Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 101

سورة بنی اسراءیل

وَ لَقَدۡ اٰتَیۡنَا مُوۡسٰی تِسۡعَ اٰیٰتٍۭ بَیِّنٰتٍ فَسۡئَلۡ بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ اِذۡ جَآءَہُمۡ فَقَالَ لَہٗ فِرۡعَوۡنُ اِنِّیۡ لَاَظُنُّکَ یٰمُوۡسٰی مَسۡحُوۡرًا ﴿۱۰۱﴾

And We had certainly given Moses nine evident signs, so ask the Children of Israel [about] when he came to them and Pharaoh said to him, "Indeed I think, O Moses, that you are affected by magic."

ہم نے موسیٰ کو نو معجزے بالکل صاف صاف عطا فرمائے ، تو خود ہی بنی اسرائیل سے پوچھ لے کہ جب وہ ان کے پاس پہنچے تو فرعون بولا کہ اے موسٰی! میرے خیال میں تو تجھ پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور البتہ تحقیق
اٰتَیۡنَا
دیں ہم نے
مُوۡسٰی
موسیٰ کو
تِسۡعَ
نو
اٰیٰتٍۭ
نشانیاں
بَیِّنٰتٍ
واضح
فَسۡئَلۡ
تو پوچھ لو
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
وہ آیا ان کے پاس
فَقَالَ
تو کہا
لَہٗ
اسے
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
اِنِّیۡ
بےشک میں
لَاَظُنُّکَ
البتہ میں گمان کرتا ہوں تجھے
یٰمُوۡسٰی
اے موسیٰ
مَسۡحُوۡرًا
سحر زدہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَلَقَدۡ
اور بلاشبہ یقیناً
اٰتَیۡنَا
دئیے ہم نے
مُوۡسٰی
موسٰی کو
تِسۡعَ
نو
اٰیٰتٍۭ
نشانیاں(معجزات)
بَیِّنٰتٍ
واضح
فَسۡئَلۡ
چنانچہ آپ پو چھ لیں
بَنِیۡۤ اِسۡرَآءِیۡلَ
بنی اسرائیل سے
اِذۡ
جب
جَآءَہُمۡ
آیا مو سٰی ان کے پاس
فَقَالَ
تو کہا
لَہٗ
اس سے
فِرۡعَوۡنُ
فرعون نے
اِنِّیۡ
یقیناً میں
لَاَظُنُّکَ
واقعی سمجھتا ہوں تجھے
یٰمُوۡسٰی
اے موسٰی
مَسۡحُوۡرًا
سحرزدہ
Translated by

Juna Garhi

And We had certainly given Moses nine evident signs, so ask the Children of Israel [about] when he came to them and Pharaoh said to him, "Indeed I think, O Moses, that you are affected by magic."

ہم نے موسیٰ کو نو معجزے بالکل صاف صاف عطا فرمائے ، تو خود ہی بنی اسرائیل سے پوچھ لے کہ جب وہ ان کے پاس پہنچے تو فرعون بولا کہ اے موسٰی! میرے خیال میں تو تجھ پر جادو کر دیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

ہم نے موسیٰ کو تو واضح آیات دی تھیں تو بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ جب موسیٰ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا : موسیٰ ! میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ تجھ پر جادو کردیا گیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اوربلاشبہ یقیناہم نے موسیٰ کونوواضح معجزات دیے چنانچہ آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیں، جب موسیٰ اُن کے پاس آیاتوفرعون نے اُس سے کہا: ’’اے موسیٰ!یقینامیں تجھے واقعی سحرزدہ سمجھتا ہوں۔‘‘

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And surely we gave Musa nine clear signs. So, ask the children of Isra&il, when he came to them, the Pharaoh said to him, |"I am afraid, 0 Musa, you are under the spell of magic.|"

اور ہم نے دیں موسیٰ کو نو نشانیاں صاف پھر پوچھ بنی اسرائیل سے جب آیا وہ ان کے پاس تو کہا اس کو فرعون نے میری اٹکل میں تو موسیٰ تجھ پر جادو ہوا

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے موسیٰ کو نو واضح نشانیاں عطا کی تھیں تو ذرا پوچھیں بنی اسرائیل سے (اس زمانے کا حال) جب کہ موسیٰ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰ میں تو تمہیں ایک سحر زدہ آدمی سمجھتا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

