Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 43

سورة النحل

وَ مَاۤ اَرۡسَلۡنَا مِنۡ قَبۡلِکَ اِلَّا رِجَالًا نُّوۡحِیۡۤ اِلَیۡہِمۡ فَسۡئَلُوۡۤا اَہۡلَ الذِّکۡرِ اِنۡ کُنۡتُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ ﴿ۙ۴۳﴾

And We sent not before you except men to whom We revealed [Our message]. So ask the people of the message if you do not know.

آپ سے پہلے بھی ہم مردوں کو ہی بھیجتے رہے ، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کرلو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجا ہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
اِلَّا
مگر
رِجَالًا
مردوں کو
نُّوۡحِیۡۤ
ہم وحی کرتے ہیں
اِلَیۡہِمۡ
طرف ان کے
فَسۡئَلُوۡۤا
پس پوچھ لو
اَہۡلَ الذِّکۡرِ
اہل علم سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں جانتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمَاۤ
اور نہیں
اَرۡسَلۡنَا
بھیجےہم نے
مِنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
اِلَّا
مگر
رِجَالًا
مرد
نُّوۡحِیۡۤ
ہم وحی کیا کرتے تھے
اِلَیۡہِمۡ
جن کی طرف
فَسۡئَلُوۡۤا
سو پوچھ لو
اَہۡلَ الذِّکۡرِ
اہل علم سے
اِنۡ
اگر
کُنۡتُمۡ
ہو تم
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
خود نہیں جانتے
Translated by

Juna Garhi

And We sent not before you except men to whom We revealed [Our message]. So ask the people of the message if you do not know.

آپ سے پہلے بھی ہم مردوں کو ہی بھیجتے رہے ، جن کی جانب وحی اتارا کرتے تھے پس اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے دریافت کرلو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ سے پہلے ہم نے جتنے رسول بھیجے وہ آدمی ہی ہوتے تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے۔ لہذا اگر تم خود نہیں جانتے تو اہل علم سے پوچھ لو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورہم نے آپ سے پہلے نہیں بھیجے(رسول) مگرمرد،جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے ،سواہلِ علم سے پوچھ لواگرتم نہیں جانتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We did not send (messengers) before you other than men whom We inspired with revelation. So, ask the peo¬ple (having the knowledge) of the Message, if you do not know.

اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے یہی مرد بھیجے تھے کہ حکم بھیجتے تھے ہم ان کی طرف سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے اگر تم کو معلوم نہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور (اے نبی ! ) ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے مگر مردوں ہی کو (رسول بنا کر) جن کی طرف ہم وحی کیا کرتے تھے تو تم لوگ اہل ذکر سے پوچھ لو اگر تم خود نہیں جانتے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(O Muhammad), whenever We raised any Messengers before you, they were no other than human beings; (except that) to them We sent revelation. So ask those who possess knowledge if you do not know.

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے ۔ 38 اہل ذکر 39 سے پوچھ لو اگر تم لوگ خود نہیں جانتے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ( اے پیغمبر ) ہم نے تم سے پہلے بھی کسی اور کو نہیں ، انسانوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن پر ہم وحی نازل کرتے تھے ۔ ( اے منکرو ) اب اگر تمہیں اس بات کا علم نہیں ہے تو جو علم والے ہیں ان سے پوچھ لو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر) ہم نے تجھ سے پہلے بھی مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا ان کو وحی بھیجتے رہے (لوگو) اگر تم نہیں جانتے تو کتاب والوں یہود اور نصاری کے عالموں سے پوچھ لو 8

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے آپ سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے سو اگر تم نہیں جانتے تو اہل علم سے پوچھ لو۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے آپ سے پہلے جو بھی رسول بھیجے ہیں وہ مرد ہی تھے جن کی طرف ہم نے وحی بھیجی پس اگر تم نہیں جانتے تو جاننے والوں سے معلوم کرلو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے تم سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We sent not before thee any but men unto whom We Revealed; so ask ye the people of the Admonition if ye know not.

