Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 61

سورة النحل

وَ لَوۡ یُؤَاخِذُ اللّٰہُ النَّاسَ بِظُلۡمِہِمۡ مَّا تَرَکَ عَلَیۡہَا مِنۡ دَآبَّۃٍ وَّ لٰکِنۡ یُّؤَخِّرُہُمۡ اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی ۚ فَاِذَا جَآءَ اَجَلُہُمۡ لَا یَسۡتَاۡخِرُوۡنَ سَاعَۃً وَّ لَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ ﴿۶۱﴾

And if Allah were to impose blame on the people for their wrongdoing, He would not have left upon the earth any creature, but He defers them for a specified term. And when their term has come, they will not remain behind an hour, nor will they precede [it].

اگر لوگوں کے گناہ پر اللہ تعالٰی ان کی گرفت کرتا تو روئے زمین پر ایک بھی جاندار باقی نہ رہتا لیکن وہ تو انہیں ایک وقت مقرر تک ڈھیل دیتا ہے جب ان کا وہ وقت آجاتا ہے تو وہ ایک ساعت نہ پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُؤَاخِذُ
مواخذہ کرے
اللّٰہُ
اللہ
النَّاسَ
لوگوں کا
بِظُلۡمِہِمۡ
بوجہ ان کے ظلم کے
مَّا
نہ
تَرَکَ
وہ چھوڑے
عَلَیۡہَا
اس (زمین)پر
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی جاندار
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّؤَخِّرُہُمۡ
وہ مہلت دے رہا ہے انہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ
ایک مدت تک
مُّسَمًّی
مقرر
فَاِذَا
پھر جب
جَآءَ
آجائے گا
اَجَلُہُمۡ
ان کا وقت مقرر
لَایَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہ وہ پیچھے رہیں گے
سَاعَۃً
ایک گھڑی
وَّلَا
اور نہ
یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
اور آگے بڑھ سکیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَوۡ
اور اگر
یُؤَاخِذُ
مواخذہ کرتا
اللّٰہُ
اللہ تعالیٰ
النَّاسَ
لوگوں کا
بِظُلۡمِہِمۡ
ان کے ظلم کی بنیاد پر
مَّا تَرَکَ
نہ چھوڑتا
عَلَیۡہَا
اس پر
مِنۡ دَآبَّۃٍ
کوئی چلنے والا
وَّلٰکِنۡ
اور لیکن
یُّؤَخِّرُہُمۡ
وہ مہلت دیتا ہے انہیں
اِلٰۤی اَجَلٍ مُّسَمًّی
ایک مقررہ وقت تک
فَاِذَا
چنا نچہ جب
جَآءَ
آجاتی ہے
اَجَلُہُمۡ
ان کی مدت
لَایَسۡتَاۡخِرُوۡنَ
نہیں وہ پیچھے رہتے ہیں
سَاعَۃً
ایک گھڑی
وَّلَا یَسۡتَقۡدِمُوۡنَ
اور نہ وہ آگے بڑھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And if Allah were to impose blame on the people for their wrongdoing, He would not have left upon the earth any creature, but He defers them for a specified term. And when their term has come, they will not remain behind an hour, nor will they precede [it].

اگر لوگوں کے گناہ پر اللہ تعالٰی ان کی گرفت کرتا تو روئے زمین پر ایک بھی جاندار باقی نہ رہتا لیکن وہ تو انہیں ایک وقت مقرر تک ڈھیل دیتا ہے جب ان کا وہ وقت آجاتا ہے تو وہ ایک ساعت نہ پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے ظلم کی بنا پر پکڑنے لگتا تو زمین پر کوئی جاندار مخلوق باقی نہ رہ جاتی لیکن وہ ایک معین عرصہ تک ڈھیل دیئے جاتا ہے پھر جب وہ مدت آجاتی ہے تو (اللہ کا عذاب ان سے) گھڑی بھر کے لئے بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراگر اﷲ تعالیٰ لوگوں کا ان کے ظلم کی بنیادپرمؤاخذہ کرتاتواس پرکسی جان دارکونہ چھوڑتا لیکن وہ ایک مقررہ وقت تک انہیں مہلت دیتاہے،چنانچہ جب ان کی مدت آجاتی ہے تووہ اس سے ایک گھڑی بھی نہ پیچھے رہتے ہیں اورنہ آگے بڑھتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And if Allah were to seize the people for their transgres¬sion, He would have spared no creature on earth, but He lets them go on upto an appointed time. So, when their time will come, they will not be late for a moment, nor will they be early.

اور اگر پکڑے اللہ لوگوں کو ان کی بےانصافی پر نہ چھوڑے زمین پر ایک چلنے والا لیکن ڈھیل دیتا ہے ان کو ایک وقت موعود تک پھر جب آپہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اگر اللہ (فوراً ) پکڑ کرتا لوگوں کی ان کے گناہوں کے سبب تو نہ چھوڑتا اس (زمین) پر کوئی بھی جاندار لیکن وہ مہلت دیتا ہے انہیں ایک وقت معین تک پھر جب ان کا وقت معین آجائے گا تو نہ وہ اس سے ایک ساعت پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Were Allah to take people to task for their wrong-doing, He would not have spared even a single living creature on the face of the earth. But He grants them respite until an appointed term. And when that term arrives, they have no power to delay it by a single moment, nor to hasten it.

