Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 94

سورة النحل

وَ لَا تَتَّخِذُوۡۤا اَیۡمَانَکُمۡ دَخَلًۢا بَیۡنَکُمۡ فَتَزِلَّ قَدَمٌۢ بَعۡدَ ثُبُوۡتِہَا وَ تَذُوۡقُوا السُّوۡٓءَ بِمَا صَدَدۡتُّمۡ عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ ۚ وَ لَکُمۡ عَذَابٌ عَظِیۡمٌ ﴿۹۴﴾

And do not take your oaths as [means of] deceit between you, lest a foot slip after it was [once] firm, and you would taste evil [in this world] for what [people] you diverted from the way of Allah , and you would have [in the Hereafter] a great punishment.

اور تم اپنی قسموں کو آپس کی دغابازی کا بہانہ نہ بناؤ ۔ پھر تو تمہارے قدم اپنی مضبوطی کے بعد ڈگمگا جائیں گے اور تمہیں سخت سزا برداشت کرنا پڑے گی کیونکہ تم نے اللہ کی راہ سے روک دیا اور تمہیں سخت عذاب ہوگا ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَتَّخِذُوۡۤا
تم بناؤ
اَیۡمَانَکُمۡ
اپنی قسموں کو
دَخَلًۢا
دھوکہ دینے کا ذریعہ
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
فَتَزِلَّ
ورنہ پھسل جائے گا
قَدَمٌۢ
قدم
بَعۡدَ
بعد
ثُبُوۡتِہَا
اس کے جم جانے کے
وَتَذُوۡقُوا
اور تم چکھو گے
السُّوۡٓءَ
برائی / سزا
بِمَا
بوجہ اس کے جو
صَدَدۡتُّمۡ
روکا تم نے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کے راستے سے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَا
اور نہ
تَتَّخِذُوۡۤا
تم بناؤ
اَیۡمَانَکُمۡ
اپنی قسموں کو
دَخَلًۢا
فریب کا ذریعہ
بَیۡنَکُمۡ
آپس میں
فَتَزِلَّ
کہ پھسل گیا
قَدَمٌۢ
کوئی قدم
بَعۡدَ
بعد
ثُبُوۡتِہَا
اپنے جمنے کے
وَتَذُوۡقُوا
اور تم مزہ چکھو
السُّوۡٓءَ
برائی کا
بِمَا
اس کے بدلے جو
صَدَدۡتُّمۡ
روکا تم نے
عَنۡ سَبِیۡلِ اللّٰہِ
اللہ کی راہ سے
وَلَکُمۡ
اور تمہارے لیے
عَذَابٌ
عذاب ہے
عَظِیۡمٌ
بہت بڑا
Translated by

Juna Garhi

And do not take your oaths as [means of] deceit between you, lest a foot slip after it was [once] firm, and you would taste evil [in this world] for what [people] you diverted from the way of Allah , and you would have [in the Hereafter] a great punishment.

اور تم اپنی قسموں کو آپس کی دغابازی کا بہانہ نہ بناؤ ۔ پھر تو تمہارے قدم اپنی مضبوطی کے بعد ڈگمگا جائیں گے اور تمہیں سخت سزا برداشت کرنا پڑے گی کیونکہ تم نے اللہ کی راہ سے روک دیا اور تمہیں سخت عذاب ہوگا ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

نیز تم اپنی قسموں کو باہمی معاملات میں دھوکا دینے کا ذریعہ نہ بناؤ، ورنہ تمہارے قدم جم جانے کے بعد پھر سے اکھڑ جائیں گے اور (عہد شکنی کی وجہ سے) جو تم اللہ کی راہ سے روکتے رہے اس کی پاداش میں تمہیں برا نتیجہ بھگتنا ہوگا اور (آخرت میں) تمہارے لئے بہت بڑا عذاب ہوگا

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اورتم اپنی قسموں کوآپس میں فریب کاذریعہ نہ بناؤکہ کوئی قدم اپنے جمنے کے بعد پھسل جائے اورتم برائی کا مزہ چکھو،اس کے بدلے میں جوتم نے اﷲ تعالیٰ کی راہ سے روکا اورتمہارے لیے بہت بڑاعذاب ہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And do not make your oaths a means of mischief among yourselves, lest a foot should slip after it is firmly placed, and you taste evil for your having prevented (others) from the path of Allah, and for you there be a great punishment.

اور نہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دھوکا، آپس میں کہ ڈگ نہ جائے کسی کا پاؤں جمنے کے پیچھے اور تم چکھو سزا اس بات پر کہ تم نے روکا اللہ کی راہ سے اور تم کو بڑا عذاب ہو

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور مت بناؤ اپنی قسموں کو اپنے درمیان دھوکے کا ذریعہ کہ پھسل جائے کوئی قدم پختگی کے بعد اور تمہیں عذاب کا مزہ چکھنا پڑے بسبب اس کے کہ تم نے (لوگوں کو) روکا اللہ کے راستے سے اور تمہارے لیے (اس کی پاداش میں) بہت بڑا عذاب ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Do not make your oaths a means of deceiving one another or else your foot may slip after having been firm, and you may suffer evil consequences because of hindering people from the way of Allah. A mighty chastisement awaits you.

