

وہ جو اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ، فرشتے جب ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں اس وقت وہ جھک جاتے ہیں کہ ہم برائی نہیں کرتے تھے کیوں نہیں؟ اللہ تعالٰی خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کرتے تھے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
تَتَوَفّٰىہُمُ
فوت کرتے ہیں انہیں
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
ظَالِمِیۡۤ
جب کہ ) وہ ظلم کرنے والے ہیں
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جانوں پر
فَاَلۡقَوُا
تو وہ پیش کرتے ہیں
السَّلَمَ
سپر / صلح
مَاکُنَّا
کہتے ہیں) نہ تھے ہم
نَعۡمَلُ
ہم کرتے
مِنۡ سُوۡٓءٍ
کوئی برائی
بَلٰۤی
کیوں نہیں
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ تعالی
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
اسے جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
تَتَوَفّٰىہُمُ
وفات دیتے ہیں ان کو
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
ظَالِمِیۡۤ
ظلم کرنے والے ہوتے ہیں
اَنۡفُسِہِمۡ
اپنی جانوں پر
فَاَلۡقَوُا
تو وہ پیش کرتے ہیں
السَّلَمَ
فرماں برداری
مَا
نہیں
کُنَّا
تھے ہم
نَعۡمَلُ
ہم کر رہے
مِنۡ سُوۡٓءٍ
کوئی برا کام
بَلٰۤی
کیوں نہیں
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعا لیٰ
عَلِیۡمٌۢ
خوب جاننے والا ہے
بِمَا
اس کو جو
کُنۡتُمۡ
تھے تم
تَعۡمَلُوۡنَ
تم عمل کیا کرتے
Translated by

Juna Garhi

The ones whom the angels take in death [while] wronging themselves, and [who] then offer submission, [saying], "We were not doing any evil." But, yes! Indeed, Allah is Knowing of what you used to do.

وہ جو اپنی جانوں پر ظلم کرتے ہیں ، فرشتے جب ان کی جان قبض کرنے لگتے ہیں اس وقت وہ جھک جاتے ہیں کہ ہم برائی نہیں کرتے تھے کیوں نہیں؟ اللہ تعالٰی خوب جاننے والا ہے جو کچھ تم کرتے تھے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ کافر جو اپنے آپ پر ظلم کر رہے ہوتے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرنے آتے ہیں تو ہتھیار ڈال دیتے ہیں (اور کہتے ہیں) ہم کوئی برے کام تو نہیں کرتے تھے فرشتے کہیں گے : کیوں نہیں (کررہے تھے) جو کچھ تم کر رہے تھے۔ اللہ یقینا اسے خوب جانتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن کو فرشتے اس حال میں وفات دیتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پرظلم کرنے والے ہوتے ہیں تو وہ فرماں برداری پیش کرتے ہیں کہ ہم توکوئی برا کام نہیں کرتے تھے،کیوں نہیں! یقینااﷲ تعالیٰ خوب جاننے والاہے جوبھی تم عمل کیا کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

the ones to whom the angels brought death while they were (still) unjust to themselves.|" Then, they will take to submission, (yet will say), |"We used to do nothing wrong.|" (They will be answered) Why not? Allah knows what you used to do.

جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے اور وہ برا کر رہے ہیں اپنے حق میں تب ظاہر کریں گے اطاعت کہ ہم تو کرتے نہ تھے کچھ برائی کیوں نہیں اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جن (کی روحوں) کو قبض کرتے ہیں فرشتے اس حال میں کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے تو (اس وقت) وہ اطاعت پیش کریں گے کہ ہم تو کوئی برے کام نہیں کر رہے تھے (تو فرشتے کہیں گے) کیوں نہیں اللہ خوب جانتا ہے اسے جو کچھ تم کر رہے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہاں ، 24 انہی کافروں کے لیے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہوئے جب ملائکہ کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہیں 25 تو ﴿سرکشی چھوڑ کر﴾ فورا ڈگیں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم تو کوئی قصور نہیں کر رہے تھے ۔ ملائکہ جواب دیتے ہیں کر کیسے نہیں رہے تھے! اللہ تمہارے کرتوتوں سے خوب واقف ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن کی روحیں فرشتوں نے اس حالت میں قبض کیں جب انہوں نے اپنی جانوں پر ( کفر کی وجہ سے ) ظلم کر رکھا تھا ۔ ( ١٥ ) اس موقع پر لوگ بڑی فرمانبرداری کے بول بولیں گے کہ ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے ۔ ( ان سے کہا جائے گا ) کیسے نہیں کرتے تھے ؟ اللہ کو سب معلوم ہے کہ تم کیا کچھ کرتے رہے ہو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

