Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 110

سورة بنی اسراءیل

قُلِ ادۡعُوا اللّٰہَ اَوِ ادۡعُوا الرَّحۡمٰنَ ؕ اَیًّامَّا تَدۡعُوۡا فَلَہُ الۡاَسۡمَآءُ الۡحُسۡنٰی ۚ وَ لَا تَجۡہَرۡ بِصَلَاتِکَ وَ لَا تُخَافِتۡ بِہَا وَ ابۡتَغِ بَیۡنَ ذٰلِکَ سَبِیۡلًا ﴿۱۱۰﴾

Say, "Call upon Allah or call upon the Most Merciful. Whichever [name] you call - to Him belong the best names." And do not recite [too] loudly in your prayer or [too] quietly but seek between that an [intermediate] way.

کہہ دیجئے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیدہ بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کر لے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

قُلِ
کہ دیجیے
ادۡعُوا
پکارو
اللّٰہَ
اللہ کو
اَوِ
یا
ادۡعُوا
پکارو
الرَّحۡمٰنَ
رحمٰن کو
اَیًّامَّا
جس (نام ) سے بھی
تَدۡعُوۡا
تم پکارو گے
فَلَہُ
تو اسی کے لیے ہیں
الۡاَسۡمَآءُ
نام
الۡحُسۡنٰی
اچھے اچھے
وَلَا
اور نہ
تَجۡہَرۡ
آپ آواز بلند کیجیے
بِصَلَاتِکَ
اپنی نماز میں
وَلَا
اور نہ
تُخَافِتۡ
آپ پست کیجیے
بِہَا
اسے
وَابۡتَغِ
اور اختیار کیجیے
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
سَبِیۡلًا
کوئی راستہ
Word by Word by

Nighat Hashmi

قُلِ
آپ کہہ دیں
ادۡعُوا
پکارو
اللّٰہَ
اللہ تعالی کہہ کر
اَوِ
یا
ادۡعُوا
پکارو
الرَّحۡمٰنَ
رحمٰن کہہ کر
اَیًّامَّا
جس سے بھی
تَدۡعُوۡا
تم پکارو
فَلَہُ
تو اس کے لیےہیں
الۡاَسۡمَآءُ
نا م
الۡحُسۡنٰی
بہترین
وَلَا تَجۡہَرۡ
اور نہ آپ آواز بلند کریں
بِصَلَاتِکَ
اپنی نماز میں
وَلَا تُخَافِتۡ
اور نہ ہی آہستہ رکھیں
بِہَا
اسے
وَابۡتَغِ
اور تلاش کریں
بَیۡنَ
درمیان
ذٰلِکَ
اس کے
سَبِیۡلًا
راستہ
Translated by

Juna Garhi

Say, "Call upon Allah or call upon the Most Merciful. Whichever [name] you call - to Him belong the best names." And do not recite [too] loudly in your prayer or [too] quietly but seek between that an [intermediate] way.

کہہ دیجئے کہ اللہ کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو تمام اچھے نام اسی کے ہیں نہ تو تو اپنی نماز بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ بالکل پوشیدہ بلکہ اس کے درمیان کا راستہ تلاش کر لے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

آپ ان سے کہئے کہ : اللہ (کہہ کر) پکارو یا رحمن (کہہ کر) جو نام بھی تم پکارو گے اس کے سب نام ہی اچھے ہیں۔ اور آپ اپنی نماز نہ زیادہ بلند آواز سے پڑھئے نہ بالکل پست آواز سے بلکہ ان کے درمیان اوسط درجہ کا لہجہ اختیار کیجئے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

آپ کہہ دیں کہ اﷲ کہہ کر پکارو یارحمن کہہ کرپکارو،جس سے بھی تم پکاروسب بہترین نام اُسی کے ہیں اورآپ اپنی نماز میں آوازنہ بُلندکریں اور نہ ہی اسے آہستہ رکھیں بلکہ ان دونوں کے درمیان کاراستہ تلاش کریں۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

Say, |"Call (Him by the name of) Allah or Ar-Rahman, in whichever way you call, His are the best names.|" And do not be (too) loud in your Salah nor be (too) low in it, and seek a way in between.

کہہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر جو کہہ کر پکارو گے سو اسی کے ہیں سب نام خاصے اور پکار کر مت پڑھ اپنی نماز اور نہ چپکے پڑھ اور ڈھونڈ لے اس کے بیچ میں راہ

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

آپ کہہ دیجیے کہ تم اللہ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر جس نام سے بھی تم پکارو سب اچھے نام اسی کے ہیں اور مت بلند کرو آواز اپنی نماز میں اور نہ ہی بہت پست رکھو اس میں بلکہ اس کے بین بین روش اختیار کرو

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

اے نبی ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ، ان سے کہو ، اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو اس کے لیے سب اچھے نام ہیں ۔ 123 اور اپنی نماز نہ بہت زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ بہت پست آواز سے ، ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا لہجہ اختیار کرو ۔ 124

