Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 51

سورة النحل

وَ قَالَ اللّٰہُ لَا تَتَّخِذُوۡۤا اِلٰـہَیۡنِ اثۡنَیۡنِ ۚ اِنَّمَا ہُوَ اِلٰہٌ وَّاحِدٌ ۚ فَاِیَّایَ فَارۡہَبُوۡنِ ﴿۵۱﴾

And Allah has said, "Do not take for yourselves two deities. He is but one God, so fear only Me."

اللہ تعالٰی ارشاد فرما چکا ہے کہ دو معبود نہ بناؤ ۔ معبود تو صرف وہی اکیلا ہے پس تم صرف سب میرا ہی ڈر خوف رکھو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَقَالَ
اور فرمایا
اللّٰہُ
اللہ نے
لَاتَتَّخِذُوۡۤا
نہ تم بناؤ
اِلٰـہَیۡنِ اثۡنَیۡنِ
دو الہٰ
اِنَّمَا
بیشک
ہُوَ
وہ
اِلٰہٌ
الہٰ ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
فَاِیَّایَ
تو صرف مجھ ہی سے
فَارۡہَبُوۡنِ
پس ڈرو مجھ سے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَقَالَ
اور فرمایا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ نے
لَاتَتَّخِذُوۡۤا
نہ تم بناؤ
اِلٰـہَیۡنِ
معبود
اثۡنَیۡنِ
دو
اِنَّمَا
یقیناً
ہُوَ
وہ
اِلٰہٌ
معبود ہے
وَّاحِدٌ
ایک ہی
فَاِیَّایَ
سو مجھ ہی سے
فَارۡہَبُوۡنِ
تم ڈرو
Translated by

Juna Garhi

And Allah has said, "Do not take for yourselves two deities. He is but one God, so fear only Me."

اللہ تعالٰی ارشاد فرما چکا ہے کہ دو معبود نہ بناؤ ۔ معبود تو صرف وہی اکیلا ہے پس تم صرف سب میرا ہی ڈر خوف رکھو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ : دو الٰہ نہ بناؤ الٰہ صرف ایک ہی ہے لہذا مجھی سے ڈرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے فرمایاکہ دومعبود نہ بناؤ،یقیناوہ ایک ہی معبودہے،سومجھ ہی سے ڈرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has said, &Do not take to yourselves two gods. He is but One God. So, Me alone you fear.|"

اور کہا ہے اللہ نے مت پکڑو معبود دو وہ معبود ایک ہی ہے، سو مجھ سے ڈرو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو معبود مت بناؤ یقیناً وہ تو ایک ہی معبود ہے پس تم مجھ ہی سے ڈرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اللہ کا فرمان ہے کہ دو خدا نہ بنا لو ، 43 خدا تو بس ایک ہی ہے ، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو ،

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ : دو دو معبود نہ بنا بیٹھنا ، وہ تو بس ایک ہی معبود ہے ۔ اس لیے بس مجھی سے ڈرا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور لوگو اللہ نے فرمایا دو خدا مت بنائو بس وہی ایک خدا ہے تو مجھ ہی سے ڈرو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ بیشک وہی اکیلا معبود ہے پس مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے فرمایا کہ تم دو معبود نہ بناؤ۔ وہ صرف ایک ہی معبود ہے، تم مجھ سے ہی ڈرو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے فرمایا ہے کہ دو دو معبود نہ بناؤ۔ معبود وہی ایک ہے۔ تو مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath said: take not two gods; He is only One God so Me alone, Me dread.

اور اللہ نے کہہ رکھا ہے کہ دو معبود نہ قرار دینا ۔ خدا تو بس وہی ایک ہے سو تم لوگ صرف مجھی سے ڈرتے رہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے فرمایو کہ دو معبود نہ بنانا ۔ وہ ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے فرمایا ( کہیں ) دو معبود نہ بنالینا ۔ معبود تو صرف ایک ہی ہے پس مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ نے فرمایا ہے کہ دو معبود نہ بنائو، معبود تو ایک ہی ہے، تو مجھ سے ہی ڈرتے رہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور فرمایا اللہ نے کہ تم نہیں بنانا دو معبود (اے انسانو ! کہ) سوائے اس کے نہیں کہ وہ (معبود برحق) ایک ہی معبود ہے، پس تم سب مجھ ہی سے ڈرو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے فرمایا ہے کہ:تم لوگ ( اپنے لئے ) دومعبودنہ بنائو ، بلاشبہ معبود صرف ایک ہی ہے لہٰذا مجھی سے ڈرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے فرمادیا دو خدا نہ ٹھہراؤ ( ف۱۰۵ ) وہ تو ایک ہی معبود ہے تو مجھ ہی سے ڈرو ، ( ف۱۰٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے فرمایا ہے: تم دو معبود مت بناؤ ، بیشک وہی ( اللہ ) معبودِ یکتا ہے ، اور تم مجھ ہی سے ڈرتے رہو

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ دو اِلٰہ ( خدا ) نہ بناؤ ۔ الٰہ ( خدا ) تو صرف ایک ہی ہے سو تم صرف مجھ ہی سے ڈرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has said: "Take not (for worship) two gods: for He is just One Allah: then fear Me (and Me alone)."

Translated by

Muhammad Sarwar

God says, "Do not worship two gods. There is only One God. Have fear of Me".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah said "Do not worship two gods. Indeed, He (Allah) is only One God. Then fear Me Alone.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has said: Take not two gods, He is only one Allah; so of Me alone should you be afraid.

Translated by

William Pickthall

Allah hath said: Choose not two gods. There is only One Allah. So of Me, Me only, be in awe.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने फ़रमाया कि दो माबूद मत बनाओ, वह एक ही माबूद है तो मुझ ही से डरो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ دو (یا زیادہ) معبود نہ بناؤ بس ایک معبود وہی ہے تو تم لوگ خاص مجھ ہی سے ڈرا کرو۔ (8)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے فرمایا دو معبود نہ بناؤ وہ صرف ایک ہی معبود ہے، پس صرف مجھ ہی سے ڈرو۔ “ (٥١) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ کا فرمان ہے کہ دو خدا نہ بنا لو ، خدا تو بس ایک ہی ہے ، لہٰذا تم مجھی سے ڈرو ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے فرمایا کہ دو معبود مت بناؤ، وہ صرف ایک ہی معبود ہے، سو تم مجھ ہی سے ڈرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کہا ہے اللہ نے مت پکڑو معبود دو وہ معبود ایک ہی ہے سو مجھ سے ڈرو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے فرمایا یعنی حکم دیا ہے کہ وہ معبود نہ بنائو بس معبود تو صرف وہی ایک ہے لہٰذا تم لوگ مجھ ہی سے ڈرا کرو