Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 78

سورة النحل

وَ اللّٰہُ اَخۡرَجَکُمۡ مِّنۡۢ بُطُوۡنِ اُمَّہٰتِکُمۡ لَا تَعۡلَمُوۡنَ شَیۡئًا ۙ وَّ جَعَلَ لَکُمُ السَّمۡعَ وَ الۡاَبۡصَارَ وَ الۡاَفۡئِدَۃَ ۙ لَعَلَّکُمۡ تَشۡکُرُوۡنَ ﴿۷۸﴾

And Allah has extracted you from the wombs of your mothers not knowing a thing, and He made for you hearing and vision and intellect that perhaps you would be grateful.

اللہ تعالٰی نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے ، اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالی نے
اَخۡرَجَکُمۡ
نکالا تمہیں
مِّنۡۢ بُطُوۡنِ
پیٹوں سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
تمہاری ماؤں کے
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہیں تم جانتے تھے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَ الۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکر گزار بنو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
اَخۡرَجَکُمۡ
نکالا تمہیں
مِّنۡۢ بُطُوۡنِ
پیٹوں سے
اُمَّہٰتِکُمۡ
تمہاری ماؤں کے
لَاتَعۡلَمُوۡنَ
نہ تم جانتے تھے
شَیۡئًا
کچھ بھی
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمُ
تمہارے لیے
السَّمۡعَ
کان
وَالۡاَبۡصَارَ
اور آنکھیں
وَ الۡاَفۡئِدَۃَ
اور دل
لَعَلَّکُمۡ
تاکہ تم
تَشۡکُرُوۡنَ
شکر ادا کرو
Translated by

Juna Garhi

And Allah has extracted you from the wombs of your mothers not knowing a thing, and He made for you hearing and vision and intellect that perhaps you would be grateful.

اللہ تعالٰی نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا ہے کہ اس وقت تم کچھ بھی نہیں جانتے تھے ، اسی نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنائے کہ تم شکر گزاری کرو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے (اس حال میں) نکالا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اسی نے تمہارے کان، آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم اس کا شکریہ ادا کرو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور اﷲ تعالیٰ نے تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تمہیں نکالا کہ تم کچھ بھی جانتے نہ تھے اوراُس نے تمہارے لیے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر ادا کرو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has brought you forth from your mothers& wombs when you knew nothing, and He made for you ears, eyes and hearts, so that you may be grateful.

اور اللہ نے تم کو نکالا تمہاری ماں کے پیٹ سے نہ جانتے تھے تم کسی چیز کو اور دیئے تم کو کان اور آنکھیں اور دل، تاکہ تم احسان مانو،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تمہیں نکالا تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے جبکہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تمہارے لیے سماعت بصارت اور عقل بنائی تاکہ تم شکر کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has brought you forth from your mothers' wombs when you knew nothing, and then gave you hearing, and sight and thinking hearts so that you may give thanks.

اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے ۔ اس نے تمہیں کان دیے ، آنکھیں دیں ، اور سوچنے والے دل دیے 72 ، اس لیے کہ تم شکر گزار بنو ۔ 73

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے ، اور تمہارے لیے کان ، آنکھیں اور دل پیدا کیے ، تاکہ تم شکر ادا کرو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور (لوگو) اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹوں سے نکالا اس وقت تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تم کو سننے کو کان دیئے اور دیکھنے کو آنکھیں دیں اور سوچنے سمجھنے کو دل دیئے اس لئے کہ تم شکر کرو 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ بھی نہ جانتے تھے اور اس نے تم کو کان عطا فرمائے اور آنکھیں اور دل تاکہ تم شکر کرو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس طرح پیدا کیا ہے کہ تم کچھ بھی نہ جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان۔ آنکھیں اور دل بنایا تاکہ تم شکر ادا کرسکو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے تم کو تمہاری ماؤں کے شکم سے پیدا کیا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے۔ اور اس نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل (اور اُن کے علاوہ اور) اعضا بخشے تاکہ تم شکر کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And Allah hath brought you forth from the bellies of your mothers while ye know not aught, and He hath appointed for you hearing and sight and hearts that haply ye might give thanks.