اگر کہیں اللہ لوگوں کو ان کی زیادتی پر فورا ہی پکڑ لیا کرتا تو روئے زمین پر کسی متنفس کو نہ چھوڑتا ۔ لیکن وہ سب کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیتا ہے ، پھر جب وہ وقت آجاتا ہے تو اس سے کوئی ایک گھڑی بھر بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتا ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے ( فورا ) اپنی پکڑ میں لیتا تو روئے زمین پر کوئی جاندار باقی نہ چھوڑتا ، لیکن وہ ان کو ایک معین وقت تک مہلت دیتا ہے ۔ پھر جب ان کا وہ معین وقت آجائے گا تو وہ گھڑی بھر بھی اس سے آگے پیچھے نہیں ہوسکیں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اگر اللہ بندوں کو ان کی نافرمانیوں پر جھٹ پکڑ لیا کرے تو ساری زمین پر ایک جاندار باقی نہ چھوڑے 8 مگر وہ ان کو ایک ٹھہرے ہوئے وعدے تک مہلت دیتا ہے 9 جب ان کا وعدہ آ پہنچتا ہے تو ایک گھڑی آگے یا پیچھے نہیں ہوسکتے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے پکڑنے لگیں تو زمین پر ایک جاندار کو بھی نہ چھوڑیں و لیکن ان کو ایک مقررہ وقت تک مہلت دیتے ہیں پس جب ان کا وقت آپہنچے گا تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اگر اللہ لوگوں کی زیادتیوں پر ان کو فوراً ہی پکڑ لیا کرتا تو زمین پر کوئی جان دار (اس کی پکڑ سے بچ نہیں سکتا تھا) لیکن وہ ایک مقرر مدت تک ڈھیل دیئے ہوئے ہے۔ پھر جب وہ ساعت (گھڑی) آجائے گی تو پھر وہ ایک ساعت بھی پیچھے نہ ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑنے لگے تو ایک جاندار کو زمین پر نہ چھوڑے لیکن ان کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیئے جاتا ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And if Allah were to lay hold of mankind for their wrong- doing, not a living creature He would leave on it, but he deferreth them to a term appointed, then, when their term cometh, they cannot put it off by an hour not anticipate it.

اور اگر اللہ لوگوں پر ان کی زیادتی کے سبب (فورا) داروگیر کرتارہتا تو زمین پر کوئی حرکت کرنے والا جاندار نہ چھوڑتا ۔ لیکن وہ انہیں میعاد معین تک مہلت دیئے ہوئے ہے پھر جب ان کی وہ میعاد آجائے گی تو اس سے وہ نہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اگر اللہ لوگوں سے ان کی حق تلفی پر فورًا مواخذہ کرتا ہوتا تو زمین پر کسی جاندار کو نہ چھوڑتا ۔ لیکن وہ ایک وقت معین تک لوگوں کو مہلت دیتا ہے تو جب ان کا وقت معین آجائے گا تو اس سے نہ وہ ایک ساعت پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اگر اللہ ( تعالیٰ ) لوگوں کے ظلم پر ( فوراً ) ان کی پکڑ کرتا تو زمین پرکوئی چلنے پھرنے والا جاندار باقی نہ رہتا لیکن اللہ ( تعالیٰ ) انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے ۔ پس جب ان کی ( طے شدہ ) مدت کا وقت پورا ہوجاتاہے تو وہ ایک گھڑی ( بھی ) نہ پیچھے ہٹ سکتے ہیں نہ آگے جاسکتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کے سبب پکڑنے لگے تو ایک جاندار کو زمین پر نہ چھوڑے مگر ان کو ایک مقرر وقت تک مہلت دیے جاتا ہے۔ جب وہ وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں نہ ایک گھڑی آگے جاسکتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم (و زیادتی) پر فوری پکڑنے لگتا، تو زمین پر کسی حرکت کرنے والے (جاندار) کو باقی نہ چھوڑتا، لیکن وہ انھیں ڈھیل (پر ڈھیل) ہی دئیے جا رہا ہے، ایک مقررہ وقت تک، پھر جب آپہنچتا ہے ان کا وقت مقرر تو (وہ ان کو ایسے پکڑتا ہے کہ) یہ نہ اس سے پیچھے ہوسکتے ہیں، اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

