Surat Bani Isareel

Surah: 17

Verse: 12

سورة بنی اسراءیل

وَ جَعَلۡنَا الَّیۡلَ وَ النَّہَارَ اٰیَتَیۡنِ فَمَحَوۡنَاۤ اٰیَۃَ الَّیۡلِ وَ جَعَلۡنَاۤ اٰیَۃَ النَّہَارِ مُبۡصِرَۃً لِّتَبۡتَغُوۡا فَضۡلًا مِّنۡ رَّبِّکُمۡ وَ لِتَعۡلَمُوۡا عَدَدَ السِّنِیۡنَ وَ الۡحِسَابَ ؕ وَ کُلَّ شَیۡءٍ فَصَّلۡنٰہُ تَفۡصِیۡلًا ﴿۱۲﴾

And We have made the night and day two signs, and We erased the sign of the night and made the sign of the day visible that you may seek bounty from your Lord and may know the number of years and the account [of time]. And everything We have set out in detail.

ہم نے رات اور دن کو اپنی قدرت کی نشانیاں بنائی ہیں ، رات کی نشانی کو تو ہم نے بے نور کر دیا ہےاور دن کی نشانی کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور اس لئے بھی کہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کر سکو اور ہرچیز کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان فرما دیا ہے ۔

Word by Word by

Dr Farhat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
الَّیۡلَ
رات
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
اٰیَتَیۡنِ
دو نشانیاں
فَمَحَوۡنَاۤ
تو مٹادی ہم نے
اٰیَۃَ
نشانی
الَّیۡلِ
رات کی
وَجَعَلۡنَاۤ
اور بنائی ہم نے
اٰیَۃَ
نشانی
النَّہَارِ
دن کی
مُبۡصِرَۃً
روشن
لِّتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کرو
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کا
وَلِتَعۡلَمُوۡا
اور تاکہ تم جان لو
عَدَدَ
گنتی
السِّنِیۡنَ
سالوں کی
وَالۡحِسَابَ
اور حساب
وَکُلَّ
اور ہر
شَیۡءٍ
چیز کو
فَصَّلۡنٰہُ
کھول کر بیان کیا ہم نے اسے
تَفۡصِیۡلًا
کھول کر بیان کرنا
Word by Word by

Nighat Hashmi

وَجَعَلۡنَا
اور بنایا ہم نے
الَّیۡلَ
رات کو
وَالنَّہَارَ
اور دن کو
اٰیَتَیۡنِ
دو نشانیاں
فَمَحَوۡنَاۤ
پھر بے نور کردیاہم نے
اٰیَۃَ الَّیۡلِ
رات کی نشانی کو
وَجَعَلۡنَاۤ
اور بنایا ہم نے
اٰیَۃَ
نشانی کو
النَّہَارِ
دن کی
مُبۡصِرَۃً
روشن
لِّتَبۡتَغُوۡا
تاکہ تم تلاش کر سکو
فَضۡلًا
فضل
مِّنۡ رَّبِّکُمۡ
اپنے رب کا
وَلِتَعۡلَمُوۡا
اور تاکہ تم معلوم کرسکو
عَدَدَ
تعداد
السِّنِیۡنَ
برسوں کی
وَالۡحِسَابَ
اور حساب
وَکُلَّ
اور ہر
شَیۡءٍ
چیز
فَصَّلۡنٰہُ
کھول کر بیان کیاہےہم نےاُسے
تَفۡصِیۡلًا
خوب کھول کر بیان کرنا
Translated by

Juna Garhi

And We have made the night and day two signs, and We erased the sign of the night and made the sign of the day visible that you may seek bounty from your Lord and may know the number of years and the account [of time]. And everything We have set out in detail.

ہم نے رات اور دن کو اپنی قدرت کی نشانیاں بنائی ہیں ، رات کی نشانی کو تو ہم نے بے نور کر دیا ہےاور دن کی نشانی کو روشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور اس لئے بھی کہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کر سکو اور ہرچیز کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان فرما دیا ہے ۔

Taiseer ul Quran by

Abdul Rehman Kilani

(دیکھو) ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے۔ رات کی نشانی کو تو ہم نے تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل تلاش کرسکو اور اس لیے بھی کہ تم ماہ و سال کی گنتی معلوم کرسکو اور ہم نے ہر چیز کو تفصیل سے بیان کردیا ہے۔

