26. The (Ayats 28 and 32), and several other verses in the Quran, clearly and definitely assert that immediately after death, souls suffer torment or enjoy peace in the world of Barzakh. The traditions use the word qabar (grave) metaphorically for this existence of the souls. This is the world in which souls enter immediately after death and will remain therein up to the Day of Resurrection. Yet the disbelievers of the traditions declare that after death souls will remain in a dormant state up to the time of Resurrection, and will neither feel any pain nor joy, nor will be conscious of anything at all. Obviously, this is a wrong opinion. For, according to (Ayat 28), just after death when the disbelievers will be conscious of the fact that they had been leading an evil life, they will try to make the angels believe that they had not done any evil deed. The angels will rebuke them at this boldness and will tell them that they shall have to go into Hell. On the other hand, according to( verse 32), just after their death, the pious believers are welcomed by the angels and given the good news that they will enter into Paradise. Besides these verses, there is the mention of a dialogue between the angels and those Muslims, who did not migrate to Al- Madinah, after their souls were seized by the angels in (Surah An-Nisa, Ayat 97). Above all, according to (Surah Almomin, Ayats 45-46), the people of Pharaoh have been encircled by a torment and are exposed before the fire of Hell every morning and every evening. This will go on till the Day of Resurrection when they shall be sentenced to eternal torment.
In fact, both the Quran and the traditions present the same kind of picture of the condition of the soul after death till Resurrection. Death causes merely the separation of the soul from the body but does not annihilate it. The soul lives with the same personality that was formed by the different experiences and the mental exercises and moral activities it had in its worldly life in cooperation with the body. This nature of the consciousness, feelings, observations and experiences of the soul, during the waiting period, is similar to that in a dream. Just as a criminal sentenced to death suffers from mental torture on the eve of his crucifixion, in the same way the angels take to task the guilty as in a dream, torture it and take it to the horrible Hell in order to make it foretaste the impending torture. In contrast to this, the pure soul is welcomed by the angels and is given the good news of entry into paradise and is made to enjoy its pleasant breeze and smell, and to feel happy like the faithful servant who is invited to the headquarters to receive his reward. But this life in the world of Barzakh will suddenly come to an end on the second blowing of the Trumpet of Resurrection. When the guilty souls will again enter into their former bodies and muster in the Plain, they will cry in horror: Oh! woe to us! Who has roused us from our sleeping places? But the true believers will say with perfect peace of mind: This is exactly what the Beneficent had promised, and the Messengers had told the truth. (Surah Yaseen, Ayat 52).
As the guilty ones will be under the delusion that they had been lying in their death bed for an hour or so and had been roused from sleep. Those who were given knowledge and faith will say: According to the Record of Allah, you have remained after death till this Day of Resurrection and this is the same Day of Resurrection, but you did not know this. (Surah Ar-Room, Ayats 55-56).
