Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 30

سورة النحل

وَ قِیۡلَ لِلَّذِیۡنَ اتَّقَوۡا مَاذَاۤ اَنۡزَلَ رَبُّکُمۡ ؕ قَالُوۡا خَیۡرًا ؕ لِلَّذِیۡنَ اَحۡسَنُوۡا فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا حَسَنَۃٌ ؕ وَ لَدَارُ الۡاٰخِرَۃِ خَیۡرٌ ؕ وَ لَنِعۡمَ دَارُ الۡمُتَّقِیۡنَ ﴿ۙ۳۰﴾

And it will be said to those who feared Allah , "What did your Lord send down?" They will say, "[That which is] good." For those who do good in this world is good; and the home of the Hereafter is better. And how excellent is the home of the righteous -

اور پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں اچھے سے اچھا جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لئے اس دنیا میں بھلائی ہے ، اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے ، اور کیا ہی خوب پرہیزگاروں کا گھر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقِیۡلَ
اور کہا جاتا ہے
لِلَّذِیۡنَ
ان سے جنہوں نے
اتَّقَوۡا
تقوی کیا
مَاذَاۤ
کیا کچھ
اَنۡزَلَ
اتارا
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
خَیۡرًا
بہت اچھا
لِلَّذِیۡنَ
ان کے لیے جنہوں نے
اَحۡسَنُوۡا
اچھا کیا
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
حَسَنَۃٌ
بھلائی ہے
وَلَدَارُ
اور البتہ گھر
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہتر ہے
وَلَنِعۡمَ
اور البتہ کتنا اچھا ہے
دَارُ
گھر
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقین کا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقِیۡلَ
اور کہا گیا
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے جو
اتَّقَوۡا
اللہ تعا لی سے ڈر گئے
مَاذَاۤ
کیا کچھ
اَنۡزَلَ
نازل کیا ہے
رَبُّکُمۡ
تمہارے رب نے
قَالُوۡا
وہ کہتے ہیں
خَیۡرًا
خیر ہی خیر
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
اَحۡسَنُوۡا
جنہوں نے نیک رویہ رکھا
فِیۡ ہٰذِہِ الدُّنۡیَا
اس دنیا میں
حَسَنَۃٌ
بھلائی ہے
وَلَدَارُ
اور گھر
الۡاٰخِرَۃِ
آخرت کا
خَیۡرٌ
بہترین ہے
وَلَنِعۡمَ
اور یقیناً کیا ہی خوب ہے
دَارُ
گھر
الۡمُتَّقِیۡنَ
متقیوں کا
Translated by

Juna Garhi

And it will be said to those who feared Allah , "What did your Lord send down?" They will say, "[That which is] good." For those who do good in this world is good; and the home of the Hereafter is better. And how excellent is the home of the righteous -

اور پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں اچھے سے اچھا جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لئے اس دنیا میں بھلائی ہے ، اور یقیناً آخرت کا گھر تو بہت ہی بہتر ہے ، اور کیا ہی خوب پرہیزگاروں کا گھر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور (یہی بات) جب پرہیزگاروں سے پوچھی جاتی ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے ؟ وہ تو کہتے ہیں بھلائی ہی بھلائی ایسے لوگ جنہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو بہت بہتر ہے۔ اور پرہیزگاروں کے لئے کیا ہی اچھا گھر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ سے ڈرجانے والوں سے کہا گیاکہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے؟وہ کہتے ہیں خیر ہی خیر، جن لوگوں نے نیک رویہ رکھاان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کاگھر بہترین ہے اور یقیناکیاہی خوب گھرہے متقیوں کا!

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And it is said to the God-fearing, &at has your Lord re¬vealed?& They say, &The best.|" Those who do good in this world, there is good for them. And, indeed, the abode of the Hereafter is much better. And excellent is the abode of the God-fearing -

اور کہا پرہیزگاروں کو کیا اتارا تمہارے رب نے بولے نیک بات جنہوں نے بھلائی کی اس دنیا میں ان کو بھلائی ہے اور آخرت کا گھر بہتر ہے اور کیا خوب گھر ہے پرہیزگاروں کا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (جب) پوچھا جاتا ہے اہل تقویٰ سے کہ یہ کیا نازل کیا ہے تمہارے رب نے وہ کہتے ہیں بھلائی جن لوگوں نے نیکی کی روش اختیار کی ان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو کہیں بہتر ہے۔ اور کیا ہی اچھا ہے وہ گھر متقیوں کا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

دوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے رب کی طرف سے نازل کی ہوئی ہے ، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ بہترین چیز اتری ہے ۔ 27 اس طرح کے نیکوکار لوگوں کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کےحق میں بہتر ہے ۔ بڑا اچھا گھر ہے متقیوں کا ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( دوسری طرف ) متقی لوگوں سے پوچھا گیا کہ : تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل کی ہے ؟ تو انہوں نے کہا : خیر ہی خیر اتاری ہے ۔ ( اس طرح ) جن لوگوں نے نیکی کی روش اختیار کی ہے ، ان کے لیے اس دنیا میں بھی بہتری ہے ، اور آخرت کا گھر تو ہے ہی سراپا بہتری ، یقینا متقیوں کا گھر بہترین ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جو لوگ پرہیز گار (مومن ہیں ان سے کہا گیا کہ تمہارے سے مالک نے کیا اتارا تو کہنے لگے اچھا (اتارا) جنہوں نے بھلائی (ف 5) کی ان کو اس دنیا میں بھی، بھلائی ملے گی (ف 6) اور آخرت کا گھر تو ان کے لئے کہیں بہتر ہے دنیا سے بہت زیادہ ان کو چین ملے گا اور پرہیز گاروں کا گھر کیا اچھا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل فرمایا ہے۔ کہتے ہیں بہت اچھا (کلام) جو لوگ نیک کام کرتے ہیں ان کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو (اور زیادہ) بہتر ہے اور واقعی پرہیزگاروں کا کیا ہی اچھا گھر ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جب اہل تقویٰ سے کہا جائے گا کہ تمہارے رب نے کیا نازل کیا ؟ تو وہ کہیں گے کہ بھلائی نازل کی ہے۔ وہ لوگ جنہوں نے نیکی کی ہے ان کے لئے اس دنیا میں بھی بہتری ہے اور آخرت میں بھلائی ہے۔ اور اہل تقویٰ کا ٹھکانہ کتنا بہترین ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور (جب) پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے۔ تو کہتے ہیں کہ بہترین (کلام) ۔ جو لوگ نیکوکار ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے۔ اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے۔ اور پرہیز گاروں کا گھر بہت خوب ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when it is said unto those who fear: what is it that your Lord hath sent down? They say: that which is better. For those who do good is good in this world, and the dwelling of the Hereafter is better. Excellent is the dwelling of the God-fearing!

اور جو لوگ بچتے رہتے ہیں ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا چیز نازل کی ہے ؟ تو وہ کہتے ہیں بڑی خیر نازل فرمائی ہے ۔ جن لوگوں نے نیکی کی ان کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور عالم آخرت تو اور (زیادہ) بہتر ہے ۔ اور اہل تقوی کا وہ گھر واقعی اچھا ہے

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جو تقویٰ والے ہیں ، ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز اتاری ہے؟ تو وہ جواب دیتے ہیں کہ خوب چیز اتاری ہے ۔ جن لوگوں نے بھلائی کی راہ اختیار کی ، ان کیلئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور دارِ آخرت تو اس سے کہیں بہتر ہے اور کیا ہی خوب ہے اہلِ تقویٰ کا گھر!

Translated by

Mufti Naeem

اور متقی لوگوں سے کہا جاتا ہے تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا؟انہوں نے کہا خیر ہی خیرجن لوگوں نے اچھائیاں کیں ان کے لیے دنیا میں ( بھی ) اچھائی ہے اورآخرت کا گھر ( بھی ) بہترین ہے اور متقیوں کاگھر تو نہایت عمدہ ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب پرہیزگاروں سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے ؟ تو کہتے ہیں کہ بہترین کلام جو لوگ نیکوکار ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو بہت ہی اچھا ہے اور پرہیزگاروں کا گھر بہت خوب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اس کے برعکس) جب پرہیزگار لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ کیا اتارا ہے تمہارے رب نے ؟ تو وہ جواب میں کہتے ہیں کہ ایک بہت ہی بڑی بھلائی، جنہوں نے اچھائی کی اس دنیا میں ان کے لئے بڑی عظیم الشان بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو یقیناً (ایسے لوگوں کے لئے) اس سے کہیں بڑھ کر اچھا ہوگا، اور یقیناً بڑا ہی عمدہ گھر ہوگا پرہیزگاروں کا،

Translated by

Noor ul Amin

اور ( یہی بات ) جب متقین سے پوچھی جاتی ہے کہ: ’’تمہارے رب نے کیا نازل کیا ہے ؟توکہتے ہیں ’’بھلائی ہی بھلائی ‘‘ ایسے لوگ جنہوں نے اچھے کام کئے ان کے لئے اس دنیامیں بھی بھلائی ہے اور دارآخرت توبہت بہتر ہے اور متقین کا کیا ہی اچھا گھرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ڈر والوں ( ف۵٤ ) سے کہا گیا تمہارے رب رب نے کیا اتارا ، بولے خوبی ( ف۵۵ ) جنہوں نے اس دنیا میں بھلائی کی ( ف۵٦ ) ان کے لیے بھلائی ہے ( ف۵۷ ) اور بیشک پچھلا گھر سب سے بہتر ، اور ضرور ( ف۵۸ ) کیا ہی اچھا گھر پرہیزگاروں کا