﴿اور اے مسلمانو﴾ تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بنا لینا ، کہیں ایسا نہ ہو کے کوئی قدم جمنے کے بعد اکھڑ جائے 95 اور تم اس جرم کی پاداش میں کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ، برا نتیجہ دیکھو اور سخت سزا بھگتو ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں فساد ڈالنے کا ذریعہ نہ بناؤ ، جس کے نتیجے میں کسی ( اور ) کا پاؤں جمنے کے بعد پھسل جائے ( ٤١ ) ، پھر تمہیں ( اس کو ) اللہ کے راستے سے روکنے کی وجہ سے بری سزا چکھنی پڑے ، اور تمہیں ( ایسی صورت میں ) بڑا عذاب ہوگا ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور اپنی قسموں کو آپ میں مکر فریب یا فساد کا ذریعہ مت کرو ایسا نہ ہو کہ اسلام پر تمہارا قدم جم جانے کے بعد پھر اکھڑ جائے 3 قسم توڑ کر پھر کافروں میں شریک ہو ائو) اور اللہ کی راہ سے روکنے کی سزا میں 4 تم کو تکلیف پہنچے اور سخت عذاب ہو 5

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور اپنی قسموں کو آپس میں فساد ڈالنے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں کے) قدم جم چکنے کے بعد لڑکھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا تھا تمہیں تکلیف بھگتنا پڑے اور تم کو بڑا سخت عذاب ملے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو فریب دینے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ کہیں (ایسا نہ ہو کہ) کوئی قدم جمنے کے بعد پھسل جائے اور تم اللہ کے راستے سے روکنے کا وبال چکھو اور تمہارے لئے بڑا عذاب بن جائے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ نہ بناؤ کہ (لوگوں کے) قدم جم چکنے کے بعد لڑ کھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو خدا کے رستے سے روکا تم کو عقوبت کا مزہ چکھنا پڑے۔ اور بڑا سخت عذاب ملے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And make not your oaths a means of discord amongst you lest a foot may slip after the fixture thereof, and ye may taste evil for having hindered others from the way of Allah, and unto you there shall be a torment mighty.

اور اپنی قسموں کو باہمی فساد کا ذریعہ نہ بناؤ کہیں (کسی اور کا) قدم اس کے جمنے کے بعد نہ پھسل جائے ۔ اور تم کو تکلیف بھگتنا پڑے بہ سبب اس کے کہ تم (دوسروں کے) مانع ہوئے اللہ کی راہ سے اور تمہیں بڑا عذاب ہوگا ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں فریب کا ذریعہ نہ بناؤ کہ کوئی قدم جمنے کے بعد پھسل جائے اور تم اللہ کی راہ سے روکنے کی پاداش میں عذاب چکھو اور تمہارے واسطے ایک عذابِ عظیم ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور اپنی قسموں کو آپس میں لڑائی کرنے کاذریعہ بناؤ ( تمہارے اس عمل کے نتیجے میں ) کہیں ( کسی دوسرے کا ) قدم جم جانے کے بعد ڈگمگا نہ جائے اورتمہیں اللہ ( تعالیٰ ) کی راہ سے روکنے کی وجہ سے بری سزا چکھنی پڑجائے اور ( اس طرح یہ ) تمہارے لیے بڑاعذاب ہوگا ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور اپنی قسموں کو آپس میں اس بات کا ذریعہ نہ بنائو کہ لوگوں کے قدم جم چکنے کے بعد لڑکھڑا جائیں اور اس وجہ سے کہ تم نے لوگوں کو اللہ کے رستے سے روکا تم کو برائی کا مزہ چکھنا پڑے گا اور بہت بڑا عذاب ملے گا۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور اپنی قسموں کو آپس میں فساد کا ذریعہ بنا لینا کہ کہیں اس سے کوئی قدم ڈگمگا جائے اس کے جمنے کے بعد، اور اس کے نتیجے میں تمہیں بھگتنا پڑے برا انجام، اس بنا پر کہ تم نے روکا اللہ کی راہ سے، اور (اس طرح آخرکار) تمہارے لئے ایک بہت بڑا عذاب قرار پا جائے،

