Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 63

سورة النحل

تَاللّٰہِ لَقَدۡ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰۤی اُمَمٍ مِّنۡ قَبۡلِکَ فَزَیَّنَ لَہُمُ الشَّیۡطٰنُ اَعۡمَالَہُمۡ فَہُوَ وَلِیُّہُمُ الۡیَوۡمَ وَ لَہُمۡ عَذَابٌ اَلِیۡمٌ ﴿۶۳﴾

By Allah , We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے وہ شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

تَاللّٰہِ
قسم اللہ کی
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجا ہم نے (رسولوں کو)
اِلٰۤی اُمَمٍ
طرف کچھ قوموں کے
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
فَزَیَّنَ
تو مزین کردیا
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال کو
فَہُوَ
پس وہی
وَلِیُّہُمُ
دوست ہے انکا
الۡیَوۡمَ
آج
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
دردناک
Word by Word by

Nighat Hashmi

تَاللّٰہِ
قسم ہے اللہ تعالیٰ کی
لَقَدۡ
بلاشبہ یقیناً
اَرۡسَلۡنَاۤ
بھیجے ہم نے(رسول)
اِلٰۤی اُمَمٍ
بہت سی امتوں میں
مِّنۡ قَبۡلِکَ
آپ سے پہلے
فَزَیَّنَ
تو خوشنما بنا دیا
لَہُمُ
ان کے لیے
الشَّیۡطٰنُ
شیطان نے
اَعۡمَالَہُمۡ
ان کے اعمال
فَہُوَ
چنانچہ وہی
وَلِیُّہُمُ
سرپرست ہے ان کا
الۡیَوۡمَ
آج
وَلَہُمۡ
اور ان کے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
اَلِیۡمٌ
درد ناک
Translated by

Juna Garhi

By Allah , We did certainly send [messengers] to nations before you, but Satan made their deeds attractive to them. And he is the disbelievers' ally today [as well], and they will have a painful punishment.

واللہ! ہم نے تجھ سے پہلے کی امتوں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے لیکن شیطان نے ان کے اعمال بد ان کی نگاہوں میں آراستہ کر دیئے وہ شیطان آج بھی ان کا رفیق بنا ہوا ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ کی قسم ! ہم آپ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف رسول بھیج چکے ہیں تو (یہی ہوتا رہا کہ) شیطان انھیں ان کے کرتوت مزین کرکے دکھاتا رہا اور آج بھی شیطان ہی ان (کفار مکہ کا) سرپرست بنا ہوا ہے اور انھیں دردناک عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اﷲ تعالیٰ کی قسم! بلاشبہ یقیناآپ سے پہلے بھی بہت سی اُمتوں کی طرف ہم نے رسول بھیجے پھرشیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کوخوش نما بنادیا،چنانچہ وہی آج ان کا سرپرست ہے اوران کے لیے دردناک عذاب ہے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

By Al¬lah, We sent (messengers) to communities before you but the Satan made their deeds look good to them. So, he is their patron today and for them there is a painful punishment.

قسم اللہ کی ہم نے رسول بھیجے مختلف فرقوں میں تجھ سے پہلے پھر اچھے کر کے دکھلائے ان کو شیطان نے ان کے کام سو وہی رفیق ان کا ہے آج اور ان کے واسطے عذاب درد ناک ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اللہ کی قسم ! ہم نے بھیجا (اپنے رسولوں کو) بہت سی امتوں کی طرف آپ سے پہلے لیکن شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال کو مزین کیے رکھا تو آج وہی ان کا ساتھی ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

By Allah, (O Muhammad), We sent Messengers to other communities before you but Satan made their evil deeds attractive to them (so they paid no heed to the call of the Messengers). The same Satan is their patron today and they are heading towards a painful chastisement.