Tafseer al Quran by

Abdul Salam Bhatvi

اور ہم نے رات اوردن کو دو نشانیاں بنایاپھرہم نے رات کی نشانی کوبے نورکردیااوردن کی نشانی کوروشن بنایا ہے تاکہ تم اپنے رب کافضل تلاش کرسکواورتاکہ تم برسوں کی تعداداورحساب معلوم کرسکو اورہرچیزکوہم نے خوب کھول کربیان کیاہے،خوب کھول کربیان کرنا۔

Maarif ul Quran by

Mufti Muhammad Shafi

And We have made the night and the day two signs hav¬ing made the sign of night dark and the sign of day bright, so that you may seek grace from your Lord, and that you may know the number of the years and compu¬tation. And everything We have expounded in detail.

اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نمونے پھر مٹا دیا رات کا نمونہ اور بنادیا دن کا نمونہ دیکھنے کو تاکہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا اور تاکہ معلوم کرو گنتی برسوں کی اور حساب اور سب چیزیں سنائیں ہم نے کھول کر

Bayan ul Quran by

Dr Israr Ahmed

اور ہم نے بنایا رات اور دن کو دو نشانیاں تو تاریک کردیا ہم نے رات کی نشانی کو اور روشن بنا دیا ہم نے دن کی نشانی کو تاکہ تم تلاش کرو اپنے رب کا فضل اور تاکہ تم جان لو سالوں کی گنتی اور (نظام الاوقات کا) حساب اور ہرچیز کو ہم نے کھول کھول کر بیان کردیا ہے

Tafheem ul Quran by

Abdul Ala Maududi

We have made night and day as two signs. We made the sign of the night devoid of light, and made the sign of the day radiant that you may seek the bounty of your Lord and know the computation of years and numbers. Thus We have expounded everything in detail to keep everything distinct from the other.

دیکھو ، ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے ۔ رات کی نشانی کو ہم نے بے نور بنایا ، اور دن کی نشانی کو روشن کر دیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کر سکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم کر سکو ۔ اسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیز کر کے رکھا ہے ۔ 13

Aasan Tarjuma e Quran by

Mufti Taqi Usmani

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیوں کے طور پر پیدا کیا ہے ۔ پھر رات کی نشانی کو تو اندھیری بنا دیا ، اور دن کی نشانی کو روشن کردیا ، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کروسکو ۔ ( ٧ ) اور تاکہ تمہیں سالوں کی گنتی اور ( مہینوں کا ) حساب معلوم ہوسکے ۔ اور ہم نے ہر چیز کو الگ الگ واضح کردیا ہے ۔

Ashraf ul Hawashi by

Muhammad Abdahul-Falah

اور ہم نے رات اور دن کے دو نمونے بنائے 5 پھر رات کا نمونہ تاریک رکھا اور دن کا نمونہ روشن رکھا اس لئے کہ تم دن میں اپنے مالک کا فضل چاہو یعنی کمائی کرو) اور اس لئے تم برسوں کی گنتی اور حساب جان لو 6 اور ہر چیز کو ہم نے کھول کر بیان کردیا ہے 7

Asrar ut Tanzil by

Muhammad Akram Awan

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا پس رات کی نشانی کو ہم نے دھندلا بنایا اور دن کی نشانی کو ہم نے روشن بنایا تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (روزی) تلاش کرو اور تاکہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرلو اور ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل کے ساتھ بیان فرمایا ہے

Baseerat e Quran by

Muhammad Asif Qasmi

ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے۔ ہم نے رات کی نشانی کو مٹا کر دن کی نشانی کو روشن کردیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل (رزق) تلاش کرو۔ اور برسوں کی گنتی اور حساب معلوم کرسکو اور ہم نے ہر چیز کو تفصیل سے بیان کردیا ہے

Translated by

Fateh Muhammad Jalandhari

اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل (یعنی) روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کو (بخوبی) تفصیل کردی ہے

Translated by

Abdul Majid Daryabadi

And We have appointed the night and the day as two signs; then We blurred the sign of the night and made the sign of the day illuminating that ye may seek grace from Your Lord, and that ye may know the number of the years and the reckoning; and everything We have detailed in full details.

