Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 49

سورة النحل

وَ لِلّٰہِ یَسۡجُدُ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ مَا فِی الۡاَرۡضِ مِنۡ دَآبَّۃٍ وَّ الۡمَلٰٓئِکَۃُ وَ ہُمۡ لَا یَسۡتَکۡبِرُوۡنَ ﴿۴۹﴾

And to Allah prostrates whatever is in the heavens and whatever is on the earth of creatures, and the angels [as well], and they are not arrogant.

یقیناً آسمان و زمین کے کل جاندار اور تمام فرشتے اللہ تعالٰی کے سامنے سجدے کرتے ہیں اور ذرا بھی تکبر نہیں کرتے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے
یَسۡجُدُ
سجدہ کر تے ہیں
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہیں
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہیں
مِنۡ دَآبَّۃٍ
جانداروں میں سے
وَّالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اور فرشتے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں وہ تکبر کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالی ہی کو
یَسۡجُدُ
سجدہ کرتا ہے
مَا
جو
فِی السَّمٰوٰتِ
آسمانوں میں ہے
وَمَا
اور جو
فِی الۡاَرۡضِ
زمین میں ہے
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی چلنے والا جانور
وَّالۡمَلٰٓئِکَۃُ
اورفرشتے
وَہُمۡ
اور وہ
لَایَسۡتَکۡبِرُوۡنَ
نہیں تکبر کرتے
Translated by

Juna Garhi

And to Allah prostrates whatever is in the heavens and whatever is on the earth of creatures, and the angels [as well], and they are not arrogant.

یقیناً آسمان و زمین کے کل جاندار اور تمام فرشتے اللہ تعالٰی کے سامنے سجدے کرتے ہیں اور ذرا بھی تکبر نہیں کرتے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین میں جتنی جاندار مخلوق ہے اور فرشتے بھی سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور کبھی تکبر نہیں کرتے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراللہ تعالیٰ ہی کے لیے سجدہ کرتاہے جوآسمانوں میں ہے اور جوزمین میں ہے،کوئی چلنے والا جانور ہو یا فرشتے ،اوروہ تکبرنہیں کرتے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah prostrates whatever creature there is in the heav¬ens and in the earth, and the angels, and they show no arrogance.

اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جان داروں سے اور فرشتے اور وہ تکبر نہیں کرتے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں آسمانوں اور زمین میں جتنے جاندار ہیں اور فرشتے بھی اور وہ تکبر سے کام نہیں لیتے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

All living creatures and all angels in the heavens and on the earth are in prostration before Allah; and never do they behave in arrogant defiance.

زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ہیں سب اللہ کے آگے سر بسجود ہیں ۔ 42 وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتے ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین میں جتنے جاندار ہیں وہ اور سارے فرشتے اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ ذرا تکبر نہیں کرتے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اللہ کو عاجزی کے ساتھ سجدہ کر رہے ہیں 4 اور آسمان اور زمین میں جتنے جاندار ہیں اور فرشتے سب اللہ تعالیٰ کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ (اس کی عبادت سے) مقررہ نہیں کرتے 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں اللہ کے سامنے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور جو کچھ آسمانوں اور زمین میں موجود ہے۔ جان دار اور تکبر نہ کرنے والے اور فرشتے وہ سب اسی کو سجدہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور جو زمین میں ہیں سب خدا کے آگے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی اور وہ ذرا غرور نہیں کرتے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And unto Allah prostrateth itself whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth of the living creatures and also the angels; and they are not stiff-necked.

اور اللہ ہی کی مطیع ہیں ۔ جتنی چلنے والی چیزیں آسمان میں ہیں اور جتنی زمین میں ہیں اور فرشتے بھی اور وہ (اپنی) بڑائی نہیں کرتے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جتنے آسمانوں اور زمین میں جاندار ہیں اور فرشتے بھی ، وہ سرتابی نہیں کرتے!

