Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 38

سورة النحل

وَ اَقۡسَمُوۡا بِاللّٰہِ جَہۡدَ اَیۡمَانِہِمۡ ۙ لَا یَبۡعَثُ اللّٰہُ مَنۡ یَّمُوۡتُ ؕ بَلٰی وَعۡدًا عَلَیۡہِ حَقًّا وَّ لٰکِنَّ اَکۡثَرَ النَّاسِ لَا یَعۡلَمُوۡنَ ﴿ۙ۳۸﴾

And they swear by Allah their strongest oaths [that] Allah will not resurrect one who dies. But yes - [it is] a true promise [binding] upon Him, but most of the people do not know.

وہ لوگ بڑی سخت سخت قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ مردوں کو اللہ تعالٰی زندہ نہیں کرے گا ۔ کیوں نہیں ضرور زندہ کرے گا یہ تو اس کا برحق لازمی وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے نہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور وہ قسمیں کھاتے ہیں
بِاللّٰہِ
اللہ کی
جَہۡدَ
پکی
اَیۡمَانِہِمۡ
قسمیں اپنی
لَایَبۡعَثُ
نہیں اٹھائے گا
اللّٰہُ
اللہ
مَنۡ
اسے جو
یَّمُوۡتُ
مرجاتا ہے
بَلٰی
کیوں نہیں
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡہِ
اس کے ذمہ
حَقًّا
سچا
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ علم رکھتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاَقۡسَمُوۡا
اور جنہوں نے قسمیں کھائیں
بِاللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے نام کی
جَہۡدَ
پختہ
اَیۡمَانِہِمۡ
ان کی قسمیں
لَایَبۡعَثُ
نہیں اٹھائے گا
اللّٰہُ
اللہ تعا لیٰ
مَنۡ
جو
یَّمُوۡتُ
مر جائے گا
بَلٰی
کیوں نہیں
وَعۡدًا
وعدہ ہے
عَلَیۡہِ
اس پر
حَقًّا
سچا
وَّلٰکِنَّ
اور لیکن
اَکۡثَرَ
اکثر
النَّاسِ
لوگ
لَایَعۡلَمُوۡنَ
نہیں وہ جانتے
Translated by

Juna Garhi

And they swear by Allah their strongest oaths [that] Allah will not resurrect one who dies. But yes - [it is] a true promise [binding] upon Him, but most of the people do not know.

وہ لوگ بڑی سخت سخت قسمیں کھا کھا کر کہتے ہیں کہ مردوں کو اللہ تعالٰی زندہ نہیں کرے گا ۔ کیوں نہیں ضرور زندہ کرے گا یہ تو اس کا برحق لازمی وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے نہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اللہ کی پکی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ : جو مرجاتا ہے اللہ اسے دوبارہ نہیں اٹھائے گا اٹھائے گا کیوں نہیں۔ یہ تو ایسا وعدہ ہے جسے پورا کرنا اللہ کے ذمہ ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جنہوں نے اﷲ تعالیٰ کے نام کی پختہ قسمیں کھائیں کہ جو مر جائے گااﷲ تعالیٰ اسے دوبارہ نہیں اٹھائے گاکیوں نہیں! یہ اس کے ذمے ایک سچاوعدہ ہے لیکن اکثرلوگ جانتے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they swore by Allah, taking great pains in their oaths: |"Allah shall not resurrect those who die.|" Why not? It is a promise on His part which is due to come true, but most of the people do not know.

