Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 80

سورة النحل

وَ اللّٰہُ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ سَکَنًا وَّ جَعَلَ لَکُمۡ مِّنۡ جُلُوۡدِ الۡاَنۡعَامِ بُیُوۡتًا تَسۡتَخِفُّوۡنَہَا یَوۡمَ ظَعۡنِکُمۡ وَ یَوۡمَ اِقَامَتِکُمۡ ۙ وَ مِنۡ اَصۡوَافِہَا وَ اَوۡبَارِہَا وَ اَشۡعَارِہَاۤ اَثَاثًا وَّ مَتَاعًا اِلٰی حِیۡنٍ ﴿۸۰﴾

And Allah has made for you from your homes a place of rest and made for you from the hides of the animals tents which you find light on your day of travel and your day of encampment; and from their wool, fur and hair is furnishing and enjoyment for a time.

اور اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں میں سکونت کی جگہ بنا دی ہے اور اسی نے تمہارے لئے چوپایوں کی کھالوں کے گھر بنا دیئے ہیں ، جنہیں تم ہلکا پھلکا پاتے ہو اپنے کوچ کے دن اور اپنے ٹھہرنے کے دن بھی ، اور ان کی اون اور روؤں اور بالوں سے بھی اس نے بہت سے سامان اور ایک وقت مقررہ تک کے لئے فائدہ کی چیزیں بنائیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ
تمہارے گھروں کو
سَکَنًا
رہنے کی جگہ
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ جُلُوۡدِ
کھالوں سے
الۡاَنۡعَامِ
مویشیوں کے
بُیُوۡتًا
گھروں کو
تَسۡتَخِفُّوۡنَہَا
تم ہلکا پھلکا پاتے ہو انہیں
یَوۡمَ
دن
ظَعۡنِکُمۡ
اپنے سفر کے
وَیَوۡمَ
اور دن
اِقَامَتِکُمۡ
اپنی اقامت کے
وَمِنۡ اَصۡوَافِہَا
اور ان کی اون سے
وَاَوۡبَارِہَا
اور ان کی پشم سے
وَاَشۡعَارِہَاۤ
اور ان کے بالوں سے
اَثَاثًا
سامان
وَّمَتَاعًا
اور فائدے کی چیزیں
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاللّٰہُ
اور اللہ تعالیٰ نے
جَعَلَ
بنایا
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡۢ بُیُوۡتِکُمۡ
تمہارے گھروں کو
سَکَنًا
رہنے کی جگہ
وَّجَعَلَ
اور اس نے بنائے
لَکُمۡ
تمہارے لیے
مِّنۡ جُلُوۡدِ
کھالوں سے
الۡاَنۡعَامِ
چوپایوں کی
بُیُوۡتًا
گھر
تَسۡتَخِفُّوۡنَہَا
تم ہلکا پاتے ہو ان کو
یَوۡمَ
دن
ظَعۡنِکُمۡ
اپنے سفر کے
وَیَوۡمَ
اور دن
اِقَامَتِکُمۡ
اپنے قیام کے
وَمِنۡ اَصۡوَافِہَا
اور ان کی اون سے
وَاَوۡبَارِہَا
اور ان کی پشموں سے
وَاَشۡعَارِہَاۤ
اور ان کے بالوں سے
اَثَاثًا
گھر کا سامان
وَّمَتَاعًا
اور فائدے کی چیزیں
اِلٰی حِیۡنٍ
ایک وقت تک
Translated by

Juna Garhi

And Allah has made for you from your homes a place of rest and made for you from the hides of the animals tents which you find light on your day of travel and your day of encampment; and from their wool, fur and hair is furnishing and enjoyment for a time.

اور اللہ تعالٰی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں میں سکونت کی جگہ بنا دی ہے اور اسی نے تمہارے لئے چوپایوں کی کھالوں کے گھر بنا دیئے ہیں ، جنہیں تم ہلکا پھلکا پاتے ہو اپنے کوچ کے دن اور اپنے ٹھہرنے کے دن بھی ، اور ان کی اون اور روؤں اور بالوں سے بھی اس نے بہت سے سامان اور ایک وقت مقررہ تک کے لئے فائدہ کی چیزیں بنائیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اللہ نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا اور چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے گھر (خیمے) بنائے جنہیں تم نقل مکانی اور قیام دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو۔ اور ان کی اون، پشم اور بالوں سے تمہارے لیے گھر کا سامان اور کچھ مدت کے لئے معیشت بنایا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوراﷲ تعالیٰ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لیے رہنے کی جگہ بنادی اوراُس نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے گھربنائے جنہیں تم اپنے سفرکے دن اوراپنے قیام کے دن ہلکاپاتے ہواور ان کی اون سے اور ان کے پشم سے اور ان کے بالوں سے گھرکا سامان اور ایک وقت تک فائدے کی چیزیں بنائیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And Allah has made for you of your houses a place for comfort, and made for you houses from the hides of cat¬tle which you find light the day you travel and the day you camp, and out of their wool and their fur and their hair (He created) household goods and things of enjoy¬ment for a time.

