Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 102

سورة بنی اسراءیل

قَالَ لَقَدۡ عَلِمۡتَ مَاۤ اَنۡزَلَ ہٰۤؤُلَآءِ اِلَّا رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الۡاَرۡضِ بَصَآئِرَ ۚ وَ اِنِّیۡ لَاَظُنُّکَ یٰفِرۡعَوۡنُ مَثۡبُوۡرًا ﴿۱۰۲﴾

[Moses] said, "You have already known that none has sent down these [signs] except the Lord of the heavens and the earth as evidence, and indeed I think, O Pharaoh, that you are destroyed."

موسیٰ نے جواب دیا کہ یہ تو تجھے علم ہو چکا ہے کہ آسمان و زمین کے پروردگار ہی نے یہ معجزے دکھانے ، سمجھانے کو نازل فرمائے ہیں ، اے فرعون! میں تو سمجھ رہا ہوں کہ تو یقیناً برباد اور ہلاک کیا گیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
لَقَدۡ
البتہ تحقیق
عَلِمۡتَ
جانتے ہو تم
مَاۤ
نہیں
اَنۡزَلَ
اتارا
ہٰۤؤُلَآءِ
انہیں
اِلَّا
مگر
رَبُّ
رب نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
بَصَآئِرَ
واضح نشانیاں بنا کر
وَاِنِّیۡ
اور بےشک میں
لَاَظُنُّکَ
البتہ گمان کرتا ہوں تجھے
یٰفِرۡعَوۡنُ
اے فرعون
مَثۡبُوۡرًا
ہلاک کیا ہوا
Word by Word by

Nighat Hashmi

قَالَ
اس نے کہا
لَقَدۡ
بلا شبہ یقیناً
عَلِمۡتَ
تو جانتا ہے
مَاۤ اَنۡزَلَ
نہیں نازل فرمایا
ہٰۤؤُلَآءِ
اُن کو
اِلَّا
مگر
رَبُّ
رب نے
السَّمٰوٰتِ
آسمانوں کے
وَالۡاَرۡضِ
اور زمین کے
بَصَآئِرَ
بصیرت کا سامان ہیں
وَاِنِّیۡ
اور یقیناً میں
لَاَظُنُّکَ
واقعی تجھے سمجھتا ہوں
یٰفِرۡعَوۡنُ
اے فرعون
مَثۡبُوۡرًا
ہلاک کیا ہوا
Translated by

Juna Garhi

[Moses] said, "You have already known that none has sent down these [signs] except the Lord of the heavens and the earth as evidence, and indeed I think, O Pharaoh, that you are destroyed."

موسیٰ نے جواب دیا کہ یہ تو تجھے علم ہو چکا ہے کہ آسمان و زمین کے پروردگار ہی نے یہ معجزے دکھانے ، سمجھانے کو نازل فرمائے ہیں ، اے فرعون! میں تو سمجھ رہا ہوں کہ تو یقیناً برباد اور ہلاک کیا گیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

موسیٰ نے جواب دیا : تو خوب جانتا ہے کہ ان بصیرت افروز نشانیوں کو اس ہستی نے نازل کیا ہے جو آسمانوں اور زمین کا مالک ہے اور اے فرعون ! میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ تو ہلاک ہو کے رہے گا ؟۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

موسیٰ نے کہا: ’’ان کونازل نہیں فرمایامگر آسمانوں وزمین کے پروردگارہی نے،بصیرت(کاسامان ہیں)،اوراے فرعون!واقعی میں سمجھتاہوں کہ تو یقیناًہلاک کیاہواہے۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

He said, |"You know well that these (signs) are sent down by none but by the Lord of the heavens and the earth as eye-openers. And, I am afraid 0 Pharaoh, you are going to be destroyed.|"

بولا تو جان چکا ہے کہ یہ چیزیں کسی نے نہیں اتاریں مگر آسمان اور زمین کے مالک نے سجھانے کو اور میری اٹکل میں فرعون تو غارت ہوا چاہتا ہے

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

موسیٰ نے کہا : تجھے خوب معلوم ہے کہ نہیں نازل کیا ان (نشانیوں) کو مگر آسمانوں اور زمین کے رب نے آنکھیں کھول دینے کے لیے اور اے فرعون ! میں تو تمہیں ہلاکت زدہ سمجھتا ہوں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

