Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 62

سورة النحل

وَ یَجۡعَلُوۡنَ لِلّٰہِ مَا یَکۡرَہُوۡنَ وَ تَصِفُ اَلۡسِنَتُہُمُ الۡکَذِبَ اَنَّ لَہُمُ الۡحُسۡنٰی ؕ لَا جَرَمَ اَنَّ لَہُمُ النَّارَ وَ اَنَّہُمۡ مُّفۡرَطُوۡنَ ﴿۶۲﴾

And they attribute to Allah that which they dislike, and their tongues assert the lie that they will have the best [from Him]. Assuredly, they will have the Fire, and they will be [therein] neglected.

اور وہ اپنے لئے جو ناپسند رکھتے ہیں اللہ کے لئے ثابت کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹی باتیں بیان کرتی ہیں کہ ان کے لئے خوبی ہے نہیں نہیں ، دراصل ان کے لئے آگ ہے اور یہ دوزخیوں کے پیش رو ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ مقرر کرتے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ کے لیے
مَا
جو
یَکۡرَہُوۡنَ
وہ (خود) نہ پسند کرتے ہیں
وَتَصِفُ
اور بیان کرتی ہیں
اَلۡسِنَتُہُمُ
زبانیں اس کی
الۡکَذِبَ
جھوٹ
اَنَّ
بیشک
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡحُسۡنٰی
بھلائی ہے
لَاجَرَمَ
نہیں کوئی شک
اَنَّ
یقینا
لَہُمُ
ان کے لیے
النَّارَ
آگ ہے
وَاَنَّہُمۡ
اور یقینا وہ
مُّفۡرَطُوۡنَ
آگے پہنچائے جانے والے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَجۡعَلُوۡنَ
اور وہ کر تے ہیں
لِلّٰہِ
اللہ تعا لی کے لیے
مَا
جو
یَکۡرَہُوۡنَ
وہ خود ہی نا پسند کر تے ہیں
وَتَصِفُ
اور بیان کر تی ہیں
اَلۡسِنَتُہُمُ
زبا نیں ان کی
الۡکَذِبَ
جھوٹ
اَنَّ
یقیناً
لَہُمُ
ان کے لیے
الۡحُسۡنٰی
بھلائی ہے
لَاجَرَمَ
نہیں کوئی شک
اَنَّ
یقیناً
لَہُمُ
ان کے لیے
النَّارَ
آگ ہے
وَاَنَّہُمۡ
اور یقیناً وہ
مُّفۡرَطُوۡنَ
سب سے آگے بھیجے جانے والے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And they attribute to Allah that which they dislike, and their tongues assert the lie that they will have the best [from Him]. Assuredly, they will have the Fire, and they will be [therein] neglected.

اور وہ اپنے لئے جو ناپسند رکھتے ہیں اللہ کے لئے ثابت کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹی باتیں بیان کرتی ہیں کہ ان کے لئے خوبی ہے نہیں نہیں ، دراصل ان کے لئے آگ ہے اور یہ دوزخیوں کے پیش رو ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

یہ لوگ اللہ کے لئے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جسے خود ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بکتی ہیں کہ ان کے لئے بھلا ہی بھلا ہے۔ ان کے لیے یقینی چیز تو دوزخ کی آگ ہے اور اس میں یہ (سب سے آگے) دھکیلے جائیں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجو وہ اﷲ تعالیٰ کے لیے مقررکرتے ہیں اُسے خود ہی ناپسند کرتے ہیں اوران کی زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ بے شک ان کے لیے بھلائی ہے، اس میں کوئی شک نہیں کہ یقیناًان کے لئے آگ ہی ہے اوریقیناوہ اس میں سب سے آگے بھیجے جانے والے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And they assign to Allah what they themselves dislike and their tongues make the false statement that all good is for them. No, it is inevitable that the Fire is for them and that they will be moved fast (towards it).

اور کرتے ہیں اللہ کے واسطے جس کو اپنا جی نہ چاہے اور بیان کرتی ہیں زبانیں ان کی جھوٹ کہ ان کے واسطے خوبی ہے، آپ ثابت ہے کہ ان کے واسطے آگ ہے اور وہ بڑھائے جا رہے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور وہ ٹھہراتے ہیں اللہ کے لیے جو وہ خود پسند نہیں کرتے اور ان کی زبانیں جھوٹ بیان کر رہی ہیں کہ ان کے لیے یقیناً بھلائی ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ ان کے لیے آگ ہے اور یہ کہ وہ بڑھائے جا رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

They assign to Allah what they dislike for themselves and their tongues utter a sheer lie in stating that a happy state awaits them. Without doubt the Fire awaits them and it is to it that they shall be hastened.

