79. Here the denial of the blessings of Allah refers to practical denial by the disbelievers of Makkah. For they did not deny that all these blessings were from Allah but along with this they believed that their saints and gods also had contributed towards them. This is why they associated their intercessors in their gratitude to Allah for these blessings. Nay, they were even more grateful to them than to Allah. Allah regards this association as denial of His blessings, ingratitude and forgetfulness of His favors.
سورة النَّحْل حاشیہ نمبر :79
انکار سے مراد وہی طرز عمل ہے جس کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں ۔ کفار مکہ اس بات کے منکر نہ تھے کہ یہ سارے احسانات اللہ نے ان پر کیے ہیں ، مگر ان کا عقیدہ یہ تھا کہ اللہ نے یہ احسانات ان کے بزرگوں اور دیوتاؤں کی مداخلت سے کیے ہیں ، اور اسی بنا پر وہ ان احسانات کا شکریہ اللہ کے ساتھ ، بلکہ کچھ اللہ سے بڑھ کر ان متوسط ہستیوں کو ادا کرتے تھے ۔ اِسی حرکت کو اللہ تعالیٰ انکار نعمت اور احسان فراموشی اور کفران سے تعبیر کرتا ہے ۔