Surat un Nahal

Surah: 16

Verse: 97

سورة النحل

مَنۡ عَمِلَ صَالِحًا مِّنۡ ذَکَرٍ اَوۡ اُنۡثٰی وَ ہُوَ مُؤۡمِنٌ فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ حَیٰوۃً طَیِّبَۃً ۚ وَ لَنَجۡزِیَنَّہُمۡ اَجۡرَہُمۡ بِاَحۡسَنِ مَا کَانُوۡا یَعۡمَلُوۡنَ ﴿۹۷﴾

Whoever does righteousness, whether male or female, while he is a believer - We will surely cause him to live a good life, and We will surely give them their reward [in the Hereafter] according to the best of what they used to do.

جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت ، لیکن با ایمان ہو تو ہم اُسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

مَنۡ
جس نے
عَمِلَ
عمل کیا
صَالِحًا
نیک
مِّنۡ ذَکَرٍ
خواہ کوئی مرد ہو
اَوۡ
یا
اُنۡثٰی
عورت
وَہُوَ
جن کہ وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ
پس البتہ ہم ضرور زندگی دیں گے اسے
حَیٰوۃً
زندگی
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
وَلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور البتہ ہم ضرور بدلہ میں دیں گے انہیں
اَجۡرَہُمۡ
اجر ان کا
بِاَحۡسَنِ
بہترین
مَا
اس کا جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
وہ عمل کرتے
Word by Word by

Nighat Hashmi

مَنۡ
جو کوئی
عَمِلَ
عمل کرے
صَالِحًا
نیک
مِّنۡ ذَکَرٍ
خواہ مرد ہو
اَوۡ
یا
اُنۡثٰی
عورت
وَہُوَ
اور وہ
مُؤۡمِنٌ
مومن ہو
فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ
تو ہم ضرور زندگی دیں گے اس کو
حَیٰوۃً
زندگی
طَیِّبَۃً
پاکیزہ
وَلَنَجۡزِیَنَّہُمۡ
اور ہم ضرور بدلہ دیں گے ان کو
اَجۡرَہُمۡ
جزا ان کی
بِاَحۡسَنِ
زیادہ اچھی
مَا
جو
کَانُوۡا
تھے وہ
یَعۡمَلُوۡنَ
عمل کرتے
Translated by

Juna Garhi

Whoever does righteousness, whether male or female, while he is a believer - We will surely cause him to live a good life, and We will surely give them their reward [in the Hereafter] according to the best of what they used to do.

جو شخص نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت ، لیکن با ایمان ہو تو ہم اُسے یقیناً نہایت بہتر زندگی عطا فرمائیں گے اور ان کے نیک اعمال کا بہتر بدلہ بھی انہیں ضرور ضرور دیں گے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

جو شخص بھی نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ان کے بہترین اعمال کے مطابق انہیں ان کا اجر عطا کریں گے

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

جو شخص نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تواسے ہم ضرورزندگی دیں گے ، پاکیزہ زندگی اورہم ضروربدلے میں اُن کااجر زیادہ اچھا دیں گے جووہ عمل کرتے تھے

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Whoever, male or female, has done righteous deed, while a believer, We shall certainly make him live a good life and shall give such people their reward for the good they used to do.

جس نے کیا نیک کام مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان پر ہے تو اس کو ہم زندگی دیں گے ایک اچھی زندگی اور بدلے میں دیں گے ان کو حق ان کا بہتر کاموں پر جو کرتے تھے۔

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

جس کسی نے بھی نیک عمل کیا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ ہو وہ مؤمن تو ہم اسے (دُنیا میں) ایک پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ہم انہیں ضرور دیں گے ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

Whosoever acts righteously - whether a man or a woman - and embraces belief, We will surely grant him a good life; and will surely grant such persons their reward according to the best of their deeds.

جو شخص بھی نیک عمل کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے 99 اور ﴿آخرت میں﴾ ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے ۔ 100

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

جس شخص نے بھی مومن ہونے کی حالت میں نیک عمل کیا ہوگا ، چاہے وہ مرد ہو یا عورت ، ہم اسے پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے ، اور ایسے لوگوں کو ان کے بہترین اعمال کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

مرد ہو یا عورت جو کوئی ایمان کے ساتھ نیک کام کرے تو ہم (دنیا میں) اس کی زندگی پاک زندگی کریں گے 10 اور ان کو ایسے لوگوں کو) ہم (قیامت میں) ضرور ان کے بہتر کاموں کا بدلہ دیں گی

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

جو شخص نیک کام کرے وہ خود مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان ہو تو ہم ضرور اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی عطا فرمائیں گے اور (آخرت میں) ان کے اعمال کا بہت اچھا صلہ عطا فرمائیں گے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

تم میں سے جس نے بھی کوئی بہتر کام کیا خواہ مرد ہو یا عورت ہو جب کہ وہ مومن ہو تو ہم اس کو (اس دنیا میں) پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور (آخرت میں) ان کا اجر وثواب اس سے بہتر دیں گے جو وہ عمل کرتے تھے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت وہ مومن بھی ہوگا تو ہم اس کو (دنیا میں) پاک (اور آرام کی) زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) اُن کے اعمال کا نہایت اچھا صلہ دیں گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Whosoever worketh righteously, male or female, and is a believer, We will surely quicken him to a clean life, and will surely recompense them their hire for the best of that which they have been working.

