Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 33

سورة النحل

ہَلۡ یَنۡظُرُوۡنَ اِلَّاۤ اَنۡ تَاۡتِیَہُمُ الۡمَلٰٓئِکَۃُ اَوۡ یَاۡتِیَ اَمۡرُ رَبِّکَ ؕ کَذٰلِکَ فَعَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ؕ وَ مَا ظَلَمَہُمُ اللّٰہُ وَ لٰکِنۡ کَانُوۡۤا اَنۡفُسَہُمۡ یَظۡلِمُوۡنَ ﴿۳۳﴾

Do the disbelievers await [anything] except that the angels should come to them or there comes the command of your Lord? Thus did those do before them. And Allah wronged them not, but they had been wronging themselves.

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تیرے رب کا حکم آجائے؟ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے تھے ان پر اللہ تعالٰی نے کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے
اِلَّاۤ
مگر
اَنۡ
یہ کہ
تَاۡتِیَہُمُ
آجائیں ان کے پاس
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فرشتے
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آجائے
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
آپ کے رب کا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
فَعَلَ
کیا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمَہُمُ
ظلم کیا تھا ان پر
اللّٰہُ
اللہ نے
وَلٰکِنۡ
اور لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
اپنی ہی جانوں پر
یَظۡلِمُوۡنَ
وہ ظلم کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

ہَلۡ
نہیں
یَنۡظُرُوۡنَ
وہ انتظار کر رہے ہیں
اِلَّاۤ
سوا ئے اس کے کہ
اَنۡ
آئیں
تَاۡتِیَہُمُ
ان کے پاس
الۡمَلٰٓئِکَۃُ
فر شتے
اَوۡ
یا
یَاۡتِیَ
آ جائے
اَمۡرُ
حکم
رَبِّکَ
تیرے رب کا
کَذٰلِکَ
اسی طرح
فَعَلَ
کیا
الَّذِیۡنَ
ان لو گوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے
وَمَا
اور نہیں
ظَلَمَہُمُ
ظلم کیا ان پر
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
وَلٰکِنۡ
لیکن
کَانُوۡۤا
تھے وہ
اَنۡفُسَہُمۡ
خود ہی اپنے اوپر
یَظۡلِمُوۡنَ
ظلم کر تے
Translated by

Juna Garhi

Do the disbelievers await [anything] except that the angels should come to them or there comes the command of your Lord? Thus did those do before them. And Allah wronged them not, but they had been wronging themselves.

کیا یہ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا تیرے رب کا حکم آجائے؟ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان سے پہلے تھے ان پر اللہ تعالٰی نے کوئی ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

کیا اب یہ لوگ اسی بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرے پروردگار کا حکم (عذاب) آجائے ؟ ان سے پہلے بھی لوگوں نے یہی کچھ کیا تھا۔ اللہ نے تو ان پر ظلم نہیں کیا، وہ خود ہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

نہیں وہ انتظارکررہے سوائے اس کے کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یاتیرے رب کاحکم آجائے ۔ان سے پہلے لوگوں نے بھی اسی طرح کیا تھا،اور اﷲ تعالیٰ نے اُن پرظلم نہیں کیابلکہ وہ خودہی اپنے اوپر ظلم کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They are waiting for nothing but that the angels come to them, or comes the command of your Lord. Similarly acted those who were before them. And Allah did not wrong them, rather they were doing wrong to them-selves.

کیا کافر اب اس کے منتظر ہیں کہ آئیں ان پر فرشتے یا پہنچے حکم تیرے رب کا اسی طرح کیا تھا ان سے اگلوں نے اور اللہ نے ظلم نہ کیا ان پر لیکن وہ خود اپنا برا کرتے رہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اب یہ لوگ کس شے کے منتظر ہیں سوائے اس کے کہ آ دھمکیں ان پر فرشتے یا آجائے فیصلہ آپ کے رب کا یہی روش اختیار کی تھی انہوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے۔ اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), are they waiting for anything else than that the angels should appear before them, or that your Lord's judgement should come? Many before them acted with similar temerity. And then what happened with them was not Allah's wrong-doing; they rather wronged themselves.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، اب جو یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں تو اس کے سوا اب اور کیا باقی رہ گیا ہے کہ ملائکہ ہی آپہنچیں ، یا تیرے رب کا فیصلہ صادر ہو جائے؟ 29 اس طرح کی ڈھٹائی ان سے پہلے بہت سے لوگ کر چکے ہیں ۔ پھر جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ ان پر اللہ کا ظلم نہ تھا بلکہ ان کا اپنا ظلم تھا جو انہوں نے خود اپنے اوپر کیا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یہ ( کافر ) لوگ اب ( ایمان لانے کے لیے ) اس کے سوا کس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آکھڑے ہوں ، یا ( قیامت یا عذاب کی صورت میں ) تمہارے پروردگار کا حکم ہی آجائے ۔ جو امتیں ان سے پہلے گذری ہیں ، انہوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ اور اللہ نے ان پر کوئی ظلم نہیں کیا ، لیکن وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

