Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 77

سورة النحل

وَ لِلّٰہِ غَیۡبُ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ ؕ وَ مَاۤ اَمۡرُ السَّاعَۃِ اِلَّا کَلَمۡحِ الۡبَصَرِ اَوۡ ہُوَ اَقۡرَبُ ؕ اِنَّ اللّٰہَ عَلٰی کُلِّ شَیۡءٍ قَدِیۡرٌ ﴿۷۷﴾

And to Allah belongs the unseen [aspects] of the heavens and the earth. And the command for the Hour is not but as a glance of the eye or even nearer. Indeed, Allah is over all things competent.

آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اللہ تعالٰی ہی کو معلوم ہے اور قیامت کا امر تو ایسا ہی ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ، بلکہ اس سے بھی زیادہ قریب ۔ بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ ہی کے لیے ہے
غَیۡبُ
غیب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَمَاۤ
اور نہیں
اَمۡرُ
معاملہ
السَّاعَۃِ
قیامت کا
اِلَّا
مگر
کَلَمۡحِ
جیسے جھبکنا
الۡبَصَرِ
آنکھ کا
اَوۡ
یا
ہُوَ
ہے وہ
اَقۡرَبُ
اس سے بھی زیادہ قریب
اِنَّ
بیشک
اللّٰہَ
اللہ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ
ہر
شَیۡءٍ
چیز کے
قَدِیۡرٌ
خوب قدرت رکھنے ولا ہے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلِلّٰہِ
اور اللہ تعالیٰ کے لیے
غَیۡبُ
غیب
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کا
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کا
وَمَاۤ اَمۡرُ
اور نہیں معاملہ
السَّاعَۃِ
قیامت کا
اِلَّا
مگر
کَلَمۡحِ
جیسے جھپکنا
الۡبَصَرِ
پلک کا
اَوۡ
اور
ہُوَ
وہ
اَقۡرَبُ
زیادہ قریب ہے
اِنَّ
یقیناً
اللّٰہَ
اللہ تعالیٰ
عَلٰی
اوپر
کُلِّ شَیۡءٍ
ہر چیز کے
قَدِیۡرٌ
پوری قدرت رکھنے والا ہے
Translated by

Juna Garhi

And to Allah belongs the unseen [aspects] of the heavens and the earth. And the command for the Hour is not but as a glance of the eye or even nearer. Indeed, Allah is over all things competent.

آسمانوں اور زمین کا غیب صرف اللہ تعالٰی ہی کو معلوم ہے اور قیامت کا امر تو ایسا ہی ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا ، بلکہ اس سے بھی زیادہ قریب ۔ بیشک اللہ تعالٰی ہرچیز پر قادر ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آسمانوں اور زمین کے پوشیدہ حقائق کا علم اللہ ہی کو ہے۔ اور ساعت (قیامت) کا سلسلہ یوں ہوگا جیسے آنکھ کی جھپک یا اس سے بھی جلد تر واقع ہوجائے گی۔ اللہ تعالیٰ یقینا ہر چیز پر قادر ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور آسمانوں اور زمین کا غیب اﷲ تعالیٰ ہی کے لیے ہے اورقیامت کا معاملہ پلک جھپکنے جیساہے یاوہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے یقیناًاﷲ تعالیٰ ہرچیزپرپوری قدرت رکھنے والاہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And to Allah belongs the Unseen of the heavens and the earth. And the Hour is nothing but like the twinkling of the eye, or even quicker. Of course, Allah is powerful over everything.

اور اللہ ہی کے پاس ہیں بھید آسمانوں اور زمین کے اور قیامت کا کام تو ایسا ہے جیسے لپک نگاہ کی یا اس سے بھی قریب اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور آسمانوں اور زمین کی ساری چھپی باتیں اللہ ہی کے لیے ہیں اور قیا مت کا معاملہ تو ایسے ہے جیسے نگاہ کا لپکنا یا (ممکن ہے) وہ اس سے بھی قریب تر ہو۔ یقیناً اللہ ہرچیز پر قادر ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has full knowledge of the truths beyond the reach of perception both in the heavens and the earth; and the coming of the Hour will take no more than the twinkling of an eye; it may take even less. Indeed Allah has power over everything.

