Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 86

سورة النحل

وَ اِذَا رَاَ الَّذِیۡنَ اَشۡرَکُوۡا شُرَکَآءَہُمۡ قَالُوۡا رَبَّنَا ہٰۤؤُلَآءِ شُرَکَآؤُنَا الَّذِیۡنَ کُنَّا نَدۡعُوۡا مِنۡ دُوۡنِکَ ۚ فَاَلۡقَوۡا اِلَیۡہِمُ الۡقَوۡلَ اِنَّکُمۡ لَکٰذِبُوۡنَ ﴿ۚ۸۶﴾ الثلٰثۃ

And when those who associated others with Allah see their "partners," they will say," Our Lord, these are our partners [to You] whom we used to invoke besides You." But they will throw at them the statement, "Indeed, you are liars."

جب مشرکین اپنے شریکوں کو دیکھ لیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی ہمارے وہ شریک ہیں جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ، پس وہ انہیں جواب دیں گے کہ تم بالکل ہی جھوٹے ہو ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاَ
دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شریک بنائے
شُرَکَآءَہُمۡ
اپنے شریکوں کو
قَالُوۡا
وہ کہیں گے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہ ہیں
شُرَکَآؤُنَا
شریک ہمارے
الَّذِیۡنَ
وہ جنہیں
کُنَّا
تھے ہم
نَدۡعُوۡا
ہم پکارتے
مِنۡ دُوۡنِکَ
تیرے سوا
فَاَلۡقَوۡا
تو وہ ڈالیں گے
اِلَیۡہِمُ
طرف ان کے
الۡقَوۡلَ
بات کو
اِنَّکُمۡ
بیشک تم
لَکٰذِبُوۡنَ
البتہ جھوٹے ہو
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَاِذَا
اور جب
رَاَ
دیکھیں گے
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
اَشۡرَکُوۡا
شرک کیا
شُرَکَآءَہُمۡ
اپنے شریکوں کو
قَالُوۡا
کہیں گے
رَبَّنَا
اے ہمارے رب
ہٰۤؤُلَآءِ
یہی ہیں
شُرَکَآؤُنَا
ہمارے وہ شریک
الَّذِیۡنَ
جنہیں
کُنَّا
تھے ہم
نَدۡعُوۡا
پکا رتے
مِنۡ دُوۡنِکَ
تیرے سوا
فَاَلۡقَوۡا
پھر وہ ڈال دیں گے
اِلَیۡہِمُ
ان پر
الۡقَوۡلَ
بات
اِنَّکُمۡ
بلاشبہ تم
لَکٰذِبُوۡنَ
جھو ٹے ہو
Translated by

Juna Garhi

And when those who associated others with Allah see their "partners," they will say," Our Lord, these are our partners [to You] whom we used to invoke besides You." But they will throw at them the statement, "Indeed, you are liars."

جب مشرکین اپنے شریکوں کو دیکھ لیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار! یہی ہمارے وہ شریک ہیں جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ، پس وہ انہیں جواب دیں گے کہ تم بالکل ہی جھوٹے ہو ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

اور جب مشرکین اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے : اے ہمارے پروردگار ! یہ ہیں ہمارے (خود ساختہ) شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے اس پر وہ شریک انھیں صاف جواب دیں گے کہ تم یقینا جھوٹے ہو

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورجب مشرک اپنے شریکوں کو دیکھیں گے توکہیں گے کہ اے ہمارے رب!یہی ہمارے وہ شریک ہیں جنہیں ہم تیرے سواپکاراکرتے تھے چنانچہ وہ (شریک) یہ بات ان پر ہی ڈال دیں گے کہ بلاشبہ تم جھوٹے ہو۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And when the Mushriks will see those whom they made partners with Allah, they will say: Our Lord, these are the partners we made whom we called in worship besides you. Then, they (the partners) will turn to them saying: You are indeed liars.