جن کی (دنیا میں) فرشتوں نے جب جانیں نکالیں تھیں وہ اپنے پر آپ ظلم کررہے تھے (شرک میں مبتلا تھے) پر (مرتے وقت) صلح کی لینے لگے (سب جھگڑا بھول گئے اور کہنے لگے) ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے (فرشتوں نے کہا) کیوں نہیں (ف 3) بیشک اللہ کو معلوم ہے جو تم دنیا میں کرتے تھے (ف 4)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

(ان کا عالم یہ ہے) جب فرشتے ان لوگوں کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں تو یہ اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے (ہوتے ہیں) پھر ایک دم مطیع وفرمانبردار ہوجاتے ہیں (اور کہتے ہیں) ہم تو کوئی برا کام نہیں کرتے تھے ہاں جو کچھ تم کیا کرتے تھے بیشک اللہ اسے خوب جانتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جب فرشتے ان کی جان نکالیں گے جو اپنے نفسوں پر ظلم کرتے تھے۔ پھر وہ صلح کا پیغام ڈال کر کہیں گے کہ ہم تو کوئی برائی نہ کرتے تھے (فرمایا جائے گا) کیوں نہیں تم جو کچھ کرتے رہے ہو اللہ اس کو خوب جانتا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

(ان کا حال یہ ہے کہ) جب فرشتے ان کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں (اور یہ) اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے (ہوتے ہیں) تو مطیع ومنقاد ہوجاتے ہیں (اور کہتے ہیں) کہ ہم کوئی برا کام نہیں کرتے تھے۔ ہاں جو کچھ تم کیا کرتے تھے خدا اسے خوب جانتا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those whom the angels cause to die while they are wronging them selves, and then they proffer submission: we have not been working any evil. Yea! verily Allah is the Knower of that which ye have been working.

جن کی جانیں فرشتوں نے اس حال میں قبض کی تھیں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے ۔ تب وہ صلح کا پیغام ڈال چلیں گے کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کرتے رہے ۔ بیشک اللہ خوب جانتا ہے اس کو جو کچھ تم کرتے رہے تھے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان پر جن کو فرشتے اس حال میں وفات دیں گے کہ اپنی جانوں پر ظلم ڈھا رہے ہوں گے تو اس وقت وہ سپر ڈالیں گے کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کر رہے تھے ۔ ہاں! بیشک اللہ اچھی طرح باخبر ہے اس سے جو تم کرتے رہے ہو ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن کی فرشتوں نے اس حال میں روحیں قبض کیں کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے پھروہ اپنی فرمانبرداری ( اس طرح ) جتائیں گے کہ ہم نے کوئی برائی نہیں کی تھی کیوں نہیں بلاشبہ اللہ ( تعالیٰ ) سب کچھ جانتے ہیں جو تم کیا کرتے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

ان کا حال یہ ہے کہ فرشتے جب ان کی روحیں قبض کرنے لگتے ہیں اور یہ اپنے ہی حق میں ظلم کرنے والے ہوتے ہیں تب وہ اطاعت ظاہر کرتے ہوئے کہیں گے ہم کوئی برا کام نہیں کرتے تھے۔ ہاں ! جو کچھ تم کیا کرتے تھے اللہ اسے خوب جانتا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن کی فرشتے جان قبض کرتے ہیں، ایسی حالت میں کہ وہ (کفرو باطل پر اڑ کر برابر) ظلم کر رہے ہوتے ہیں خود اپنی جانوں کے حق میں، یہ (فوراً ) صلح کا پیغام ڈالیں گے، کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کرتے تھے، (اس پر فرشتے کہیں گے کہ ہاں) کیوں نہیں، بلاشبہ اللہ پوری طرح جانتا ہے وہ سب کچھ جو تم لوگ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

اور کافرجواپنے آپ پر ظلم کررہے ہوتے ہیں جب فرشتے ان کی روح قبض کرنے آ تے ہیں تو ہتھیار ڈال دیتے ہیں ( اور کہتے ہیں ) ’’ہم کوئی برے کام تونہیں کرتے تھے ‘‘فرشتے کہیں گے:کیوں نہیںجو کچھ تم کررہے تھے اللہ یقینا اسے خوب جانتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

