Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 50

سورة النحل

یَخَافُوۡنَ رَبَّہُمۡ مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ وَ یَفۡعَلُوۡنَ مَا یُؤۡمَرُوۡنَ ﴿٪ٛ۵۰﴾  12

They fear their Lord above them, and they do what they are commanded.

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ، کپکپاتے رہتے ہیں اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ
اپنے اوپر سے
وَیَفۡعَلُوۡنَ
اور وہ کرتے ہیں
مَا
جو
یُؤۡمَرُوۡنَ
وہ حکم دیئے جاتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

یَخَافُوۡنَ
وہ ڈرتے ہیں
رَبَّہُمۡ
اپنے رب سے
مِّنۡ فَوۡقِہِمۡ
جو ان کے اوپر ہے
وَیَفۡعَلُوۡنَ
اور وہ کرتے ہیں
مَا
جو
یُؤۡمَرُوۡنَ
انہیں حکم دیا جاتا ہے
Translated by

Juna Garhi

They fear their Lord above them, and they do what they are commanded.

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ، کپکپاتے رہتے ہیں اور جو حکم مل جائے اس کی تعمیل کرتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کام کرتے ہیں جو انھیں حکم دیا جاتا ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں جواُن کے اوپر ہے اورجوحکم بھی انہیں دیا جاتا ہے وہی کرتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

They fear their Lord above them and do as they are commanded.

ڈر رکھتے ہیں اپنے رب کا اپنے اوپر سے اور کرتے ہیں جو حکم پاتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ ڈرتے رہتے ہیں اپنے اوپر اپنے رب سے اور وہی کچھ کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They hold their Lord, Who is above them, in fear, and do as they are bidden.

اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ، ڈرتے ہیں اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیں ۔ ؏ ٦ ۳ السجدة

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

وہ اپنے اس پروردگار سے ڈرتے ہیں جو ان کے اوپر ہے اور وہی کام کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے ۔ ( ٢٣ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(یعنی فرشتے) اوپر کی طرف سے اپنے مالک سے ڈرتے ہیں 6 کیونکہ مالک ان کے اوپر اپنے عرش پر ہے) اور ان کو جو حکم ہوتا ہے وہ بجا لاتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اپنے پروردگار سے ڈرتے ہیں جو ان پر بالادست (بااختیار) ہے اور جو ارشاد ہوتا ہے بجا لاتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ اپنے اس رب سے ڈرتے ہیں جو ان پر بلندو برتر ہے اور ان کو جو کچھ حکم دیا جاتا ہے وہ کرتے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنے پروردگار سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں اور جو ان کو ارشاد ہوتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

They fear their Lord above them and do that which they are commanded.

وہ ڈرتے رہتے ہیں اپنے پروردگار سے جو ان پر بالا دست ہے اور وہ وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم ملتا رہتا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

وہ اپنے اوپر اپنے رب سے ڈرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں ، جس کا ان کو حکم ملتا ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے او روہی کرتے ہیں جن کا انہیں حکم دیاجاتا ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے ہیں اور جو ان کو کہا جاتا ہے اس پر عمل کرتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

وہ ڈرتے رہتے ہیں اپنے رب سے، جو کہ ان کے اوپر ہے، اور وہ (برضا ورغبت) بجا لاتے ہیں ان احکام کو جو ان کو دئیے جاتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

وہ اپنے رب سے ڈرتے رہتے ہیںجو ان کے اوپرہے اور وہی کرتے ہیںجو انہیں حکم دیا جاتا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اپنے اوپر اپنے رب کا خوف کرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جو انھیں حکم ہو ، ( ف۱۰٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ڈرتے رہتے ہیں اور جو حکم انہیں دیا جاتا ہے ( اسے ) بجا لاتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

وہ اپنے پروردگار سے ڈرتے رہتے ہیں جو ان پر بالادست ہے اور انہیں جو کچھ حکم دیا جاتا ہے وہ وہی کرتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They all revere their Lord, high above them, and they do all that they are commanded.

Translated by

Muhammad Sarwar

They (angels) have fear of their Lord above them and fulfill His commands.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They fear their Lord above them, and they do what they are commanded.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

They fear their Lord above them and do what they are commanded.

Translated by

William Pickthall

They fear their Lord above them, and do what they are bidden.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

वे अपने ऊपर अपने रब से डरते हैं और वही करते हैं जिसका उनको हुक्म मिलता है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

وہ اپنے رب سے ڈرتے ہیں جو کہ ان پر بالا دست ہے اور ان کو جو کچھ حکم کیا جاتا ہے وہ اس کو کرتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

وہ اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے، اس سے ڈرتے ہیں اور وہ کرتے ہیں جو ان کو حکم دیا جاتا ہے۔ “ (٥٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اپنے رب سے جو ان کے اوپر ہے ، ڈرتے ہیں اور جو کچھ حکم دیا جاتا ہے اسی کے مطابق کام کرتے ہیں ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ اپنے رب کی شان قاہریت سے ڈرتے ہیں اور وہی کرتے ہیں جس کا انہیں حکم دیا جاتا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

ڈر رکھتے ہیں اپنے رب کا اپنے اوپر سے اور کرتے ہیں جو حکم پاتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

ان کی حالت یہ ہے کہ وہ فرشتے اپنے اس رب سے ڈرتے رہتے ہیں جو انکے اوپر ہے اور جو حکم ان کو دیا جاتا ہے وہ اس کو بجا لاتے ہیں