Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 82

سورة النحل

فَاِنۡ تَوَلَّوۡا فَاِنَّمَا عَلَیۡکَ الۡبَلٰغُ الۡمُبِیۡنُ ﴿۸۲﴾

But if they turn away, [O Muhammad] - then only upon you is [responsibility for] clear notification.

پھر بھی اگر یہ منہ موڑے رہیں تو آپ پر صرف کھول کر تبلیغ کر دینا ہی ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑ جائیں
فَاِنَّمَا
تو بیشک
عَلَیۡکَ
آپ پر
الۡبَلٰغُ
پہنچانا ہے
الۡمُبِیۡنُ
کھلم کھلا
Word by Word by

Nighat Hashmi

فَاِنۡ
پھر اگر
تَوَلَّوۡا
وہ منہ موڑیں
فَاِنَّمَا
تو یقیناً
عَلَیۡکَ
آپ کے ذمے
الۡبَلٰغُ
پہنچا دینا ہے
الۡمُبِیۡنُ
واضح
Translated by

Juna Garhi

But if they turn away, [O Muhammad] - then only upon you is [responsibility for] clear notification.

پھر بھی اگر یہ منہ موڑے رہیں تو آپ پر صرف کھول کر تبلیغ کر دینا ہی ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

پھر اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو (اے نبی) ! آپ پر تو بالوضاحت پیغام پہنچا دینے کی ہی ذمہ داری ہے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

پھراگریہ منہ موڑیں تویقیناآپ کے ذمے واضح پہنچا دینا ہے ۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

This is how He perfects His favour upon you, so that you may sub¬mit. If they still turn away, then, your responsibility is only to convey the message clearly.

پھر اگر پھرجائیں تو تیرا کام تو یہی ہے کھول کر سنا دینا ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

تو (اے نبی ! ) اگر یہ لوگ منہ پھیر لیں تو آپ پر تو صرف صاف صاف پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

But if they turn away, your only duty is to clearly deliver the message of the truth.

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، تم پر صاف صاف پیغام حق پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

پھر بھی اگر یہ ( کافر ) منہ موڑے رہیں تو ( اے پیغمبر ) تمہاری ذمہ داری صرف اتنی ہے کہ واضح طریقے پر پیغام پہنچا دو ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

پھر اگر یہ لوگ اتنا سمجھانے پر بھی نہ مانیں تو تیرے ذمہ کھول کر اللہ کا حکم دینا ہے 4

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

پھر اگر یہ منہ پھیریں تو بیشک آپ کے ذمہ صاف صاف پہنچا دینا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور (اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اگر وہ منہ موڑتے ہیں تو آپ کے ذمے صاف صاف پہنچا دینا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اگر یہ لوگ اعتراض کریں تو (اے پیغمبر) تمہارا کام فقط کھول کر سنا دینا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Then if they turn away, on thee is only the preaching plain.

لیکن اگر یہ روگردانی کئے رہیں تو آپ کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینے کے سوا اور کچھ بھی نہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

پس اگر وہ اعراض کریں تو تمہارے اوپر صرف واضح طور پر پہنچا دینے کی ذمہ داری ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

پھر بھی اگر منکرین حق منہ پھیرے رہتے ہیں تو بلاشبہ آپ ( ﷺ ) کے ذمے تو واضح طور پہنچادینا ہی ہے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اگر یہ لوگ پھرجائیں تو (اے پیغمبر (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! ) آپ کا کام تو صرف وضاحت سے پہنچا دینا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

پھر بھی اگر یہ لوگ (راہ حق سے) پھرے ہی رہیں تو یقیناً (اس میں اے پیغمبر ! آپ کا کوئی قصور نہیں کہ) آپ کے ذمے تو بس پہنچا دینا ہے (حق کو) کھول کر، (اور بس)

Translated by

Noor ul Amin

پھر اگریہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو ( اے نبی ) آ پ پر تو بلا وضاحت پیغام پہنچا دینے کی ہی ذمہ داری ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

پھر اگر وہ منہ پھیریں ( ف۱۸۵ ) تو اے محبوب! تم پر نہیں مگر صاف پہنچا دینا ، ( ف۱۸٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

سو اگر ( پھر بھی ) وہ رُوگردانی کریں تو ( اے نبئ معظم! ) آپ کے ذمہ تو صرف ( میرے پیغام اور احکام کو ) صاف صاف پہنچا دینا ہے

Translated by

Hussain Najfi

پھر اس کے بعد بھی اگر یہ ظالم منہ پھیر لیں تو آپ کا کام صرف واضح پیغام کا پہنچا دینا ہے اور بس ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

But if they turn away, thy duty is only to preach the clear Message.

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), if they turn away, your only duty is to clearly preach to them.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Then, if they turn away, your duty (O Muhammad) is only to convey (the Message) in a clear way.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

But if they turn back, then on you devolves only the clear deliverance (of the message).

Translated by

William Pickthall

Then, if they turn away, thy duty (O Muhammad) is but plain conveyance (of the message).

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

फिर अगर वे मुँह फेर लें तो आपके ऊपर सिर्फ़ साफ़-साफ़ पहुँचा देने की ज़िम्मेदारी है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

پھر اگر یہ لوگ (ایمان سے) اعراض کریں تو آپ کے ذمہ تو صاف صاف پہنچا دینا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

تو آپ کے ذمے صرف کھول کر پیغام پہنچا دینا ہے۔ “ (٨٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اب اگر یہ لوگ منہ موڑتے ہیں تو اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تم پر صاف صاف پیغام حق پہنچا دینے کے سوا اور کوئی ذمہ داری نہیں ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

سو اگر یہ لوگ اعراض کریں تو آپ کے ذمہ صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

پھر اگر پھرجائیں تو تیرا کام تو یہی ہے کھول کر سنا دینا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

پھر اگر یہ لوگ اس پر بھی روگردانی کریں تو اے پیغمبر آپ کے ذمہ تو صرف واضح طور پر پہنچا دینا ہے