خدا کی قسم ، اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں ﴿اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ﴾ شیطان نے ان کے برے کرتوت انہیں خوشنما بنا کر دکھائے ﴿اور رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی﴾ ۔ وہی شیطان آج ان لوگوں کا بھی سرپرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( اے پیغمبر ) اللہ کی قسم ! تم سے پہلے جو امتیں گذری ہیں ، ہم نے ان کے پاس پیغمبر بھیجے تھے ، تو شیطان نے ان کے اعمال کو خوب بنا سنوار کر ان کے سامنے پیش کیا ۔ ( ٢٦ ) چنانچہ وہی ( شیطان ) آج ان کا سرپرست بنا ہوا ہے اور ( اس کی وجہ سے ) ان کے لیے د ردناک عذاب تیار ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

قسم اللہ کی یعنی ہم کو اپنی قسم ہم تجھ سے پہلے کئی قوموں کی طرف پیغمبر بھیج چکے ہیں پھر شیطان نے ان کو بہکایا جو کام وہ کر رہے ہیں 13 تھے وہی ان کو ان کی نظر میں اچھے کر دکھا ہے 14 اب آپ (دنیا میں) شیطان ہی ان کا رفیق ہے 1 ہے اور ان کو آخرت میں) تکلیف کا عذاب ہونیوالا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اللہ کی قسم آپ سے بہت پہلے جو امیتیں گزری ہیں یقینا ہم نے ان کی طرف پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کو ان کے اعمال (بد) آراستہ کرکے دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لئے درد ناک عذاب ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اللہ نے اپنی قسم کھا کر فرمایا ہے کہ ہم نے آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے امتوں کی طرف رسول بھیجے (تاکہ وہ ان کو ڈرا سکیں) لیکن شیطان نے ان کے اپنے کرتوتوں کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیا تھا۔ آج وہ شیطان ان کا ساتھی بنا ہوا ہے۔ حالانکہ ان سب لوگوں کے لئے درد ناک عذاب ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے کردار (ناشائستہ) ان کو آراستہ کر دکھائے تو آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے عذاب الیم ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

By Allah! assuredly We have sent apostles to communities before thee, then the Satan made their works fairseeming unto them, so he is their patron to-day, and unto them shall be a torment afflictive.

اللہ کی قسم ہم (رسولوں کو) آپ کے قبل کی بھی امتوں کی طرف بھیج چکے ہیں لیکن شیطان نے ان کے اعمال انہیں خوش نما کر دکھائے ۔ سو وہ آج بھی ان کا رفیق ہے اور ان کے لئے عذاب درد ناک ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

خدا کی قسم! ہم نے تم سے پہلے بھی قوموں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے اعمال ان کی نگاہوں میں کھبا دیے تو اب وہی ان کا رفیق ہے اور ان کیلئے ایک دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اللہ ( تعالیٰ ) کی قسم بالتحقیق ہم نے آپ ( ﷺ ) سے پہلے والی قوموں میں بھی اپنے رسول بھیجے پس شیطان نے ان قوموں کے ( بُرے ) اعمال انہیں خوب مزین ( خوبصورت ) کرکے دکھائے آج ( دنیا میں ) ( یہ ) شیطان ان ( بُرے لوگوں ) کا دوست بنا ہوا ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اللہ کی قسم ہم نے آپ سے پہلی امتوں کی طرف بھی پیغمبر بھیجے تو شیطان نے ان کے برے اعمال کو ان کے سامنے اچھا کر کے دکھایا اور آج بھی وہی ان کا دوست ہے اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

(اور ان کا یہ بغض وعناد کوئی نئی اور انوکھی بات نہیں، بلکہ) اللہ کی قسم ہم آپ سے پہلے بھی کتنی ہی امتوں کی طرف رسول بھیج چکے ہیں، مگر شیطان نے ان کے لئے ان کے اعمال کو ایسا خوشنما بنادیا (کہ انہوں نے رسولوں کی بات کو مان کر نہ دیا) سو وہی آج ان کا بھی دوست ہے، اور ان لوگوں کے لئے بھی ایک بڑا ہی دردناک عذاب طے ہے،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ کی قسم!ہم نے آ پ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف رسول بھیجے ، لیکن شیطان نے ان کے بداعمال کو ان کی نگاہوں میں خوبصورت بنا دیاآج بھی وہ شیطان ان کا سرپرست ہے اور انہیں دردناک عذاب ہوگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