وہ کہ فرشتے ان کی جان نکالتے ہیں اس حال پر کیا وہ اپنا برا کررہے تھے ( ف۵۰ ) اب صلح ڈالیں گے ( ف۵۱ ) کہ ہم تو کچھ برائی نہ کرتے تھے ( ف۵۲ ) ہاں کیوں نہیں ، بیشک اللہ خوب جانتا ہے جو تمہارے کوتک ( برے اعمال ) تھے ( ف۵۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جن کی روحیں فرشتے اس حال میں قبض کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر ( بدستور ) ظلم کئے جا رہے ہوں ، سو وہ ( روزِ قیامت ) اطاعت و فرمانبرداری کا اظہار کریں گے ( اور کہیں گے: ) ہم ( دنیا میں ) کوئی برائی نہیں کیا کرتے تھے ، کیوں نہیں بیشک اللہ خوب جانتا ہے جو کچھ تم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

کہ جن کی روحیں فرشتوں نے اس حال میں قبض کی تھیں کہ وہ اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے اس وقت انہوں نے ( سپر ڈال دی تھی اور ) صلح کی پیشکش کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم تو کوئی برائی نہیں کرتے تھے ( ان سے کہا گیا ) ہاں ( تم نے ضرور برائی کی تھی ) تم لوگ جو کچھ کرتے رہے ہو اللہ اس سے بخوبی واقف ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

"(Namely) those whose lives the angels take in a state of wrong-doing to their own souls." Then would they offer submission (with the pretence), "We did no evil (knowingly)." (The angels will reply), "Nay, but verily Allah knoweth all that ye did;

Translated by

Muhammad Sarwar

The unjust, who will be seized by the angels, will submit themselves, obey, and say, "We were not evil-doers." But God certainly knows what they had been doing.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those whose lives the angels take while they are doing wrong to themselves. Then, they will (falsely) submit (saying): "We did not do any evil." (The angels will reply): "Yes! Truly, Allah is Most Knowing of what you did."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Those whom the angels cause to die while they are unjust to themselves. Then would they offer submission: We used not to do any evil. Aye! surely Allah knows what you did.

Translated by

William Pickthall

Whom the angels cause to die while they are wronging themselves. Then will they make full submission (saying): We used not to do any wrong. Nay! Surely Allah is Knower of what ye used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे जो अपनी जानों पर ज़ुल्म करते हैं फ़रिश्ते जब उनकी जान क़ब्ज़ करने लगते हैं उस वक़्त वे झुक जाते हैं कि हम बुराई नहीं करते थे, क्यों नहीं! अल्लाह तआला ख़ूब जानने वाला है जो कुछ तुम करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جن کی جان فرشتوں نے حالت کفر پر قبض کی تھی (یعنی آخر وقت تک کافر رہے) پھر کافر لوگ صلح کا پیغام ڈالیں گے کہ ہم تو کوئی برا کام نہ کرتے تھے کیوں نہیں بیشک اللہ تعالیٰ کو تمہارے سب اعمال کی پوری خبر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” جنہیں فرشتے اس حال میں فوت کرتے ہیں کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے ہوتے ہیں، وہ تابع داری کا اظہار پیش کرتے ہوئے کہیں گے کہ ہم کوئی برا کام نہیں کیا کرتے تھے۔ کیوں نہیں ! یقیناً اللہ خوب جاننے والا ہے جو تم کیا کرتے تھے۔ “ (٢٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہاں ، انہی کافروں کے لئے جو اپنے نفس پر ظلم کرتے ہوئے جب ملائکہ کے ہاتھوں گرفتار ہوتے ہیں تو (سرکشی چھوڑ کر ) فوراً ڈگیں ڈال دیتے ہیں اور کہتے ہیں ہم تو کوئی قصور نہیں کر رہے تھے ۔ ملائکہ جواب دیتے ہیں کر کیسے نہیں زہے تھے ! اللہ تمہارے کرتوتوں سے خوب واقف ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

جن کی جانیں فرشتوں نے اس حال میں قبض کی تھیں کہ وہ اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے، سو وہ لوگ صلح کا پیغام ڈالیں گے کہ ہم کوئی برا کام نہ کرتے تھے، ہاں ! بلاشبہ اللہ جاننے والا ہے جو تم کیا کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جن کی جان نکالتے ہیں فرشتے اور وہ برا کر رہے ہیں اپنے حق میں تب ظاہر کریں گے اطاعت کہ ہم تو کرتے نہ تھے کچھ برائی کیوں نہیں اللہ خوب جانتا ہے جو تم کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جن کی جان فرشتے اس حالت میں قبض کرتے ہیں کہ وہ اپنے حق میں برا کر رہے ہوتے ہیں اس پر وہ کافر اطاعت و فرمانبرداری کا پیغام دیتے ہوئے کہیں گے ہم تو دنیا میں کوئی برا کام نہیں کرتے تھے جواب دیا جائے گا ہاں کرتے تھے یقینا اللہ کو وہ سب معلوم ہے جو تم کیا کرتے تھے