Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 35

سورة النحل

وَ قَالَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا لَوۡ شَآءَ اللّٰہُ مَا عَبَدۡنَا مِنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ شَیۡءٍ نَّحۡنُ وَ لَاۤ اٰبَآؤُنَا وَ لَا حَرَّمۡنَا مِنۡ دُوۡنِہٖ مِنۡ شَیۡءٍ ؕ کَذٰلِکَ فَعَلَ الَّذِیۡنَ مِنۡ قَبۡلِہِمۡ ۚ فَہَلۡ عَلَی الرُّسُلِ اِلَّا الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۳۵﴾

And those who associate others with Allah say, "If Allah had willed, we would not have worshipped anything other than Him, neither we nor our fathers, nor would we have forbidden anything through other than Him." Thus did those do before them. So is there upon the messengers except [the duty of] clear notification?

مشرک لوگوں نے کہا اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادے اس کے سوا کسی اور کی عبادت ہی نہ کرتے ، نہ اس کے فرمان کے بغیر کسی چیز کو حرام کرتے ۔ یہی فعل ان سے پہلے کے لوگوں کا رہا ۔ تو رسولوں پر تو صرف کھلم کھلا پیغام پہنچا دینا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چاہتا
اللّٰہُ
اللہ
مَا
نہ
عَبَدۡنَا
عبادت کرتے ہم
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کی
نَّحۡنُ
ہم
وَلَاۤ
اور نہ
اٰبَآؤُنَا
آباؤ اجداد ہمارے
وَلَا
اور نہ
حَرَّمۡنَا
حرام کرتے ہم
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے (حکم ) کےسوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کو
کَذٰلِکَ
اسی طرح
فَعَلَ
کیا تھا
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَہَلۡ
تو نہیں ہے
عَلَی الرُّسُلِ
رسولوں پر
اِلَّا
مگر
الۡبَلٰغُ
پہنچانا
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور کہا
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
لَوۡ
اگر
شَآءَ
چا ہتا
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
مَا عَبَدۡنَا
نہ ہم عبا دت کرتے
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے سوا
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کی
نَّحۡنُ
ہم
وَلَاۤ اٰبَآؤُنَا
اورنہ ہی ہما رے باپ دادا
وَلَا حَرَّمۡنَا
اور نہ حرام ٹھہراتے ہم
مِنۡ دُوۡنِہٖ
اس کے بغیر
مِنۡ شَیۡءٍ
کسی چیز کو
کَذٰلِکَ
ایسا ہی
فَعَلَ
کیا
الَّذِیۡنَ
ان لو گوں نے جو
مِنۡ قَبۡلِہِمۡ
ان سے پہلے تھے
فَہَلۡ
پس نہیں ہے
عَلَی الرُّسُلِ
رسولوں پر
اِلَّا
سوائے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینے کے
الۡمُبِیۡنُ
صاف صاف
Translated by

Juna Garhi

And those who associate others with Allah say, "If Allah had willed, we would not have worshipped anything other than Him, neither we nor our fathers, nor would we have forbidden anything through other than Him." Thus did those do before them. So is there upon the messengers except [the duty of] clear notification?

مشرک لوگوں نے کہا اگر اللہ تعالٰی چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادے اس کے سوا کسی اور کی عبادت ہی نہ کرتے ، نہ اس کے فرمان کے بغیر کسی چیز کو حرام کرتے ۔ یہی فعل ان سے پہلے کے لوگوں کا رہا ۔ تو رسولوں پر تو صرف کھلم کھلا پیغام پہنچا دینا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ مشرکین کہتے ہیں : اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اللہ کے سوا کسی چیز کی عبادت کرتے اور نہ ہمارے آباء واجداد، نہ ہی ہم اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام قرار دیتے۔ ان سے پہلے لوگوں نے بھی یہی کچھ کیا تھا، رسولوں پر تو صرف یہی ذمہ داری ہے کہ وہ واضح طور پر پیغام پہنچا دیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجن لوگوں نے شرک کیاہے انہوں نے کہاکہ اگراﷲ تعالیٰ چاہتاتونہ ہم کسی چیزکی عبادت کرتے اورنہ ہی ہمارے باپ دادااورنہ ہم اس کے بغیر کسی چیز کوحرام ٹھہراتے ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسا ہی کیاتورسولوں پرصاف صاف پہنچا دینے کے سوااورکچھ نہیں ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And the polytheists said, |"If Allah had so willed, we would have not worshipped anything other than Him - neither we nor our forefathers - nor would we have made anything unlawful without (command from) Him.|" Similarly acted those who were before them. Therefore, the messengers are responsible for nothing but to con¬vey the message clearly.