تو یہ (کافر) کیا اس کی راہ دیکھتے ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے کو آموجود ہوں یا تیرے مالک کا عذاب آپہنچے (یا قیامت) ان سے پہلے جو لوگ گذر چکے انہوں نے بھی ایسا ہی کیا 3 اور اللہ تعالین نے ان پر (عذاب بھیج کر) ظلم نہیں کیا وہ اپنے پر آپ ظلم کرتے تھے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

کیا یہ (کافر) اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ فرشتے (جان لینے کو) ان کے پاس آئیں یا آپ کے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچے اسی طرح ان لوگوں نے کیا تھا جو ان سے پہلے تھے اور اللہ نے ان پر زیادتی نہیں کی و لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

کفار کے لئے فرمایا گیا کہ اب یہ اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ یا تو فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکم (فیصلہ) آجائے۔ درحقیقت یہی بات ان سے پہلوں نے بھی کہی تھی اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کیا یہ (کافر) اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس (جان نکالنے) آئیں یا تمہارے پروردگار کا حکم (عذاب) آپہنچے۔ اسی طرح اُن لوگوں نے کیا تھا جو اُن سے پہلے تھے اور خدا نے اُن پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Await they aught but that the angels should come unto them or the command of thy Lord should come Likewise did those before them. Allah wronged them not, but they were wont to wrong themselves.

یہ (منکرین) تو بس اسی کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے پروردگار کا فیصلہ آجائے ۔ ایسا ہی ان لوگوں نے بھی کیا تھا جو ان کے قبل تھے ان پر اللہ نے ظلم (ذرا بھی) نہیں کیا تھا بلکہ وہ آپ ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یہ لوگ تو بس اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آئیں یا تیرے رب کا حکم ہی آجائے ۔ یہی روش ان سے پہلے والوں نے اختیار کی اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا ، بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم ڈھاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

کیا ( یہ منکرین حق ) ( موت کے ) فرشتوں کا انتظار کررہے ہیں کہ وہ ان تک پہنچ جائیں یا آپ کے رب کے ( دنیوی ہلاک کردیئے جانے والے عذاب یا قیامت واقع ہوجانے کے ) حکم کاانتظار کررہے ہیں ۔ یہی رویّہ ان سے پہلے والے لوگوں نے اختیار کررکھا تھا اور اللہ ( تعالیٰ ) نے ان پر ( ذرا بھی ) ظلم نہیںکیا بلکہ وہ خود اپنی جانوں پر ظلم کرنے والے تھے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

کیا یہ کافر اس بات کے منتظر ہیں کہ فرشتے ان کے پاس جان نکالنے آئیں یا تمہارے رب کے عذاب کا حکم آپہنچے اسی طرح ان لوگوں نے کیا تھا جو ان سے پہلے تھے اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا، بلکہ وہ خود اپنے آپ پر ظلم کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

تو کیا یہ لوگ (جو حق واضح ہونے کے بعد بھی ایمان نہیں لاتے) اسی انتظار میں ہیں کہ آپہنچیں ان کے پاس فرشتے (موت کے) یا آجائے تمہارے رب کا ؟ (عذاب مقدر، یا قیامت کی صورت میں) اسی طرح (کی ضد بازی اور ہٹ دھرمی کا معاملہ) وہ لوگ کرچکے ہیں جو گزر چکے ہیں، ان سے پہلے، اور (انہوں نے اپنے کئے کا مزہ بھی پالیا، تو کہیں) اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا تھا بلکہ وہ لوگ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

کیا یہ لوگ اسی بات کا انتظارکر رہے ہیں کہ ان کے پا س فرشتے آ ئیں یاتیرے رب کاحکم ( عذاب ) آجائے؟ان سے پہلے بھی لوگوں نے یہی کچھ کیا تھااوراللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا بلکہ وہ خودہی اپنے آپ پر ظلم کر رہے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کاہے کے انتظار میں ہیں ( ف٦۲ ) مگر اس کے کہ فرشتے ان پر آئیں ( ف٦۳ ) یا تمہارے رب کا عذاب آئے ( ف٦٤ ) ان سے اگلوں نے ایسا ہی کیا ( ف٦۵ ) اور اللہ نے ان پر کچھ ظلم نہ کیا ، ہاں وہ خود ہی ( ف٦٦ ) اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