خدا کی قسم ہم نے تم سے پہلے کتنی امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان کے کوتک ( برُے اعمال ) ان کی آنکھوں میں بھلے کر دکھائے ( ف۱۳۰ ) تو آج وہی ان کا رفیق ہے ( ف۱۳۱ ) اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے ، ( ف۱۳۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اللہ کی قسم! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے ( بھی بہت سی ) امتوں کی طرف رسول بھیجے تو شیطان نے ان ( امتوں ) کے لئے ان کے ( برے ) اعمال آراستہ و خوش نما کر دکھائے ، سو وہی ( شیطان ) آج ان کا دوست ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

خدا کی قسم! ہم نے آپ سے پہلے کئی امتوں کی طرف رسول بھیجے ہیں پس شیطان نے ان کے ( برے ) اعمال خوشنما کرکے انہیں دکھائے سو وہی آج ان کا سرپرست ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

By Allah, We (also) sent (Our messengers) to Peoples before thee; but Satan made, (to the wicked), their own acts seem alluring: He is also their patron today, but they shall have a most grievous penalty.

Translated by

Muhammad Sarwar

By God, We sent (Messengers) to nations who lived before you. Satan made their deeds seem attractive to them and, on the Day of Judgment, satan will be their guardian. For them there will be a painful punishment.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

By Allah, We indeed sent (Messengers) to the nations before you, but Shaytan made their deeds seeming fair to them. So today he is their helper, and theirs will be a painful torment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

By Allah, most certainly We sent (apostles) to nations before you, but the Shaitan made their deeds fair-seeming to them, so he is their guardian today, and they shall have a painful punishment.

Translated by

William Pickthall

By Allah, We verily sent messengers unto the nations before thee, but the devil made their deeds fairseeming unto them. So he is their patron this day, and theirs will be a painful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

अल्लाह की क़सम! हमने आपसे पहले मुख़्तलिफ़ क़ौमों की तरफ़ रसूल भेजे, फ़िर शैतान ने उनके काम उनको अच्छे करके दिखाए, पस वही आज उनका साथी है और उनके लिए एक दर्दनाक अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

بخدا آپ سے پہلے جو امتیں ہو گزری ہیں ان کے پاس بھی ہم نے رسولوں کو بھیجا تھا سو ان کو بھی شیطان نے ان کے اعمال (کفریہ) مستحسن کر کے دکھلائے پس وہ آج (دنیا میں) ان کا رفیق تھا اور ان کے واسطے دردناک سزا (مقرر) ہے۔ (3)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اللہ کی قسم ! یقیناً ہم نے آپ سے پہلے بہت سی امتوں کی طرف رسول بھیجے۔ شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال خوبصورت بنا دیے۔ وہی آج ان کا دوست ہے اور ان کے لیے درد ناک عذاب ہے۔ “ (٦٣)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

خدا کی قسم ، اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم سے پہلے بھی بہت سی قوموں میں ہم رسول بھیج چکے ہیں (اور پہلے بھی یہی ہوتا رہا ہے کہ ) شیطان نے ان کے برے کرتوت انہیں خوشنما بنا کر دکھائے ( رسولوں کی بات انہوں نے مان کر نہ دی ) ۔ وہی شیطان آج ان لوگوں کا بھی سر پرست بنا ہوا ہے اور یہ دردناک سزا کے مستحق بن رہے ہیں۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اللہ کی قسم ہم نے امتوں کی طرف آپ سے پہلے رسول بھیجے سو شیطان نے ان کے لیے ان کے اعمال اچھے کرکے دکھلائے سو وہ آج ان کا رفیق ہے، اور ان کے لیے دردناک عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

قسم اللہ کی ہم نے رسول بھیجے مختلف فرقوں میں تجھ سے پہلے پھر اچھے کر کے دکھلائے ان کو شیطان نے ان کے کام سو وہی رفیق ان کا ہے آج اور ان کے واسطے عذاب دردناک ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اے پیغمبر ! خدا کی قسم ہم نے ان قوموں کی طرف بھی اپنے رسول بھیجے تھے جو آپ سے پہلے تھیں پھر شیطان نے ان کے اعمال ان کو خوش نما کر کے دکھائے پس وہی شیطان آج بھی ان کا رفیق ہے اور ان کے لئے دردناک عذاب ہے