Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 96

سورة النحل

مَا عِنۡدَکُمۡ یَنۡفَدُ وَ مَا عِنۡدَ اللّٰہِ بَاقٍ ؕ وَ لَنَجۡزِیَنَّ الَّذِیۡنَ صَبَرُوۡۤا اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۶﴾

Whatever you have will end, but what Allah has is lasting. And We will surely give those who were patient their reward according to the best of what they used to do.

تمہارے پاس جو کچھ ہے سب فانی ہے اور اللہ تعالٰی کے پاس جو کچھ ہے باقی ہے ۔ اور صبر کرنے والوں کو ہم بھلے اعمال کا بہترین بدلہ ضرور عطا فرمائیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَا
جو کچھ
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس ہے
یَنۡفَدُ
ختم ہوجائے گا
وَمَا
اور جوکچھ
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ کے پاس ہے
بَاقٍ
باقی رہنے والا ہے
وَلَنَجۡزِیَنَّ
اور البتہ ہم ضرور بدلہ میں دیں گے
الَّذِیۡنَ
ان کو جنہوں نے
صَبَرُوۡۤا
صبر کیا
اَجۡرَہُمۡ
اجر ان کا
بِاَحۡسَنِ
بہترین
مَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَا
جو
عِنۡدَکُمۡ
تمہارے پاس ہے
یَنۡفَدُ
ختم ہو جائےگا
وَمَا
اور جو
عِنۡدَ اللّٰہِ
اللہ تعالیٰ کے پاس ہے
بَاقٍ
باقی رہنے والا ہے
وَلَنَجۡزِیَنَّ
اور یقیناً ہم ضرور بدلہ دیں گے
الَّذِیۡنَ
ان لوگوں کو
صَبَرُوۡۤا
جنہوں نے صبر کیا
اَجۡرَہُمۡ
بدلہ ان کا
بِاَحۡسَنِ
زیادہ اچھا
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

Whatever you have will end, but what Allah has is lasting. And We will surely give those who were patient their reward according to the best of what they used to do.

تمہارے پاس جو کچھ ہے سب فانی ہے اور اللہ تعالٰی کے پاس جو کچھ ہے باقی ہے ۔ اور صبر کرنے والوں کو ہم بھلے اعمال کا بہترین بدلہ ضرور عطا فرمائیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ہم صبر کرنے والوں کو ان کے اچھے اعمال کے مطابق ضرور ان کا اجر عطا کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اورجو اﷲ تعالیٰ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والاہے اور جن لوگوں نے صبرکیایقینااُنہیں ہم ضرورزیادہ اچھابدلہ دیں گے اس کاجووہ عمل کرتے تھے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

What is with you shall end and what is with Allah shall last. And certainly, We shall give those who observed patience their reward for the good they used to do.

جو تمہارے پاس ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے کبھی ختم نہ ہوگا، اور ہم بدلہ میں دیں گے صبر کرنے والوں کو ان کا حق اچھے کاموں پر جو کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جو تمہارے پاس ہے وہ ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ہم لازماً دیں گے صبر کرنے والوں کو ان کا اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whatever you have is bound to pass away and whatever is with Allah will last. And We shall surely grant those who have been patient their reward according to the best of what they did.

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہو جانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے ، اور ہم ضرور صبر سے کام لینے والوں 98 کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے ۔

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا ، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے ۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا ( ٤٢ ) ہم انہیں ان کے بہترین کاموں کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اسکی وجہ یہ ہے کہ) تمہارے پاس جو ہے وہ نبڑنے والاف 7 ہے اور اللہ کے پاس جو ہے وہ ہمیشہ باقی رہے گا (اس کو فنا اور زوال نہیں ہے) اور جن لوگوں نے صبر کیا 8 ان کو ہم ضرور ان کے بہتر کاموں کا بدلہ دیں گے 9

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ ہمیشہ رہے گا اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم ضرور ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجانے والا ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ان کے لئے ہم اس سے بہتر اجر وثواب دیں گے جو وہ کرتے رہے ہیں۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جاتا ہے اور جو خدا کے پاس ہے وہ باقی ہے کہ (کبھی ختم نہیں ہوگا) اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم اُن کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

That which is with you is exhausted, and that which is with Allah is lasting. And We will surely recompense those who have been patient their hire for the best of that which they have been working

جو کچھ تمہارے پاس ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے باقی رہنے والا ہے ۔ اور جو لوگ ثابت قدم رہے ہم ان کا اجر انہیں ضرور دے کر رہیں گے جو کچھ وہ اچھے کام کرتے رہے ہیں اس کے عوض میں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کچھ تمہارے پاس ہے ، وہ ختم ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے ، وہ باقی رہنے والا ہے اور جو لوگ ثابت قدم رہیں گے ، ہم ان کو جو کچھ وہ کرتے رہے ، اس کا بہترین اجر دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