اور اللہ نے بنا دیئے تم کو تمہارے گھر بسنے کی جگہ اور بنا دیئے تم کو چوپاؤں کی کھال سے ڈیرے جو ہلکے رہتے ہیں تم پر جس دن سفر میں ہو اور جس دن گھر میں ہو، اور بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی ببریوں سے اور بکریوں کے بالوں سے کتنے اسباب اور استعمال کی چیزیں وقت مقرر تک

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور اللہ نے تمہارے گھروں میں تمہارے لیے سکونت کی جگہ بنائی ہے اور اس نے بنا دیے تمہارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے ایسے گھر (خیمے) جنہیں تم بہت ہلکا پھلکا پاتے ہو اپنے کوچ اور قیام کے دن اور (اس نے بنایا تمہارے لیے ) ان (بھیڑوں) کی اون سے اور ان (اونٹوں اور بکریوں ) کے بالوں سے سامان اور برتنے کی چیزیں ایک خاص وقت تک کے لیے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Allah has made your houses a repose, and has provided you with the skins of the cattle for your habitation which are light to handle both when you travel and when you camp; and out of their wool and their fur and their hair He has given you furnishings and goods for use over a period of time.

اللہ نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا ۔ اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لیے ایسے مکان پیدا کیے 74 جنہیں تم سفر اور قیام ، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو ۔ 75 اس نے جانوروں کے صوف اور اون اور بالوں سے تمہارے لیے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کر دیں جو زندگی کی مدت مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیں ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس نے تمہارے لیے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ بنایا ، اور تمہارے لیے مویشیوں کی کھالوں سے ایسے گھر بنائے جو تمہیں سفر پر روانہ ہوتے وقت اور کسی جگہ ٹھہرتے وقت ہلکے پھلکے محسوس ہوتے ہیں ۔ ( ٣٣ ) اور ان کے اون ، ان کے رویں اور ان کے بالوں سے گھریلو سامان اور ایسی چیزیں پیدا کیں جو ایک مدت تک تمہیں فائدہ پہنچاتی ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لئے ٹھکانا بنایا ( کام کاج کر کے ان میں آرام لیتے ہو) اور چوپائے جانوروں کی کھالوں سے تمہاریلئے ڈیرے بنائے جب تم سفر میں کوچ کرتے ہو 10 اور جب تم ٹھہرتے ہو تو ان کو ہلکا (پھلکا) پاتے ہو (اسو جہ سے سفر میں سالتھ لیجاتے ہو) اور ان کی اون اور روئیں اور بالوں سے کسی طرح کے سامان اور کام کی چیزیں ایک وقت تک 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں میں رہنے کی جگہ بنائی اور تمہارے لئے جانوروں کی کھال کے گھر بنائے جن کو تم اپنے کوچ کے دن اور مقام کے دن ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کے اون اور ان کے پشم اور ان کے بالوں سے اسباب اور برتنے کی چیزیں (جو) ایک مدت تک (کام دیتی ہیں)

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو سکون کی جگہ بنایا ہے۔ اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لئے ایسے مکان بنا دیئے جنہیں تم قیام اور سفر کی حالت میں ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کے اون ان کے رؤوں اور بالوں سے گھر کا سامان اور فائدہ کی چیزیں ایک وقت تک کے لئے بنائی ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور خدا ہی نے تمہارے لیے گھروں کو رہنے کی جگہ بنایا اور اُسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لیے ڈیرے بنائے۔ جن کو تم سبک دیکھ کر سفر اور حضر میں کام میں لاتے ہو اور اُن کی اون، پشم اور بالوں سے تم اسباب اور برتنے کی چیزیں (بناتے ہو جو) مدت تک (کام دیتی ہیں)

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Allah hath appointed for you from your houses a repose, and He hath appointed for you from the skins of the cattle houses which ye find light, on the day of your flitting and on the day of your stopping, and from their wools and their furs and their hair a furnishing and an enjoyment for a season.