اور زمین و آسمان کے پوشیدہ حقائق کا علم تو اللہ ہی کو ہے ۔ 70 اور قیامت کے برپا ہونے کا معاملہ کچھ دیر نہ لے گا مگر بس اتنی کہ جس میں آدمی کی پلک جھپک جائے ، بلکہ اس سے بھی کچھ 71 کم ۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ کر سکتا ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور آسمانوں اور زمین کے سارے بھید اللہ کے قبضے میں ہیں ۔ اور قیامت کا معاملہ آنکھ جھپکنے سے زیادہ نہیں ہوگا ، بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ یقین رکھو کہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور آسمان اور زمین میں 5 غیب کی باتیں اللہ ہی کو معلوم ہیں اور قیامت کا قائم ہونا ( اللہ تعالیٰ کے نزدیک) ایسا ہے جیسے آنکھ جھپکنا یا اس سے بھی کم 6 بیشک اللہ تعالیٰ سب کچھ کرسکتا ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور آسمانوں اور زمین کی تمام پوشیدہ باتیں اللہ کے ساتھ خاص ہیں اور قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا یا اس سے بھی قریب تر۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں اللہ ہی کے لئے ہیں اور قیامت کا آنا صرف ایسا ہے جیسے آنکھ کا ھپکنا بلکہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قدرت رکھنے والا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور آسمانوں اور زمین کا علم خدا ہی کو ہے اور (خدا کے نزدیک) قیامت کا آنا یوں ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر۔ کچھ شک نہیں کہ خدا ہر چیز پر قادر ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah's is the Unseen of the heavens and the earth, and the affair of the Hour will be not but as a flash of the eye, or it is even nearer, verily Allah is over everything Potent.

اور اللہ ہی کے لئے (خاص) ہیں آسمانوں اور زمین کی پوشیدہ باتیں ۔ اور قیامت کا معاملہ بھی ایسا ہوگا جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور آسمانوں اور زمین کا بھید اللہ ہی کیلئے ہے ، اور قیامت کا معاملہ بس آن جھپکنے کی طرح یا اس سے بھی جلد تر ہوگا ۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قادر ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ( اللہ تعالیٰ ) ہی کے ( علم میں ہے ) آسمانوں اورزمین کی ( تمام ) پوشیدہ باتیں اور ( جہاں تک ) قیامت کے ( واقع ہونے کا ) معاملہ ہے ( وہ تو ) پلک جھپکنے جتنا ہے بلکہ اس سے بھی جلدی ۔ بے شک اللہ ( تعالیٰ ) ہر چیز پر قدرت رکھنے والے ہیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

آسمانوں اور زمین کے بھید اللہ ہی کو معلوم ہیں اور اللہ کے نزدیک قیامت کا آنا یوں ہے، جیسے آنکھ کا جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلد تر کچھ شک نہیں کہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی کے لیے خاص ہے غیب آسمانوں کا اور زمین کا، (یہ تو شان ہے اس کے کمال علم کی) اور اس کی صفت قدرت کے کمال کا عالم یہ ہے کہ اس کے یہاں قیامت برپا کرنے کا معاملہ تو محض پلک جھپکنے کے برابر ہے، یا اس سے بھی قریب تر، بلاشبہ اللہ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتا ہے،

Translated by

Noor ul Amin

آسمانوں اور زمین کی خفیہ حقائق کاعلم اللہ ہی کو ہے اور قیامت کامعاملہ یوں ہوگا جیسے آنکھ کی جھپک یااس سے جلد تر واقع ہوجائے گی اللہ تعالیٰ یقینا ہرچیز پر قادرہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں اور زمین کی چھپی چیزیں ( ف۱٦۸ ) اور قیامت کا معاملہ نہیں مگر جیسے ایک پلک کا مارنا بلکہ اس سے بھی قریب ( ف۱٦۹ ) بیشک اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Translated by

