Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 107

سورة بنی اسراءیل

قُلۡ اٰمِنُوۡا بِہٖۤ اَوۡ لَا تُؤۡمِنُوۡا ؕ اِنَّ الَّذِیۡنَ اُوۡتُوا الۡعِلۡمَ مِنۡ قَبۡلِہٖۤ اِذَا یُتۡلٰی عَلَیۡہِمۡ یَخِرُّوۡنَ لِلۡاَذۡقَانِ سُجَّدًا ﴿۱۰۷﴾ۙ

Say, "Believe in it or do not believe. Indeed, those who were given knowledge before it - when it is recited to them, they fall upon their faces in prostration,

کہہ دیجئے! تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ، جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ان کے پاس تو جب بھی اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلۡ
کہ دیجیے
اٰمِنُوۡا
تم ایمان لاؤ
بِہٖۤ
اس پر
اَوۡ
یا
لَاتُؤۡمِنُوۡا
نہ تم ایمان لاؤ
اِنَّ
بےشک
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ جو
اُوۡتُوا
دیئے گئے
الۡعِلۡمَ
علم
مِنۡ قَبۡلِہٖۤ
اس سے پہلے
اِذَا
جب
یُتۡلٰی
وہ پڑھا جاتا ہے
عَلَیۡہِمۡ
ان پر
یَخِرُّوۡنَ
وہ گر پڑتے ہیں
لِلۡاَذۡقَانِ
ٹھوڑیوں کے بل
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلۡ
آپ کہہ دیں
اٰمِنُوۡا
ایمان لاؤ
بِہٖۤ
اس پر
اَوۡ
یا
لَاتُؤۡمِنُوۡا
نہ تم ایمان لاؤ
اِنَّ
یقیناً
الَّذِیۡنَ
وہ لوگ
اُوۡتُوا
جنہیں دیا گیا
الۡعِلۡمَ
علم
مِنۡ قَبۡلِہٖۤ
اس سے پہلے
اِذَا
جب
یُتۡلٰی
پڑھا جاتا ہے
عَلَیۡہِمۡ
اُن پر
یَخِرُّوۡنَ
وہ گر جاتے ہیں
لِلۡاَذۡقَانِ
ٹھوڑیوں کے بل
سُجَّدًا
سجدہ کرتے ہوئے
Translated by

Juna Garhi

Say, "Believe in it or do not believe. Indeed, those who were given knowledge before it - when it is recited to them, they fall upon their faces in prostration,

کہہ دیجئے! تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ، جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ان کے پاس تو جب بھی اس کی تلاوت کی جاتی ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے : تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ، اس سے پہلے جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے جب انھیں یہ قرآن پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں کے بل سجدہ میں گرپڑتے ہیں۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں تم اس پرایمان لاؤیانہ لاؤ،یقینااس سے پہلے جن لوگوں کو علم دیاگیا جب اُن پریہ پڑھا جاتا ہے وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ کرتے ہوئے گرجاتے ہیں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Believe it or do not believe it; when it is recited to those who were given knowledge before it, they fall down on their faces in prostration

کہہ تم اس کو مانوں یا نہ مانو جن کو علم ملا ہے اس کے پہلے سے جب ان کے پاس اس کو پڑھئے گرتے ہیں ٹھوڑیوں پر سجدہ میں

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہہ دیجئے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ یقیناً وہ لوگ جنہیں اس سے پہلے علم دیا گیا تھا جب یہ (قرآن) ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ اپنی ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گرپڑتے ہیں

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے محمد ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم اسے مانو یا نہ مانو ، جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے120 انہیں جب یہ سنایا جاتا ہے تو وہ منہ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

۔ ( کافروں سے ) کہہ دو کہ : چاہے تم اس پر ایمان لاؤ ، یا نہ لاؤ ، جب یہ ( قرآن ) ان لوگوں کے سامنے پڑھا جاتا ہے جن کو اس سے پہلے علم دیا گیا تھا تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گرجاتے ہیں ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

(اے پیغمبر ان کافروں سے) کہہدنے تم قرآن کو مانو یا نہ مانو 6 جو لوگ قرآن اترنے سے پہلے علم دئے گئے تھے انکو جب پڑھ کر سنایا جاتا ہے 7 تو ٹھنڈیوں کے بل وہ سجدے میں گرپڑتے ہیں

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (یہ حق ہے) بیشک جن لوگوں کو اس سے پہلے (دین کا) علم دیا گیا تھا جب ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) آپ کہہ دیجیے کہ تم ایمان لاؤ یا نہ لاؤ جن لوگوں کو پہلے سے علم دیا گیا ہے انہیں جب یہ سنایا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (یہ فی نفسہ حق ہے) جن لوگوں کو اس سے پہلے علم (کتاب) دیا ہے۔ جب وہ ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ تھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: whether ye believe it or believe it not, verily those who were vouchsafed knowledge before it, when it is recited unto them, fall down on their chins, prostrating.

