Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 88

سورة النحل

اَلَّذِیۡنَ کَفَرُوۡا وَ صَدُّوۡا عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ زِدۡنٰہُمۡ عَذَابًا فَوۡقَ الۡعَذَابِ بِمَا کَانُوۡا یُفۡسِدُوۡنَ ﴿۸۸﴾

Those who disbelieved and averted [others] from the way of Allah - We will increase them in punishment over [their] punishment for what corruption they were causing.

جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے یہ بدلہ ہوگا ان کی فتنہ پردازیوں کا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
وہ لوگ جنہوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
زِدۡنٰہُمۡ
زیادہ دیں گے ہم انہیں
عَذَابًا
عذاب
فَوۡقَ الۡعَذَابِ
اوپر عذاب کے
بِمَا
بوجہ اس کے جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُفۡسِدُوۡنَ
وہ فساد کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

اَلَّذِیۡنَ
جن لوگوں نے
کَفَرُوۡا
کفر کیا
وَصَدُّوۡا
اور روکا
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے را ستے سے
زِدۡنٰہُمۡ
اضافہ کریں گے ہم ان کے
عَذَابًا
عذاب
فَوۡقَ
پر
الۡعَذَابِ
عذاب کا
بِمَا
اس کے بدلے میں جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یُفۡسِدُوۡنَ
فساد کرتے
Translated by

Juna Garhi

Those who disbelieved and averted [others] from the way of Allah - We will increase them in punishment over [their] punishment for what corruption they were causing.

جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم انہیں عذاب پر عذاب بڑھاتے جائیں گے یہ بدلہ ہوگا ان کی فتنہ پردازیوں کا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(یہ وہ لوگ ہوں گے) جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکتے رہے۔ ہم ان کے عذاب پر مزید عذاب کا اضافہ کرتے جائیں گے اس لیے کہ وہ فساد مچایا کرتے تھے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جن لوگوں نے کفرکیااوراﷲ تعالیٰ کے راستے سے روکاہم اُن کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے اس کے بدلے جووہ فسادکیاکرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Those who disbelieve, and put obstructions in the way of Allah, for them We shall add up punishment after pun¬ishment for the mischief they used to make.

جو لوگ منکر ہوئے ہیں اور روکتے رہے ہیں اللہ کی راہ سے ان کو ہم بڑھا دیں گے عذاب پر عذاب بدلہ اس کا جو شرارت کرتے تھے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

وہ لوگ جنہوں نے کفر کیا اور روکتے رہے (دوسروں کو) اللہ کے راستے سے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کرتے جائیں گے بسبب اس فساد کے جو وہ کرتے تھے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

As for those who disbelieved and barred others from the way of Allah, We shall add further chastisement to their chastisement for all the mischief they did.

جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے 85 اس فساد کے بدلے میں جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جن لوگوں نے کفر اپنا لیا تھا ، اور دوسروں کو اللہ کے راستے سے روکا تھا ، ان کے عذاب پر ہم مزید عذاب کا اضافہ کرتے رہیں گے ، کیونکہ وہ فساد مچایا کرتے تھے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

وہ سب کئی گذری ہوجائیں گی جو لوگ (خود) کافر رہے اور (دوسروں) کو اللہ کی راہ سے روکتے رہے (ان کو بھی مسلمان نہ ہونے دیا) ان کو شرارت کے بدل عذاب پر عذاب ہم بڑھاتے جائیں گے (1)

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) اللہ کی راہ سے روکا ہم ان کے لئے عذاب پر عذاب زیادہ کریں گے اس لئے کہ فساد کیا کرتے تھے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جنہوں نے کفر کیا تھا اور اللہ کے راستے سے روکا تھا ہم ان کے لئے عذاب پر عذاب بڑھا دیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ لوگ فساد کیا کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جن لوگوں نے کفر کیا اور (لوگوں کو) خدا کے رستے سے روکا ہم اُن کو عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس لیے کہ شرارت کیا کرتے تھے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Those who disbelieved and hindered others from the way of Allah- We shall increase for them torment upon torment for they have been spreading corruption.