اور بولے شرک کرنے والے اگر چاہتا اللہ نہ پوجتے ہم اس کے سوا کسی چیز کو اور نہ ہمارے باپ اور نہ حرام ٹھہرا لیتے ہم بدون اس کے حکم کے کسی چیز کو اسی طرح کیا ان سے اگلوں نے سو رسولوں کے ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا صاف صاف

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کہتے ہیں یہ مشرک لوگ کہ اگر اللہ چاہتا تو اللہ کے سوا کسی کی پوجا نہ کرتے نہ ہم اور نہ ہمارے آباء و اَجداد اور نہ حرام قرار دیتے ہم اس کے (حکم کے) بغیر کسی بھی چیز کو۔ اسی طرح کیا تھا ان لوگوں نے بھی جو ان سے پہلے تھے پس نہیں ہے رسولوں پر کچھ ذمہ داری سوائے واضح طور پر پہنچا دینے کے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ مشرکین کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اس کے سوا کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ۔ 30 ایسے ہی بہانے ان سے پہلے کے لوگ بھی بناتے رہے ہیں ۔ 31 تو کیا رسولوں پر صاف صاف بات پہنچا دینے کے سوا اور بھی کوئی ذمہ داری ہے؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے شرک اختیار کیا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی اور چیز کی عبادت نہ کرتے ، نہ ہم ، نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم اس کے ( حکم کے ) بغیر کوئی چیز حرام قرار دیتے ۔ جو امتیں ان سے پہلے گذری ہیں انہوں نے بھی ایسا ہی کیا تھا ۔ لیکن پیغمبروں کی ذمہ داری اس کے سوا کچھ نہیں کہ وہ صاف صاف طریقے پر پیغام پہنچا دیں ۔ ( ١٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور مشرک کہتے ہیں (ہمارا کیا قصور ہے) اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا اس کے سوا اور کسی چیز 5 کون ہپوجتے اور نہ ہم اللہ کے بغیر حرام کئے اپنی طرف سے کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ان سے پہلے جو کافر گذر رہے ہیں انہوں نے بھی ایسا ہی حیلہ اور حوالہ کیا پیغمبرو سے کج بخشی کی تو پیغمبروں کے ذمہ کچھ کام نہیں صرف کھول کر اللہ کا حکم پہنچا دینا ہے 6

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور مشرک لوگ یہ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتے تو ہم اور ہمارے آباؤ اجداد اس کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرتے اور نہ ہم اس کے (حکم کے) بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ان سے پہلے لوگوں نے بھی ایسی ہی حرکت کی تھی سو پیغمبروں کے ذمہ تو صاف صاف (بات) پہنچا دینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور ان لوگوں نے جنہوں نے شرک کیا۔ کہا کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے باپ دادا اس کے سوا کسی کی عبادت و بندگی نہ کرتے اور نہ ہم اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھراتے۔ (اللہ نے فرمایا کہ ) اسی طرح ان سے پہلے لوگ بھی ایسا کرچکے ہیں۔ (لیکن یاد رکھو) ہمارے رسولوں کی ذمہ داری صاف صاف پہنچا دینا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور مشرک کہتے ہیں کہ اگر خدا چاہتا تو نہ ہم ہی اس کے سوا کسی چیز کو پوجتے اور نہ ہمارے بڑے ہی (پوجتے) اور نہ اس کے (فرمان کے) بغیر ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔ (اے پیغمبر) اسی طرح ان سے اگلے لوگوں نے کیا تھا۔ تو پیغمبروں کے ذمے (خدا کے احکام کو) کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And those who associate say: had God willed we would not have worshipped aught beside Him, neither we nor our fathers, nor we would have forbidden aught without Him. Like-wise did those before them. Naught is then on the apostles except a preaching plain.