ہم نے موسیٰ ( علیہ السلام ) کو نو نشانیاں عطا کی تھیں جو صریح طور پر دکھائی دے رہی تھیں ۔ 113 اب یہ تم خود بنی اسرائیل سے پوچھ لو کہ جب وہ سامنے آئیں تو فرعون نے یہی کہا تھا نہ کہ اے موسیٰ ، میں سمجھتا ہوں کہ تو ضرور ایک سحر زدہ آدمی ہے ۔ 114

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی کھلی نشانیاں دی تھیں ۔ ( ٥٣ ) اب بنو اسرائیل سے پوچھ لو کہ جب وہ ان لوگوں کے پاس گئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ : اے موسیٰ ! تمہارے بارے میں میرا تو خیال یہ ہے کہ کسی نے تم پر جادو کردیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم موسیٰ کو انوکھی نشانیاں دے چکے ہیں 9 تو (اے پیغمبر) بنی اسرائیل سے پوچھ لے جب موسیٰ ان کے پاس آیا (فرعون کے عذاب سے ان کو چھڑانے کے لئے) تو فرعون اس سے کہنے لگا میں تو سمجھتا ہوں اے موسیٰ کسی نے تجھ پر جادو کردیا ہے 0 1

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور بیشک ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو نو (9) واضح نشانیاں (معجزات) دیں تو بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ جب وہ (موسیٰ علیہ السلام) ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) ! میرا خیال ہے تم پر ضرور کسی نے جادو کردیا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

اور یقینا ہم نے موسیٰ کو کھلی ہوئی واضح نو عدد نشانیاں (معجزات) عطا کی تھیں آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) بنی اسرائیل سے پوچھئے کہ جب موسیٰ آئے تو فرعون نے کیا کہا تھا۔ (اس نے کہا تھا کہ) اے موسیٰ میرا گمان یہ ہے کہ تم پر جادو کردیا گیا ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے دریافت کرلو کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ میں خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And assuredly We vouchsafed unto Musa nine manifest signs - ask thou the Children of Israel--so when he came unto them, Fir'awn said unto him, verily imagine thee, O Musa! enchanted.

اور ہم نے موسیٰ کو نوکھلی ہوئی نشانیاں دی تھیں جب کہ وہ بنی اسرائیل کے پاس آئے تھے سو آپ ان سے پوچھ دیکھئے ۔ پھر فرعون نے ان سے کہا میں تو تمہیں اے موسیٰ (علیہ السلام) سحر زدہ سمجھتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی ہوئی نشانیاں دیں ۔ تو بنی اسرائیل سے پوچھ لو ، جبکہ وہ ان کے پاس آیا تو فرعون نے اس سے کہا کہ اے موسیٰ! میں تو تم کو ایک سحر زدہ آدمی سمجھتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور تحقیق ہم نے ( حضرت ) موسیٰ ( علیہ السلام ) کو نو روشن نشانیاں عطا کیں ، پس آپ ( ﷺ ) بنی اسرائیل سے دریافت کیجیے کہ جب وہ ( موسیٰ علیہ السلام ) ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰ ( علیہ السلام ) میں تو تمہیں جادو زدہ خیال کرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں دیں تو بنی اسرائیل سے دریافت کرلو کہ جب وہ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ ! میں خیال کرتا ہوں کہ تم پر جادو کیا گیا ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو عطا کی تھیں نو کھلی نشانیاں، پس تم پوچھ لو بنی اسرائیل سے کہ جب موسیٰ ان کے پاس آیا تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰ میں تو تجھے یقینی طور پر ایک جادو کا مارا ہوا انسان سمجھتا ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

ہم نے موسیٰ کو نوکھلی نشانیاں دی تھیں ، تو آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیجئے کہ جب موسیٰ ان کے پا س آئے تو فرعون نے ان سے کہا:موسیٰ! ’’میں سمجھتاہوں کہ تجھ پر جادو کردیا گیا ہے‘‘