Translated by

Tahir ul Qadri

اور پرہیزگار لوگوں سے کہا جائے کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ہے؟ وہ کہتے ہیں: ( دنیا و آخرت کی ) بھلائی ( اتاری ہے ) ، ان لوگوں کے لئے جو نیکی کرتے رہے اس دنیا میں ( بھی ) بھلائی ہے ، اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی بہتر ہے ، اور پرہیزگاروں کا گھر کیا ہی خوب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور جب صاحبانِ تقویٰ سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے پروردگار نے کیا نازل کیا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں کہ سراسر خیر و خوبی نازل کی ہے جن لوگوں نے اس دنیا میں نیکی اور بھلائی کی ان کے لئے یہاں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو یقیناً اور بھی بہتر ہے اور متقیوں کا گھر کیا ہی خوب ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To the righteous (when) it is said, "What is it that your Lord has revealed?" they say, "All that is good." To those who do good, there is good in this world, and the Home of the Hereafter is even better and excellent indeed is the Home of the righteous,-

Translated by

Muhammad Sarwar

The pious ones will be asked, "What did your Lord reveal to you?" They will reply, "He revealed only good." The share of the righteous ones is virtue in this world and greater virtue in the life to come. How blessed will be the dwelling of the pious ones!

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And (when) it is said to those who had Taqwa (piety and righteousness), "What is it that your Lord has revealed" They say: "That which is good." For those who do good in this world, there is good, and the home of the Hereafter will be better. And excellent indeed will be the home (i.e. Paradise) of those who have Taqwa.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And it is said to those who guard (against evil): What is it that your Lord has revealed? They say, Good. For those who do good in this world is good, and certainly the abode of the hereafter is better; and certainly most excellent is the abode of those who guard (against evil);

Translated by

William Pickthall

And it is said unto those who ward off (evil): What hath your Lord revealed? They say: Good. For those who do good in this world there is a good (reward) and the home of the Hereafter will be better. Pleasant indeed will be the home of those who ward off (evil) -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जो तक़वे वाले हैं उनसे कहा गया कि तुम्हारे रब ने क्या चीज़ उतारी है तो उन्होंने कहा कि नेक बात, जिन लोगों ने भलाई की उनके लिए इस दुनिया में भी भलाई है और आख़िरत का घर बेहतर है, और क्या ख़ूब घर है तक़वे वालों का।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو لوگ شرک سے بچتے ہیں ان سے کہا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز فرمائی ہے وہ کہتے ہیں کہ بڑی چیز نازل فرمائی ہے جن لوگوں نے نیک کام کیے ہیں ان کے لیے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور عالم آخرت تو اور زیادہ بہتر ہے اور وہ واقعی شرک سے بچنے والوں کا اچھا گھر ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ سے ڈرنے والوں سے کہا گیا کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ؟ تو انہوں نے کہا بہترین بات۔ جن لوگوں نے بھلائی کی ان کے لیے اس دنیا میں بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو کہیں بہتر ہے یقیناً آخرت اللہ سے ڈرنے والوں کا بہترین گھر ہے۔ “ (٣٠) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دوسری طرف جب خدا ترس لوگوں سے پوچھا جاتا ہے کہ یہ کیا چیز ہے جو تمہارے رب کی طرف سے نازل ہوئی ہے ، تو وہ جواب دیتے ہیں کہ بہترین چیز اتری ہے ۔ اس طرح کے نیکو کار لوگوں کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور آخرت کا گھر تو ضرور ہی ان کے حق میں بہتر ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو لوگ کفر و شرک سے بچتے ہیں ان سے کہا گیا کہ تمہارے رب نے کیا نازل فرمایا ؟ انہوں نے کہا کہ بڑی خیر نازل فرمائی، جن لوگوں نے اس دنیا میں اچھے کام کیے ان کے بھلائی ہے اور بلاشبہ دار آخرت بہتر ہے، اور البتہ متقیوں کا گھر اچھا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا پرہیزگاروں کو کیا اتارا تمہارے رب نے بولے نیک بات جنہوں نے بھلائی کی اس دنیا میں ان کو بھلائی ہے   اور آخرت کا گھر بہتر ہے اور کیا خوب گھر ہے پرہیزگاروں کا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جو لوگ پرہیز گار ہیں جن ان سے پوچھا جاتا ہے کہ تمہارے رب نے کیا چیز نازل کی ہے تو جواب دیتے ہیں کہ خیر نازل کی ہے جن لوگوں نے نیک اعمال کئے امن کے لئے اس دنیا میں بھی بھلائی ہے اور بلا شبہ دار آخرت تو دنیا کے مقابلے میں بہت ہی بہتر ہے اور واقعی وہ پرہیز گاروں کا اچھا گھر ہے