اور شرک کرنے والے کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی کی بھی پرستش نہ کرتے (نہ) ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم اس کے بدون (حکم) کسی چیز کو حرام کرسکتے ۔ ایسی ہی (حرکت) وہ لوگ بھی کرچکے ہیں جو ان کے قبل ہوئے ہیں ۔ سو پیغمبروں کے ذمہ تو صرف صاف صاف پہنچا دینا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جن لوگوں نے شرک کیا ، وہ کہتے ہیں: اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی چیز کو نہ پوجتے ، نہ ہم نہ ہمارے اباء واجداد اور نہ ہم اس کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ۔ یہی رویہ ان سے پہلے والوں نے اختیار کیا تو رسولوں پر واضح طور پر پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور مشرکین نے کہااگر اللہ ( تعالیٰ ) چاہتے تو ہم اس کے علاوہ کسی کی بھی عبادت نہ کرتے نہ ہم نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہی ہم اس کے ( حکم کے ) بغیر کسی بھی چیز کو حرام قرار دیتے ۔ یہی ( فضول وبے ہودہ ) کام ان سے پہلے لوگوں نے بھی کیے تھے تو کیارسولوں پر ( اللہ تعالیٰ کے احکامات ) صاف صاف پہنچادینے کے علاوہ کوئی ذمہ داری ہے؟ ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور مشرک کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم ہی اس کے سوا کسی چیز کو پوجتے اور نہ ہمارے بڑے ہی پوجتے اور نہ اس کے فرمان کے بغیر ہم کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔ ( اے پیغمبر ! (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اسی طرح ان سے اگلے لوگوں نے کیا تھا، تو پیغمبروں کے ذمے اللہ کے احکام کو کھول کر سنا دینے کے سوا اور کچھ نہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور مشرک لوگ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی بھی چیز کی عبادت نہ کرتے، (نہ ہم) اور نہ ہی ہمارے باپ دادا، اور نہ ہی ہم اس کے (حکم) بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے، (سو ان کی یہ حجت بازی کوئی نئی چیز نہیں بلکہ) اسی طرح کیا ان لوگوں نے جو گزر چکے ہیں ان سے پہلے، سو پیغمبروں (کا اس طرح کی باتوں سے کچھ نہیں بگڑا، کہ ان) کے ذمے تو صرف پہنچا دینا ہے کھول کر، (حق اور حقیقت کو، اور بس اور یہ کام وہ کرچکے )

Translated by

Noor ul Amin

یہ مشرک کہتے ہیں : اگر اللہ چاہتاتونہ ہم اللہ کے سواکسی چیز کی عبادت کرتے ہیں اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہی ہم اس کے حکم کے بغیرکسی چیز کو حرام قراردیتے ہیں ان سے پہلے لوگوں نے بھی یہی کچھ کیا تھارسولوں پر توصرف یہی ذمہ داری ہے کہ وہ واضح طور پر پیغام پہنچادیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور مشرک بولے اللہ چاہتا تو اس کے سوا کچھ نہ پوجنے نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ اس سے جدا ہو کر ہم کوئی چیز حرام ٹھہراتے ( ف٦۹ ) جیسا ہی ان سے اگلوں نے کیا ( ف۷۰ ) تو رسولوں پر کیا ہے مگر صاف پہنچا دینا ، ( ف۷۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور مشرک لوگ کہتے ہیں: اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی بھی چیز کی پرستش نہ کرتے ، نہ ہی ہم اور نہ ہمارے باپ دادا ، اور نہ ہم اس کے ( حکم کے ) بغیر کسی چیز کو حرام قرار دیتے ، یہی کچھ ان لوگوں نے ( بھی ) کیا تھا جو اِن سے پہلے تھے ، تو کیا رسولوں کے ذمہ ( اللہ کے پیغام اور احکام ) واضح طور پر پہنچا دینے کے علاوہ بھی کچھ ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور مشرک لوگ کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اور ہمارے آباء و اجداد اس کے سوا نہ کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ ہی ہم اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام کرتے ایسا ہی ان لوگوں نے کیا جو ان سے پہلے تھے ( بتاؤ ) پیغمبروں کے ذمے کھلا پیغام دینے کے سوا اور کیا ہے؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

The worshippers of false gods say: "If Allah had so willed, we should not have worshipped aught but Him - neither we nor our fathers,- nor should we have prescribed prohibitions other than His." So did those who went before them. But what is the mission of messengers but to preach the Clear Message?