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے تمہارے گھر وجہ سکون بنائے اور تمہارے لئے جانوروں کے کھال کے گھر بنائے جنہیں تم اپنے کوچ کے دن اور اپنے مقام کے دن ہلکا پاتے ہو ۔ اور ان کے اون اور ان کے روئیں اور ان کے بالوں سے (تمہارے) گھر کا سامان اور ایک مدت تک چلنے والی فائدے کی چیزیں بنائیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کا سکون پیدا کیا اور تمہارے لئے چوپایوں کی کھال کے گھر بنائے ، جنہیں تم اپنے کوچ اور قیام کے دن ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کے اون ، ان کے روئیں اور ان کے بالوں سے تمہارے لئے گھریلو سامان اور ایک وقت تک برتنے کی چیزیں بنائیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اللہ ( تعالیٰ ) رہنے کے لیے ( یا سکون کے لیے ) تمہارے گھر بنائے اور جانوروں کی کھالوںسے تمہارے لیے ( ایسے ) گھر ( خیمے ) بنائے جنہیں سفر شروع کرنے کے دن اور کہیں پڑاؤ ( ٹھہرنے ) کے دن ( نہایت ) ہلکے پاتے ہو اور جانوروں کے اون اور ان کے رووں اور ان کے بالوں سے ( گھریلو ) سامان اور ایک مدت تک استعمال کرنے والی فائدہ مندچیزیں بنائیں ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اللہ ہی نے گھروں کو تمہارے لیے رہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لیے گھر (خیمے) بنائے جن کو تم ہلکا پھلکا جان کر سفر میں اور گھر میں کام میں لاتے ہو اور ان کی اون، روئوں اور بالوں سے کئی اسباب اورچیزیں بناتے ہو جو مدت تک کام دیتی ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اللہ ہی نے رکھ دیا تمہارے لئے گھروں میں سکون (اطمینان) کا سامان اور اسی نے تمہارے لئے جانوروں کی کھالوں کے ایسے گھر بنا دئیے، جن کو تم لوگ ہلکا پاتے ہو اپنے سفر کے دوران بھی، اور اپنے ٹھہراؤ کے دوران بھی، اور اس نے (ان جانوروں میں سے) بھیڑوں کی اون، اونٹوں کی روؤں اور بکریوں کے بالوں سے تمہارے لئے گھروں کا سامان اور (قسما قسم کے) فائدے کی دوسری چیزیں پیدا فرمائیں، ایک مدت مقررہ تک

Translated by

Noor ul Amin

اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو جائے سکون بنایا اور چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لئے ایسے گھر ( خیمے ) بنائے جہنیں تم نقل مکانی اور قیام دونوں حالتوں میں اٹھائے پھرتے ہواوران کی اُون اور بالوں سے تمہارے لئے اوڑ ھنا بچھونا اور ایک وقت مقررتک فائدہ اٹھانے کی چیزیں بنائیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اللہ نے تمہیں گھر دیئے بسنے کو ( ف۱۷۵ ) اور تمہارے لیے چوپایوں کی کھالوں سے کچھ گھر بناےٴ جو تمھیں ہلکے پڑتے ہیں تمھارے سفر کے دن اور منزلوں پرٹھہر نے کے دن ، اور ان کی اون اور ببری ( رونگٹوں ) اور بالوں سے کچھ گرہستی ( خانگی ضروریات ) کا سامان ( ف۱۷۷ ) اور برتنے کی چیزیں ایک وقت تک ،

Translated by

Tahir ul Qadri

اور اللہ نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو ( مستقل ) سکونت کی جگہ بنایا اور تمہارے لئے چوپایوں کی کھالوں سے ( عارضی ) گھر ( یعنی خیمے ) بنائے جنہیں تم اپنے سفر کے وقت اور ( دورانِ سفر منزلوں پر ) اپنے ٹھہرنے کے وقت ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ( اسی اللہ نے تمہارے لئے ) بھیڑوں اور دنبوں کی اون اور اونٹوں کی پشم اور بکریوں کے بالوں سے گھریلو استعمال اور ( معیشت و تجارت میں ) فائدہ اٹھانے کے اسباب بنائے ( جو ) مقررہ مدت تک ( ہیں )

Translated by

Hussain Najfi

اور اللہ ہی نے تمہارے لئے تمہارے گھروں کو وجہِ سکون بنایا ہے اور تمہارے لئے جانوروں کی کھالوں سے ایسے گھر بنا دیئے ہیں جن کو تم روزِ سفر بھی ہلکا سمجھتے ہو اور روزِ قیامت بھی ہلکا محسوس کرتے ہو اور پھر ان کے اون ، روئیں اور بالوں سے مختلف سامانِ زندگی اور ایک مدت کے لئے کارآمد چیزیں بنا دیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

It is Allah Who made your habitations homes of rest and quiet for you; and made for you, out of the skins of animals, (tents for) dwellings, which ye find so light (and handy) when ye travel and when ye stop (in your travels); and out of their wool, and their soft fibres (between wool and hair), and their hair, rich stuff and articles of convenience (to serve you) for a time.