جو لوگ کفر کرتے رہے اور دوسروں کو بھی اللہ کی راہ سے روکتے رہے ان کے لئے ہم ایک سزا پر دوسری سزا بڑھا دیں گے بہ عوض ان کے فساد کے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کے راستہ سے روکا ، ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے ، بوجہ اس کے کہ وہ فساد مچاتے رہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جن لوگوں نے کفر اختیار کیے رکھا اور اللہ ( تعالیٰ ) کے راستے سے روکتے رہے ان کے فساد کے کاموں کے کرتے رہنے کی وجہ سے ہم ان پرعذاب پرعذاب بڑھاتے رہیں گے

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کے راستے سے روکا ہم ان کو عذاب پر عذاب دیں گے اس لیے کہ وہ فساد کیا کرتے تھے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جن لوگوں نے کفر کیا ہوگا (دنیا میں) اور انہوں نے روکا ہوگا اللہ کی راہ سے، انھیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے، اس فساد (اور فتنہ انگیزی) کے بدلے میں جو وہ (دنیا میں) برپا کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

( یہ وہ لوگ ہوں گے ) جنہوں نے کفر کیا ، اور اللہ کی راہ سے روکتے رہے ہم ان کے عذاب پر مزیدعذاب کا اضافہ کرتے جائیں گے اسلئے کہ وہ فساد مچایا کرتے تھے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا ہم نے عذاب پر عذاب بڑھایا ( ف۲۰۰ ) بدلہ ان کے فساد کا ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جن لوگوں نے کفر کیا اور ( دوسروں کو ) اللہ کی راہ سے روکتے رہے ہم ان کے عذاب پر عذاب کا اضافہ کریں گے اس وجہ سے کہ وہ فساد انگیزی کرتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جن لوگوں نے کفر کیا اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ۔ تو ہم ان کے فساد پھیلانے کی پاداش میں ان کے عذاب پر ایک اور عذاب کا اضافہ کر دیں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Those who reject Allah and hinder (men) from the Path of Allah - for them will We add Penalty to Penalty; for that they used to spread mischief.

Translated by

Muhammad Sarwar

The disbelievers who had created obstacles in the way leading to God will face manifold torments as a result of their evil deeds.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Those who disbelieved and tried to obstruct the path of Allah, for them We will add torment on top of the torment because of the corruption they spread.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

(As for) those who disbelieve and turn away from Allah's way, We will add chastisement to their chastisement because they made mischief.

Translated by

William Pickthall

For those who disbelieve and debar (men) from the way of Allah, We add doom to doom because they wrought corruption,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जिन्होंने इनकार किया और लोगों को अल्लाह के रास्ते से रोका हम उनके अज़ाब पर अज़ाब का इज़ाफ़ा करेंगे उस फ़साद की वजह से जो वे करते थे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو لوگ کفر کرتے تھے اور اللہ کی راہ سے روکتے تھے ان کے لیے ہم ایک سزا پر دوسری سزا بمقابلہ ان کے فساد کے بڑھا دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا۔ ہم انہیں عذاب پر عذاب دیں گے، اس پاداش میں کہ وہ فساد کیا کرتے تھے۔ “ (٨٨)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جن لوگوں نے خود کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو اللہ کی راہ سے روکا انہیں ہم عذاب پر عذاب دیں گے۔ اس فساد کے بدلے میں جو وہ دنیا میں برپا کرتے رہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

وہ سب گم ہوجائے گی، جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستے سے روکا ہم عذاب پر ان کا عذاب بڑھا دیں گے اس سبب سے کہ وہ فساد کرتے تھے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو لوگ منکر ہوئے ہیں اور روکتے ہیں اللہ کی راہ سے ان کو ہم بڑھا دیں گے عذاب پر عذاب بدلہ اس کا جو شرارت کرتے تھے  

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو لوگ کفر کرتے تھے اور لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا کرتے تھے ہم ان کے کفر کی سزا پر اس شرارت کی پاداش میں جو وہ کیا کرتے تھے اور سزا بڑھادیں گے