Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 71

سورة النحل

وَ اللّٰہُ فَضَّلَ بَعۡضَکُمۡ عَلٰی بَعۡضٍ فِی الرِّزۡقِ ۚ فَمَا الَّذِیۡنَ فُضِّلُوۡا بِرَآدِّیۡ رِزۡقِہِمۡ عَلٰی مَا مَلَکَتۡ اَیۡمَانُہُمۡ فَہُمۡ فِیۡہِ سَوَآءٌ ؕ اَفَبِنِعۡمَۃِ اللّٰہِ یَجۡحَدُوۡنَ ﴿۷۱﴾

And Allah has favored some of you over others in provision. But those who were favored would not hand over their provision to those whom their right hands possess so they would be equal to them therein. Then is it the favor of Allah they reject?

اللہ تعالٰی ہی نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر روزی میں زیادتی دے رکھی ہے ، پس جنہیں زیادتی دی گئی ہے وہ اپنی روزی اپنے ما تحت غلاموں کو نہیں دیتے کہ وہ اور یہ اس میں برابر ہوجائیں تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کے منکر ہو رہے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی نے
فَضَّلَ
فضیلت دی
بَعۡضَکُمۡ
تمہا رے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فِی الرِّزۡقِ
رزق میں
فَمَا
تو نہیں
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
فُضِّلُوۡا
فضیلت دیئے گئے
بِرَآدِّیۡ
لوٹانے والے
رِزۡقِہِمۡ
رزق اپنا
عَلٰی
اوپر
مَا
ان کے جو
مَلَکَتۡ
مالک ہوئے
اَیۡمَانُہُمۡ
دائیں ہاتھ ان کے
فَہُمۡ
تو وہ
فِیۡہِ
اس میں
سَوَآءٌ
یکساں / برابر
اَفَبِنِعۡمَۃِ
کیا پھر نعمت کا
اللّٰہِ
اللہ کی
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے ہیں
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
فَضَّلَ
فضیلت دی ہے
بَعۡضَکُمۡ
تم میں سے بعض کو
عَلٰی بَعۡضٍ
بعض پر
فِی الرِّزۡقِ
رزق میں
فَمَا
تو نہیں ہے
الَّذِیۡنَ
جن لوگوں کو
فُضِّلُوۡا
فضیلت دی گئی
بِرَآدِّیۡ
لوٹا دینے والے
رِزۡقِہِمۡ
اپنا رزق
عَلٰی
اوپر
مَا
ان کے جو
مَلَکَتۡ
مالک ہیں
اَیۡمَانُہُمۡ
ان کے دائیں ہاتھ
فَہُمۡ
پھر وہ
فِیۡہِ
اس میں
سَوَآءٌ
برابر ہو جائیں
اَفَبِنِعۡمَۃِ
تو کیا نعمت کا
اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کی
یَجۡحَدُوۡنَ
وہ انکار کرتے ہیں
Translated by

Juna Garhi

And Allah has favored some of you over others in provision. But those who were favored would not hand over their provision to those whom their right hands possess so they would be equal to them therein. Then is it the favor of Allah they reject?

اللہ تعالٰی ہی نے تم میں سے ایک کو دوسرے پر روزی میں زیادتی دے رکھی ہے ، پس جنہیں زیادتی دی گئی ہے وہ اپنی روزی اپنے ما تحت غلاموں کو نہیں دیتے کہ وہ اور یہ اس میں برابر ہوجائیں تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کے منکر ہو رہے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز اللہ نے تمہیں رزق کے معاملہ میں ایک کو دوسرے پر فضیلت دے رکھی ہے۔ پھر جن لوگوں کو رزق زیادہ دیا گیا ہے وہ ایسے تو نہیں جو زائد رزق کو اپنے غلاموں کی طرف لوٹا دیں تاکہ آقا و غلام سب رزق کے معاملہ میں برابر ہوجائیں۔ کیا پھر وہ اللہ کی نعمتوں کا ہی انکار کرتے ہیں

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے تمہیں ایک دوسرے پررزق میں فضیلت دی ہے،توجن لوگوں کوفضیلت دی گئی وہ اپنا رزق ان پرلوٹادینے والے نہیں ہیں جن کے مالک ان کے دائیں ہاتھ ہیں کہ پھروہ اس میں برابر ہو جائیں توکیاوہ اﷲ تعالیٰ کی نعمت کاانکار کرتے ہیں؟

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has given some of you preference over others in provision. So, those given preference are not to pass on their provision to their slaves so that they become equal in it: Do they, then, reject the blessing of Allah?