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی سخت قسمیں کہ نہ اٹھائے گا اللہ جو کوئی مر جائے کیوں نہیں وعدہ ہوچکا ہے اس پر پکا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ اللہ کی قسمیں کھا کر کہتے ہیں اپنی پکی قسمیں کہ اللہ ہرگز نہیں اٹھائے گا اس کو جو مرجائے گا کیوں نہیں یہ وعدہ ہے اس کے ذمہ سچا (کہ تم ضرور اٹھائے جاؤ گے) لیکن اکثر لوگ علم نہیں رکھتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا ۔ ۔ ۔ ۔ اٹھائے گا کیوں نہیں ، یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کر لیا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ان لوگوں نے بڑا زور لگا لگا کر اللہ کی قسمیں کھائی ہیں کہ جو لوگ مرجاتے ہیں ، اللہ ان کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا ۔ بھلا کیوں نہیں کرے گا؟ یہ تو ایک وعدہ ہے جسے سچا کرنے کی ذمہ داری اللہ نے لے رکھی ہے ، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ان کافروں نے اللہ کی قسمیں کھائیں زور کی قسمیں جو کوئی مرجائے پھر اللہ اس کو زندہ کر کے نہیں اٹھائے گا 2 (اے پیغمبر کہہ دے) کیوں نہیں ( ضرور اللہ اٹھائے گا) سچا وعدہ ہے اس پر (جس کا پورا کرنا اس کو ضروری ہے) لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے 3

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور یہ لوگ اللہ کی بڑی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے اللہ اس کو دوبارہ زندہ نہ کرے گا۔ ہرگز نہیں (بلکہ) اس وعدہ کو تو اس (اللہ) نے اپنے ذمہ لازم کررکھا ہے و لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ زور دار قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ جو مر جاتا ہے اسے قیامت کے دن اللہ (دوبارہ) نہیں اٹھائے گا۔ کیوں نہیں ؟ اس پر اس کا وعدہ سچا ہے لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ خدا کی سخت سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے خدا اسے (قیامت کے دن قبر سے) نہیں اٹھائے گا۔ ہرگز نہیں۔ یہ (خدا کا) وعدہ سچا ہے اور اس کا پورا کرنا اسے ضرور ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they swear by God the most solemn of oaths that God would not raise him who dieth. Yea! it is a promise on Him incumbent but most of mankind know not.

اور یہ بڑے زور وشور سے خدا کی قسمیں کھاکر کہتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے خدا اسے دوبارہ نہیں اٹھائے گا ۔ کیوں نہیں (کرے گا) اس وعدہ کو اس نے اپنے اوپر لازم کرلیا ہے لیکن اکثر لوگ (اتنا بھی) علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ پکی پکی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ جو مرجاتا ہے ، اللہ اس کو نہیں اٹھائے گا ۔ ہاں! یہ اس کے اوپر ایک لازمی وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ان لوگوں نے بڑی پرزور قسمیں کھا رکھی ہیں کہ اللہ ( تعالیٰ ) ( ایک بار ) مرجانے والوں کو دوبارہ زندہ کرکے نہیں اٹھائے گا ۔ کیوں نہیں یہ وعدہ تو اس نے اپنے اوپر ضروری قرار دے رکھا ہے لیکن بہت سے لوگ ( اس حقیقت کو ) جانتے نہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اللہ کی سخت قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مرجائے گا اسے اللہ قبر سے نہیں اٹھائے گا۔ ” ہرگز نہیں “ یہ اللہ کا وعدہ سچا ہے، اور اسے وہ ضرور پورا کرے گا۔ لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور انہوں نے اللہ کے نام کی کڑی قسمیں کھا کر کہا کہ جو کوئی مرجاتا ہے اللہ اسے دوبارہ زندہ کرکے نہیں اٹھائے گا (اور قیامت نہیں آئے گی ) ، کیوں نہیں، اللہ نے (دوبارہ زندہ کرنے کا) یہ وعدہ اپنے ذمے لازم کر رکھا ہے، لیکن اکثر لوگ جانتے نہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ اللہ کی پکی قسمیں کھاکرکہتے ہیں کہ: ’’جومرجاتا ہے اللہ اسے دوبارہ نہیں اٹھائے گا‘‘ہاں ( وہ زندہ کئے جائینگے ) یہ توایسا وعدہ ہے جسے پوراکرنااللہ کے ذمہ ہے لیکن اکثرلوگ جانتے نہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور انہوں نے اللہ کی قسم کھائی اپنے حلف میں حد کی کوشش سے کہ اللہ مردے نہ اٹھائے گا ( ف۷۸ ) ہاں کیوں نہیں ( ۷۹ ) سچا وعدہ اس کے ذمہ پر لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے ( ف۸۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور یہ لوگ بڑی شدّ و مد سے اللہ کی قَسمیں کھاتے ہیں کہ جو مَر جائے اللہ اسے ( دوبارہ ) نہیں اٹھائے گا ، کیوں نہیں اس کے ذمۂ کرم پر سچا وعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Translated by