اور جب دیکھیں مشرک اپنے شریکوں کو بولیں اے رب یہ ہمارے شریک ہیں جن کو ہم پکارتے تھے تیرے سوا تب وہ ان پر ڈالیں گے بات کہ تم جھوٹے ہو ،

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور جب مشرک لوگ دیکھیں گے اپنے (بنائے ہوئے) شریکوں کو تو کہیں گے کہ اے ہمارے رب ! یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے تو وہ پھینک دیں گے یہ بات انہی کی طرف کہ تم لوگ یقیناً جھوٹ بول رہے ہو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اور جب وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں شرک کیا تھا اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے پروردگار ، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ اس پر ان کے وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے کہ تم جھوٹے ہو ۔ 83

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور جن لوگوں نے اللہ کے ساتھ شرک کیا تھا ، جب وہ اپنے ( گھڑے ہوئے ) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ : اے ہمارے پروردگار ! یہ ہیں ہمارے ( بنائے ہوئے ) وہ شریک جن کو ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ ( ٣٧ ) اس موقع پر وہ ( گھڑے ہوئے شریک ) ان پر بات پھینک ماریں گے کہ : تم بالکل جھوٹے ہو ۔ ( ٣٨ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور جب یہ مشرک ان کو دیکھیں گے جن کو دنیا میں خدا کا شریک بنایا تھا تو بول اٹھیں گے مالک ہمارے یہی ہیں وہ شریک ہمارے جن کو ہم صدنیا میں) تیرے سوا پکارتے تھے وہ الٹ کر ان کو جواب دیں گے تم تو بالکل جھوٹے ہو 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور جب مشرک اپنے بنائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے ہمارے پروردگار ! یہ ہمارے وہی شریک ہیں جن کو ہم آپ کے سوا پکارتے تھے تو وہ ان کے کلام کو ٹھکرادیں گے (اور کہیں گے) بیشک تم جھوٹے ہو

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور وہ مشرک ان کو دیکھیں گے جنہیں وہ اللہ کا شریک ٹھہراتے تھے تو کہیں گے اے ہمارے رب یہ ہیں وہ شرکاء جنہیں ہم آپ کو چھوڑ کر پکارا کرتے تھے۔ پھر وہ (جھوٹے معبود) ان سے کہیں گے کہ بیشک تم جھوٹ بول رہے ہو

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور جب مشرک (اپنے بنائے ہوئے) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ پروردگار یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پُکارا کرتے تھے۔ تو وہ (اُن کے کلام کو مسترد کردیں گے اور) اُن سے کہیں گے کہ تم تو جھوٹے ہو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And when those who have associated will behold their associate-gods, they will say: our Lord! yonder are our associate-gods upon whom we have been calling beside Thee, they Will proffer them the saying: verily ye are liars.

اور جب مشرکین اپنے ” شریکوں “ کو دیکھیں گے تو بول اٹھیں گے اے ہمارے پروردگار یہی ہیں ہمارے وہ ” شرکاء “ جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارتے رہتے تھے پھر وہ (شرکاء) ان کی طرف مخاطب ہو کر کہیں گے کہ تم (بڑے) جھوٹے ہو ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور جب وہ لوگ ، جنہوں نے شرک کیا ہے ، اپنے شریکھوں کو دیکھیں گی ، پکاریں گے کہ اے ہمارے رب! یہی ہمارے وہ شرکاء ہیں ، جن کو ہم تجھے چھوڑ کر پکارتے رہے ۔ تو وہ ان پر بات پھینک ماریں گے کہ تم بالکل جھوٹے ہو!

Translated by

Mufti Naeem

اور جب مشرکین اپنے ( گھڑے ہوئے ) شرکاء کو دیکھیں گے تو ( فوراً ) پکار اٹھیں گے کہ ہمارے رب یہی ہمارے وہ ( گھڑے ہوئے ) شرکاء ہیں جنہیں ہم تجھے چھوڑ کرپکارا کرتے تھے تو وہ شرکاء ان کی طرف ان کی بات کو ( منہ پر ) مارتے ہوئے کہیں گے بلاشبہ تم لوگ جھوٹے ہو

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور جب مشرک اپنے بنائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے پروردگار یہ وہی ہمارے شریک ہیں جن کو ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے۔ تو وہ ان کو جواب دیں گے کہ تم جھوٹے ہو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور جب دیکھیں گے مشرک لوگ اپنے (خود ساختہ) شریکوں کو، تو وہ (چھوٹتے ہی) کہیں گے، اے ہمارے رب، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم (دنیا میں پوجا) پکارا کرتے تھے تیرے سوا، تو اس پر وہ (شرکاء) پھینک ماریں گے بات ان پر کہ تم لوگ سراسر جھوٹے ہو،