اور اللہ نے بڑائی دی تم میں ایک کو ایک پر روزی میں، سو جن کو بڑائی دی وہ ہیں پہنچا دیتے اپنی روزی ان کو جن کے مالک ان کے ہاتھ ہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں، کیا اللہ کی نعمت کے منکر ہیں۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت دی ہے تو نہیں ہیں وہ لوگ جنہیں (رزق میں) فضیلت دی گئی ہے لوٹانے والے اپنا رزق اپنے غلاموں کو کہ وہ ہوجائیں اس میں برابر تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت کا انکار کر رہے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has favoured some of you with more worldly provisions than others. Then those who are more favoured do not give away their provisions to their slaves lest they become equal sharers in it. Do they, then, deny the favour of Allah?

اور دیکھو ، اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے ، پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں ہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تاکہ دونوں اس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں ۔ تو کیا اللہ ہی کا احسان ماننے سے ان لوگوں کو انکار ہے 62 ؟

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تم میں سے کچھ لوگوں کو رزق کے معاملے میں دوسروں پر برتری دے رکھی ہے ۔ اب جن لوگوں کو برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو اس طرح نہیں لوٹا دیتے کہ وہ سب برابر ہوجائیں ۔ ( ٣٠ ) تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟ ( ٣١ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ تعالیٰ نے تم میں سے ایک کو دوسرے سے زیادہ روزی دی ہے پھر جن کو زیادہ روزی ملی ہے وہ اپنی روزی اپنے غلاموں کو دنیے والے نہیں اور غلاموں کو مال و دولت میں) اپنے برابر کرنے والے 3 نہیں کیا یہ لوگ اللہ کی نعمتوں کے منکر ہیں 4 ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت بخشی ہے سو جن لوگوں کو فضیلت عطا کی گئی ہے وہ اپنا مال اپنے غلاموں کو تو دے دینے والے نہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت دی ہے۔ جن لوگوں کو فضیلت اور بڑائی دی گئی ہے وہ اپنے حصہ کا رزق (مال و دولت) کبھی اپنے غلاموں کی طرف لوٹانے والے نہیں ہیں کہ وہ سب برابر ہوجائیں ۔ تو کیا پھر بھی وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا نے رزق (ودولت) میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے تو جن لوگوں کو فضیلت دی ہے وہ اپنا رزق اپنے مملوکوں کو تو دے ڈالنے والے ہیں نہیں کہ سب اس میں برابر ہوجائیں۔ تو کیا یہ لوگ نعمت الہیٰ کے منکر ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath preferred some of you over some other in provision; then those who are preferred are not going to hand over their provision to those whom their right hands possess as to be equal in respect thereof. Gainsay they then the favour of Allah?

اور اللہ نے تم میں سے کسی کو کسی پر رزق کے معاملہ میں فضیلت دے رکھی ہے ۔ سو جن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنے حصہ کا مال اپنے غلاموں کو کبھی اس طرح دینے والے نہیں کہ وہ سب اس باب میں برابر ہوجائیں ۔ تو کیا پھر بھی اللہ کی نعمت سے یہ لوگ انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملہ میں برتری دے رکھی ہے ۔ تو جن کو برتری دی گئی ہے ، وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو نہیں دے دیتے کہ وہ اس میں برابر ہوجائیں ، تو کیا وہ اللہ کے فضل کا انکار کرتے ہیں؟

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) نے تم میں سے بعض لوگوں کو دوسرے لوگوں پر رزق کے معاملے میں فضیلت ( برتری ) بخشی ہے پس جن لوگوں کوفضیلت بخشی ہے وہ اپنے ماتحت لوگوں میں یہ رزق بانٹ نہیں دیا کرتے تا کہ وہ سب لوگ ایک برابر ہوجائیں تو کیا یہ لوگ اللہ ( تعالیٰ ) کی نعمت کا انکار کرتے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ نے رزق و دولت میں بعض کو بعض پر فضیلت دی ہے تو جن لوگوں کو فضیلت دی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو تو دینے والے نہیں (پورا پورا) کہ سب اس میں برابر ہوجائیں تو کیا یہ لوگ اللہ کی نعمت کے منکر ہیں ؟

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (دیکھو) اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر فضیلت (و فوقیت) بخشی رزق (وروزی) میں، پھر وہ لوگ جن کو یہ فضیلت دی گئی ہے ایسے نہیں کہ وہ پھیر دیں اپنے رزق (و روزی) کو اپنے غلاموں کی طرف، اس طور پر کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں، تو کیا یہ لوگ پھر بھی اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں ؟