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنا رکھا ہے ۔ سو ہم نے رات والی نشانی کو تو دھندلا بنایا اور ہم نے دن والی نشانی کو روشن کردیا تاکہ اپنے پروردگار کی روزی تلاش کرو اور تاکہ برسوں کا شمار اور (دوسرے) حساب معلوم کرلیا کرو اور ہر (ضروری) شے کو ہم نے خوب تفصیل سے بیان کردیا ہے ۔

Translated by

Amin Ahsan Islahi

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ، سو ہم نے رات کی نشانی تو دھندلی کردی اور ہم نے دن کی نشانی کو روشن بنایا ، تاکہ تم اپنے رب کے فضل کیلئے کوشش کرو اور تاکہ تم سالوں کی تعداد اور حساب معلوم کرسکو اور ہم نے ہر چیز کی پوری پوری تفصیل کردی ہے ۔

Translated by

Mufti Naeem

اور ہم نے رات اور دن کو دونشانیاں بنایا ہے پس رات والی نشانی کو ہم نے اندھیرے والی بنایا اور دن والی نشانی کو اجالے والی بنایا تاکہ تم اپنے رب سے فضل ( روزی ) تلاش کرسکو اور تاکہ تمام سالوں کی گنتی اور حساب جان سکو ، اور ہم نے ہر چیز کو بڑی تفصیل کے ساتھ الگ الگ واضح کردیا ہے ۔

Translated by

Muhtrama Riffat Ijaz

اور ہم نے دن اور رات کو دو نشانیاں بنایا ہے۔ رات کی نشانی کو تاریکی بنایا اور دن کی نشانی کو روشن۔ تاکہ تم اپنے رب کا فضل، یعنی روزی تلاش کرو اور برسوں کا شمار اور حساب جانو۔ اور ہم نے ہر چیز کی خوب وضاحت کردی ہے۔

Translated by

Mulana Ishaq Madni

اور ہم نے بنایا رات اور دن کو (اپنی قدرت کاملہ اور حکمت بالغہ سے) دو عظیم الشان نشانیاں، پھر رات کی نشانی کو تو ہم نے دھندلا (اور مدہم) رکھا، اور دن کی نشانی کو روشن بنادیا تاکہ تم لوگ تلاش کرسکو اپنے رب کا فضل، اور تاکہ تم لوگ معلوم کرسکو سالوں کی گنتی اور حساب، اور ہر چیز کو ہم نے بیان کردیا پوری تفصیل سے،

Translated by

Noor ul Amin

( دیکھو ) ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور دن کی نشانی کو روشن تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرسکو اور اسلئے بھی کہ تم ماہ وسال کی گنتی معلوم کرسکو اور ہم نے ( قرآن میں ) ہر چیزکوتفصیل سے بیان کر دیا ہے

Kanzul Eman by

Ahmad Raza Khan

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایا ( ف۳۲ ) تو رات کی نشانی مٹی ہوئی رکھی ( ف۳۳ ) اور دن کی نشانیاں دکھانے والی ( ف۳٤ ) کہ اپنے کا فضل تلاش کرو ( ف۳۵ ) اور ( ف۳٦ ) برسوں کی گنتی اور حساب جانو ( ف۳۷ ) اور ہم نے ہر چیز خوب جدا جدا ظاہر فرمادی ( ف۳۸ )

Translated by

Tahir ul Qadri

اور ہم نے رات اور دن کو ( اپنی قدرت کی ) دو نشانیاں بنایا پھر ہم نے رات کی نشانی کو تاریک بنایا اور ہم نے دن کی نشانی کو روشن بنایا تاکہ تم اپنے رب کا فضل ( رزق ) تلاش کر سکو اور تاکہ تم برسوں کا شمار اور حساب معلوم کر سکو ، اور ہم نے ہر چیز کو پوری تفصیل سے واضح کر دیا ہے

Translated by

Hussain Najfi

اور ہم نے رات اور دن کو ( اپنی قدرت کی ) دو نشانیاں بنایا ہے سو ہم نے رات کی نشانی کو دھندلا بنایا اور دن کی نشانی کو روشن بنایا تاکہ تم اپنے پروردگار کا فضل و کرم ( رزق ) تلاش کرو اور تاکہ برسوں کی گنتی اور ( ہر طرح کا ) حساب معلوم کر سکو اور ہم نے ہر ( ضروری ) چیز کو تفصیل سے بیان کر دیا ہے ۔

Translated by

Abdullah Yousuf Ali

We have made the Night and the Day as two (of Our) Signs: the Sign of the Night have We obscured, while the Sign of the Day We have made to enlighten you; that ye may seek bounty from your Lord, and that ye may know the number and count of the years: all things have We explained in detail.