Tahir ul Qadri

اور آسمانوں اور زمین کا ( سب ) غیب اللہ ہی کے لئے ہے ، اور قیامت کے بپا ہونے کا واقعہ اس قدر تیزی سے ہوگا جیسے آنکھ کا جھپکنا یا ا س سے بھی تیز تر ، بیشک اللہ ہر چیز پر بڑا قادر ہے

Translated by

Hussain Najfi

آسمان و زمین کا سارا غیب اللہ ہی کے لئے ہے اور قیامت کا حکم تو صرف ایک پل جھپکنے کے برابر یا اس سے بھی قریب تر ہے اور یقینا اللہ ہر شے پر قدرت رکھنے والا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Allah belongeth the Mystery of the heavens and the earth. And the Decision of the Hour (of Judgment) is as the twingkling of an eye, or even quicker: for Allah hath power over all things.

Translated by

Muhammad Sarwar

To God belongs all the secrets of the heavens and the earth. It only takes God a twinkling of an eye or even less to make it the Day of Judgment. God has power over all things.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And to Allah belongs the Unseen of the heavens and the earth. And the matter of the Hour is not but as a twinkling of the eye, or even nearer. Truly, Allah is able to do all things.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah's is the unseen of the heavens and the earth; and the matter of the hour is but as the twinkling of an eye or it is higher still; surely Allah has power over all things.

Translated by

William Pickthall

And unto Allah belongeth the Unseen of the heavens and the earth, and the matter of the Hour (of Doom) is but as a twinkling of the eye, or it is nearer still. Lo! Allah is Able to do all things.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ही के लिए हैं आसमानों और ज़मीन की पोशीदा बातें, और क़यामत का मामला बस ऐसा होगा जैसे आँख झपकना बल्कि उससे भी जल्द, बेशक अल्लाह हर चीज़ पर क़ादिर है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور قیامت کا معاملہ بس ایسا (جھٹ پٹ) ہوگا جیسے آنکھ جھپکنا بلکہ اس سے بھی جلدی (3) یقیناً اللہ تعالیٰ ہر چیز پر پوری قدرت رکھتے ہیں۔ (4)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور آسمانوں زمین کا غیب اللہ ہی کے پاس ہے اور قیامت کا معاملہ نہیں ہے مگر آنکھ جھپکنے کی طرح، یا وہ اس سے بھی زیادہ قریب ہے۔ بیشک اللہ ہر چیز پر قاد رہے۔ “ (٧٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور زمین و آسمان کے پوشیدہ حقائق کا علم تو اللہ ہی کو ہے اور قیامت کے برپا ہونے کا معاملہ کچھ دیر نہ لے گا مگر بس اتنی ہی جس میں آدمی کی پلک جھپک جائے ، بلکہ اس سے بھی کچھ کم۔ حقیقت یہ ہے کہ اللہ سب کچھ کرسکتا ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ ہی کے لیے ہیں آسمانوں کی اور زمین کی پوشیدہ باتیں، اور قیامت کا معاملہ بس ایسا ہی ہے جیسے آنکھ کا جھپکنا یا اس سے بھی زیادہ قریب، بلاشبہ اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ ہی کے پاس ہیں بھید آسمانوں اور زمین کے اور قیامت کا کام تو ایسا ہے جیسے لپک نگاہ کی یا اس سے بھی قریب اور اللہ ہر چیز پر قادر ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور آسمانوں اور زمین کے تمام پوشیدہ امور کا علم اللہ ہی کے ساتھ خاص ہے اور قیامت کا معاملہ تو بس ایک پلک جھپکنے کی بات ہے یا اس سے بھی قریب تر یقینا اللہ ہر شی پر پوری طرح قادر ہے