Translated by

Muhammad Sarwar

God has made your house the place for you to rest. He has also made homes for you out of the skins of cattle which are easy to carry along on a journey or at a camp. He has made wool, fur and the hair of cattle a temporary means of enjoyment for you.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And Allah had made your homes a place of rest for you, and made dwellings for you out of the hides of the cattle which you find so light when you travel and when you camp; and furnishings and articles of convenience out of their wool, fur, and hair - comfort for a while.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And Allah has given you a place to abide in your houses, and He has given you tents of the skins of cattle which you find light to carry on the day of your march and on the day of your halting, and of their wool and their fur and their hair (He has given you) household stuff and a provision for a time.

Translated by

William Pickthall

And Allah hath given you in your houses an abode, and hath given you (also), of the hides of cattle, houses which ye find light (to carry) on the day of migration and on the day of pitching camp; and of their wool and their fur and their hair, caparison and comfort for a while.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और अल्लाह ने तुम्हारे लिए तुम्हारे घरों को सुकून की जगह बनाया और तुम्हारे लिए जानवरों की खाल के घर बनाए जिनको तुम अपने सफ़र के दिन और क़याम के दिन हल्का पाते हो, और उनकी ऊन और उनकी रुएं और उनके बालों से घर का सामान और फ़ायदे की चीज़ें एक मुद्दत तक के लिए बनाएं।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور اللہ تعالیٰ نے تمہارے واسطے گھروں میں رہنے کی جگہ بنائی اور تمہارے لیے جانوروں کی کھال کے گھر (یعنی خیمے) بنائے جن کو تم اپنے کوچ کے دن اور مقام (کرنے) کے دن ہلکا (پھلکا) پاتے ہو اور ان کی اون اور ان کے رؤوں اور ان کے بالوں سے گھر کا سامان اور فائدے کی چیزیں ایک مدت کے لیے بنائیں۔ (1)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور اللہ نے تمہارے گھروں سے تمہارے لیے جائے سکون بنایا اور تمہارے لیے چوپاؤں کی کھالوں سے ایسے گھر بنائے جنہیں تم سفر اور قیام کی حالت میں قیام ہلکا پھلکا پاتے ہو اور ان کی اونوں اور ان کی پشموں اور ان کے بالوں سے گھر کا سامان پیدا کیا اور ایک وقت تک فائدہ اٹھانے کی چیزیں بنائیں۔ “ (٨٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اس نے جانوروں کی کھالوں سے تمہارے لئے ایسے مکان پیدا کیے جنہیں تم سفر اور قیام ، دونوں حالتوں میں ہلکا پاتے ہو۔ اس نے جانوروں کے صوف اور اون اور بالوں سے تمہارے لئے پہننے اور برتنے کی بہت سی چیزیں پیدا کردیں جو زندگی کی مدت مقررہ تک تمہارے کام آتی ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور اللہ نے تمہارے لیے گھروں میں رہنے کی جگہ بنائی، اور تمہارے لیے جانوروں کی کھالوں کے گھر بنائے جن کو تم سفر کرنے کے لیے اور مقام کرنے کے دن ہلکا پاتے ہو، اور اونوں اور اونٹوں کے بالوں اور دوسرے بالوں سے گھر کا سامان اور دوسری چیزیں بنائیں جو ایک مدت تک کام دیتی ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور اللہ نے بنا دیے تم کو تمہارے گھر بسنے کی جگہ اور بنادیے تم کو چوپاؤں کی کھال سے ڈیرے جو ہلکے رہتے ہیں تم پر جس دن سفر میں ہو اور جس دن گھر میں اور بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی ببریوں سے   اور بکریوں کے بالوں سے کتنے اسباب اور استعمال کی چیزیں وقت مقرر تک

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اورب اللہ نے تمہارے گھروں کو تمہارے لئے رہنے سہنے کی جگہ بنایا اور اسی نے چوپایوں کی کھالوں سے تمہارے لئے گھر یعنی ڈیرے خیمے بنائے کہ تم ان کو سفر میں کوچ کرتے اور مقام کرتے وقت اٹھانے لگانے میں ہلکا پاتے ہو اسی نے بھیڑوں کی اون سے اور اونٹوں کی اون سے اور بکریوں کے بالوں سے ایک مدت تک کیلئے