Translated by

Noor ul Amin

اور جب مشرک اپنے شریکوں کو دیکھیں گے توکہیں گے:’’اے ہمارے رب !یہی ہمارے وہ شریک ہیں جنہیں ہم تجھے چھوڑکرپکارتے تھے‘‘اس پر ( وہ شر یک ) کہیں گے کہ’’تم یقیناجھوٹے ہو‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور شرک کرنے والے جب اپنے شریکوں کو دیکھیں گے ( ف۱۹۵ ) کہیں گے اے ہمارے رب! یہ ہیں ہمارے شریک کہ ہم تیرے سوا پوجتے تھے ، تو وہ ان پر بات پھینکیں گے کہ تم بیشک جھوٹے ہو ، ( ف۱۹٦ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور جب مشرک لوگ اپنے ( خود ساختہ ) شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے: اے ہمارے رب! یہی ہمارے شریک تھے جن کی ہم تجھے چھوڑ کر پرستش کرتے تھے ، پس وہ ( شرکاء ) انہیں ( جواباً ) پیغام بھیجیں گے کہ بیشک تم جھوٹے ہو

Translated by

Hussain Najfi

اور جن لوگوں نے ( دنیا میں ) شرک کیا تھا جب وہ ( قیامت کے دن ) اپنے بنائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے ہمارے پروردگار یہ ہیں ہمارے وہ شرکاء جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے تو وہ ( شرکاء ) یہ بات ان کی طرف پھینک دیں گے کہ تم جھوٹے ہو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

When those who gave partners to Allah will see their "partners", they will say: "Our Lord! these are our 'partners,' those whom we used to invoke besides Thee." But they will throw back their word at them (and say): "Indeed ye are liars!"

Translated by

Muhammad Sarwar

When the idolators see their idols, they will say, "Lord, these are the idols whom we worshipped instead of you." But the idols will say, "They are liars."

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And when those who associated partners with Allah see their partners, they will say: "Our Lord! These are our partners whom we used to call upon besides you." But they will throw back their statement at them (saying): "You indeed are liars!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And when those who associate (others with Allah) shall see their associate-gods, they shall say: Our Lord, these are our associate-gods on whom we called besides Thee. But they will give them back the reply: Most surely you are liars.

Translated by

William Pickthall

And when those who ascribed partners to Allah behold those partners of theirs, they will say: Our Lord! these are our partners unto whom we used to cry instead of Thee. But they will fling to them the saying: Lo! ye verily are liars!

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और जब मुशरिक लोग अपने शरीकों को देखेंगे तो कहेंगे कि ऐ हमारे रब! यही हमारे वे शुरका हैं जिनको हम तुझे छोड़ कर पुकारते थे, तब वह बात उनके ऊपर डाल देंगे कि तुम झूठे हो।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جب مشرک لوگ اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے کہ اے ہمارے پروردگار وہ ہمارے شریک یہی ہیں کہ آپ کو چھوڑ کر ہم ان کی پوجا کرتے تھے سو ان کی طرف کلام کو متوجہ کریں گے کہ تم جھوٹے ہو۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور جب وہ لوگ جنہوں نے شریک بنائے اپنے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے ہمارے رب ! یہی ہیں ہمارے شریک جنہیں ہم تیرے سوا پکارتے تھے۔ تو شریک ان کی طرف یہ بات دے ماریں گے کہ بلاشبہ تم جھوٹے ہو۔ “ (٨٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اور جب وہ لوگ جنہوں نے دنیا میں شرک کیا تھا اپنے ٹھہرائے ہوئے شریکوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے پروردگار ، یہی ہیں ہمارے وہ شریک جنہیں ہم تجھے چھوڑ کر پکارا کرتے تھے ۔ اس پر ان کے وہ معبود انہیں صاف جواب دیں گے کہ تم جھوٹے ہو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور جن لوگوں نے شرک کیا جب اپنے شرکاء کو دیکھیں گے تو یوں کہیں گے کہ اے ہمارے رب یہ ہمارے وہ شرکاء ہیں آپ کو چھوڑ کر ہم جن کی عبادت کرتے تھے، سو وہ ان کی طرف بات ڈالتے ہوئے کہیں گے کہ بلاشبہ تم جھوٹے ہو

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور جب دیکھیں مشرک اپنے شریکوں کو بولیں اے رب یہ ہمارے شریک ہیں جن کو ہم پکارتے تھے تیرے سوا تب وہ ان پر ڈالیں گے بات کہ تم جھوٹے ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور جب مشرک لوگ اپنے شریکوں یعنی معبودوں کو دیکھیں گے تو کہیں گے اے ہمارے رب جن کو ہم تیرے سوا پکارا کرتے تھے وہ ہمارے خود ساختہ شریک یہی ہیں اس پر وہ شریک ان مشرکوں کو جواب دیں گے کہ یقینا تم جھوٹے ہو