Translated by

Noor ul Amin

اوراگراللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے ظلم پر پکڑنے لگتا توزمین میں کوئی جاندارمخلوق باقی نہ رہ جاتی لیکن وہ ایک وقت مقررتک ڈھیل دئیے جاتا ہے پھر جب انکاوقت آجا ئیگاتو ( اللہ کاعذاب ) ایک گھڑی بھی آگے پیچھے نہیں ہوسکتا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم پر گرفت کرتا ( ف۱۲٤ ) تو زمین پر کوئی چلنے والا نہیں چھوڑتا ( ف۱۲۵ ) لیکن انھیں ایک ٹھہرائے وعدے تک مہلت دیتا ہے ( ف۱۲٦ ) پھر جب ان کا وعدہ آئے گا نہ ایک گھڑی پیچھے ہٹیں نہ آگے بڑھیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اگر اللہ لوگوں کو ان کے ظلم کے عوض ( فوراً ) پکڑ لیا کرتا تو اس ( زمین ) پر کسی جاندار کو نہ چھوڑتا لیکن وہ انہیں مقررہ میعاد تک مہلت دیتا ہے ، پھر جب ان کا مقرر وقت آپہنچتا ہے تو وہ نہ ایک گھڑی پیچھے ہو سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اگر اللہ لوگوں کو ان کی زیادتی پر ( فوراً ) پکڑ لیا کرتا تو پھر روئے زمین پر کسی جاندار کو نہ چھوڑتا مگر وہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے پھر جب وہ مقررہ وقت آجاتا ہے تو اس سے وہ ایک گھڑی پیچھے آگے نہیں ہو سکتے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

If Allah were to punish men for their wrong-doing, He would not leave, on the (earth), a single living creature: but He gives them respite for a stated Term: When their Term expires, they would not be able to delay (the punishment) for a single hour, just as they would not be able to anticipate it (for a single hour).

Translated by

Muhammad Sarwar

Was God to seize people immediately for their injustice, no living creature would be left on earth. He gives them respite for an appointed time. When their term is over, they will not be able to change the inevitable.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And if Allah were to punish (all) mankind for their wrongdoing, He would not leave on it (the earth) a single moving creature, but He defers them to an appointed term; and when their term comes, they can neither delay nor advance it an hour (or a moment).

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And if Allah had destroyed men for their iniquity, He would not leave on the earth a single creature, but He respites them till an appointed time; so when their doom will come they shall not be able to delay (it) an hour nor can they bring (it) on (before its time).

Translated by

William Pickthall

If Allah were to take mankind to task for their wrong-doing, he would not leave hereon a living creature, but He reprieveth them to an appointed term, and when their term cometh they cannot put (it) off an hour nor (yet) advance (it).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अगर अल्लाह लोगों को उनके ज़ुल्म पर पकड़ता तो ज़मीन पर किसी जानदार को न छोड़ता, लेकिन वह एक मुक़र्रर वक़्त तक लोगों को मोहलत देता है, फिर जब उनका मुक़र्रर वक़्त आ जाए तो वह न एक घड़ी पीछे हट सकेंगे और न आगे बढ़ सकेंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اگر اللہ تعالیٰ لوگوں پر ان کے ظلم کے سبب دارو گیر فرماتے تو سطح زمین پر کوئی (حسّ و) حرکت کرنے والانہ چھوڑتے لیکن ایک معیاد معین تک (توبہ کے لیے) مہلت دے رہے ہیں پھر جب ان کا وقت معین آپہنچے گا اس وقت ایک ساعت نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اگر اللہ تعالیٰ لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے پکڑے تو زمین پر کوئی چلنے والانہ چھوڑے لیکن وہ ان کو ایک مقررہ وقت تک ڈھیل دیتا ہے پھر جب ان کا وقت آجاتا ہے تو ایک گھڑی نہ پیچھے رہ سکتے ہیں اور نہ آگے بڑھ سکتے ہیں۔ “ (٦١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اگر کہیں اللہ لوگوں کو ان کی زیادتی پر فوراً ہی پکڑ لیا کرتا تو روئے زمین پر کسی متنفس کو نہ چھوڑتا۔ لیکن وہ سب کو ایک وقت مقرر تک مہلت دیتا ہے ، پھر جب وہ وقت آجاتا ہے تو اس سے کوئی ایک گھڑی بھر بھی آگے پیچھے نہیں ہو سکتا ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اگر اللہ لوگوں کے ظلم کی وجہ سے ان کا مواخذہ فرمائے تو زمین پر کسی بھی چلنے والے کو نہ چھوڑے لیکن وہ انہیں ایک مقررہ مدت تک مہلت دیتا ہے سو جب ان کا وقت معین آجائے گا تو ایک گھڑی موخر نہ ہوں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اگر پکڑے للہ لوگوں کو ان کی بےانصافی پر نہ چھوڑے زمین پر ایک چلنے والاف لیکن ڈھیل رہتا ہے ان کو ایک وقت موعود تک پھر جب آپہنچے گا ان کا وعدہ نہ پیچھے سرک سکیں گے ایک گھڑی اور نہ آگے سرک سکیں گے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اگر خدا لوگوں کو ان کے ظلم کی وجہ سے پکڑنے لگے تو روئے زمین پر کسی حرکت کرنے والے کو باقی نہ چھوڑے لیکن وہ ایک وقت مقررہ تک لوگوں کو مہلت دیتا ہے پھر جب ان کا وہ وقت مقرر ہ آجائے گا تو وہ گھڑی پھر نہ پیچھے ہٹ سکیں گے اور نہ آگے بڑھ سکیں گے