Translated by

Noor ul Amin

اوراللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر روزی میں برتری دی ہے پھرجن لوگوں کو برتری دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو نہیں دیتے تا کہ آقاوغلام سب برابر ہو جائیں ، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکارکرتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تم میں ایک دوسرے پر رزق میں بڑائی دی ( ف۱۵۳ ) تو جنہیں بڑائی دی ہے وہ اپنا رزق اپنے باندی غلاموں کو نہ پھیر دیں گے کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں ( ف۱۵٤ ) تو کیا اللہ کی نعمت سے مکرتے ہیں ، ( ف۱۵۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق ( کے درجات ) میں فضیلت دی ہے ( تاکہ وہ تمہیں حکمِ انفاق کے ذریعے آزمائے ) ، مگر جن لوگوں کو فضیلت دی گئی ہے وہ اپنی دولت ( کے کچھ حصہ کو بھی ) اپنے زیردست لوگوں پر نہیں لوٹاتے ( یعنی خرچ نہیں کرتے ) حالانکہ وہ سب اس میں ( بنیادی ضروریات کی حد تک ) برابر ہیں ، تو کیا وہ اللہ کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق کے معاملہ میں فضیلت ( برتری ) دی ہے پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ اپنا رزق اپنے غلاموں ( اور زیر دستوں ) کو لوٹا دینے والے نہیں ہیں تاکہ وہ سب اس میں برابر ہو جائیں تو کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں؟

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Allah has bestowed His gifts of sustenance more freely on some of you than on others: those more favoured are not going to throw back their gifts to those whom their right hands possess, so as to be equal in that respect. Will they then deny the favours of Allah?

Translated by

Muhammad Sarwar

God has made some of you richer than others. The rich ones do not have to give away their property to their slaves to make them equally rich. Do they reject the bounties of God?

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah honored some of you over others with wealth and properties. Then, those who are so honored will by no means hand over their wealth and properties to those (captives of war) whom their right hands possess, so that they may be equal with them in that. Do they then deny the favor of Allah

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has made some of you excel others in the means of subsistence, so those who are made to excel do not give away their sustenance to those whom their right hands possess so that they should be equal therein; is it then the favor of Allah which they deny?

Translated by

William Pickthall

And Allah hath favoured some of you above others in provision. Now those who are more favoured will by no means hand over their provision to those (slaves) whom their right hands possess, so that they may be equal with them in respect thereof. Is it then the grace of Allah that they deny?

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुम में से बअज़ को बअज़ पर रोज़ी में बड़ाई दी है, पस जिनको बड़ाई दी गई है वह अपनी रोज़ी अपने ग़ुलामों को नहीं दे देते कि वह उसमें बराबर हो जाएं, फिर क्या वे अल्लाह की नेमत का इनकार करते हैं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تم میں بعضوں کو بعضوں پر رزق میں فضیلت دی ہے اور اپنے حصہ کا مال اپنے غلاموں کو اس طرح کبھی دینے والا نہیں کہ وہ ( مالک و مملوک) سب اس میں برابر ہوجاویں کیا پھر بھی خدائے تعالیٰ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فوقیت دی ہے، پس وہ لوگ جنہیں فوقیت دی گئی ہے جن کے مالک ان کے دائیں ہاتھ ہیں کسی صورت اپنا رزق غلاموں کو دینے والے نہیں کہ وہ اس میں برابر ہوجائیں، تو کیا وہ اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں ؟ “ (٧١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور دیکھو اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت عطا کی ہے۔ پھر جن لوگوں کو یہ فضیلت دی گئی ہے وہ ایسے نہیں کہ اپنا رزق اپنے غلاموں کی طرف پھیر دیا کرتے ہوں تا کہ دونوں اس رزق میں برابر کے حصہ دار بن جائیں۔ تو کیا اللہ ہی کا احسان ماننے سے ان لوگوں کو انکار ہے ؟

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں فضیلت دی، سو جن لوگوں کو فضیلت دی گئی وہ اپنا رزق اپنے غلاموں کو اس طرح دینے والے نہیں ہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں، کیا پھر بھی اللہ کی نعمت کا انکار کرتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے بڑائی دی تم میں ایک کو ایک پر روزی میں سو جن کو بڑائی دی وہ نہیں پہنچا دیتے اپنی روزی ان کو جن کے مالک ان کے ہاتھ ہیں کہ وہ سب اس میں برابر ہوجائیں کیا اللہ کی نعمت کے منکر ہیں  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ ہی نے تم میں سے بعض کو بعض پر رزق میں برتری د ی ہے سو وہ لوگ جو برتری دیئے گئے ہیں وہ اپنے غلاموں کو اپنی دولت اس طور پر کبھی دینے کے لئے آمادہ نہیں کہ وہ ان کے غلام سب اس مال میں مساوی ہوجائیں کیا پھر بھی یہ لوگ خدا کی نعمتوں کا انکار کرتے ہیں