Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 46

سورة النحل

اَوۡ یَاۡخُذَہُمۡ فِیۡ تَقَلُّبِہِمۡ فَمَا ہُمۡ بِمُعۡجِزِیۡنَ ﴿ۙ۴۶﴾

Or that He would not seize them during their [usual] activity, and they could not cause failure?

یا انہیں چلتے پھرتے پکڑلے یہ کسی صورت میں اللہ تعالٰی کو عاجز نہیں کر سکتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَوۡ
یا
یَاۡخُذَہُمۡ
وہ پکڑلے انہیں
فِیۡ تَقَلُّبِہِمۡ
ان کے چلنے پھرنے میں
فَمَا
تو نہیں
ہُمۡ
وہ
بِمُعۡجِزِیۡنَ
عاجز کرنے والے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَوۡ
یا
یَاۡخُذَہُمۡ
وہ پکڑ لے انہیں
فِیۡ تَقَلُّبِہِمۡ
چلنے پھرنے میں ان کے
فَمَا
چنا نچہ نہیں
ہُمۡ
وہ
بِمُعۡجِزِیۡنَ
کسی طرح عاجز کرنے والے
Translated by

Juna Garhi

Or that He would not seize them during their [usual] activity, and they could not cause failure?

یا انہیں چلتے پھرتے پکڑلے یہ کسی صورت میں اللہ تعالٰی کو عاجز نہیں کر سکتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یا انھیں چلتے پھرتے ہی پکڑ لے تو یہ لوگ اسے عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

یاوہ ان کے چلنے پھرنے میں ہی ان کوپکڑلے ، چنانچہ وہ کسی طرح بھی عاجزکرنے والے نہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

or that He seizes them while roaming about - while they are not to frustrate Him -

یا پکڑ لے ان کو چلتے پھرتے سو وہ نہیں ہیں عاجز کرنے والے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

یا وہ انہیں پکڑ لے ان کی چلت پھرت میں پھر وہ (اللہ کو ) عاجز کرنے والے نہیں ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

or that He will not suddenly seize them while they are going about to and fro and they will be unable to frustrate His design,

یا اچانک چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے ، یا ایسی حالت میں انہیں پکڑے جبکہ انہیں خود آنے والی مصیبت کا کھٹکا لگا ہوا ہو

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

یا انہیں چلتے پھرتے ہی اپنی پکڑ میں لے لے ، کیونکہ وہ اسے عاجز نہیں کرسکتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(ادھر سے ان پر اللہ) کا عذاب آدھمکے یا چلتے پھرتے ان کو دھر پکڑے پھر وہ (خدا کو) ہرا نہیں سکتے 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

یا ان کو چلتے پھرتے پکڑلے پس وہ اس (اللہ) کو عاجز نہیں کرسکتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

یا ان کے چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے یہ لوگ اللہ کو بےبس نہیں کرسکتے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

یا ان کو چلتے پھرتے پکڑ لے وہ (خدا کو) عاجز نہیں کرسکتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Or, thathe will not take hold of them in their going to and fro! so that they cannot escape.

یا انہیں ان کے چلتے پھرتے پکڑلے سو یہ لوگ (اللہ کو) عاجز نہیں کرسکتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

یا ان کو چلتے پھرتے پکڑ لے تو وہ اس کے قابو سے باہر نہیں نکل سکتے؟

Translated by

Mufti Naeem

یا اللہ ( تعالیٰ ) انہیں چلتے پھرتے پکڑلے اس لیے کہ وہ اللہ ( تعالیٰ ) کو عاجز تو کر نہیں سکتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

یا ان کو چلتے پھرتے پکڑلے وہ اللہ کو عاجز نہیں کرسکتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

یا وہ پکڑے لے ان کو چلتے پھرتے، سو یہ ایسے نہیں کہ (اس کی گرفت و پکڑ سے نکل کر) عاجز کردیں،

Translated by

Noor ul Amin

یاانہیں چلتے پھرتے ہی پکڑ لے تویہ لوگ اسے عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

یا انھیں چلتے پھرتے ( ف۹۷ ) پکڑ لے کہ وہ تھکا نہیں سکتے ، ( ف۹۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

یا ان کی نقل و حرکت ( سفر اور شغلِ تجارت ) کے دوران ہی انہیں پکڑ لے سو وہ اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے

Translated by

Hussain Najfi

یا انہیں اپنے کاروبار میں ان کے چلتے پھرتے وقت آپکڑے پس وہ اپنی چالبازیوں سے اللہ کو عاجز نہیں کر سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Or that He may not call them to account in the midst of their goings to and fro, without a chance of their frustrating Him?-

Translated by

Muhammad Sarwar

Are they confident that God will not seize them while they are on a journey? They will not be able to escape from God.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Or that He may punish them in the midst of their going to and fro (in their livelihood), so that there be no escape for them (from Allah's punishment)

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Or that He may not seize them in the course of their journeys, then shall they not escape;

Translated by

William Pickthall

Or that He will not seize them in their going to and fro so that there be no escape for them?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

या उनको चलते-फिरते पकड़ ले तो वे लोग अल्लाह को आजिज़ नहीं कर सकते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

یا ان کو چلتے پھرتے (کسی آفت میں) پکڑ لے سو یہ لوگ خدا کو ہرگز (بھی) نہیں ہرا سکتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

یا وہ انہیں ان کے چلنے پھر نے کے دوران پکڑ لے۔ وہ کسی طرح عاجز کرنے والے نہیں۔ “ (٤٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

یا اچانک چلتے پھرتے ان کو پکڑ لے ، یا ایسی حالت میں اور وہ اس سے بچنے کی فکر میں چوکنے ہوں ؟ وہ جو کچھ بھی کرنا چاہے یہ لوگ اس کو عاجز کرنے کی طاقت نہیں رکھتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

یا اللہ ان کو چلتے پھرتے پکڑلے سو یہ لوگ عاجز کرنے والے نہیں ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

یا پکڑلے ان کو چلتے پھرتے سو وہ نہیں ہیں عاجز کرنے والے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

یا اللہ تعالیٰ ان کو کہیں آتے جاتے پکڑ لے سو وہ خدا کو کہیں بھاگ کر تھکا نہیں سکتے