Translated by

Noor ul Amin

نیز تم اپنی قسموں کو باہمی معاملات میں دھوکا دینے کاذریعہ نہ بنائوایسانہ ہوکہ کسی کاقدم اسلام پر جمنے کے بعد ( تمہارے اس برتائوکی وجہ سے ) پھسل جائے اور اللہ کی راہ سے روکنے کی وجہ سے تمہیں سزا بھگتنی پڑے اور ( آخرت میں ) تمہیں بڑاعذاب دیاجائے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور اپنی قسمیں آپس میں بے اصل بہانہ نہ بنالو کہ کہیں کوئی پاؤں ( ف۲۲۲ ) جمنے کے بعد لغزش نہ کرے اور تمہیں برائی چکھنی ہو ( ف۲۲۳ ) بدلہ اس کا کہ اللہ کی راہ سے روکتے تھے اور تمہیں بڑا عذاب ہو ( ف۲۲٤ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور تم اپنی قَسموں کو آپس میں فریب کاری کا ذریعہ نہ بنایا کرو ورنہ قدم ( اسلام پر ) جم جانے کے بعد لڑکھڑا جائے گا اور تم اس وجہ سے کہ اللہ کی راہ سے روکتے تھے برے انجام کا مزہ چکھو گے ، اور تمہارے لئے زبردست عذاب ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور تم اپنے درمیان اپنی قسموں کو مکر و فریب کا ذریعہ نہ بناؤ ۔ کہیں کوئی قدم جم جانے کے بعد پھسل نہ جائے اور اس طرح تمہیں اللہ کی راہ سے روکنے کی پاداش میں برائی کا مزہ چکھنا پڑے اور تمہارے لئے عذابِ عظیم ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

And take not your oaths, to practise deception between yourselves, with the result that someone's foot may slip after it was firmly planted, and ye may have to taste the evil (consequences) of having hindered (men) from the Path of Allah, and a Mighty Wrath descend on you.

Translated by

Muhammad Sarwar

Do not consider your oaths as a means of deceit lest you damage the firmness of your faith, suffer from evil by creating obstacles in the way that leads to God, and incur a great torment upon yourselves.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And do not make your oaths a means of deception among yourselves, resulting in the slip of a foot after it was firmly planted, and you taste the evil of having hindered from the path of Allah, and you will suffer a terrible punishment.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And do not make your oaths a means of deceit between you, lest a foot should slip after its stability and you should taste evil because you turned away from Allah's way and grievous punishment be your (lot).

Translated by

William Pickthall

Make not your oaths a deceit between you, lest a foot should slip after being firmly planted and ye should taste evil forasmuch as ye debarred (men) from the way of Allah, and yours should be an awful doom.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और तुम अपनी क़समों को आपस में फ़रेब का ज़रिया न बनाओ कि कोई क़दम जमने के बाद फिसल जाए और तुम इस बात की सज़ा चखो कि तुमने अल्लाह की राह से रोका, और तुम्हारे लिए एक बड़ा अज़ाब है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں فساد ڈالنے کا ذریعہ مت بناؤ (7) کبھی (اس کو دیکھ کر) کسی اور کا قدم جمنے کے بعد نہ پھسل جائے پھر تم کو اس کے سبب سے کہ تم (نقص عہد کرکے دوسروں کے لیے) راہ خدا سے مانع ہوئے تکلیف بھگتنا پڑے اور تم کو بڑا عذاب ہوگا۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور تم اپنی قسموں کو اپنے درمیان فریب کا ذریعہ نہ بناؤ، ایسا نہ ہو کہ قدم جمنے کے بعد پھسل جائے اور تم برائی کا خمیازہ چکھو، اس کے بدلے جو تم نے اللہ کی راہ سے روکا اور تمہارے لیے بہت بڑا عذاب ہو۔ “ (٩٤) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

(اور اے مسلمانو) تم اپنی قسموں کو آپس میں ایک دوسرے کو دھوکہ دینے کا ذریعہ نہ بنا لینا ، کہیں ایسا نہ ہو کہ کوئی قدم جمنے کے بعد اکھڑ جائے اور تم اس جرم کی پاداش میں کہ تم نے لوگوں کو اللہ کی راہ سے روکا ، برا نتیجہ دیکھو اور سزا بھگتو۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

ان کے بارے میں تم سے ضرور باز پرس ہوگی، اور اپنی قسموں کو اپنے درمیان فساد ڈالنے کا ذریعہ نہ بناؤ کہ جمنے کے بعد قدم پھسل جائے اور تم اللہ کی راہ سے روکنے کا عذاب چکھو، اور تمہارے لیے بڑا عذاب ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور نہ ٹھہراؤ اپنی قسموں کو دھوکا آپس میں کہ ڈگ نہ جائے کسی کا پاؤں جمنے کے پیچھے اور تم چکھو سزا اس بات پر کہ تم نے روکا اللہ کی راہ سے اور تم کو بڑا عذاب ہو

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور تم اپنی قسموں کو آپس میں دھوکہ دہی کا ذریعہ نہ بنائو کہیں ایسا نہ ہو کہ کسی کا قدم جم جانے کے بعد پھسل جائے اور تم کو اس سبب سے کہ تم نے خدا کی راہ سے روکا عذاب کا مزہ چکھنا پڑے اور تم کو بڑاسخت عذاب ہو