Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 67

سورة النحل

وَ مِنۡ ثَمَرٰتِ النَّخِیۡلِ وَ الۡاَعۡنَابِ تَتَّخِذُوۡنَ مِنۡہُ سَکَرًا وَّ رِزۡقًا حَسَنًا ؕ اِنَّ فِیۡ ذٰلِکَ لَاٰیَۃً لِّقَوۡمٍ یَّعۡقِلُوۡنَ ﴿۶۷﴾

And from the fruits of the palm trees and grapevines you take intoxicant and good provision. Indeed in that is a sign for a people who reason.

اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو اور عمدہ روزی بھی ۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَمِنۡ ثَمَرٰتِ
اور پھلوں میں سے
النَّخِیۡلِ
کھجور
وَالۡاَعۡنَابِ
اور انگور
تَتَّخِذُوۡنَ
تم بنا لیتے ہو
مِنۡہُ
اس سے
سَکَرًا
نشہ آور چیز
وَّرِزۡقًا
اور رزق
حَسَنًا
اچھا
اِنَّ
بیشک
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
البتہ ایک نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
اس لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَمِنۡ ثَمَرٰتِ
اور پھلوں میں سے
النَّخِیۡلِ
کھجور کے
وَالۡاَعۡنَابِ
اور انگور کے
تَتَّخِذُوۡنَ
تم بناتے ہو
مِنۡہُ
اس سے
سَکَرًا
نشہ آور چیز
وَّرِزۡقًا
اور رزق بھی
حَسَنًا
اچھا
اِنَّ
بلاشبہ
فِیۡ ذٰلِکَ
اس میں
لَاٰیَۃً
یقیناً نشانی ہے
لِّقَوۡمٍ
ان لوگوں کے لیے
یَّعۡقِلُوۡنَ
جو عقل رکھتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And from the fruits of the palm trees and grapevines you take intoxicant and good provision. Indeed in that is a sign for a people who reason.

اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنا لیتے ہو اور عمدہ روزی بھی ۔ جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے تو اس میں بہت بڑی نشانی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز کھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی (ہم تمہیں ایک مشروب پلاتے ہیں) جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور عمدہ رزق بھی۔ اہل دانش کے لئے اس میں بھی ایک نشانی ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورکھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی جس سے تم نشہ آور چیزبناتے ہواور اچھا رزق بھی ،بلاشبہ اس میں یقیناان کے لیے نشانی ہے جو عقل رکھتے ہیں ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And from the fruits of date-palms and grape-vines, you obtain intoxicants, and good provision. Surely, in that there is a sign for a people who understand.

اور میووں سے کجھور کے اور انگور کے بناتے ہو اس سے نشہ اور روزی خاصی، اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے واسطے جو سمجھتے ہیں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی ان سے تم نشہ آور چیزیں بھی بناتے ہو اور اچھا رزق بھی یقیناً اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو عقل سے کام لیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

And out of the fruits of date-palms and grapes you derive intoxicants as well as wholesome sustenance. Surely there is a sign for those who use reason.

﴿اسی طرح﴾ کھجور کے درختوں اور انگور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی ۔ 55 یقینا اس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لیے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور کھجور کے پھلوں اور انگوروں سے بھی ( ہم تمہیں ایک مشروب عطا کرتے ہیں ) جس سے تم شراب بھی بناتے ہو ، اور پاکیزہ رزق بھی ( ٢٧ ) بیشک اس میں بھی ان لوگوں کے لیے نشانی ہے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (اسی طرح) کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شراب بناتے ہو اور عمدہ کھانا 4 جو لوگ عقل رکھتے ہیں ان کے لئے اس میں (خدا کی قدرت کی) نشانی ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم نشہ کی چیز (شراب) اور عمدہ کھانے کی چیزیں بناتے ہو بیشک اس میں عقل مندوں کے لئے بڑی دلیل ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اسی طرح کھجور اور انگور کے پھلوں کے (رس) سے تم نشہ کی چیزیں بناتے ہو اور اچھا رزق (بھی حاصل کیا جاسکتا ہے) بیشک اس میں عقل رکھنے والوں کے لئے نشانی ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور کھجور اور انگور کے میووں سے بھی (تم پینے کی چیزیں تیار کرتے ہو کہ ان سے شراب بناتے ہو) اور عمدہ رزق (کھاتے ہو) جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ان (چیزوں) میں (قدرت خدا کی) نشانی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And also a lesson for you in the fruits of the date-palms and the grapes whereof ye take a liquor and a provision goodly; verily therein is a sign far a people who understand.

اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں میں (بھی تمہارے لئے سبق ہے) تم ان سے نشہ کی چیزیں اور کھانے کی عمدہ چیزیں بناتے ہو بیشک اس میں (بڑی) نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی ، تم ان سے نشہ کی چیزیں بھی بناتے ہو اور کھانے کی اچھی چیزیں بھی ۔ بیشک اس کے اندر بڑی نشانی ہے ان لوگوں کیلئے ، جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور کجھور اور انگور کے پھلوں میں بھی ( غور وفکر کاسامان ہے ) کہ اس سے تم نشے کی چیزیں بھی بنالیتے ہو اور کھانے کی پاکیزہ چیزیں بھی بلاشبہ اس میں سمجھ دار لوگوں کے لیے بڑی نشانی ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور کھجور و انگور کے میوں سے (بھی تم پینے کی چیزیں تیار کرتے ہو) کہ ان سے شراب بناتے ہو اور عمدہ رزق کھاتے ہو۔ جو لوگ سمجھ رکھتے ہیں ان کے لیے ان چیزوں میں (اللہ کی قدرت کی) نشانی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (اسی طرح) کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی (تمہارے لئے کھانے اور پینے کا بندوبست کرتے ہیں، مگر) تم لوگ اس سے نشہ آور چیز بھی بناتے ہو، اور اچھی غذا بھی، بلاشبہ اس میں بھی بڑی بھاری نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

اور کھجوراورانگورکے درختوں کے پھلوں سے تم شراب بنالیتے ہو اور عمدہ رزق بھی ، اہل عقل کے لئے اس میں بہت بڑی نشانی ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور کھجور اور انگور کے پھلوں میں سے ( ف۱٤۰ ) کہ اس سے نبیذ بناتے ہو اور اچھا رزق ( ف۱٤۱ ) بیشک اس میں نشانی ہے عقل والوں کو ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے تم شکّر اور ( دیگر ) عمدہ غذائیں بناتے ہو ، بیشک اس میں اہلِ عقل کے لئے نشانی ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم کھجور اور انگور کے پھلوں سے بھی ( تمہیں اس حالت میں ) جن سے تم نشہ آور عرق بھی بنا لیتے ہو اور بہترین رزق بھی یقیناً اس میں ایک نشانی ہے ان لوگوں کے لئے جو عقل سے کام لیتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And from the fruit of the date-palm and the vine, ye get out wholesome drink and food: behold, in this also is a sign for those who are wise.

Translated by

Muhammad Sarwar

The fruit of palm trees and vines which provide you with sugar and delicious food also provide a lesson and evidence (of the Truth) for the people of understanding.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And from the fruits of date palms and grapes, you derive strong drink and a goodly provision. There is indeed a sign in this for those of reason.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And of the fruits of the palms and the grapes-- you obtain from them intoxication and goodly provision; most surely there is a sign in this for a people who ponder.

Translated by

William Pickthall

And of the fruits of the date-palm, and grapes, whence ye derive strong drink and (also) good nourishment. Lo! therein is indeed a portent for people who have sense.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और खजूर और अंगूर के फलों से भी, तुम उनसे नशे की चीज़ें भी बनाते हो और खाने की अच्छी चीज़ें भी, बेशक इसमें निशानी है उन लोगों के लिए जो अक़्ल रखते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور (نیز) کھجور اور انگوروں کے پھلوں سے تم لوگ نشہ کی چیز (3) اور عمدہ کھانے کی چیزیں بناتے ہو بیشک اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی دلیل ہے جو عقل (سلیم) رکھتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور کھجوروں اور انگوروں کے پھلوں سے بھی، جس سے تم شراب بناتے ہو اور عمدہ رزق بھی دیا بلاشبہ اس میں ان لوگوں کے لیے عبرت ہے جو سمجھتے ہیں۔ “ (٦٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اسی طرح) کھجور کے درختوں اور انگور کی بیلوں سے بھی ہم ایک چیز تمہیں پلاتے ہیں جسے تم نشہ آور بھی بنا لیتے ہو اور پاک رزق بھی۔ یقیناً اس میں ایک نشانی ہے عقل سے کام لینے والوں کے لئے ۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، اور کھجور اور انگور کے پھلوں سے ہم تمہیں رزق دیتے ہیں ان سے تم نشہ کی اور کھانے کی عمدہ چیز بناتے ہو، بلاشبہ اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے لیے جو سمجھ رکھتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور میووں سے کھجور کے اور انگور کے بناتے ہو اس سے نشہ اور روزی خاصی اس میں نشانی ہے ان لوگوں کے واسطے جو سمجھتے ہیں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور کھجور اور انگور کے درختوں کے پھل قابل غور ہیں جن سے تم نشے کی چیزیں بناتے ہو اور ان پھلوں سے عمدہ روزی بھی حاصل کرتے ہو ، بیشک ان چیزوں میں اہل عقل و دانش کیلئے بڑی دلیل ہے