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

کہہ دو کہ : چاہے تم اللہ کو پکارو ، یا رحمن کو پکارو ، جس نام سے بھی ( اللہ کو ) پکارو گے ( ایک ہی بات ہے ) کیونکہ تمام بہترین نام اسی کے ہیں ۔ ( ٥٦ ) اور تم اپنی نماز نہ بہت اونچی آواز سے پڑھو ، اور نہ بہت پست آواز سے ، بلکہ ان دونوں کے درمیان ( معتدل ) راستہ اختیار کرو ۔ ( ٥٧ )

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور کہہ دیجئے سب نہ چلا کر پڑھو (ایسے زور کی آواز سے کہ باہر والے سب سنیں) اور نہ ایسی آہستہ (کہ مقتدی بھی نہ سنیں اور بیچ بیچ میں ایک راہ اختیار کرے 10

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

فرمادیجئے کہ ’ اللہ ‘ کہہ کر پکارو یا ’ رحمن ‘ کہہ کر۔ جس سے بھی تم پکارو گے سو اسی کے لئے اچھے اچھے نام ہیں اور اپنی نماز نہ تو بلند آواز سے پڑھیے اور نہ بہت آہستہ اور اس کے درمیان کا طریقہ اختیار کیجئے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

(اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہئے کہ تم اللہ (کہہ کر) پکارو یا رحمٰن (کہہ کر) جس نام سے بھی پکارو گے اس کے سب سے اچھے نام ہیں۔ اپنی نماز میں نہ تو بہت زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ ہی بہت پست آواز سے بلکہ ان کے درمیان کا (اعتدال کا) راستہ تلاش کرو۔

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

کہہ دو کہ تم (خدا کو) الله (کے نام سے) پکارو یا رحمٰن (کے نام سے) جس نام سے پکارو اس کے سب اچھے نام ہیں۔ اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ آہستہ بلکہ اس کے بیچ کا طریقہ اختیار کرو

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

Say thou: call upon Allah or call upon Rahman, by whichsoever ye call, His are the excellent names. And shout not thy prayer, nor speak it low, but Seek between these a way.

آپ کہیے اللہ (کہہ کر) پکارویا رحمن (کہہ کر) پکارو جس نام سے بھی پکارو اس کے اچھے ہی اچھے نام ہیں ۔ اور آپ (جہری) نماز میں نہ تو بہت پکار کر پڑھئے اور نہ (بالکل) چپکے ہی چپکے پڑھیے اور ان دونوں کے درمیان ایک (متوسط) طریقہ اختیار کیجیے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

کہہ دو کہ اللہ کے نام سے پکارو یا رحمٰن کے نام سے ، جس نام سے بھی پکارو سب اچھے نام اسی کے ہیں اور تم اپنی نماز کو نہ زیادہ جہری کرو اور نہ بالکل ہی سری ، ان دونوں کے بین بین کا راستہ اختیار کرو ۔

Translated by

Mufti Naeem

آپ ( ﷺ ) فرمادیجیے کہ تم ( اللہ تعالیٰ کو ) ’’اللہ‘‘ کہہ کر پکارو یا ’’رحمن‘‘ کہہ کر پکارو ، جس نام سے اسے پکارو اس کے سارے ( ہی ) نام اچھے ہیں ( اس کے اچھے اچھے نام ہیں ) اور نماز نہ تو بہت بلند آواز سے پڑھیے اور نہ بالکل ہی آہستہ ، بلکہ ان دونوں کے درمیان ( اعتدال ) کی راہ اختیار کیجیے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

فرمادیں کہ تم اللہ کو اللہ کے نام سے پکارو یا رحمن کے نام سے، جس نام سے پکارو اس کے سب نام اچھے ہیں، اور نماز نہ بلند آواز سے پڑھو نہ آہستہ، بلکہ اس کے بیچ کا راستہ اختیار کرو۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

کہو کہ تم (اے لوگو ! اپنے رب کو) اللہ کہہ کر پکارو، یا رحمان کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو (خیر ہی خیر ہے کہ یہ) سب اچھے نام اسی (وحدہ، لا شریک) کے ہیں، اور اپنی نماز میں نہ تو تم بہت بلند آواز سے پڑھو، اور نہ بالکل پست آواز سے، بلکہ ان دونوں کے درمیان کا راستہ اختیار کرو

Translated by

Noor ul Amin

آپ کہہ دیجئے کہ:تم لوگ اللہ کو اللہ ( کہہ کر ) پکارویارحمن جس نام سے پکاروگے اس کے سب نام اچھے ہیں اور آپ اپنی نماز نہ زیادہ اونچی آوازسے پڑھئیے نہ بالکل پست آواز سے بلکہ ان کے درمیان لہجہ اپنا ئیے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

