Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 84

سورة النحل

وَ یَوۡمَ نَبۡعَثُ مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ شَہِیۡدًا ثُمَّ لَا یُؤۡذَنُ لِلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ لَا ہُمۡ یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ ﴿۸۴﴾

And [mention] the Day when We will resurrect from every nation a witness. Then it will not be permitted to the disbelievers [to apologize or make excuses], nor will they be asked to appease [ Allah ].

اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواہ کھڑا کریں گے پھر کافروں کو نہ اجازت دی جائے گی اور نہ ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَبۡعَثُ
ہم کھڑا کریں گے
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت سے
شَہِیۡدًا
ایک گواہ
ثُمَّ
پھر
لَایُؤۡذَنُ
نہ اجازت دی جائے گی
لِلَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَلَا
اور نہ
ہُمۡ
وہ
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
وہ عذر قبول کیے جائیں گے
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَیَوۡمَ
اور جس دن
نَبۡعَثُ
ہم اٹھائیں گے
مِنۡ کُلِّ اُمَّۃٍ
ہر امت میں سے
شَہِیۡدًا
ایک گواہ
ثُمَّ
پھر
لَایُؤۡذَنُ
نہیں اجازت دی جائے گی
لِلَّذِیۡنَ
ان لوگوں کے لیے
کَفَرُوۡا
جنہوں نے کفر کیا
وَلَا
اور نہ ان سے
ہُمۡ
وہ
یُسۡتَعۡتَبُوۡنَ
معافی کی درخواست کی جائے گی
Translated by

Juna Garhi

And [mention] the Day when We will resurrect from every nation a witness. Then it will not be permitted to the disbelievers [to apologize or make excuses], nor will they be asked to appease [ Allah ].

اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواہ کھڑا کریں گے پھر کافروں کو نہ اجازت دی جائے گی اور نہ ان سے توبہ کرنے کو کہا جائے گا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے تو پھر کافروں کو نہ تو (عذر پیش کرنے کی) اجازت دی جائے گی اور نہ ہی توبہ کا موقع دیا جائے گا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور جس دن ہم ہراُمت میں سے ایک گواہ اُٹھائیں گے پھران لوگوں کے لیے جنہوں نے کفرکیانہ اجازت دی جائے گی اور نہ ہی ان سے معافی کی درخواست کی جائے گی۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And (remember) the Day We shall raise up a witness from every people, then the disbelievers will not be al-lowed (to make excuses) nor shall they be asked to re-pent.

اور جس دن کھڑا کریں گے ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا پھر حکم نہ ملے منکروں کو اور نہ ان سے توبہ لی جائے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ ہی ان کو عذر پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

(They are heedless of) the Day when We shall raise a witness from each community and then the unbelievers will neither be allowed to plead nor will they be asked to repent and seek pardon.

﴿انہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اس روز کیا بنے گی﴾ جب کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ 80 کھڑا کریں گے ، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا 81 نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ 82

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور اس دن کو یاد رکھو جب ہم ہر ایک امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے ۔ ( ٣٥ ) پھر جن لوگوں نے کفر اپنایا تھا انہیں ( عذر پیش کرنے کی ) اجازت نہیں دی جائے گی ، اور نہ ان سے یہ فرمائش کی جائے گی کہ وہ توبہ کریں ۔ ( ٣٦ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور وہ دن یاد کرو جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے 6 پھر جو لوگ دنیا میں کافر 7 ہے ان کو بولنے کی یا غدر کرنے کی اجازت نہ ہوگی اور نہ وہ لوٹنے پائیں گے 8 کے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواہ (پیغمبر) کھڑا کریں گے پھر ان کافروں کو (بولنے کی) اجازت نہ دی جائے گی اور نہ ان کے عذر قبول فرمائے جائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

وہ (قیامت کا دن) جب ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے پھر ان کافروں کو نہ تو اجازت دی جائے گی (کہ وہ عذر پیش کریں) اور نہ ان سے توبہ استغفار کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جس دن ہم ہر اُمت میں سے گواہ (یعنی پیغمبر) کھڑا کریں گے تو نہ تو کفار کو (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ اُن کے عذر قبول کئے جائیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And bewore a Day whereon We will raise up from each community a witness, then those who have disbelieved will not be given leave, nor they will be permitted to please Allah.