اور ہم نے آپ کے قبل مرد ہی رسول بنا کر (دلائل اور کتابوں کے ساتھ) بھیجے ہیں ۔ جن پر ہم وحی بھیجا کرتے ہیں سو اگر تم لوگوں کو علم نہیں

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے تم سے پہلے بھی آدمیوں ہی کو دلائل اور کتابوں کے ساتھ رسول بنا کر بھیجا ، جن کی طرف ہم وحی کرتے رہے ، تو اہلِ علم سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور آپ ( ﷺ ) سے پہلے بھی ہم نے مَردوں ( انسانوں ) ہی کو دلائل اورکتابوں کے ساتھ پیغمبر بناکر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے لہذا ( اے منکرین حق ) اگرتمہیں اس حقیقت کا علم نہیں ہے تو جاننے والوں سے پوچھ لو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے آپ سے پہلے مردوں ہی کو پیغمبر بنا کر بھیجا تھا جن کی طرف ہم وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہل کتاب سے پوچھ لو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے نہیں بھیجا آپ سے پہلے (اے پیغمبر ! ) کسی کو بھی رسول بنا کر سوائے مردوں کے جن کی طرف ہم وحی کرتے رہے، سو تم لوگ (اے انکار کرنے اور اچنبھا سمجھنے والو ! ) پوچھ لو اہل ذکر سے، اگر تم خود نہیں جانتے،

Translated by

Noor ul Amin

آپ سے پہلے ہم نے جتنے رسول بھیجے وہ آ دمی ہی ہوتے تھے جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے لہٰذااگرتم خودنہیں جانتے تو ( تورات اور انجیل کا ) علم رکھنے والوں سے پوچھ لو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے تم سے پہلے نہ بھیجے مگر مرد ( ف۸۹ ) جن کی طرف ہم وحی کرتے ، تو اے لوگو! علم والوں سے پوچھو اگر تمہیں علم نہیں ، ( ف۹۰ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے آپ سے پہلے بھی مَردوں ہی کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے سو تم اہلِ ذکر سے پوچھ لیا کرو اگر تمہیں خود ( کچھ ) معلوم نہ ہو

Translated by

Hussain Najfi

۔ ( اے رسول ) ہم نے آپ سے پہلے مردوں کو ہی رسول بنا کر بھیجا ، کھلی ہوئی دلیلوں اور کتابوں کے ساتھ جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے اگر تم لوگ نہیں جانتے تو اہلِ ذکر سے پوچھ لو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And before thee also the messengers We sent were but men, to whom We granted inspiration: if ye realise this not, ask of those who possess the Message.

Translated by

Muhammad Sarwar

The Messengers whom We sent before you were mere mortals to whom We had sent with miracles and revelations. Ask those who know about the heavenly Books if you do not know about this.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We sent not (as Our Messengers) before you (O Muhammad) any but men, whom We sent revelation. So ask Ahl Adh-Dhikr, if you know not.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We did not send before you any but men to whom We sent revelation-- so ask the followers of the Reminder if you do not know--

Translated by

William Pickthall

And We sent not (as Our messengers) before thee other than men whom We inspired - Ask the followers of the Remembrance if ye know not! -

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने आपसे पहले भी आदमियों ही को रसूल बनाकर भेजा जिनकी तरफ़ हम वह्य करते थे, पस इल्म वालों से पूछ लो अगर तुम नहीं जानते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے آپ کے قبل (بھی) صرف آدمی ہی رسول بنا کر معجزات اور کتابیں دے کر بھیجے ہیں کہ ان پر وحی بھیجا کرتے تھے سو اگر تم کو علم نہیں تو (دوسرے) اہل علم سے پوچھ دیکھو۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور نہیں بھیجے ہم نے آپ سے پہلے مگر آدمی نبی جن کی طرف ہم نے وحی کی۔ اگر تم نہیں جانتے تو اہل ذکر سے پوچھ لو۔ “ (٤٣) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم نے تم سے پہلے بھی جب کبھی رسول بھیجے ہیں ، آدمی ہی بھیجے ہیں جن کی طرف ہم اپنے پیغامات وحی کیا کرتے تھے ، اہل ذکر سے پوچھ لو ، اگر تم لوگ خود نہیں جانتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور آپ سے پہلے ہم نے صرف مردوں کو رسول بنا کر بھیجا جن کی طرف ہم وحی بھیجتے تھے، سو تم اہل علم سے پوچھ لو اگر تم نہیں جانتے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور تجھ سے پہلے بھی ہم نے یہی مرد بھیجے تھے کہ حکم بھیجتے تھے ہم ان کی طرف سو پوچھو یاد رکھنے والوں سے اگر تم کو معلوم نہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے آپ سے پہلے کسی رسول کو دلائل واضحہ اور صحائف آسمانی دیکر نہیں بھیجامگر یہ کہ وہ مرد ہی ہوتے تھے جن پر ہم اپنی وحی بھیجا کرتے تھے اگر تم لوگوں کو اس بات کا علم نہیں ہے