تمہارے پاس جو ( کچھ ) ہے وہ ( پورا کا پورا ) ختم ہوجائے گا اور باقی رہنے والا وہی ہے جو اللہ ( تعالیٰ ) کے پاس ہے اور جو لوگ ( ہر حال میں ) ثابت قدم رہتے ہیں ہم ضرور بالضرور انہیں ان کے اچھے اعمال کی وجہ سے ( بہترین ) بدلہ عنایت فرمائیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو کچھ تمہارے پاس ہے ختم ہوجاتا ہے اور جو اللہ کے پاس ہے وہ کبھی ختم نہیں ہوگا۔ اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم ان کو ان کے اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو کچھ تمہارے پاس ہے (اے لوگو) وہ بہرحال (ایک نہ ایک دن) ختم ہو کر رہیگا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ (ہمیشہ) باقی رہنے والا ہے اور جو لوگ (راہ حق پر) ثابت قدم رہے ہم ان کو ضرور بالضرور بدلہ دینگے ان کے ان بہترین اعمال کے مطابق جو وہ کرتے رہے تھے

Translated by

Noor ul Amin

جوکچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہو جائے گا اورجو کچھ اللہ کے پا س ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ہم صبرکرنے والوں کو ان کے اچھے اعمال کے مطابق ضروران کا اجرعطاکریں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو تمہارے پاس ہے ( ف۲۲۷ ) ہوچکے گا اور جو اللہ کے پاس ہے ( ف۲۲۸ ) ہمیشہ رہنے والا ، اور ضرور ہم صبر کرنے والوں کو ان کا وہ صلہ دیں گے جو ان کے سب سے اچھے کام کے قابل ہو ، ( ف۲۲۹ )

Translated by

Tahir ul Qadri

جو ( مال و زر ) تمہارے پاس ہے فنا ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے باقی رہنے والا ہے ، اور ہم ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ضرور ان کا اجر عطا فرمائیں گے ان کے اچھے اعمال کے عوض جو وہ انجام دیتے رہے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہو جائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ہم یقیناً صبر کرنے والوں کو ان کا اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق عطا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

What is with you must vanish: what is with Allah will endure. And We will certainly bestow, on those who patiently persevere, their reward according to the best of their actions.

Translated by

Muhammad Sarwar

Whatever you possess is transient and whatever is with God is everlasting. We will recompense those who exercise patience with their due reward and even more.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whatever you have will be exhausted, and what is with Allah will remain. And to those who are patient, We will certainly grant them their rewards in proportion to the best of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

What is with you passes away and what is with Allah is enduring; and We will most certainly give to those who are patient their reward for the best of what they did.

Translated by

William Pickthall

That which ye have wasteth away, and that which Allah hath remaineth. And verily We shall pay those who are steadfast a recompense in proportion to the best of what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कुछ तुम्हारे पास है वह ख़त्म हो जाएगा और जो कुछ अल्लाह के पास है वह बाक़ी रहने वाला है, और जो लोग सब्र करेंगे हम उनके अच्छे कामों का अज्र उनको ज़रूर देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور جو کچھ تمہارے پاس (دنیا میں) ہے وہ ختم ہوجاوے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ دائم ہوگا اور جو لوگ ثابت قدم ہیں ہم ان کے اچھے کاموں کے عوض میں ان کا اجر ان کو ضرور دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم انہیں ان کا اجر ضرور دیں گے، ان بہترین اعمال کے بدلے جو وہ کیا کرتے رہے۔ “ (٩٦) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ خرچ ہوجانے والا ہے اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے۔ اور ہم ضروری صبر سے کام لینے والوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق دیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

تمہارے پاس جو کچھ ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے، اور جن لوگوں نے صبر کیا ہم انہیں ضرور ضرور ان کے اچھے کاموں کے عوض دیدیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جو تمہارے پاس ہے ختم ہوجائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے کبھی ختم نہ ہوگا اور ہم بدلے میں دیں گے صبر کرنے والوں کو ان کا حق اچھے کاموں پر جو کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ ختم ہوجائیگا اور جو کچھ خدا کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے اور ان لوگوں کو جو ثابت قدم رہتے ہیں ہم ان کو ان اچھے کاموں کے بدلے میں جو وہ کیا کرتے تھے ا ن کا صلہ عطا کریں گے