آپ کہہ دیجیے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (بہرصورت) جن لوگوں کو اس سے قبل علم دیا جا چکا ہے جب یہ ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

ان سے کہہ دو کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ۔ وہ لوگ جن کو اس کے پہلے سے علم ملا ہوا ہے ، جب یہ ان کو سنایا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ۔

Translated by

Mufti Naeem

۔ ( اے پیغمبر ﷺ ) آپ ( کفار سے ) فرمادیجیے کہ تم اس ( قرآن ) پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ، بلاشبہ جن لوگوں کو اس سے پہلے علم ( کتاب ) عطا کیا گیا ہے ، جب ان کے سامنے اس کو پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں چلے جاتے ہیں

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ تم اس پر ایمان لائو یا نہ لائو یہ بذات خود حق ہے۔ جن لوگوں کو اس سے پہلے علم کتاب دیا گیا ہے جب وہ ان کو پڑھ کر سنایا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ تم لوگ اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ (اے لوگو ! یہ بہر حال حق ہے) بلاشبہ جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے جب یہ انھیں سنایا جاتا ہے، تو وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گرپڑتے ہیں،

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:تم اس پر ایمان لائویانہ لائو ، اس سے پہلے جنہیں علم دیا گیا ہے جب انہیں پڑھ کرسنایاجاتا ہے تووہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گرپڑتے ہیں

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ کہ تم لوگ اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ( ف۲۲۵ ) بیشک وہ جنہیں اس کے اترنے سے پہلے علم ملا ( ف۲۲٦ ) اب ان پر پڑھا جاتا ہے ، ٹھوڑی کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ،

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے: تم اس پر ایمان لاؤ یا ایمان نہ لاؤ ، بیشک جن لوگوں کو اس سے قبل علمِ ( کتاب ) عطا کیا گیا تھا جب یہ ( قرآن ) انہیں پڑھ کر سنایا جاتا ہے وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجیے! کہ تم ( لوگ ) اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ ۔ لیکن جن کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے جب اسے ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو وہ منہ کے بل سجدہ میں گر پڑتے ہیں ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Whether ye believe in it or not, it is true that those who were given knowledge beforehand, when it is recited to them, fall down on their faces in humble prostration,

Translated by

Muhammad Sarwar

Say, "It does not matter whether you believe in it or not, for when it is read to those who had received the knowledge (heavenly Books) that were sent before, they bow down and prostrate themselves before the Lord.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Believe in it or do not believe (in it). Verily, those who were given knowledge before it, when it is recited to them, fall down on their chins (faces) in humble prostration."

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Believe in it or believe not; surely those who are given the knowledge before it fall down on their faces, making obeisance when it is recited to them.

Translated by

William Pickthall

Say: Believe therein or believe not, lo! those who were given knowledge before it, when it is read unto them, fall down prostrate on their faces, adoring,

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "तुम उसे मानो या न मानो, जिन लोगों को इस से पहले ज्ञान दिया गया है, उन्हें जब वह पढ़कर सुनाया जाता है, तो वे ठोड़ियों के बल सजदे में गिर पड़ते हैं

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

کہہ دیجیئے کہ تم اس قرآن پر خواہ ایمان لاؤ خواة ایمان نہ لاؤ جن لوگوں کو قرآن سے پہلے علم دیا گیا تھا (8) یہ قرآن جب ان کے سامنے پڑھا جاتا ہے تو ٹھوڑیوں کے بل سجدے میں گر پڑتے ہیں۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرمادیں تم اس پر ایمان لاؤ یا نہ لاؤ بیشک جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا، جب ان کے سامنے اسے پڑھا جاتا ہے وہ ٹھوڑیوں کے بل سجدہ کی حالت میں گرپڑتے ہیں۔ “ (١٠٧) ’

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، ان لوگوں سے کہہ دو کہ تم اسے مانو یا نہ مانو ، جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ہے ، انہیں جب یہ سنایا جاتا ہے تو وہ منہ کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ تم اس پر ایمان لاؤ یا ایمان نہ لاؤ بلاشبہ جن لوگوں کو اس سے پہلے علم دیا گیا ان کے سامنے رحمن کی آیات پڑھی جاتی ہیں تو ٹھوڑیوں کے بل سجدہ میں گرپڑتے ہیں

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ تم اس کو مانویا نہ مانو جن کو علم ملا ہے اس کے پہلے سے جب ان کے پاس اس کو پڑھیے گرتے ہیں ٹھوڑیوں پر سجدہ میں

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ ان سے کہہ دیجیے تم اس قرآن کریم پر خواہ ایمان لائو یا نہ لائو جن لوگوں کو قرآن کریم سے پہلے کتب آسمانی کا علم دیا گیا تھا ان کا حال تو یہ ہے کہ جب ان کے سامنے یہ قرآن کریم پڑھا جاتا ہے تو وہ ٹھوڑیوں کے بل یعنی منہ کے بل سجدے میں گرپڑتے ہیں