Translated by

Muhammad Sarwar

The pagans had said, "Had God wanted we would not have worshipped anything other than Him, nor would our fathers. We would not have forbidden anything without (a command from) Him." The same thing was said by the people who lived before them. Are the Messengers expected to do more than just preach?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And those who worshipped others with Allah said: "If Allah had so willed, neither we nor our fathers would have worshipped any but Him nor would we have forbidden anything without (a command from) Him." Those before them did the same. Then! Are the Messengers charged with anything but to clearly convey the Message

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they who give associates (to Allah) say: If Allah had pleased, we would not have served anything besides Allah, (neither) we nor our fathers, nor would we have prohibited anything without (order from) Him. Thus did those before them; is then aught incumbent upon the apostles except a plain delivery (of the message)?

Translated by

William Pickthall

And the idolaters say: Had Allah willed, we had not worshipped aught beside Him, we and our fathers, nor had we forbidden aught without (command from) Him. Even so did those before them. Are the messengers charged with aught save plain conveyance (of the message)?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिन लोगों ने शिर्क किया वे कहते हैं कि अगर अल्लाह चाहता तो हम उसके सिवा किसी चीज़ की इबादत न करते न हम और न हमारे बाप-दादा, और न हम उसके बग़ैर किसी चीज़ को हराम ठहराते, ऐसा ही उनसे पहले वालों ने किया था, पस रसूलों के ज़िम्मे तो सिर्फ़ साफ़-साफ़ पहुँचा देना ही है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور مشرک لوگ یوں کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو منظور ہوتا تو خدا کے سوا کسی چیز کی نہ ہم عبادت کرتے اور نہ ہمارے باپ دادا اور نہ ہم اس کے بدون (حکم کے) کسی چیز کو حرام کہہ سکتے جو (کافر) لوگ ان سے پہلے ہوئے ہیں ایسی ہی حرکت انہوں نے بھی کی تھی سو پیغمبروں کے ذمہ تو صرف (احکام کا) صاف صاف پہنچا دیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ شریک بنائے کہتے کہ اللہ چاہتا تو نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اس کے سوا کسی کی عبادت کرتے اور نہ ہم اللہ کی حرام کردہ چیزوں اس کے سوا کسی چیز کو حرام ٹھہراتے۔ اسی طرح ان لوگوں نے کہا جو ان سے پہلے تھے تو رسولوں کے ذمہ تو پیغام پہنچادینا ہے۔ “ (٣٥)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ مشرکین کہتے ہیں اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اور نہ ہمارے باپ دادا اس کے سوا کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ اس کے حکم کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے ۔ ایسے ہی بہانے ان سے پہلے کے لوگ بھی بناتے رہے ہیں۔ تو کیا رسولوں پر صاف صاف بات پہنچا دینے کے سوا اور بھی کوئی ذمہ داری ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے شرک کیا انہوں نے کہا کہ اگر اللہ چاہتا تو ہم اس کے سوا کسی چیز کی عبادت نہ کرتے نہ ہم نہ ہمارے باپ دادے، اور نہ ہم اس کے بغیر کسی چیز کو حرام قرار دیتے، ان لوگوں نے ایسا ہی کیا جو ان سے پہلے تھے، سو رسولوں کے ذمہ صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور بولے شرک کرنے والے اگر چاہتا اللہ نہ پوجتے ہم اس کے سوا کسی چیز کو اور نہ ہمارے باپ اور نہ حرام ٹھہرا لیتے ہم بدون اس کے حکم کے کسی چیز کو اسی طرح کیا ان سے اگلوں نے سو رسولوں کے ذمہ نہیں مگر پہنچا دینا صاف صاف

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور مشرک یوں کہتے ہیں کہ اگر اللہ چاہتا تو نہ ہم اس کے سوا کسی کی پرستش کرتے اور نہ ہمارے باپ داداخدا کے سوا کسی اور کی عبادت کرتے اور نہ ہم حکم الٰہی کے بغیر کسی چیز کو حرام ٹھہراتے جس قسم کی حرکتیں یہ کر رہے ہیں اسی طرح کی حرکات شنیعہ وہ لوگ بھی کرچکے ہیں جو ان سے پہلے تھے سو پیغمبروں پر سوائے اس کے کہ احکام الٰہی کو صاف طور پر پہنچا دیں