موسیٰ ( علیہ السلام ) نے اس کے جواب میں کہا تو خوب جانتا ہے کہ یہ بصیرت افروز نشانیاں رب السماوات و الارض کے سوا کسی نے نازل نہیں کی ہیں115 ، اور میرا خیال یہ ہے کہ اے فرعون ، تو ضرور ایک شامت زدہ آدمی ہے ۔ 116

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

موسی نے کہا : تمہیں خوب معلوم ہے کہ یہ ساری نشانیاں کسی اور نے نہیں ، آسمانوں اور زمین کے پروردگار نے بصیرت پیدا کرنے کے لیے نازل کی ہیں ۔ اور اے فرعون ! تمہارے بارے میں میرا گمان یہ ہے کہ تمہاری بربادی آنے والی ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

موسیٰ نے جواب دیا تو (خوب) جان چا ہے کہ ان نشانیوں کو آسمان اور زمین کے بادشاہ نے غور کرنے یک لئے اتارا ہے 11 اور میں سمجھتا ہوں اے فرعون تو تباہ ہونے والاف 12 ہے

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

انہوں نے فرمایا یقینا تم یہ جانتے ہو کہ یہ سب آسمانوں اور زمین کے پروردگار کے سوا کسی نے نازل نہیں کیے جو کہ سمجھانے کے لئے ہیں اور اے فرعون ! بیشک میں یہ سمجھتا ہوں کہ ضرور تیری ہلاکت کا وقت آگیا ہے۔

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(موسیٰ نے ؛ ) کہا تو اچھی طرح جانتا ہے کہ ان نشانیوں کو بصیرت اور نصیحت کے لئے آسمانوں اور زمین کے رب نے نازل کیا ہے اور اے فرعون میرا خیال یہ ہے کہ تو ہلاک و برباد ہوجانے والوں میں سے ہے۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے پروردگار کے سوا ان کو کسی نے نازل نہیں کیا۔ (اور وہ بھی تم لوگوں کے) سمجھانے کو۔ اور اے فرعون میں خیال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہوجاؤ گے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Musa said: assuredly thou knowest that none hath sent down these save the Lord of the heavens and the earth as an enlightenment; and verily imagine thee, Fir'awn, doomed.

انہوں نے کہا تو خوب جانتا ہے کہ یہ عجائب بس آسمانوں اور زمین کے پروردگار ہی نے بھیجے ہیں اور میں تجھے اے فرعون ہلاکت زدہ سمجھتا ہوں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اس نے جواب دیا کہ تجھے معلوم ہے کہ ان کو آسمانوں اور زمین کے رب ہی نے اتارا ہے ، آنکھیں کھول دینے کیلئے اور میں تو تم کو اے فرعون! ہلاکت زدہ سمجھتا ہوں ۔

Translated by

Mufti Naeem

انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ ان نشانیوں کو آسمانوں اور زمین کے رب نے ہی نازل فرمایا ہے جو بصیرت ( کا ذریعہ ) ہیں اور اے فرعون! میں تو تجھے ہلاک کیا جانے والا خیال کرتا ہوں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

انہوں نے کہا کہ تم یہ جانتے ہو کہ آسمانوں اور زمین کے رب کے سوا اس کو کسی نے نازل نہیں کیا اور یہ بھی تم لوگوں کے سمجھانے کو اور اے فرعون ! میں خیال کرتا ہوں کہ تم ہلاک ہوجاؤ گے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

موسیٰ نے جواب میں کہا کہ تجھے اچھی طرح معلوم ہے کہ ان بصیرت افروز نشانیوں کو آسمانوں اور زمین کے مالک کے سوا اور کسی نے نہیں اتارا اور میں تجھے اے فرعون، قطعی طور پر ایک ہلاک ہونے والا انسان سمجھتا ہوں،

Translated by

Noor ul Amin

موسیٰ نے جواب دیا توجانتا ہے کہ ان معجزات کو لوگوں کے دکھانے اور سمجھانے کے لئے اس ذات نے نازل کیا ہےجو آسمانوں اور زمین کامالک ہے اور اے فرعون! میں توسمجھتا ہوں کہ توہلاک ہوکر رہیگا

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

کہا یقیناً تو خوب جانتا ہے ( ف۲۱۳ ) کہ انھیں نہ اتارا مگر آسمانوں اور زمین کے مالک نے دل کی آنکھیں کھولنے والیاں ( ف۲۱٤ ) اور میرے گمان میں تو اے فرعون! تو ضرور ہلاک ہونے والا ہے ( ف۲۱۵ )