تم فرماؤ اللہ کہہ کر پکارو رحمان کہہ کر ، جو کہہ کر پکارو سب اسی کے اچھے نام ہیں ( ف۲۳۰ ) اور اپنی نماز نہ بہت آواز سے پڑھو نہ بالکل آہستہ اور ان دنوں کے بیچ میں راستہ چاہو ( ف۲۳۱ )

Translated by

Tahir ul Qadri

فرما دیجئے کہ اﷲ کو پکارو یا رحمان کو پکارو ، جس نام سے بھی پکارتے ہو ( سب ) اچھے نام اسی کے ہیں ، اور نہ اپنی نماز ( میں قرات ) بلند آواز سے کریں اور نہ بالکل آہستہ پڑھیں اور دونوں کے درمیان ( معتدل ) راستہ اختیار فرمائیں

Translated by

Hussain Najfi

کہہ دیجیے! کہ اسے اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے بھی اسے پکارو ۔ اس کے سارے نام اچھے ہیں اور نہ ہی اپنی نماز زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ ہی بالکل آہستہ سے بلکہ ان دونوں کے درمیان کا راستہ اختیار کرو ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

Say: "Call upon Allah, or call upon Rahman: by whatever name ye call upon Him, (it is well): for to Him belong the Most Beautiful Names. Neither speak thy Prayer aloud, nor speak it in a low tone, but seek a middle course between."

Translated by

Muhammad Sarwar

(Muhammad), tell them, "It is all the same whether you call Him God or the Beneficent. All the good names belong to Him." (Muhammad), do not be too loud or slow in your prayer. Choose a moderate way of praying.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

Say: "Invoke Allah or invoke Ar-Rahman (the Most Gracious), by whatever name you invoke Him (it is the same), for to Him belong the Best Names. And offer your Salah (prayer) neither aloud nor in a low voice, but follow a way between.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

Say: Call upon Allah or call upon, the Beneficent Allah; whichever you call upon, He has the best names; and do not utter your prayer with a very raised voice nor be silent with regard to it, and seek a way between these.

Translated by

William Pickthall

Say (unto mankind): Cry unto Allah, or cry unto the Beneficent, unto whichsoever ye cry (it is the same). His are the most beautiful names. And thou (Muhammad), be not loud-voiced in thy worship nor yet silent therein, but follow a way between.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

कह दो, "तुम अल्लाह को पुकारो या रहमान को पुकारो या जिस नाम से भी पुकारो, उस के लिए सब अच्छे ही नाम है।" और अपनी नमाज़ न बहुत ऊँची आवाज़ से पढ़ो और न उसे बहुत चुपके से पढ़ो, बल्कि इन दोनों के बीच मध्य मार्ग अपनाओ

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

آپ فرما دیجیئے کہ خواہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے بھی پکارو گے سو اس کے بہت اچھے اچھے نام ہیں (1) اور اپنی نماز میں نہ تو بہت پکار کر پڑھیے اور نہ بالکل چپکے چپکے ہی پڑھیے اور دونوں کے درمیان ایک طریقہ اختیار کر لیجیئے۔

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

” فرما دیں اللہ تعالیٰ کو پکارو یا رحمان کو، جس نام سے پکارو اس کے سب نام اچھے ہیں اور اپنی نماز نہ بہت بلند آواز سے پڑھ اور نہ اسے بالکل آہستہ کر۔ اس کے درمیان کا راستہ اختیار کر۔ “ (١١٠)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

اے نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ان سے کہو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر ، جس نام سے بھی پکارو ، اس کے لئے سب اچھے ہی نام ہیں اور اپنی نماز نہ بہت زیادہ بلند آواز سے پڑھو اور نہ بہت پست آواز سے ، ان دونوں کے درمیان اوسط درجے کا لہجہ اختیار کرو

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

آپ فرما دیجیے کہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمن کہہ کر، جس نام سے بھی پکارو سو اس کے لیے اچھے اچھے نام ہیں، اور نماز میں نہ تو زور کی آواز سے پڑھیے اور نہ چپکے چپکے پڑھیے اور دونوں کے درمیان اختیار کرلیجیے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

کہہ اللہ کہہ کر پکارو یا رحمان کہہ کر جو کہ کہہ کر پکارو گے سو اسی کے ہیں سب نام خاصے   اور پکار کر مت پڑھ اپنی نماز اور نہ چپکے پڑھ اور ڈھونڈ لے اس کے بیچ میں راہ

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

آپ کہہ دیجیے کہ تم خدا کو اللہ کہہ کر پکارو یا رحمٰن کہہ کر پکارو جس نام سے بھی چاہو پکارو اچھے اچھے سب نام اسی کے لئے خاص ہیں اور آپ اپنی جہری نماز میں نہ تو بہت پکار کر پڑھیے اور نہ اس میں بالکل ہی چپکے چپکے پڑھیے بلکہ جہر اور اخفاء کے درمیان ایک متوسط طریقہ اختیار کر لیجیے۔