یہ اور کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں سوائے اِس کے کہ ِان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکمِ ( عذاب ) آپہنچے ، یہی کچھ ان لوگوں نے ( بھی ) کیا تھا جو اِن سے پہلے تھے ، اور اللہ نے اُن پر ظلم نہیں کیا تھا لیکن وہ خود ہی اپنی جانوں پر ظلم کیا کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) یہ ( منکرین ) صرف اس بات کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس ( عذاب والے ) فرشتے آجائیں یا آپ کے پروردگار کا حکم ( عذاب ) آجائے؟ ایسا ہی ان لوگوں نے کیا تھا جو ان سے پہلے خود ہی اپنے اوپر ظلم کرتے رہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Do the (ungodly) wait until the angels come to them, or there comes the Command of thy Lord (for their doom)? So did those who went before them. But Allah wronged them not: nay, they wronged their own souls.

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they (the disbelievers) waiting for the angels and the decree of your Lord to be fulfilled before they believe? The people who lived before them had also done the same thing. God did not do injustice to them, but they wronged themselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Are they but waiting for the angels to come to them, or there comes the command of your Lord Thus did those before them. And Allah did not wrong them, but they were wronging themselves.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They do not wait aught but that the angels should come to them or that the commandment of your Lord should come to pass. Thus did those before them; and Allah was not unjust to them, but they were unjust to themselves.

Translated by

William Pickthall

Await they aught say that the angels should come unto them or thy Lord's command should come to pass? Even so did those before them. Allah wronged them not, but they did wrong themselves,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

क्या ये लोग इसके मुंतज़िर हैं कि उनके पास फ़रिश्ते आएं या आपके रब का हुक्म आ जाए, ऐसा ही इनसे पहले वालों ने किया, और अल्लाह ने उन पर ज़ुल्म नहीं किया बल्कि वे ख़ुद ही अपने ऊपर ज़ुल्म कर रहे थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یہ لوگ (6) اسی بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس (موت) کے فرشتے آجا ویں یا آپ) کے پروردگار کا حکم (یعنی قیامت) آ جاوے (1) ایسا ہی ان سے پہلے جو لوگ تھے انہوں نے بھی کیا تھا اور ان پر اللہ تعالیٰ نے ذرا ظلم نہیں کیا لیکن وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” وہ اس کے سوا کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکم آجائے۔ ایسے ہی ان لوگوں نے کیا جو ان سے پہلے تھے اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ خود اپنے آپ پر ظلم کیا کرتے تھے۔ “ (٣٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اب جو یہ لوگ انتظار کر رہے ہیں تو اس کے سوا اب اور کیا باقی رہ گیا ہے کہ ملائکہ ہی آپہنچیں یا تمہارے رب کا فیصلہ صادر ہوجائے ؟ اسی طرح کی ڈھٹائی ان سے پہلے بہت سے لوگ کرچکے ہیں۔ پھر جو کچھ ان کے ساتھ ہوا وہ ان پر اللہ کا ظلم نہ تھا بلکہ ان کا اپنا ظلم تھا جو انہوں نے خود اپنے اوپر کیا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یہ لوگ اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکم آجائے، اسی طرح ان لوگوں نے کیا جو ان سے پہلے تھے، اور اللہ نے ان پر ظلم نہیں کیا لیکن وہ اپنی جانوں پر ظلم کرتے تھے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کیا کافر اب اس کے منتظر ہیں کہ آئیں ان پر فرشتے یا پہنچے حکم تیرے رب کا اسی طرح کیا تھا ان سے اگلوں نے اور اللہ نے ظلم نہ کیا ان پر لیکن وہ خود اپنا برا کرتے رہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جنت میں چلے جانا کیا یہ کافر صرف اس بات کے منتظر ہیں کہ ان کے پاس فرشتے آجائیں یا آپ کے رب کا حکم یعنی عذاب آجائے جس طرح یہ کفر پر اصرار کر رہے ہیں اسی طرح وہ لوگ بھی کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے اور ان گزشتہ لوگوں پر اللہ نے ظلم نہیں کیا مگر وہ آپ ہی اپنے اوپر ظلم کر رہے تھے