آج یہ لوگ وہ چیزیں اللہ کے لیے تجویز کر رہے ہیں جو خود اپنے لیے انہیں ناپسند ہیں ، اور جھوٹ کہتی ہیں ان کی زبانیں کہ ان کے لیے بھلا ہی بھلا ہے ۔ ان کے لیے تو ایک ہی چیز ہے ، اور وہ ہے دوزخ کی آگ ۔ ضرور یہ سب سے پہلے اس میں پہنچائے جائیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور انہوں نے اللہ کے لیے وہ چیزیں گھڑ رکھی ہیں جنہیں خود ناپسند کرتے ہیں ، پھر بھی ان کی زبانیں ( اپنی ) جھوٹی تعریف کرتی رہتی ہیں کہ ساری بھلائی انہی کے حصے میں ہے ۔ لازمی بات ہے کہ ( ایسے رویے کی وجہ سے ) ان کے حصے میں تو دوزخ ہے ، اور انہیں اسی میں پڑا رہنے دیا جائے گا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ کے لئے وہ تجویز کرتے ہیں جو اپنے لئے پسند نہیں کرتے 10 اور اپنی زبانوں سے جھوٹی باتیں نکالتے ہیں کہ آخرت میں) ان کو بھلائی ہوگی 11 بیشک (بھلائی تو نہیں یہ ہوگا) ان کے لئے دوزخ کی آگ موجود ہے بلکہ اور دوزخیوں سے پہلے دوزخ میں 12 جائیں گے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لئے ہر طرح کی بھلائی ہے۔ یقینی بات ہے کہ ان کے لئے دوزخ ہے اور یہ کہ وہ (دوزخ میں) سب سے آگے بھیجے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ اللہ کے لئے ان چیزوں کو تجویز کر رہے ہیں جس کو وہ اپنے لئے پسند نہیں کرتے۔ وہ اپنی زبانوں سے جھوٹے دعوے کرتے ہیں تاکہ ان کو ہر بھلائی مل جائے۔ یقینا ان کے لئے جہنم کی آگ ہے۔ یہ اس میں سب سے پہلے بھیجے جائیں گے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور یہ خدا کے لیے ایسی چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور زبان سے جھوٹ بکے جاتے ہیں کہ ان کو (قیامت کے دن) بھلائی (یعنی نجات) ہوگی۔ کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے (دوزخ کی) آگ (تیار) ہے اور یہ (دوزخ میں) سب سے آگے بھیجے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And they ascribe to Allah that which they detest, and their tongues utter the lie that unto them shall be good; undoubtedly unto them shall be the Fire, and they will be hastened thereto.

اور اللہ کے لئے وہ چیزیں قرار دیتے ہیں جنہیں خود (اپنے لئے) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ کہتی ہیں کہ ان کے لئے بھلائی (ہی) ہے ۔ لازمی ہے کہ ان کے لئے دوزخ ہو اور بیشک یہ لوگ سب سے پہلے بھیجے جائیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور یہ اللہ کیلئے وہ چیزیں قرار دیتے ہیں ، جو خود اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بیان کرتی ہیں کہ ان کیلئے اچھا انجام ہے ۔ لازماً ان کیلئے دوزخ ہے اور وہ اسی میں پڑے چھوڑ دیے جائیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) کے لیے ( یہ مشرکین ) ایسی ایسی باتیں گھڑلیتے ہیں جنہیں خود ( اپنے لیے ) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ بے شک ان کے لیے ( قیامت میں بھی ) بھلائی ہی بھلائی ہے یقینی بات یہ ہے کہ بلاشبہ ان کے لیے آگ ہی ہے اور یقینا وہ اس میں سب سے پہلے بھیجے جائیں گے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور یہ اللہ کے لیے ایسی چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور زبان سے جھوٹ بولتے جاتے ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہی بھلائی ہے کچھ شک نہیں کہ ان کے لیے دوزخ کی آگ تیار ہے اور یہ دوزخ میں سب سے آگے بھیجے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (ان کی گستاخی تو دیکھو کہ) یہ لوگ اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جو انھیں خود اپنے لئے ناپسند ہیں، اور اس پر ان کی زبانیں یہ جھوٹ بھی الاپتی ہیں کہ (آخرت کی) وہ بھلائی بھی انہی کے لئے مقرر ہے، (ہرگز نہیں، وہاں تو) ان کے لئے لازمی طور پر دوزخ کی وہ آگ ہی ہوگی، جس میں ان کو سب سے پہلے جھونکا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