Hussain Najfi

وہ اللہ کی سخت قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ جو مر گیا خدا اسے ہرگز ( دوبارہ ) نہیں اٹھائے گا ۔ ہاں ( ضرور اٹھائے گا ) یہ اس کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس پر لازم ہے لیکن اکثر لوگ اس کا علم نہیں رکھتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They swear their strongest oaths by Allah, that Allah will not raise up those who die: Nay, but it is a promise (binding) on Him in truth: but most among mankind realise it not.

Translated by

Muhammad Sarwar

They strongly swear by God that God will not bring the dead to life. God's promise (of the Resurrection) will certainly come true but many people do not know.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And they swear by Allah with their strongest oaths, that Allah will not raise up one who dies. Yes, (He will raise them up), a promise (binding) upon Him in truth, but most of mankind know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they swear by Allah with the most energetic of their oaths: Allah will not raise up him who dies. Yea! it is a promise binding on Him, quite true, but most people do not know;

Translated by

William Pickthall

And they swear by Allah their most binding oaths (that) Allah will not raise up him who dieth. Nay, but it is a promise (binding) upon Him in truth, but most of mankind know not,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और ये लोग अल्लाह की क़समें खाते हैं सख़्त क़समें कि जो शख़्स मर जाएगा अल्लाह उसको दोबारा नहीं उठाएगा, क्यों नहीं! यह उसके ऊपर एक पक्का वादा है लेकिन अकसर लोग नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور یہ لوگ بڑے زور لگا لگا کر اللہ کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو مر جاتا ہے اللہ اس کو دوبارہ زندہ کرے گا کیوں نہیں زندہ کرے گا اس وعدے کو تو اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ لازم کر رکھا ہے لیکن اکثر لوگ یقین نہیں لاتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” انھوں نے اللہ کی پختہ قسمیں اٹھائیں کہ جو مرگیا اللہ اسے نہیں اٹھائے گا۔ کیوں نہیں ! اللہ کا سچاوعدہ ہے لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے۔ “ (٣٨) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یہ لوگ اللہ کے نام سے کڑی کڑی قسمیں کھا کر کہتے ہیں کہ اللہ کسی مرنے والے کو پھر سے زندہ کر کے نہ اٹھائے گا ۔۔۔۔ اٹھائے گا کیوں نہیں ؟ یہ تو ایک وعدہ ہے جسے پورا کرنا اس نے اپنے اوپر واجب کرلیا ہے ، مگر اکثر لوگ جانتے نہیں ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ان لوگوں نے خوب زور دار طریقے پر اللہ کی قسم کھائی کہ جو شخص مرجاتا ہے اللہ اسے نہ اٹھائے گا، ہاں اللہ ضرور اٹھائے گا، یہ پکا وعدہ ہے جسے اللہ نے اپنے ذمہ لازم کیا ہے، لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور قسمیں کھاتے ہیں اللہ کی سخت قسمیں کہ نہ اٹھائے گا اللہ جو کوئی مرجائے کیوں نہیں وعدہ ہوچکا ہے اس پر پکا لیکن اکثر لوگ نہیں جانتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور نہ ایسے گمراہوں کا کوئی مدد گارہو گا اور منکر بڑی تاکید سے اس بات پر خدا کی قسمیں کھاتے ہیں کہ جو شخص مرجاتا ہے خدا اس کو دوبارہ زندہ نہیں کرے گا ہاں ضرور زندہ کریگا یہ اللہ تعالیٰ کا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس نے اپنے اوپر لازم کر رکھا ہے لیکن اکثر لوگ اس زندگی کو نہیں جانتے