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور بیشک ہم نے موسیٰ کو نو روشن نشانیاں دیں ( ف۲۱۰ ) تو بنی اسرائیل سے پوچھو جب وہ ( ف۲۱۱ ) ان کے پاس آیا تو اس سے فرعون نے کہا ، اے موسیٰ! میرے خیال میں تو تم پر جادو ہوا ( ف۲۱۲ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور بیشک ہم نے موسٰی ( علیہ السلام ) کو نو روشن نشانیاں دیں تو آپ بنی اسرائیل سے پوچھیئے جب ( موسٰی علیہ السلام ) ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا: میں تو یہی خیال کرتا ہوں کہ اے موسٰی! تم سحر زدہ ہو ( تمہیں جادو کر دیا گیا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے موسیٰ کو نو کھلی نشانیاں عطا فرمائیں ۔ آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیں جب کہ وہ ( موسیٰ ) ان کے پاس آئے تھے! تو فرعون نے اس سے کہا ۔ اے موسیٰ! میں تو تمہیں سحر زدہ ( یا ساحر ) خیال کرتا ہوں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

To Moses We did give Nine Clear Signs: As the Children of Israel: when he came to them, Pharaoh said to him: "O Moses! I consider thee, indeed, to have been worked upon by sorcery!

Translated by

Muhammad Sarwar

To Moses We gave nine illustrious miracles. Ask the Israelites; Moses came to them. The Pharaoh said to him,"Moses, I believe that you are bewitched".

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And indeed We gave Musa nine clear signs. Ask then the Children of Israel, when he came to them, then Fir`awn said to him: "O Musa! I think you are indeed bewitched."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And certainly We gave Musa nine clear signs; so ask the children of Israel. When he came to them, Firon said to him: Most surely I deem you, O Musa, to be a man deprived of reason.

Translated by

William Pickthall

And verily We gave unto Moses nine tokens, clear proofs (of Allah's Sovereignty). Do but ask the Children of Israel how he came unto them, then Pharaoh said unto him: Lo! I deem thee one bewitched, O Moses.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

हम ने मूसा को नौ खुली निशानियाँ प्रदान की थी। अब इसराईल की सन्तान से पूछ लो कि जब वह उन के पास आया और फ़िरऔन ने उस से कहा, "ऐ मूसा! मैं तो तुम्हें बड़ा जादूगर समझता हूँ।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو کھلے ہوئے نو معجزے دیئے (3) جب کہ وہ دوبارہ بنی اسرائیل کے پاس آئے تھے سو آپ بنی اسرائیل سے پوچھ دیکھیئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ اے موسیٰ (علیہ السلام) میرے خیال میں تو ضرور تم پر کسی نے جادور کردیا ہے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ کو نو واضح نشانیاں دی تھیں، پس بنی اسرائیل سے پوچھ لیجیے۔ جب ان کے پاس موسیٰ آئے تو فرعون نے کہا اسے موسیٰ ! بیشک میں تجھے سحر زدہ گمان کرتا ہوں۔ “ (١٠١)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو نشانیاں عطا کی تھیں جو صریح طور پر دکھائی دے رہی تھیں۔ اب یہ تم خود بنی اسرائیل سے پوچھ لو کہ جب موسیٰ (علیہ السلام) ان کے ہاں آئے تو فرعون نے یہی کہا تھا تاکہ اے موسیٰ میں سمجھتا ہوں کہ تو ضرور ایک سحر زدہ آدمی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور یہ بات واقعی ہے کہ ہم نے موسیٰ کو کھلی ہوئی نشانیاں عطا کیں سو آپ بنی اسرائیل سے پوچھ لیجیے جب موسیٰ ان کے پاس آئے تو فرعون نے ان سے کہا کہ موسیٰ بلاشبہ میں تیرے بارے میں یہ گمان کرتا ہوں کہ کسی نے تجھ پر جادو کردیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے دیں موسیٰ کو نو نشانیاں صاف پھر پوچھ بنی اسرائیل سے جب آیا وہ ان کے پاس   تو کہا اس کو فرعون نے میری اٹکل میں تو موسیٰ تجھ پر جادو ہوا

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور بلاشبہ ہم نے موسیٰ (علیہ السلام) کو جب کہ وہ بنی اسرائیل کے پاس آئے تھے تو نشانیاں کھلی ہوئی دی تھیں آپ بنی اسرائیل یعنی ان کے علماء سے پوچھ دیکھئے پس فرعون نے موسیٰ (علیہ السلام) سے کہا اے موسیٰ (علیہ السلام) میں تیرے متعلق یہ خیال کرتا ہوں کہ تجھ پر جادو کردیا گیا ہے ۔