نیک عمل جو کوئی بھی کرے گا مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحب ایمان ہو تو ہم اسے ضرور ایک پاکیزہ زندگی عطا کریں گے ۔ اور ہم انہیں ان کے اچھے کاموں کے عوض میں ضرور اجر دیں گے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

جو کوئی نیک عمل کرے گا ، خواہ مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان پر ہے تو ہم اس کو ایک پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور ہم ان کو جو کچھ وہ کرتے رہے ، اس کا بہتر صلہ دیں گے ۔

Translated by

Mufti Naeem

جس مرد یا عورت نے ایمان کی حالت میں اچھا عمل کیا ہم ضروربالضرور اسے پاکیزہ زندگی کے ساتھ ( اس دنیا میں ) زندہ رکھیں گے اور ہم ان کے اچھے اعمال کی وجہ سے انہیں ان کا اجر ضروربالضرور ( بہترین ) عطافرمائیںگے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

جو شخص نیک اعمال کرے گا مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو تو ہم اس کو دنیا میں پاک اور آرام کی زندگی سے زندہ رکھیں گے اور (آخرت میں) ان کے نیک اعمال کا بہت اچھا بدلہ دیں گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

جو بھی کوئی نیک کام کریگا خواہ وہ کوئی مرد ہو یا عورت، بشرطیکہ وہ ایمان رکھتا ہو، تو ہم اسے (دنیا میں) ضرور ایک پاکیزہ زندگی سے نوازینگے اور (قیامت کے روز) ہم ایسے لوگوں کو ضرور ان کا اجر عطا کریں گے ان کے ان بہترین اعمال کے مطابق جو وہ (زندگی بھر) کرتے رہے تھے،

Translated by

Noor ul Amin

جو شخص بھی نیک عمل کرے خوا ہ مردہویا عورت بشرطیکہ وہ مومن ہوتوہم اسے پاکیزہ اور عمدہ زندگی عطا کریں گے اور ( آخرت میں ) ان کے بہتراعمال کے مطابق انہیں انکااجرعطاکریں گے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

جو اچھا کام کرے مرد ہو یا عورت اور ہو مسلمان ( ف۲۳۰ ) تو ضرور ہم اسے اچھی زندگی جِلائیں گے ( ف۲۳۱ ) اور ضرور انھیں ان کا نیگ ( اجر ) دیں گے جو ان کے سب سے بہتر کام کے لائق ہوں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

جو کوئی نیک عمل کرے ( خواہ ) مرد ہو یا عورت جبکہ وہ مومن ہو تو ہم اسے ضرور پاکیزہ زندگی کے ساتھ زندہ رکھیں گے ، اور انہیں ضرور ان کا اجر ( بھی ) عطا فرمائیں گے ان اچھے اعمال کے عوض جو وہ انجام دیتے تھے

Translated by

Hussain Najfi

جو کوئی بھی نیک عمل کرے خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ مؤمن ہو تو ہم اسے ( دنیا ) میں پاک و پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور ( آخرت میں ) ان کا اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق عطا کریں گے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Whoever works righteousness, man or woman, and has Faith, verily, to him will We give a new Life, a life that is good and pure and We will bestow on such their reward according to the best of their actions.

Translated by

Muhammad Sarwar

All righteously believing male or female will be granted a blessed happy life and will receive their due reward and more.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Whoever does righteous deeds - whether male or female - while he (or she) is a believer; then We will certainly give them a good life, and We will certainly grant them their rewards in proportion to the best of what they used to do.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Whoever does good whether male or female and he is a believer, We will most certainly make him live a happy life, and We will most certainly give them their reward for the best of what they did.

Translated by

William Pickthall

Whosoever doeth right, whether male or female, and is a believer, him verily we shall quicken with good life, and We shall pay them a recompense in proportion to the best of what they used to do.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

जो कोई नेक काम करेगा चाहे वह मर्द हो या औरत, बशर्तेकि वह मोमिन हो तो हम उसको ज़िंदगी देंगे एक अच्छी ज़िंदगी, और जो कुछ वे करते रहे हैं उसका हम उनको बेहतरीन बदला देंगे।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

جو شحص کوئی نیک کام کرے گا خواہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ صاحب ایمان ہو (1) تو ہم اس شخص کو (دنیا میں) با لطف زندگی دیں گے (2) اور (آخرت میں) ان کے اچھے کاموں کے عوض میں ان کا اجر دیں گے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

جو بھی نیک عمل کرے مرد ہو یا عورت اور وہ مومن ہو ہم ضرور اسے پاکیزہ زندگی عطا کریں گے اور ضرور انہیں ان کا بدلہ دیں گے ان اعمال کے مطابق جو وہ کیا کرتے تھے۔ “ (٩٧)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

جو شخص بھی نیک عمل کرے گا ، خواہ وہ مرد ہو یا عورت ، بشرطیکہ ہو وہ مومن ، اسے ہم دنیا میں پاکیزہ زندگی بسر کرائیں گے اور (آخرت میں) ایسے لوگوں کو ان کے اجر ان کے بہترین اعمال کے مطابق بخشیں گے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

، جس کسی مرد یا عورت نے نیک عمل کیا اس حال میں کہ وہ مومن ہے تو ہم اسے ضرور اچھی زندگی دیں گے، اور ان کے اچھے کام کے عوض ہم انہیں ان کا اجر ضرور دیں گے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

جس نے کیا نیک کام مرد ہو یا عورت ہو اور وہ ایمان پر ہے تو اس کو ہم زندگی دیں گے ایک اچھی زندگی اور بدلے میں دیں گے ان کو حق ان کا بہتر کاموں پر جو کرتے تھے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

جو شخص نیک کام کرے گا خواہ وہ مرد ہو یا عورت بشرطیکہ وہ صاحب ایمان ہو تو ہم اس کو زندگی دیں گے ایک پاکیزہ زندگی اور ان کے ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے بہترین بدلہ عطا فرمائیں گے