Translated by

Tahir ul Qadri

موسٰی ( علیہ السلام ) نے فرمایا: تو ( دل سے ) جانتا ہے کہ ان نشانیوں کو کسی اور نے نہیں اتارا مگر آسمانوں اور زمین کے رب نے عبرت و بصیرت بنا کر ، اور میں تو یہی خیال کرتا ہوں کہ اے فرعون! تم ہلاک زدہ ہو ( تو جلدی ہلاک ہوا چاہتا ہے )

Translated by

Hussain Najfi

موسیٰ نے کہا ( اے فرعون ) تو ( دل میں تو ) یقیناً جانتا ہے کہ یہ نشانیاں آسمانوں اور زمین کے پروردگار نے بصیرت کا سامان بنا کر نازل کی ہیں ۔ اور اے فرعون! میں سمجھتا ہوں کہ تو ایک ہلاکت زدہ آدمی ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Moses said, "Thou knowest well that these things have been sent down by none but the Lord of the heavens and the earth as eye-opening evidence: and I consider thee indeed, O Pharaoh, to be one doomed to destruction!"

Translated by

Muhammad Sarwar

He replied, "Certainly you have come to know that these have been sent by the Lord of the heavens and the earth as lessons to people. Pharaoh, I believe that you are doomed to perdition.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

He said: "Verily, you know that these signs have been sent down by none but the Lord of the heavens and the earth. And I think you are indeed, O Fir`awn, doomed to destruction!"

Translated by

Muhammad Habib Shakir

He said: Truly you know that none but the Lord of the heavens and the earth has sent down these as clear proof and most surely I believe you, O Firon, to be given over to perdition.

Translated by

William Pickthall

He said: In truth thou knowest that none sent down these (portents) save the Lord of the heavens and the earth as proofs, and lo! (for my part) I deem thee lost, O Pharaoh.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

उस ने कहा, "तू भली-भाँति जानता है कि आकाशों और धऱती के रब के सिवा किसी और ने इन (निशानियों) को स्पष्ट प्रमाण बनाकर नहीं उतारा है। और ऐ फ़िरऔन! मैं तो समझता हूँ कि तू विनष्ट होने को है।"

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے فرمایا تو (دل میں) خوب جانتا ہے کہ یہ (عجائبات) خاص آسمان اور زمین کے پروردگار نے بھیجے ہیں جو کہ بصیرت کے لیے (کافی) ذرائع ہیں اور میرے خیال میں ضرور تیری کم بختی کے دن آگئے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” موسیٰ نے کہا یقیناتو جان چکا ہے کہ انہیں آسمانوں اور زمین کے رب کے سوا کسی نے نہیں اتارا، یہ سمجھانے کی باتیں ہیں اے فرعون ! میں تجھے ہلاک کیا ہوا سمجھتا ہوں۔ “ (١٠٢) ”

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

موسیٰ (علیہ السلام) نے اس کے جواب میں کہا تو خوب جانتا ہے کہ یہ بصیرت افروز نشانیاں زمین اور آسمانوں کے رب کے سوا کسی نے نازل نہیں کی ہیں ، اور میرا خیال یہ ہے کہ اے فرعون تو ضرور ایک شامت زدہ آدمی ہے

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

موسیٰ نے جواب میں کہا کہ تو ضرور جانتا ہے کہ یہ چیزیں آسمانوں اور زمین کے پروردگار ہی نے نازل فرمائی ہیں جو بصیرت کا ذریعہ ہیں اور اے فرعون میں تیرے بارے میں یہ خیال کرتا ہوں کہ تو ہلاک ہوجانے والا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

بولا تو جان چکا ہے کہ یہ چیزیں کسی نے نہیں اتاریں مگر آسمان اور زمین کے مالک نے سجھانے کو اور میری اٹکل میں فوعون تو غارت ہوا چاہتا ہے

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

موسیٰ (علیہ السلام) نے جواب دیا اے فرعون تو بھی خوب جانتا ہے کہ ان نشانیوں کو جو بطور بصیرت افروز دلائل کے ہیں صرف آسمانوں اور زمین کے رب نے ہی نازل کیا ہے اور میں اے فرعون تیرے متعلق خیال کرتا ہوں کہ تو ہلاک ہوا چاہتا ہے۔