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :26
یہ آیت اور اس کے بعد والی آیت ، جس میں قبض روح کے بعد متقیوں اور ملائکہ کی گفتگو کا ذکر ہے ، قرآن ان متعدد آیات میں سے ہے جو صریح طور پر عذاب و ثواب قبر کا ثبوت دیتی ہیں ۔ حدیث میں ”قبر“ کا لفظ مجازا عالم برزخ کے لیے استعمال ہوا ہے ، اور اس سے مراد وہ عالم ہے جس میں موت کی آخری ہچکی سے لے کر بعث بعد الموت کے پہلے جھٹکے تک انسانی ارواح رہیں گی ۔ منکرین حدیث کو اس پر اصرار ہے کہ یہ عالم بالکل عدم محض کا عالم ہے جس میں کوئی احساس اور شعور نہ ہوگا ۔ اور کسی قسم کا عذاب یا ثواب نہ ہوگا ۔ لیکن یہاں دیکھیے کہ کفار کی روحیں جب قبض کی جاتی ہیں تو موت کی سرحد کے پار کا حال بالکل اپنی توقعات کے خلاف پا کر سراسیمہ ہو جاتی ہیں ۔ اور فورا سلام ٹھونک کر ملائکہ کو یقین دلانے کی کوشش کرتی ہیں کہ ہم کوئی برا کام نہیں کر رہے تھے ۔ جواب میں ملائکہ ان کو ڈانٹتے ہیں اور جہنم واصل ہونے کی پیشگی خبر دیتے ہیں ۔ دوسری طرف اتقیاء کی روحیں جب قبض کی جاتی ہیں تو ملائکہ ان کو سلام بجا لاتے ہیں اور جنتی ہونے کی پیشگی مبارکباد دیتے ہیں ۔ کیا برزخ کی زندگی ، احساس ، شعور ، عذاب اور ثواب کا اس سے بھی زیادہ کھلا ہوا کوئی ثبوت درکار ہے؟ اسی سے ملتا جلتا مضمون سورہ نساء آیت نمبر ۹۷ میں گزر چکا ہے ۔ جہاں ہجرت نہ کرنے والے مسلمانوں سے قبض روح کے بعد ملائکہ کی روح کا ذکر آیا ہے اور ان سب سے زیادہ صاف الفاظ میں عذاب برزخ کی تصریح سورہ مومن آیت نمبر ٤۵ – ٤٦ میں کی گئی ہے جہاں اللہ تعالی فرعون اور آل فرعون کے متعلق بتاتا ہے کہ” ایک سخت عذاب ان کو گھیرے ہوئے ہے ، یعنی صبح و شام وہ آگ کے سامنے پیش کیے جاتے ہیں ، پھر قیامت کی گھڑی آجائے گی تو حکم دیا جائے گا کہ آل فرعون کو شدید تر عذاب میں داخل کرو“ ۔
حقیقت یہ ہے کہ قرآن اور حدیث دونوں سے موت اور قیامت کے درمیان کی حالت کا ایک ہی نقشہ معلوم ہوتا ہے ، اور وہ یہ ہے کہ موت محض جسم و روح کی علیحدگی کا نام ہے نہ کہ بالکل معدوم ہو جانے کا ۔ جسم سے علیٰحدہ ہو جانے بعد روح معدوم نہیں ہو جاتی بلکہ اس پوری شخصیت کے ساتھ زندہ رہتی ہے جو دنیا کی زندگی کے تجربات اور ذہنی و اخلاقی اکتسابات سے بنی تھی ۔ اس حالت میں روح کی شعور ، احساس ، مشاہدات اور تجربات کی کیفیت خواب سے ملتی جلتی ہوتی ہے ۔ یہ مجرم روح سے فرشتوں کی باز پرس اور پھر اس کا عذاب اور اذیت میں مبتلا ہونا اور دوزخ کے سامنے پیش کیا جانا ، سب کچھ اس کیفیت سے مشابہہ ہوتا ہے جو ایک قتل کے مجرم پر پھانسی کی تاریخ سے ایک دن پہلے ایک ڈراؤنے خواب کی شکل میں گزرتی ہوگی ۔ اسی طرح ایک پاکیزہ روح کا استقبال ، اور پھر اس کا جنت کی بشارت سننا ، اور جنت کی ہواؤں اور خوشبوؤں سے متمتع ہونا ، یہ سب بھی اس ملازم کے خواب سے ملتا جلتا ہوگا جو حسن کارکردگی کے بعد سرکاری بلاوے پر ہیڈ کوارٹر میں حاضر ہوا ہو اور وعدہ ملاقات کی تاریخ سے ایک دن پہلے آئندہ انعامات کی امیدوں سے لبریز ایک سہانا خواب دیکھ رہا ہو ۔ یہ خواب ایک لخت نفخ صور دوم سے ٹوٹ جائے گا اور یکایک میدان حشر میں اپنے آپ کو جسم و روح کے ساتھ زندہ پا کر مجرمین حیرت سے کہیں گے کہ ( ارے یہ کون ہمیں ہماری خواب گاہ سے اُٹھا لایا ؟ ) مگر اہل ایمان پورے اطمینان سے کہیں گے ( یہ وہی چیز ہے جس کا رحمان نے وعدہ کیا تھا اور رسولوں کا بیان سچا تھا ) ۔ مجرمین کا فوری احساس اس وقت یہ ہوگا کہ وہ اپنی خواب گاہ میں ( جہاں بستر موت پر انہوں نے دنیا میں جان دی تھی ) شاید کوئی ایک گھنٹہ بھر سوئے ہوں گے اور اب اچانک اس حادثہ سے آنکھ کھلتے ہی کہیں بھاگے چلے جا رہے ہیں ۔ مگر اہل ایمان پورے ثبات قلب کے ساتھ کہیں گے کہ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِیْ کِتَابِ اللہ اِلیٰ یُوْ مِ الْبَعْثِ وَلٰکِنَّکُمْ کُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ ( اللہ کے دفتر میں تو تم روز حشر تک ٹھیرے رہے ہو اور یہی روز حشر ہے مگر تم اس چیز کو جانتے نہ تھے ) ۔