اور وہ اللہ کی طرف ایسی چیزوں کی نسبت کرتے ہیں جنہیں وہ اپنے لئے برا سمجھتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بکتی ہیں کہ ان کے لئے بھلائی ہی ہے بلاشبہ ان کے لئے جہنم کی آ گ ہے اور اس میں یہ سب سے آ گے دھکیلے جائیں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ کے لیے وہ ٹھہراتے ہیں جو اپنے لیے ناگوار ہے ( ف۱۲۷ ) اور ان کی زبانیں جھوٹ کہتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے ( ف۱۲۸ ) تو آپ ہی ہوا کہ ان کے لیے آگ ہے اور وہ حد سے گزارے ہوئے ہیں ، ( ف۱۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور وہ اللہ کے لئے وہ کچھ مقرر کرتے ہیں جو ( اپنے لئے ) ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ ان کے لئے بھلائی ہے ، ( ہرگز نہیں! ) حقیقت یہ ہے کہ ان کے لئے دوزخ ہے اور یہ ( دوزخ میں ) سب سے پہلے بھیجے جائیں گے ( اور اس میں ہمیشہ کے لئے چھوڑ دیئے جائیں گے )

Translated by

Hussain Najfi

اور وہ اللہ کے لئے وہ چیزیں ( بیٹیاں ) قرار دیتے ہیں جن کو اپنے لئے ناپسند کرتے ہیں اور ان کی زبانیں غلط بیانی کرتی ہیں کہ ان کے لئے ( بہرحال ) بھلائی ہی بھلائی ہے ( نہیں ) ہاں البتہ ان کے لئے دوزخ کی آگ ہے اور بے شک یہ سب سے پہلے اس میں پہنچائے ( جھونکے ) جائیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

They attribute to Allah what they hate (for themselves), and their tongues assert the falsehood that all good things are for themselves: without doubt for them is the Fire, and they will be the first to be hastened on into it!

Translated by

Muhammad Sarwar

They ascribe to God that which even they themselves do not like and their lying tongues say that their end will be virtuous. Their share will certainly be hell fire to which they are earnestly heading.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

They assign to Allah that which they dislike (for themselves), and their tongues assert the lie that the better things will be theirs. No doubt the Fire is for them, and they will be forsaken.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And they ascribe to Allah what they (themselves) hate and their tongues relate the lie that they shall have the good; there is no avoiding it that for them is the fire and that they shall be sent before.

Translated by

William Pickthall

And they assign unto Allah that which they (themselves) dislike, and their tongues expound the lie that the better portion will be theirs. Assuredly theirs will be the Fire, and they will be abandoned.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और वे अल्लाह के लिए वह चीज़ ठहराते हैं जिसको अपने लिए नापसंद करते हैं और उनकी ज़बानें झूठ बयान करती हैं कि उनके लिए भलाई है, यक़ीनन उनके लिए दोज़ख़ है और वे ज़रूर उसमें पहुँचा दिए जाएंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ کے لیے وہ امور تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور اپنی زبان سے جھوٹے وعدے کرتے جاتے ہیں کہ ان کے (یعنی ہمارے) لیے ہر طرح بھلائی ہے لازمی بات ہے کہ ان کے لیے دوزخ ہے اور بیشک وہ لوگ سب سے پہلے (دوزخ میں) بھیجے جاویں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ کے لیے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جسے وہ خود ناپسند کرتے ہیں۔ ان کی زبانیں جھوٹ بولتی ہیں کہ بیشک انہی کے لیے بھلائی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ بیشک ان کے لیے آگ ہے اور بلاشبہ وہ سب سے پہلے وہاں پہنچائے جانے والے ہیں۔ “ (٦٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

آج یہ لوگ وہ چیزیں اللہ کے لئے تجویز کر رہے ہیں جو خود اپنے لیے انہیں ناپسند ہیں ، اور جھوٹ کہتی ہیں ان کی زبانیں کہ ان کے لئے بھلا ہی بھلا ہے۔ ان کے لئے تو ایک ہی چیز ہے اور وہ ہے دوزخ کی آگ۔ ضرور یہ سب سے پہلے اس میں پہنچائے جائیں گے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ کے لیے وہ چیز تجویز کرتے ہیں جسے وہ خود مکروہ جانتے ہیں اور ان کی زبانیں جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں کہ ان کے لیے بھلائی ہے، یہ لازمی بات ہے کہ ان کے لیے دوزخ ہے اور وہ سب سے پہلے بھیجے جائیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور کرتے ہیں اللہ کے واسطے جس کو اپنا جی نہ چاہے اور بیان کرتی ہیں زبانیں ان کی جھوٹ کہ ان کے واسطے خوبی ہے آپ ثابت ہے کہ ان کے واسطے آگ ہے اور وہ بڑھائے جا رہے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ کے لئے وہ چیزیں تجویز کرتے ہیں جن کو خود ناپسند کرتے ہیں اور اس کے باوجود ان کی زبانیں یہ جھوٹا دعویٰ کرتی ہیں کہ ہر قسم کی بھلائی انہی کے لئے ہے اصل واقعہ یہ ہے کہ ان کیلئے جہنم کی آگ ہے اور یہ اس میں سب سے پہلے بھیجے جائیں گے