اور اللہ ہی نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے نکالا اس حال میں کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور تمہارے لئے سماعت اور بینائی اور دل پیدا کئے تاکہ تم شکر گزار بنو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس حال میں نکالا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس نے تمہارے لئے سمع وبصر اور دل بنائے تاکہ تم شکرگذار بنو ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے تمہیں اس حال میں نکالا کہ کسی چیز کو تم نہیں جانتے تھے اور تمہیں کان ، آنکھیں اور دل دیئے تاکہ تم شکرگزار بنو ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے تمہیں تمہاری مائوں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اس نے تم کو کان، آنکھیں اور دل دیے تاکہ تم شکر کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی نے باہر نکالا ہے تم سب کو (اے لوگو) تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے، اس حال میں کہ تم کچھ بھی نہ جانتے تھے، پھر اس نے تم کو (نور علم سے نوازنے کے لئے) کان بخشے، آنکھیں عطا فرمائیں، اور دل دئیے تاکہ تم لوگ شکر ادا کرو،

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے تمہیں تمہاری مائوں کے پیٹ سے ( اس حال میں نکالا ) اور یہ کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے کان آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم اس کا شکرادا کرو

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤوں کے پیٹ سے پیدا کیا کہ کچھ نہ جانتے تھے ( ف۱۷۰ ) اور تمہیں کان اور آنکھ اور دل دیئے ( ف۱۷۱ ) کہ تم احسان مانو ، ( ف۱۷۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹ سے ( اس حالت میں ) باہر نکالا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اس نے تمہارے لئے کان اور آنکھیں اور دل بنائے تاکہ تم شکر بجا لاؤ

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہیں شکمِ مادر سے اس طرح نکالا ہے کہ تم کچھ نہیں جانتے تھے اور اسی نے تمہارے لئے کان ، آنکھ اور دل قرار دیئے ہیں کہ شاید تم شکر گزار بن جاؤ ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is He Who brought you forth from the wombs of your mothers when ye knew nothing; and He gave you hearing and sight and intelligence and affections: that ye may give thanks (to Allah).

Translated by

Muhammad Sarwar

When God brought you out of your mothers wombs, you knew nothing. He gave you ears, eyes, and hearts so that perhaps you would give Him thanks.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah has brought you out from the wombs of your mothers while you knew nothing. And He gave you hearing, sight, and hearts, that you might give thanks.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has brought you forth from the wombs of your mothers-- you did not know anything-- and He gave you hearing and sight and hearts that you may give thanks.

Translated by

William Pickthall

And Allah brought you forth from the wombs of your mothers knowing nothing, and gave you hearing and sight and hearts that haply ye might give thanks.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुमको तुम्हारी माँओं के पेट से निकाला, तुम किसी चीज़ को न जानते थे, और उसने तुम्हारे लिए कान और आँख और दिल बनाए ताकि तुम शुक्र करो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تم کو تمہاری ماؤں کے پیٹ سے اس حالت میں نکالا کہ تم کچھ بھی نہ جانتے تھے (5) اور اس نے تم کو کان دیئے اور آنکھ اور دل تاکہ تم شکر کرو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں سے اس حال میں پیدا کیا کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اور اس نے تمہارے کان اور آنکھیں اور دل بنا دیئے، تاکہ تم شکر کرو۔ “ (٧٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اللہ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹوں سے نکالا اس حالت میں کہ تم کچھ نہ جانتے تھے اس نے تمہیں کان دئیے ، آنکھیں دیں اور سوچنے والے دل دئیے ، اس لئے کہ تم شکر گزار بنو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تمہیں ماؤں کے پیٹوں سے نکالا تم کچھ بھی نہ جانتے تھے، اور اس نے تمہارے لیے کان اور آنکھ اور دل پیدا فرمائے تاکہ تم شکر کرو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے تم کو نکالا تمہاری ماں کے پیٹ سے نہ جانتے تھے تم کسی چیز کو اور تم کو کان اور آنکھیں اور دل تاکہ تم احسان مانو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور اللہ نے تم کو تمہاری مائوں کے پیٹ سے اس حال میں نکالا کہ تم اس وقت کچھ بھی نہیں جانتے تھے اور اسی نے تم کو کان اور آنکھیں اور دل عطا کئے تا کہ تم اس کے احسان کا شکر بجا لائو