اور جس دن ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ پھر کافروں کو نہ اجازت دی جائے گی ۔ اور نہ ان سے (اللہ کو) راضی کرنے کی فرمائش کی جائے گی ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ( خیال کرو اس دن کا ) جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھائیں گے ، پھر جن لوگوں نے کفر کیا ہوگا ، نہ ان کو عذر پیش کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ ان سے یہ فرمائش ہوگی کہ وہ خدا کو راضی کریں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اس دن ( جب ) ہم ہر امت ( کے مجمعے میں سے ) ایک گواہ ( کو ) اٹھائیںگے پھر کافروں کو ( کسی قسم کی صفائی پیش کرنے کی ) اجازت نہیں دی جائیگی اور نہ ہی ( اللہ تعالیٰ کو راضی کرلینے کی ) ان سے فرمائش کی جائے گی

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جس دن ہم ہر امت میں سے گواہ (یعنی پیغمبر) کھڑا کریں گے تو نہ تو کفار کو (بولنے کی) اجازت ملے گی اور نہ ان کے عذر قبول کیے جائیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور (وہ دن بھی یاد کرو، اے لوگو ! جس دن کہ ہم ہر امت سے ایک گواہ کھڑا کریں گے پھر ان لوگوں کو جو کہ (زندگی بھر) اڑے رہے ہوں گے اپنے کفر (و باطل) پر، نہ ان کو (کسی عذر و معذرت کی) کوئی اجازت دی جائے گی، اور نہ ہی ان سے (اپنے رب کو) راضی کرنے کا کوئی مطالبہ کیا جائے گا،

Translated by

Noor ul Amin

اور جس دن ہم ہرامت میں سے گواہ کھڑاکریں گے توپھرکافروں کو نہ تو ( عذرپیش کرنے کی اجازت ) دی جائے گی اور نہ ہی توبہ کاموقع دیاجائے گا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور جس دن ( ف۱۹۰ ) ہم اٹھائیں گے ہر امت میں سے ایک گواہ ( ف۱۹۱ ) پھر کافروں کو نہ اجازت ہو ( ف۱۹۲ ) نہ وہ منائے جائیں ، ( ف۱۹۳ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جس دن ہم ہر اُمت سے ( اس کے رسول کو اس کے اعمال پر ) گواہ بنا کر اٹھائیں گے پھر کافر لوگوں کو ( کوئی عذر پیش کرنے کی ) اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ( اس وقت ) ان سے توبہ و رجوع کا مطالبہ کیا جائے گا

Translated by

Hussain Najfi

اور جس دن ہم ہر امت سے ایک گواہ اٹھا کر کھڑا کریں گے پھر کافروں کو اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ہی ان سے اللہ کو راضی کرنے کی فرمائش کی جائے گی ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

One Day We shall raise from all Peoples a Witness: then will no excuse be accepted from Unbelievers, nor will they receive any favours.

Translated by

Muhammad Sarwar

On the day when We will call a witness from every nation, the disbelievers will not be given permission for anything, nor will they be allowed to seek solicitation.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And on the Day when We resurrect a witness from each nation, then those who disbelieve will not be given leave, nor will they be allowed (to return to the world) to repent and ask for Allah's forgiveness.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And on the day when We will raise up a witness out of every nation, then shall no permission be given to those who disbelieve, nor shall they be made to solicit favor.

Translated by

William Pickthall

And (bethink you of) the day when we raise up of every nation a witness, then there is no leave for disbelievers, nor are they allowed to make amends.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जिस दिन हम हर उम्मत में से एक गवाह उठाएंगे, फिर इनकार करने वालों को हिदायत न दी जाएगी और न उनसे तौबा ली जाएगी।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک ایک گواہ قائم کرلیں گے پھر ان کافروں کو اجازت نہ دی جاوے گی اور نہ ان کو حق تعالیٰ کے راضی کرنے کی فرمائش کی جاوے گی۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے پھر جن لوگوں نے کفر کیا انہیں اجازت نہیں دی جائے گی اور نہ ان کی توبہ قبول کی جائے گی۔ “ (٨٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

انہیں کچھ ہوش بھی ہے کہ اس روز کیا بنے گا) جب کہ ہم ہر امت میں سے ایک گواہ کھڑا کریں گے ، پھر کافروں کو نہ حجتیں پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا ، نہ ان سے توبہ و استغفار ہی کا مطالبہ کیا جائے گا۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جس دن ہم ہر امت سے ایک گواہ قائم کریں گے پھر ان لوگوں کو اجازت نہ دی جائے گی جنہوں نے کفر کیا، اور نہ ان سے اس بات کی فرمائش کی جائے گی کہ اللہ کو راضی کرلیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جس دن کھڑا کریں ہم ہر فرقہ میں ایک بتلانے والا پھر حکم نہ ملے منکروں کو اور نہ ان سے توبہ لی جائے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور وہ دن قابل ذکر ہے جس دن ہم ہر امت میں سے ایک گواہ اٹھا کر کھڑا کرینگے پھر نہ تو کافروں کو معذرت کرنے کی اجازت دی جائے گی اور نہ خدا کو راضی کرنے کی ان سے خواہش کی جائیگی