Translated by

Muhammad Sarwar

We have made the day and night each as evidence (of Our existence). The night is invisible and the day is visible so that you may seek favors from your Lord and determine the number of years and mark the passing of time. For everything We have given a detailed explanation.

Translated by

Safi ur Rehman Mubarakpuri

And We have appointed the night and the day as two Ayat (signs). Then, We have obliterated the sign of the night (with darkness) while We have made the sign of the day illuminating, that you may seek bounty from your Lord, and that you may know the number of the years and to count (periods of time). And We have explained everything (in detail) with full explanation.

Translated by

Muhammad Habib Shakir

And We have made the night and the day two signs, then We have made the sign of the night to pass away and We have made the sign of the day manifest, so that you may seek grace from your Lord, and that you might know the numbering of years and the reckoning; and We have explained everything with distinctness.

Translated by

William Pickthall

And We appoint the night and the day two portents. Then We make dark the portent of the night, and We make the portent of the day sight-giving, that ye may seek bounty from your Lord, and that ye may know the computation of the years, and the reckoning; and everything have We expounded with a clear expounding.

Translated by

Moulana Younas Palanpuri

और हमने रात और दिन को दो निशानियाँ बनाया फिर हमने रात की निशानी को मिटा दिया और दिन की निशानी को हमने रौशन कर दिया; ताकि तुम अपने रब का फ़ज़्ल तलाश करो और ताकि तुम बरसों की गिनती और हिसाब मालूम करो, और हमने हर चीज़ को ख़ूब खोल कर बयान किया है।

Bayan ul Quran by

Maulana Ashraf ali Thanvi

اور ہم نے رات اور دن کو دو نشانیاں بنایاسو رات کی نشانی کو تو ہم نے دھندلا بنایا اور دن کی نشانی کو ہم نے روشن بنایا تاکہ (دن کو) اپنے رب کی روزی تلاش کرو اور تاکہ برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرلو اور ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل کے ساتھ بیان کیا ہے۔ (5)

Fahm ul Quran by

Mian Muhammad Jameel

اور ہم نے رات اور دن کو نشانیاں بنایا پھر ہم نے رات کی نشانی کو مٹا دیا اور دن کی نشانی کو روشن بنایا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو تاکہ سالوں کی گنتی اور حساب معلوم کرو اور ہر بات کو کھول کھول کر بیان کیا ہے۔ “ (١٢)

Fi Zilal al Quran by

Sayyid Qutb Shaheed

دیکھو ، ہم نے رات سے اور دن کو دو نشانیاں بنایا ہے۔ رات کی نشانی کو ہم نے بےنور بنایا اور دن کی نشانی کو روشن کردیا تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرسکو اور ماہ و سال کا حساب معلوم ہر سکو۔ اسی طرح ہم نے ہر چیز کو الگ الگ ممیز کرکے رکھا ہے۔

Anwar ul Bayan by

Maulana Aashiq illahi Madni

اور ہم نے رات کو اور دن کو دو نشانیاں بنا دیا، سو ہم نے رات کی نشانی کو محو کردیا اور دن کی نشانی کو روشن کردیا، تاکہ تم اپنے رب کا فضل تلاش کرو، اور برسوں کی گنتی کو اور حساب کو جان لو، اور ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے

Jawahir ur Quran by

Moulana Ghulamullah Khan

اور ہم نے بنائے رات اور دن دو نمونے   پھر مٹا دیا رات کا نمونہ اور بنا دیا دن کا نمونہ دیکھنے کو تاکہ تلاش کرو فضل اپنے رب کا اور تاکہ معلوم کرو گنتی برسوں کی اور حساب اور سب چیز سنائی ہم نے کھول کر

Kashf ur Rahman by

Ahmed Saeed Dehlvi

اور ہم نے رات اور دن کود و نشانیاں بنایا ہے پھر رات کی نشانی کو مٹا دیا اور دن کی نشانی کو روشن اور دیکھنے کا سبب بنایا تاکہ تم دن میں اپنے رب کا فضل یعنی روزی تلاش کرو اور نیز یہ کہ تم برسوں کا شمار اور حساب معلوم کرسکو اور ہم نے ہر چیز کو خوب تفصیل کے ساتھ بیان کردیا ہے۔