Translated by

Mufti Naeem

اورجوکچھ آسمانوں میں ہے اور جتنے جاندار زمین میں ہیں اور فرشتے بھی اللہ ( تعالیٰ ) ہی کو سجدہ کرتے ہیںاور وہ تکبر نہیں کرتے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور تمام جاندار جو آسمانوں میں ہیں اور زمین میں ہیں سب اللہ کے آگے سجدہ کرتے ہیں اور فرشتے بھی۔ اور وہ ذرا غرور نہیں کرتے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کے لئے سجدہ کرتی ہے ہر جاندار چیز خواہ وہ آسمان میں ہو، یا زمین میں، اور سب فرشتے بھی، درآنحالیکہ وہ اپنی بڑائی کا کوئی گھمنڈ نہیں رکھتے،

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین میں جتنی جاندارمخلوق ہے اور فرشتے بھی ، سب اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں اور کبھی تکبرنہیں کرتے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو کچھ آسمانوں میں ہیں اور جو کچھ زمین میں چلنے والا ہے ( ف۱۰۳ ) اور فرشتے اور وہ غرور نہیں کرتے ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جو کچھ آسمانوں میں اور جو کچھ زمین میں ہے جملہ جاندار اور فرشتے ، اللہ ( ہی ) کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ ( ذرا بھی ) غرور و تکبر نہیں کرتے

Translated by

Hussain Najfi

اور جو ( جاندار ) چیزیں آسمانوں میں ہیں اور زمین میں جتنے جانور ہیں اور فرشتے سب اللہ کے لئے سربسجود ہیں اور وہ سرکشی نہیں کرتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And to Allah doth obeisance all that is in the heavens and on earth, whether moving (living) creatures or the angels: for none are arrogant (before their Lord).

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever is in the heavens and the earth, the cattle and the angels prostrate themselves before God without pride.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Allah prostrate all that are in the heavens and all that are in the earth, the moving creatures and the angels, and they are not proud [i.e. they worship their Lord (Allah) with humility].

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And whatever creature that is in the heavens and that is in the earth makes obeisance to Allah (only), and the angels (too) and they do not show pride.

Translated by

William Pickthall

And unto Allah maketh prostration whatsoever is in the heavens and whatsoever is in the earth of living creatures, and the angels (also) and they are not proud.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ही को सज्दा करती हैं जितनी चीज़ें चलने वाली हैं आसमानों में और ज़मीन में और फ़रिश्ते भी और वे तकब्बुर नहीं करते।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ کی مطیع ہیں جتنی چیزیں چلنے والی آسمانوں اور زمین میں موجود ہیں اور بالخصوص (فرشتے بھی) اور وہ تکبر نہیں کرتے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور اللہ ہی کو سجدہ کرتی ہے جو چیز آسمانوں میں ہے اور جو زمین میں ہے ہر چلنے والا جانور اور فرشتے بھی اور وہ تکبر نہیں کرتے۔ “ (٤٩) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

زمین اور آسمانوں میں جس قدر جان دار مخلوقات ہیں اور جتنے ملائکہ ، سب اللہ کے آگے سربسجود ہیں۔ وہ ہرگز سرکشی نہیں کرتے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جو کچھ آسمانوں میں ہے اور زمین میں ہے حیوانات اور فرشتے یہ سب اللہ کے حکم کے فرمانبردار ہیں اور وہ تکبر نہیں کرتے،

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ کو سجدہ کرتا ہے جو آسمان میں ہے اور جو زمین میں ہے جانداروں سے اور فرشتے اور وہ تکبر نہیں کرتے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جتنی چیزیں آسمانوں میں ہیں اور جتنی جاندار چیزیں زمین میں ہیں سب خدا کو سجدہ کرتی ہیں اور فرشتے بھی اسی کو سجدہ کرتے ہیں اور وہ فرشتے سرکشی نہیں کرتے